اگلے دس برسوں میں یہ ایجادات زندگی کا حصہ بن جائیں گی

(ویب ڈیسک)ہمارے آباو¿ اجداد جو خواب 100 سال پہلے دیکھتے بھی نہیں تھے ا?ج وہ حقیقت بن چکے ہیں۔ ٹیکنالوجی ہماری زندگی میں ہر روز تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ ہم سوچتے ہیں کہ ہم نے بہت کچھ حاصل کر لیا لیکن ہمارے موجدوں کی کوششوں کو دیکھ کر آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ہم مزید بہت کچھ حاصل کریں گے۔کچھ ایسی چیزیں جو جلد ہماری زندگی کا حصہ ہوں گی۔
1۔ تھری ڈی پرنٹڈ فوڈ
آپ کی خواہش تو ہو گی کہ آپ کا کھانا غذائیت سے بھرپور ہو تو لیجیے اس وقت تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے طرح کھانا تیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ریسرچرز کا کہنا ہے کہ تھری ڈی فوڈ ہماری زندگی کو بہت صحت مند بنا دے گی کیونکہ اس میں مناسب مقدار میں درست غذائیت موجود ہو گی۔تھری ڈی پرنٹڈ فوڈ ہماری بھوک اور خوراک کی کمی کا مسئلہ بھی حل کر دے گی۔
2۔ گوگل کے ذریعہ کار چلانا
یقیناً اب آپ کار ڈرائیونگ سے جان چھڑانا چاہتے ہوں گے تو اس کے لیے گوگل جلد ایسی کار لا رہا ہے جسے آپ کو چلانا نہیں پڑے گا بلکہ وہ خود چلے گی اور آپ کو آپ کی منزل تک پہنچائے گی تو گوگل کی کمپنی وائیمو ایسی کار تیار کر رہی ہے۔وائیمو نے ایسی کار کا تجربہ 2015 میں کیا تھا جس میں کامیابی حاصل ہوئی تھی اور اب امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اگلے چند سالوں میں اس کار کو عوام کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔
3۔ صحت کی نگرانی کرنے والا سینسر
سائنسدان ایسا سینسر تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو ہمارے جسم میں لگنے کے بعد ہماری صحت کی نگرانی کرے گا۔ یہ سینسر ہمارے جسم میں ہونے والی تبدیلیوں خوراک، عادات وزن، موڈ اور دل کی نگرانی کرے گا۔ اگر کسی شخص کی صحت خراب ہو جائے گی تو یہ سینسر ہمیں خود الرٹ کرے گا۔یہ سینسر ہمارے درست علاج کی بھی نگرانی کرے گا اور ہمیں اس کے بارے میں آگاہ کرے گا۔ یہ سینسر آنے کے بعد طب کے میدان میں بہت زیادہ تبدیلی آئے گی اور لاکھوں زندگیاں محفوظ ہوں گی۔ اس سینسر کی مدد سے ہمیں یہ جاننے کے لیے ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہوں گی کہ کون سی بیماری ہے اور ہم ٹھیک بھی ہو رہے ہیں کہ نہیں۔
4۔ تیز رفتار ٹرین
سائنسدان اب ایک ایسی تیز رفتار ٹرین پر کام کر رہے ہیں تو ایک گھنٹے میں 2 ہزار 900 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔ اس ٹرین کو فوجی اور خلائی لانچ سسٹم کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔
5۔ مصنوعی طریقے سے رابطہ کا احساس
ربوٹک انگوٹھا دنیا بھر میں ہاتھوں سے محروم لاکھوں افراد کی زندگیوں میں تبدیلی لا چکا ہے اور اب رابطہ کے لیے مصنوعی طریقے سے پیدا ہونے والے احساس پر کام کیا جا رہا ہے جو مصنوعی اعضا میں لگایا جائے گا۔اس حوالے سے کئی تجربات کیے جاچکے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ یہ احساس پیدا کرنے والا مصنوعی اعضا جلد دستیاب ہو گا۔

