کرونا سے ملکی معیشت بری طرح متاثر،کسی ملک یا عالمی ادارے نے1ڈالر کی بھی ہماری مدد نہیں کی،عمران خان

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کرونا کے معاملے پر کسی ملک یا عالمی ادارے سے کوئی مالی امداد نہیں ملی۔ یوٹیوب وی لاگرز سے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرونا پوری دنیا کے لئے بڑا امتحان ہے، لیکن پاکستان کے حالات یورپ، امریکا اور برطانیہ سے بہت مختلف ہیں، لاک ڈاﺅن سے ہمارا کمزور طبقہ مشکل میں آگیا ہے، بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر رک گئی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ مزدوروں کی مشکلات کی وجہ سے لاک ڈاﺅن نہیں لگانا چاہتا تھا، 75 فیصد مزدور ہمارے پاس رجسٹرڈ نہیں ہیں، کرونا کی وجہ سے ملکی معیشت بری طرح متاثر ہوئی، ایسے وقت میں پاکستان کی کسی ملک یا عالمی ادارے نے ایک ڈالر بھی مدد نہیں کی، صرف آئی ایم ایف نے قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف دیا۔ عمران خان نے کہا کہ لوگ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کررہے ہیں اور جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں، کرپشن سے پیسہ بنانے والے آزاد میڈیا سے خوفزدہ ہیں، کوئی کتنا بھی جھوٹ بولے آخرکارعوام سچ ڈھونڈلیں گے۔ پی ٹی آئی ملک میں سب سے پہلے سوشل میڈیا استعمال کرنیوالی جماعت ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرونا کب ختم ہوگا، اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا، آہستہ آہستہ لاک ڈاﺅن کھول رہے ہیں تاہم اس میں وقت لگے گا، آئی ایس آئی اور دیگر ایجنسیوں سے اس معاملے پر مشاورت کی ہے، آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم کی طرف جا رہے ہیں، آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم سے مریضوں اور مقامات کی نشاندہی ہوسکے گی۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پارلیمان کو موثر اور فعال رکھنا انتہائی ضروری ہے، پارلیمنٹ عوام کی امنگوں کا ادارہ ہے، حکومت کرونا سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے، موجودہ صورتحال میں پارلیمنٹ کا مثبت کردار قابل تعریف ہے۔ جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی ہے جس میں قومی اسمبلی کے ورچوئل اجلاس منعقد کرنے سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سپیکر اسد قیصر نے وزیراعظم عمران خان کو بجٹ سمیت قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے سے متعلق مشاورت پر آگاہ کیا، اسد قیصر نے کرونا سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی تجاویز سے بھی آگاہ کیا، خصوصی کمیٹی برائے زرعی اجناس کی سفارشات کی تیاری پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پارلیمنٹ میں قانون سازی کے حوالے سے مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔انہوں نے کہا پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں سے رائے لے کر فیصلہ کیا جائے گا۔وزیراعظم نے قومی اسمبلی قائمہ کمیٹیوں کے ویڈیو لنک کے زریعے انعقاد کو بھی سراہا اور کہا موجودہ حالات میں پارلیمان کو موثر اور فعال رکھنا انتہائی ضروری ہے، پارلیمنٹ عوام کی امنگوں کا ادارہ ہے، حکومت کرونا سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے، موجودہ صورتحال میں پارلیمنٹ کا مثبت کردار قابل تعریف ہے۔