کراچی کے امراء میں شیر پالنے کا بڑھتا ہوا رجحان

کراچی: (ویب ڈیسک)مہنگی گاڑی کی نمائش، دولت مند بیوی کا چرچا یا مشہور شخصیات کی خودنمائی ماضی کا قصہ بنتا جا رہا ہے، اب کراچی کی نئی اشرافیہ میں شیر پالنے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ایک اندازے کے مطابق اس وقت کراچی کے ا±مراءاور دولت مند گھرانوں میں لگ بھگ تین سو پالتو شیر موجود ہیں جنہیں انہوں نے اپنے پرائیوٹ فارم ہاوسز اور وِِلاز میں پالا ہوا ہے، ان میں سے اکثر افراد کے پاس قانونی اجازت نامے اور لائسنس موجود ہیں۔التو شیر پالنے کا نیا رجحان کسی زمانے میں لاہور کے امیر لوگوں کا خاصہ ہوا کرتا تھا، اب یہ کراچی میں بھی پروان چڑھنے لگا ہے، یہاں کے ا±مراءاپنی دولت کی نمائنش پالتو شیروں کی دیکھ بھال اور نمودونمائش کے ذریعے کرتے ہیں، یہ طبقہ اس حوالے سے بسا اوقات سوشل میڈیا کو بھی استعمال کرنے سے گریز نہیں کرتا۔کراچی کی ایک امیر شخصیت نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر برطانوی جریدے ٹیلیگراف سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر میں بے شمار نجی فارم ہاو¿سز اور وِلاز میں لوگوں نے شیر پالے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے مالدار گھرانوں میں شیر بطور پالتو جانور تیزی سے دیگر پالتو جانوروں کی جگہ لے رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پالتو شیروں کی نمائش اور ان سے جڑی خودنمائی کے رجحانات میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔کراچی کی ایک اور کاروباری شخصیت کا کہنا تھا کہ مالکان کی مصروفیات کی وجہ سے اکثر شیروں کی دیکھ بھال صحیح طریقے سے نہیں ہو پا رہی اوروہ کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ایک اور کاروباری شخصیت نے بتایا کہ شیر کا بچہ پندرہ لاکھ روپے تک مل جاتا ہے تاہم بڑھتی ہوئی مانگ کے سبب اس کی قیمت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔پاکستانی قوانین کے مطابق عام شہری دیگر ممالک سے جنگلی جانور بشمول شیر منگوا سکتا ہے تاہم ان کی دیکھ بھال کے حوالے سے ملکی قوانین پر بالکل عمل درا?مد نہں ہورہا جس کی وجہ سے بہت سے پالتو شیر کراچی کے نجی فارم ہاوسز میں نظرانداز ہو رہے ہیں۔تحفظ جنگلی حیات کے لیے متحرک ڈاکٹر ڈریپر کا کہنا ہے کہ شیروں کی صحیح دیکھ بھال نہ ہونے کی صورت میں وہ جارحانہ رویہ اختیار کرتے ہیں اور بسا اوقات مالکان پر حملہ بھی کر دیتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پالتو شیروں کے ساتھ غیر مناسب رویہ ختم کرنے لے لیے حکام متعلقہ قوانین پر عمل درا?مد کو یقینی بنائیں۔ڈاکٹر ریپر کا کہنا ہے کہ شیر، چیتا، تیندوا وغیرہ کے لیے بڑے اور وسیع پنجرے اور کھلی جگہ درکار ہوتی ہے جس کے بغیر ان کو پالتو جانور کے طور پر رکھنا ان کے ساتھ سراسر زیادتی اور جانوروں کے تحفظ کے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس روش کو روکنے کیلیے متعلقہ حکام قوانین پر عمل درامد کو یقینی بنایئں۔انہوں نے مزید کہا کہ شیروں وغیرہ کی گھروں میں صحیح دیکھ بھال ہو تو وہ 20  سے 25 سال تک جی سکتے ہیں۔