lead-p1

اسلام آباد‘لاہور‘کراچی(نمائند گان خبریں) وفاقی حکومت نے کرونا وائرس کی وبائی صورتحال کے پیش نظر لاک ڈان میں مزید 15 روز کی توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے۔ صوبائی حکومتیں صورتحال کے مطابق فیصلہ کریں گی۔یہ اہم فیصلہ وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں کرونا وائرس صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ چاروں وزرائے اعلی نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعدادوشمار پر شرکا کو بریفنگ دی گئی۔یاد رہے کہ قومی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں لاک ڈان میں 28 اپریل تک توسیع کی گئی تھی۔قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ 9 مئی تک لاک ڈان کی موجودہ صورتحال کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ اجلاس میں صوبوں نے بھی اپنی اپنی تجاویز دیں۔ ہم ملک بھر میں کرونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھا رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچا جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک ہر مسلمان کے لئے اہم ترین مہینہ ہوتا ہے، اس دوران پاکستان کے کسی بھی حصے میں سحر اور افطار میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگیادھر پنجاب حکومت نے بھی لاک ڈان میں مزید 15 دن توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سحر وافطار کے وقت دودھ دہی کی دکانیں کھولنے کی اجازت جبکہ افطار کے اجتماعات پر پابندی ہوگی۔یہ فیصلہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں کرونا وائرس کے پھیلا، اس کو روکنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سمیت دیگر ایشوز پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں صوبے بھر میں لاک ڈان کو مزید 15 دن توسیع دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہدایات جاری کی گئیں کہ اجتماعی افطاری کی اجازت پر پابندی ہوگی تاہم رمضان المبارک میں سحر وافطار کے وقت دودھ دہی اور پکوڑے سموسے کی دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے تمام انتظامیہ کو دی گئی ہدایت پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔حکومت پنجاب کی جانب سے جاری اجازت کے تحت کریانہ سٹورز، دودھ، دہی کی دکانیں، بیکریاں اور تندور صبح دو سے چار بجے تک کھل سکیں گی۔ کاروبار کے اوقات کار پہلے کی طرح نافذ العمل ہوں گے۔ پنجاب میں مساجد کے ایس او پیز پر عملدرامد کے لئے کمیٹیاں بنیں گی۔ محلہ اور مساجد کمیٹیاں ایس او پیز پر نفاذ کو دیکھیں گی۔ جو مساجد ان ہدایات کو فالو نہیں کریں گی ان کو بند کیا جا سکتا ہے، باقی جن کاروبار کی پہلے اجازت تھی انہی اوقات کے مطابق کام کریں گے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ مئی میں وائرس کے پھیلا پر قابو پا لیا تو عید کے بعد صورتحال بہت بہتر ہوگی لیکن اگر احتیاط نہ برتی گئی تو عیدالفطر پر مزید بندشیں لگانی پڑ سکتی ہیں۔یہ بات انہوں نے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ مئی کرونا وائرس کے پھیلا سے متعلق فیصلہ کن مہینہ ہوگا۔ بیماری کے پھیلا کے ساتھ ہمیں صحت نظام کی صلاحیت بھی بڑھانا پڑے گی۔وفاقی وزیر نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر عوام نے احتیاط نہ کی تو یہ نہ ہو عید کے لئے ہمیں کوئی بندشیں لگانی پڑیں تاہم اگر ہم نے احتیاط کی تو عید کے بعد زندگی بہتری کی طرف جانا شروع ہو جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے حوالے سے رمضان کا مہینہ فیصلہ کن ہے۔ ہم ماہرین کی مدد سے ان حالات کا جائزہ لے رہے ہیں اور بیماری کے پھیلا کو دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ہم نے حقوق العباد کا خاص خیال رکھنا ہے کہیں آپ کی وجہ سے دوسرے کو یہ بیماری نہ لگے۔ وفاقی حکومت نے کرونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر 9 مئی تک لاک ڈان میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔کراچی(صباح نیوز)وزیراعلیٰ سندھ نے رمضان المبارک کے دوران پیر تا جمعرات صبح 9 سے دوپہر 3 بجے تک کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں رمضان المبارک کے دوران کاروبار کی ایس او پیز سے متعلق اجلاس ہوا جس میں سعید غنی، امتیاز شیخ، مکیش چاولہ، ناصر شاہ، مشیر مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، آئی جی پولیس مشتاق مہر اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ رمضان المبارک میں بھی شام 5 بجے کے بعد لاک ڈاو¿ن ہوگا اور احترام رمضان ا?رڈیننس جاری رہے گا۔ وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ کاروبار پیر تا جمعرات صبح 9 سے 3 بجے تک ہوگا اور صبح 8 سے شام 5 بجے تک گروسری کی دکانیں کھلی رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ پکے ہوئے کھانے کی ڈیلیوری 5 سے 10 بجے تک ہوگی اور سحری میں کوئی ہوم ڈلیوری سروس نہیں ہوگی۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ ایک ایس او پی اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کرے گا جس میں وقت بتایا جائے گا۔واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3900 سے زائد ہے اور اب تک 73 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے نصف سے زائد ہلاکتیں کراچی سے رپورٹ ہوئی ہیں۔

یونس خان اور انضمام الحق کو آوٹ کرنا آسان نہیں ہوتا تھا، ہربھجن سنگھ

لا ہور (و یب ڈ سک)ہربھجن سنگھ کا کہنا ہے کہ یونس خان کی بیٹنگ مجھے رلا دیتی تھی۔سوشل میڈیا پر روہت شرما کیساتھ سیشن میں ہربھجن سنگھ نے 5 مشکل ترین بیٹسمینوں کے نام گنوائے، جس میں انہوں نے کہا کہ جیک کیلس کو بولنگ کرنا آسان نہیں تھا، دوسرے نمبر پر میتھیو ہیڈن اور تیسرے پر برائن لانا پر قابو پانے میں بھی مشکل ہوتی جب کہ یونس خان تو مجھے رلا ہی دیتے تھے، تجربہ کار بیٹسمین مسلسل سویپ شاٹ کھیل کر پریشان کردیتے تھے۔بھارتی آف اسپنر کا کہنا تھا کہ سابق پاکستانی کپتان انضمام الحق کو بھی آوٹ کرنا آسان نہیں ہوتا تھا، انہوں نے فیورٹ 5 آف اسپنرز میں ثقلین مشتاق کو شامل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اسپنر ایک میچ ونر تھے، ان کی دوسرا کو سمجھنا بہت مشکل تھا۔

مدثر نذر نے اسپاٹ فکسنگ کے خاتمے کے لیے تاحیات پابندی کو حل قرار دے دیا

لاہور( و یب ڈ سک) سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر نے اسپاٹ فکسنگ کے خاتمے کے لیے تاحیات پابندی کو موثر حل قرار دے دیا۔اپنے انٹرویو میں مدثر نذر نے کہا کہ سخت قوانین بنا کر ہی اسپاٹ فکسنگ جیسی برائی کو جڑ سے اکھاڑنے میں مدد مل سکتی ہے۔ نرم قوانین اور زیادہ لمبی سزا نہ ہونے سے کئی کرکٹرز دوبارہ کھیل میں واپس آجاتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اگر پکڑے گئے تو سزا بھگت کر دوبارہ جلد موقع ملے گا۔ اس لیے تاحیات پابندی ہی زیادہ موزوں ہوسکتی ہے۔بند دروازوں کے پیچھے کرکٹ سرگرمیاں جاری کرنے کے سوال پر سابق اوپنر نے کہا کہ کورونا وائرس کی اس صورت حال میں اگر اس طرح کو کرکٹ ممکن بنائی جاسکتی ہے تو یہ اچھا آپشن ہوگا، یہ ایک مشکل صورت حال ضروری ہو گی لیکن اس کے علاوہ کوئی اور حل دکھائی نہیں دے رہا،خالی اسٹیڈیمز میں میچز ہونے سے ٹی وی رائٹس سے کرکٹ بورڈ کو پیسے ملنا شروع ہوں گے۔ گزشتہ ماہ ٹی وی پر فٹبال میچز دیکھے ہیں جہاں تماشائی موجود نہیں تھے۔ جو تکلیف دہ صورت حال تھی۔گولڈن آرم کا خطاب رکھنے والے مدثر نذر نے واضح کیا کہ ڈائریکٹر گیمز ڈویلپمنٹ کے طور پر پی سی بی کے ساتھ 31 مئی کو معاہدہ ختم ہورہا ہے، اس کے بعد انگلینڈ میں کوچنگ یا پھر ذاتی کاروبار کرنے کا آپشنز موجود ہے۔ میرے نزدیک پاکستان کرکٹ کو ٹھیک کرنے کے لیے کلب، سٹی اور اضلاع کی کرکٹ کو بہتر کرنا بہت ضروری ہے۔