فلم سپر اسٹار کا نیا گانا ’دھڑک بھڑک‘ریلیز ہوگیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)مومنہ اور درید پروڈکشنز اور ہم فلمز کی شراکت سے بننے والی فلم سپر اسٹار کا نیا گانا ”دھڑک بھڑک “ ریلیز کر دیا گیا ہے۔شیراز اوپال اور راکتیما مکھرجی کی آواز میں گایا گیا گانا فلم کے ہیرو بلال اشرف اور کبریٰ خان پر فلمایا گیا ہے۔یاد رہے کچھ روز پہلے فلم سپر اسٹار کا چوتھا گانا ”غلط فہمی“ ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر چھا گیا اور چند گھنٹے میں ہی لاکھوں لوگوں نے اس گانے کو سنا اور پسند کیا گیا۔اس سے قبل ریلیز ہونے والے گیت ’نوری‘ نے دھوم مچا دی تھی اور یوٹیوب پر اب تک اسے نو لاکھ سے زائد شائقین دیکھ چکے ہیں۔’نوری‘ میں ماہرہ خان کے غیرمعمولی رقص نے جہاں شائقین کو مسحور کر دیا وہاں اس کی موسیقی بھی چاروں اور چھا گئی۔یاد رہے اس سے پہلے فلم کا ایک اور گانا ’ان دنوں‘ریلیز کیا گیا تھا جس نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے تھے۔عاطف اسلم کی ا?واز میں ریکارڈ کیا گیا یہ گانا فلم کے مرکزی اداکاروں ماہرہ خان اور بلال اشرف پر فلمایا گیا ہے۔ گانے میں دونوں کو بطور پریمی جوڑا دکھایا گیا ہے۔

ویرات کوہلی اور روہت شرماکے در میان کیخلاف کی باتیں پھر زیر گر دش میں

ممبئی(سی پی پی)بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور روہت شرما کے درمیان اختلافات کی باتیں پھر زیرگردش ہونے لگیں۔اوپنر روہت شرما نے ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کو سوشل میڈیا پر ان فالو کردیا،وہ اس سے قبل کپتان کے ساتھ بھی ایساکرچکے ہیں، اگرچہ انسٹاگرام پر کوہلی، روہت کو تو فالو کررہے ہیں مگر اہلیہ رتیکا ساجدے کو فالو نہیں کرتے، خود انوشکا روہت اور ان کی اہلیہ دونوں کو ہی فالو نہیں کرتیں۔کپتان اور نائب کپتان میں اختلافات کی خبریں پہلے بھی آتی رہی ہیں تاہم اب ان میں شدت آگئی ہے، ایک سینئر کھلاڑی کی جانب سے ورلڈ کپ کے دوران منظور شدہ مدت سے زیادہ اپنی اہلیہ کو ساتھ رکھنے کا معاملہ بھی اسی سے جوڑا جا رہا ہے،کھلاڑیوں کے 2گروپس میں تقسیم ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

پی ایس ایل 5کا پورا ٹونا منٹ پاکستان بھر میںکروانے کا فیصلہ

لاہور (آ ن لائن) نئے پاکستان میں سپرلیگ فینز کیلئے بڑی خوشخبری ،پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کا پانچواں ایڈیشن مکمل طور پر پاکستان میں کروانے کے لیے پلان تیا رکرلیا۔ میڈیارپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی کے ابتدائی پلان کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا 5واں ایڈیشن 20 فروری سے شروع ہوگا جب کہ لیگ کا فائنل 22 مارچ میں قذافی سٹیڈیم ،لاہور کروانے کی تجویز زیر غور ہے،ٹورنامنٹ کا پہلا معرکہ روایتی حریفلاہور قلندرزاور کراچی کنگز کے مابین کروانے پر غور کیا جارہا ہے۔ پلان کے مطابق فائنل سمیت 11 مقابلوں کی میزبانی کرے گا جب کہ نیشنل سٹیڈیم ، کراچی میں 9 میچز ہوں گے، پہلی بار پشاور، ملتان، راولپنڈی اور آزاد کشمیر کے سٹیڈیم میں بھی پی ایس ایلکے میچز کھیلے جائیں گے ،راولپنڈی 8، ملتان 4، پشاور اور آزاد کشمیر ایک ایک میچ کی میزبانی کریں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے گزشتہ ایڈیشن کے آخر ی آٹھ میچز کراچی میں کروائے گئے تھے جن میں ہا?س فل رہا تھا ،وزیر اعظم عمران خان بھی یہ اعلان کرچکے ہیں کہ پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن مکمل طور پر پاکستان میں ہی کروایا جائے گا جو ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی کی جانب ایک بڑا قدم ہوگا۔