ورلڈ کپ کے مستقبل کا فیصلہ جولائی تک متوقع

ویلنگٹن( و یب ڈ سک) جولائی سے قبل ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے مستقبل کا فیصلہ سنائے جانے کا کوئی امکان نہیں، نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ نے کہاکہ آسٹریلیا میں شیڈول ایونٹ کے بارے میں بات چیت جاری ہے مگرفوری طور پر کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا، ادھر آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ایونٹ کے التوا کیلیے خود کو ذہنی طور پر تیار کرلیا،انھوں نے کہا کہ 1، 2، 3 یا زائد مہینوں کیلیے بھی ٹورنامنٹ تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ نے بھی واضح کردیاکہ اکتوبر، نومبر میں شیڈول ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ جولائی سے قبل متوقع نہیں ہے، انھوں نے کہا کہ ہنگامی پلان کی تیاری کا کام جاری اور بہت سے معاملات پر بات چیت ہورہی ہے،کوئی بھی فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا، ایسا جولائی میں ہی ہوگا۔ ڈیوڈ وائٹ نے اپنے ملک میں آئندہ فروری میں شیڈول ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کے حوالے سے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ ہمارے لیے بہت ہی خاص اور اس کا التوا ایجنڈے کا حصہ نہیں ہے۔ انھوں نے کیوی ٹیم کے دورہ نیدرلینڈز کے ملتوی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اور ویسٹ انڈیز کے جون، جولائی میں ٹورز فی الحال برقرار ہیں۔دوسری جانب آسٹریلوی محدود اوورز کی ٹیموں کے کپتان ایرون فنچ نے کہاکہ ہمیں ٹی 20 ورلڈ کپ کے التوا کیلیے ذہنی طور پر تیار ہوجانا چاہیے، یہ 1،2،3یا زائد ماہ کیلیے ملتوی ہوسکتا ہے،فنچ خالی اسٹیڈیمز میں بھی کھیلنے کیلیے تیار ہیں، انھوں نے کہا کہ اگرمقابلے ٹیلی کاسٹ ہورہے ہوں تو پھر کھلاڑیوں کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتاکہ کراوڈ ہے یا نہیں، ہم پہلے ہی نیوزی لینڈ سے ایک ون ڈے بغیر کراوڈ کے کھیل چکے ہیں۔ فنچ نے حکام کو ملتوی سیریز اور ٹورز ری شیڈول کرنے کیلیے منفرد سوچ اختیار کرنے کا بھی مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک وینیو پر 2 پانچ روزہ میچز بھی کھیلے جا سکتے ہیں۔

کھلاڑیوں کی اکثریت فٹنس کے معیار کوبرقرار رکھنے میں کامیاب

لاہور( و یب ڈ سک) ویڈیو لنک پر بیشتر قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ مکمل ہوگئے ہیں، اس حوالے سے تمام ٹرینرز رپورٹس چند روز میں تیار کرکے شعبہ ڈومیسٹک اور ہیڈکوچ مصباح الحق کو بھجوادیں گے۔ذرائع کے مطابق لاک ڈاون میں گھروں تک محدود کھلاڑیوں کی اکثریت نے فٹنس کے معیار کو برقرار رکھا ہے،انھوں نے مقررہ وقت میں تمام ڈرلز کرکے ٹرینرز کومطمئن کردیا، شان مسعود، امام الحق،بابر اعظم، سرفرازاحمد،اظہرعلی،اسد شفیق اور محمد عباس کی فٹنس کا لیول بہت عمدہ رہا ہے، عماد وسیم، حسن علی اور محمد عامر کی فٹنس میں بہتری پائی گئی۔صوبائی ٹیموں کے کھلاڑیوں کی اکثریت بھی فٹنس کے مقررہ پیمانے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔تین کرکٹرز شاہین شاہ آفریدی، عابد علی اور یاسر شاہ کا فٹنس ٹیسٹ اگلے ہفتے ہوگا۔