ملزم نے سبحان کو زیادتی کے بعد سر میں پتھر مار کر قتل کیا تھا، اس نے جرم بھی قبول کر لیا: مہناز رفیع ، اب تو کمسن بچوں سے زیادتی ہونے لگی ، مجرموں کو سر عام پھانسی ہونی چاہیے : ضیا شاہد کی چینل ۵ کے پروگرام ” ہیومن رائٹس “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور سی آئی اے کوتوالی کی بڑی کارروائی ، چینل فائیو کے پرگرام ہیومین رائٹس واچ میں باٹا پور میں بچے سے زیادتی کا معاملہ اٹھانے پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا چینل۵ ہمیشہ مظلوموں کی آواز بنتا ہے۔ملزم نے دس سالہ سبحان سے زیادتی کے بعد سر میں پتھر مار کر اسے قتل کر دیا تھا ملزم نے اپنا جرم قبول کر لیا ہے۔ملزم نے اقرار جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس پر کوئی جن آ گیا تھا اس نے ہوش و حواس کھو دیے تھے اسی دوران اس سے بچے سے زیادتی اور قتل ہو گیا اس کے بعد جن اس کے اندر سے نکلا تو اسے ہوش آیا یہ کیا کر دیا۔ چیئرمین ہیومین رائٹس مہناز رفیع نے کہا ہے کہ ضیائ شاہد اور ان کا چینل پوری کوشش کرتے ہیں کہ ملزم گرفتار ہوں حالانکہ یہ حکومت کا کام ہے۔بہتر تفتیش کی جائے تو ملزم جلد پکڑے جائیں بچوں سے زیادتی اور قتل کی واردات بڑی خوفناک ہے ماں باپ پر کیا گزرتی ہو گی۔ضیائ شاہد صاحب دوردراز علاقوں میں ہونے والے جرائم پر آواز اٹھاتے ہیں۔جرم کرنے والوں کو سرعام سزا ملنی چاہئے تاکہ مجرم عبرت پکڑیں۔جو ہوا اس پر انسانیت لرز جاتی ہے۔وکلا بھی اپنے کلانئٹ کو کہتے ہیں عدالت میں بیان دو مجھ پر جن آ گیا تھا حالانکہ یہ سب جھوٹی باتیںہیں۔آخر یہ کیا وحشی پن ہے کیوں بچوں سے زیادتی کی جاتی ہے۔ایسے کیسز جلد نمٹانے چاہئیں۔میں ضیائ صاحب سے درخواست کرتی ہوں مل کر وزیراعلی سے درخواست کریں بچوں سے زیادتی کے ملزمان کو سزا دینے کے لئے سپیشل ججز لگائیں مجرموں کو جلد از جلد مال روڈ پر لٹکایا جائے۔ایسے سلوگن لگائے جائیں کہ اسلام میں ایسے جرائم کی کیا سزا ہے۔لوگ پولیس کے پاس جانے سے ڈرتے ہیں پولیس کی تربیت ہونی چاہئے۔جرائم کی بڑی وجہ آبادی میں اضافہ بھی ہے لوگوں کو شعور دلایا جائے تعلیم و تربیت بہت ضروری ہے۔ایک دو آرگنائزیشن ہیں کو سکولوں میں بچوں کو جنسی زیادتی کے بارے میں شعور دیتے ہیں کہ ایسے افراد سے کیسے بچا جائے۔عموما عزیز رشتہ دار بھی ان جرائممیں ملوث ہوتے ہیں۔سینئر صحافی ضیائ شاہد نے کہا کہ ہمارے ہاں فرانزک رپورٹ میں وقت لگتا ہے لیکن جونہی رپورٹ آئی باٹا پور میں بچے سے زیادتی کا ملزم گرفتار ہو گیا۔وزیر اعلی نے خود نوٹس لیا تھا اس لئے جلد کارروائی ہو گئی۔جرم کے ارتکاب اور سزا کے درمیان گیپ سے ملزم کو حوصلہ مل جاتا ہے سالوں کیس چلتا رہتا ہے۔گزشتہ دنوں میرے ایک ایک دوست کی چودہ سال بعد رہائی ہوئی۔ضیائ الحق کے دور میں پپو کے قاتلوں کو سرعام سزا دی گئی جس کے بعد مجرم سہم گئے کافی عرصہ تک جرائم رکے رہے۔اب تو چھ چھ ماہ کی بچیوں سے زیادتی ہو رہی ہے ایسا شخص انسان نہیں درندہ ہے اسے الٹا لٹکا دیا جائے وہیں اس کی موت ہو جائے تو لوگ ضرور عبرت پکڑیں گے خفیہ پھانسیوں کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔پولیس کی بڑی ڈیوٹی پروٹوکول ڈیوٹی پر مامور ہے جس سے اصل کام متاثر ہوتا ہے۔بچوں سے زیادتی کے ملزم کو صرف سزائے موت ہونی چاہئے الگ سے ججز تعینات کئے جائیں تاکہ جج کی توجہ نہ بٹے۔پہلے ادوار میں واقعات کم ہوتے تھے مگر اب بڑھ گئے ہیں کہیں تو گڑ بڑ ہے اس وجوہات جاننا بہت ضروری ہے پہلے تو دوماہ کی بچی سے زیادتی کا کسی کے ذہن میں نہیں آتا تھا۔امریکہ گیا تو مجھے بتایا گیا کہ وہاں کی فارن پالیسی یونیورسٹیوں میں بنتی ہے۔ہماری یونیورسٹیوں میں بھی یہ کام ہو سکتا ہے لیکن ہمارے ہاں کوئی تحقیقات نہیں ہوتی طالبعلموں کو بے کار تھیسس دیے جاتے ہیں بچوں سے زیادتی کے کیسز پر تحقیقات ہونی چاہئیں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے۔