شوبز فنکاروں کی امت مسلمہ کو ماہ صیام کی مبارکباد

کراچی( و یب ڈ سک) شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے امت مسلمہ کو ماہ صیام کی مبارکباد پیش کی ہے۔مسلمانوں کے لیے رحمتوں والا مہینہ ایک بار پھر آ پہنچا ہے۔ دنیا بھر میں موجود مسلمان ہمیشہ کی طرح ماہ صیام کی آمد پر ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے ہیں اس موقع پر شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکار بھی اپنے مداحوں کو مبارکباد دینا نہیں بھولتے۔گلوکار ہوں یا اداکار سب نے اس برکتوں والے مہینے کی آمد پر اپنے چاہنے والوں کے لیے خوبصورت پیغام کے ذریعے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔ماہرہ خان نے ٹویٹر پر کہا کہ سب کو میری طرف سے ماہ رمضان مبارک ہو، یہ مہینہ ہم سب پر رحمتیں نازل فرمائے، بالخصوص ان کے لیے جو اس وقت تکلیف میں ہیں۔ہمایوں سعید نے بھی ٹویٹر پر دلکش تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ میری طرف سے سب کو خوشیوں بھرا رمضان مبارک ہو، اللہ پاک ہم سب کو ہر طرح کے شیطانی شر سے محفوظ رکھے اور ہمیں اپنی لاتعداد رحمتوں سے نوازے۔عاصم اظہر نے انسٹا گرام پر مدینہ شریف کی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ رب کریم اس ماہ صیام میں پوری دنیا کو صحت اور خوشیوں سے بھر دے۔اداکارہ نمرا خان نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آج رات ہمارے لیے اس خوبصورت مہینے کی پہلی رات ہوگی، اس لیے آپ سب مجھے اور میرے شوہر کو دعاوں میں یاد رکھیے گا، اللہ پاک ماہ صیام کے صدقے ہم سب کو اس آزمائش سے نکالے۔

کورونا وبا کے باعث گھبراہٹ کا ماحول پریشان کررہا ہے، بشریٰ انصاری

ٹورنٹو( و یب ڈ سک) پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے باعث ایسا ماحول ہوگیا ہے جہاں باہرنکلنے سے بھی خوف آتا ہے اورگھبراہٹ ہوتی ہے۔ناموراداکارہ اورمزاح نگار بشریٰ انصاری نے وائس آف امریکا کے ‘انسٹاگرام لائف’ میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ایمان ہے کہ موت تو ایک دن آنی ہے لیکن کورونا کی وجہ سے پھیلی بے یقینی سے پریشان رہتی ہوں، یہ ایسا ماحول ہے جہاں باہرنکلنے سے بھی خوف آتا ہے، گھبراہٹ کا یہ ماحول پریشان کرتا ہے۔بشریٰ انصاری نے اپنی نجی زندگی سے متعلق بتایا کہ ان کی طلاق کوکئی برس ہوچکے ہیں، انہوں نے اوران کے شوہرنے بھی 36 سالہ شادی میں بہت کوشش کی کہ وہ دونوں ہم خوش رہ سکیں لیکن آخرکے 16 سالوں میں ہماری زندگی میں بہت مسائل تھے تاہم پھر بھی ہم جدا نہ ہوئے۔ اداکارہ نے کہا کہ بچیاں جب بڑی ہوگئیں توہم الگ ہوگئے کیونکہ بچیاں سمجھدار ہوچکی تھیں تاہم ایسا ہرگز نہیں کہ بچیوں کے والد اقبال انصاری بیٹیوں کے لیے بہترین باپ نہیں۔ اداکارہ نے اپنے کرئیرکے ا?غازسے متعلق بتایا کہ ہمارے دور یں لڑکیوں کو ٹی وی پر آنے کی اتنی اجازت نہیں تھی اس لیے ان کے والد نے پی ٹی وی پر جانے کی اجازتدی تھی کیونکہ وہ ایک معتبر ادارہ تھا۔اداکارہ نے کہا پہلے کے مقابلے میں ٹی وہ پراچھا کام کم ہورہا ہے ، پہلے جب پاکستان میں ڈراموں کی شروعات ہوئی تو ادبی مواد کو ریڈیوڈراموں میں ڈھالا گیا پھرانہی کو ٹی وی ڈراموں میں ڈھالا جاتا تھا جوبہت اچھا تھا تاہم انڈسٹری کے کمرشل ہونے کے بعد معیار بہت گرا ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ اس وقت اپنی بیٹی کے پاس کینیڈا میں ہیں جہاں وہ ایک رفاعی تنظیم کے لیے شوزکرنے ٹورنٹوگئی تھیں۔

صدر ٹرمپ کی جراثیم کش انجکشن لگانے کی مضحکہ تجویز پر ماہرین آگ بگولہ

واشنگٹن( و یب ڈ سک) ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے جراثیم کش انجکشن لگانے کی تجویز پر ماہرین حیران و پریشان ہوگئے اور امریکی صدر پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس وبا سے بچنے کے لیے اپنی ’ماہرانہ‘ دیتے ہوئے دھوپ، ہوا میں نمی اور جراثیم کش انجکشن لگانے کی تجاویز دیں۔امریکی صدر کی تجویز پر وبائی امراض کے ماہرین نے سر پکڑ لیے اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے سب سے ذمہ دار عہدے پر براجمان شخص نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان دیا ہے جو نہ صرف خطرناک ہے بلکہ جان لیوا بھی ہے۔ڈاکٹر یوجین گو جن ماہر وبائی امراض ہیں اور ان کی لیبارٹری میں مہلک وائرس کیخلاف ٹیسٹنگ کا عمل بھی جاری ہے، انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ صدر ٹرمپ کا بیان بالکل غلط اور غیر ذمہ دارانہ ہے کیونکہ وائرس کو مارنے کیلیے جراثیم کش انجکش لگانے سے وائرس کے ساتھ مریض بھی مر جائے گا۔اسی طرح جراثیم کش مادہ ڈیٹول بنانے والی کمپنی نے بھی خبردار کیا کہ کسی بھی صورت میں انسانی جسم میں جراثیم کش دوا داخل نہ کی جائے، اس کے خوفناک اور انتہائی خطرناک نتائج نکلیں گے جس سے اس انسان کی جان بھی جاسکتی ہے۔کونسل آف فارن ریلیشن کی سابق فیلو ممبر نے بھی اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’جناب صدر میں جانتی ہوں کہ کیمیا، حیاتیات، طبعیات اور حقیقت سے آپ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اسی طرح دیگر ماہرین نے بھی صدر ٹرمپ کے بیان کی بھرپور مذمت کی۔

بھارت ہندوتوا اور دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی( و یب ڈ سک) ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ بھارت نے عالمی قوانین پامال کرکے ثابت کیا کہ بھارت ہندوتوا اور دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ چیف آف آرمی اسٹاف کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، جس میں مستقبل کی حکمت عملی اور ہرطرح کے حالات سے نمٹنے کے اقدامات زیر غورآئے، آرمی چیف نے رمضان المبارک میں سول اداروں کے ساتھ مل کر تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ علمائے کرام، طبی عملہ اور سیکیورٹی سمیت دیگر اداروں کو خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، میڈیا نے کورونا سے متعلق آگہی میں شاندار کردار ادا کیا، علمائے کرام کا کردار بھی قابل تعریف رہا، آئندہ 15 روز انتہائی اہم ہیں، دعا ہے رمضان کی برکت سے پاکستان اور دنیا کو کورونا سے نجات ملے۔ عوام اپنے گھروں کو عبادت گاہ بنائیں۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، بھارت نے 850 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی، بھارت نے جان بوجھ کر ایل او سی پر آبادیوں کو نشانہ بنایا، بھارتی جارحیت کا سخت نوٹس لیا گیا۔میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا کو کورونا وائرس چیلنج کا سامنا ہے، اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے دنیا بھر میں سیز فائر کی اپیل کی، موجودہ صورتحال میں بھی بھارت آر ایس ایس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، بھارت کی کشمیر میں لگائی گئی نفرت کی آگ پورے بھارت میں پھیل چکی ہے۔ آر ایس ایس کے انتہا پسندوں نے تمام عالمی قوانین کو پامال کیا، پوری دنیا نے کورونا وبا کو اسلام سے جوڑنے کی مذموم بھارتی کوشش کی مذمت کی۔ بھارت نے عالمی قوانین پامال کرکے ثابت کیا کہ بھارت ہندوتوا اور دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔ بھارت نے آزاد کشمیر میں کورونا کے حوالے سے جھوٹی خبر پھیلانے کی کوشش کی۔میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ خدشہ ہے کہ آنے والے دنوں میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے، پاک فوج کے تمام دستیاب وسائل اس وبا سے نمٹنے کیلیے استعمال ہو رہے ہیں، پاک فوج نے انٹرنل سیکیورٹی الاو¿نس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، لاکھوں مستحق افراد کو راشن پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان آرمی کی 5 لیبارٹریز قومی ادارہ صحت کے تعاون سے کام کررہی ہیں، تافتان ،طورخم اور چمن میں قرنطینہ اور آئسولیشن سہولتیں قائم کر دی ہیں، 17 مختلف پروازوں کے ذریعے امدادی سامان ملک کے مختلف علاقوں تک پہنچایا جاچکا ہے، ہمیں اپنے وسائل اور کوششوں کو یونین کونسل سطح تک لے کر جانا ہے جس کے لئے منصوبہ بندی کرلی ہے۔