سرفراز کی ٹیسٹ کپتانی خطرے میں

اسلام آباد(سی پی پی)قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی ٹیسٹ کپتانی خطرے میں پڑ گئی اور پی سی بی کے تھنک ٹینک نے سرفراز کے متبادل کے طور پر نئے کپتان کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ کپ 2019 میں 5 میچ جیت کر 5ویں پوزیشن پر ٹورنامنٹ ختم کرنے والی ٹیم پاکستان کے وکٹ کیپر کپتان سرفراز احمد نے 7جولائی کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دوران پریس کانفرنس دو ٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ وہ کپتانی سے کسی طور بھی علیحدہ نہیں ہوں گے، انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے کپتان بنایا اور اب وہی مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرئے گا۔32 سال کے سرفراز احمد نے 13 ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دئیے ہیں جہاں ٹیم پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں 4 ٹیسٹ جیتے اور 8 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اب اطلاعات ہیں کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ سے قبل بورڈ نے وکٹ کیپر کو جو اس وقت قومی ٹیم کے تینوں فارمیٹ میں کپتان ہیں، ان سے طویل دورانیے کی ٹیسٹ قیادت سے علیحدہ کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔2 اگست کو لاہور میں کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں اس بارے میں معاملات کو آگے بڑھائے جانے کی اطلاعات ہیں تاہم سرفراز احمد کی ون ڈے اور ٹی 20 قیادت پر ابھی معاملات زیر غور ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں سرفراز احمد کے متبادل کے طور پر نائب کپتان اسد شفیق کو کپتان بنانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔اس کے برعکس بائیں ہاتھ کے اوپنر شان مسعود جو ڈومیسٹک کرکٹ میں اس وقت نیشنل بینک کی قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں، ٹیسٹ کپتانی کا قرعہ فعال ان کے نام نکلنے کا قوی امکان ہے۔29 سال کے شان مسعود جنہیں ورلڈ کپ میں سرفراز احمد امام الحق اور فخر زمان کے ساتھ تیسرے اوپنر کی حیثیت میں لے کر جانے کے خواہش مند تھے، پاکستان کے لیے 15 ٹیسٹ کی 30 اننگز میں 26.43 کی اوسط سے 793 رنز بنا چکے ہیں۔بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے شان مسعود نے آخری ٹیسٹ سیریز اس سال جنوبی افریقا میں کھیلی تھی، جہاں تین ٹیسٹ میں شان مسعود نے 2 نصف سنچریوں کی مدد 228 رنز بنائے تھے۔شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت دینے پر بورڈ میں چند افراد تحفظات کا شکار ہیں، البتہ پی سی بی کے تھنک ٹینک نے شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر ،بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور پاکستان پہنچ گئے

لاہور( این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور پاکستان پہنچ گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ہیڈ کوچ اور بیٹنگ کوچ دو اگست کو کرکٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر دورہ انگلینڈ اور اس کے بعد میگا ایونٹ کے حوالے سے کھلاڑیوں کی کارکردگی بارے آگاہ کریں گے۔ ورلڈ کپ کے اختتام کے ساتھ ہی ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کا بورڈ سے معاہدہ بھی ختم ہو گیا ہے تاہم ہیڈ کوچ مکی آرتھر دوبارہ عہدہ لینے کے خواہشمند ہیں اور اس کے لئے کوششیں بھی جاری ہیں۔