وزیراعظم اور آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور آئی ایس آئی کی خدمات، قربانیوں کو سراہا۔ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ان کا استقبال کیا جب کہ وفاقی وزراءاور مشیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم اور آرمی چیف کو دورے کے دوران داخلی اور خارجی محاذوں پر درپیش چیلنجز اورکورونا کے اثرات پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملکی سلامتی، خود مختاری اور تحفظ کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ وزیراعظم نے آئی ایس آئی کی خدمات اور قربانیوں کو بھی سراہا۔

پنجاب میں لاک ڈاؤن مزید ایک ہفتہ بڑھانے کی سفارش

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت کو کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن میں مزید ایک ہفتہ توسیع کی تجویز پیش کردی گئی۔ پنجاب حکومت کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیر قانون راجہ بشارت، چیف سیکرٹری اعظم سلیمان، سیکرٹری داخلہ مومن آغا اور دیگر نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن کو صوبے میں مزید ایک ہفتہ بڑھانے کی سفارش کردی گئی۔ اجلاس میں انکشاف ہوا کہ پنجاب میں لاک ڈاﺅن بڑھنے کے بعد کیسز میں اضافہ ہوا اور نرمی کرنے سے عوام گھروں سے باہر نکل آئی۔ چینی ماہرین نے حکومتی کمیٹی کو مزید 2ماہ تک اسمارٹ لاک ڈاﺅن بڑھانے کی سفارش کی جبکہ پنجاب کے تمام کمشنرز نے لاک ڈاﺅن کو مزید ایک ہفتہ بڑھانے کی تجویز دی۔ صوبائی حکومت لاک ڈاؤن کو 26 اپریل سے ایک ہفتے کے لئے بڑھانے پر غور کررہی ہے۔

بھارتی حکومت کی مسلمانوں کیخلاف امتیازی پالیسیاں، پاکستان کا اظہار تشویش

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے انتہا پسند ہندو تنظیم راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کے زیر اثر بھارتی حکومت کی مسلمانوں کیخلاف امتیازی پالیسیوں اور اقدامات پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے آج اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں اس امر پر افسوس ظاہر کیا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا سے درپیش مسئلے کے باوجود بھارت کی جانب سے یہ پالیسیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا یہ بات افسوسناک ہے کہ بھارت میں منظم مسلم کش مہم جاری ہے جسے نظر انداز کرنے سے ان پر بلوائیوں کے حملے کے خطرے میں اضافہ ہوا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم نے بھی سیاسی ذرائع ابلاغ کے حلقوں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مسلمانوں اور اسلام کیخلاف منفی جذبات میں اضافے پر گہری تشویش ظاہر کی ہے جہاں بھارتی مسلمانوں کو کوروناوائرس کے پھیلاﺅ پر مورد الزام ٹھہرایا جا رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا حوالہ دیتے ہوئے ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستان کو مقبوضہ وادی میں بے بنیاد اور من گھڑت الزامات پر صحافیوں پر تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر بھی تشویش ہے۔

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، کورونا صورتحال پر بریفنگ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی اور صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے صنعتی عمل کی روانی خصوصاً حکومت کی جانب سے کھولی جانے والی صنعتوں میں حفاظتی تدابیر کو یقینی بنانے کے حوالے سے اقدامات بارے بھی بریف کیا۔ دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ذخیرہ اندوزی کے تدارک اور ماہ رمضان کے حوالے سے کیے جانے والے مختلف اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پنجاب ہاو¿س اسلام آباد میں سینیٹر سرفراز بگٹی نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں عمومی صورتحال اور ملک میں کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹر سرفراز بگٹی نے پنجاب میں کورونا سے بچاو¿ اور سدباب کے لئے حکومتی اقدامات کی تعریف کی۔ سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کو کورونا سے بچانا ہماری حکمت عملی کا محور ہے۔ حکومت پنجاب نے سب سے پہلے کورونا کے خدشے کے پیش نظر پیشگی اقدامات کا آغاز کیا۔ پنجاب جلد روزانہ 10 ہزار کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کر لے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں قرنطینہ، آئسولیشن سینٹرز اور فیلڈ ہسپتال قائم کئے جا چکے ہیں۔ کورونا کے مریضوں سے سماجی تعلقات رکھنے والے افراد کو بھی چیک کیا جا رہا ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ نیک نیتی سے دن رات محنت کر رہے ہیں، انشاءاللہ کورونا پر جلد قابو پا لیں گے۔ حکومت پنجاب کورونا کے خلاف جنگ میں دیگر صوبوں سے تعاون کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ سینیٹر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا سے بچاو¿ اور سدباب کے لئے قابل تقلید پالیسی اپنائی گئی ہے۔ حکومت پنجاب کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں بروقت فیصلے کر رہی ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت ، پی ٹی وی نمازِ تراویح براہ راست دکھائے گا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پی ٹی وی نے نمازِ تراویح براہ راست دکھانے کا اہتمام کیا ہے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ رحمتوں اور مغفرتوں کے بابرکت ماہ صیام کا آغاز ہونے جا رہا ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر پی ٹی وی نے نمازِ تراویح براہ راست دکھانے کا اہتمام کیا ہے، ہمیشہ کی طرح ماہ رمضان کی رحمتوں سے ہر گھر روشن و منور ہوگا، وبا کے اس دور میں عوام اپنے گھروں میں رہتے ہوئے نماز تراویح میں شریک ہو کر فیوض وبرکات سمیٹیں گے۔

چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ اجلاس، 6 انکوائریز کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں 6 انکوائریز کی منظوری دی گئی، کسٹمز کلیکٹریٹ آف ایکسپورٹس افسران کیخلاف انکوائری ایف بی آر کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔ نیب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چیئرمین جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں میڈیکل انچارج سول ہسپتال کراچی و دیگر کیخلاف انکوائری بند کرنے اور 6 انکوائریز جاری رکھنے کی منظوری دی گئی۔ چیئرمین نیب کا اجلاس سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور عوام کی لوٹی رقوم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے، قومی احتساب بیورو کا ایمان کرپشن فری پالیسی ہے۔ میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

7 ممالک میں رمضان المبارک کے آغاز کا اعلان کر دیا گیا

قائرہ (ویب ڈیسک) 7 ممالک میں رمضان المبارک کے آغاز کا اعلان کر دیا گیا، مصر، تیونس، لبنان، ملائیشیا، انڈونیشیا، سنگاپور اور آسٹریلیا میں ماہ مقدس کے آغاز کا سرکاری اعلامیہ جاری۔ تفصیلات کے مطابق 7 ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ مصر، تیونس، لبنان، ملائیشیا، انڈونیشیا، سنگاپور اور آسٹریلیا کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ ان ممالک میں ماہ مقدس کا چاند نظر آگیا، یکم رمضان المبارک کا آغاز 24 اپریل کل بروز جمعہ کو ہوگا۔ دوسری جانب بین الاقوامی مرکز فلکیات نے بتایا ہے کہ دنیا کے بیشتر اسلامی ممالک میں رمضان المبارک 24 اپریل سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ خلیجی اور دیگر اسلامی ممالک میں آج 23 اپریل بروز جمعرات کو ماہ مقدس کا چاند نظر آ جانے کے امکانات کافی واضح ہیں، یوں کل 24 اپریل بروز جمعہ کو ان ممالک میں یکم رمضان المبارک ہوگی۔ جبکہ پاکستان میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی اعلان کر چکے ہیں کہ ملک میں رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کو نظر آئے گا، یوں ملک میں ماہ مقدس کا آغاز 25 اپریل سے ہوگا۔ یہاں یہ واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاو کے باعث امکان ہے کہ اس مرتبہ دنیا کے بیشتر اسلامی ممالک میں نماز تراویح کے اجتماعات کا انعقاد شاید ممکن نہ ہو پائے۔ اس وقت متحدہ عرب امارات سمیت تمام خلیجی ممالک میں مساجد میں نمازوں کے اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔ جبکہ موجودہ صورتحال میں مسلمانوں کے 2 مقدس ترین مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بھی اس وقت کرفیو نافذ ہے۔

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 25 اپریل بروز ہفتہ کو ہو گا

لاہور (ویب ڈیسک) رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 25 اپریل بروز ہفتہ کو ہو گا، ڈائریکٹر جنرل وزارت مذہبی امور پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ لاہور سمیت کسی شہر میں چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 25 اپریل بروز ہفتہ کو ہو گا۔ زونل رویت ہلال کمیٹی کے مطابق لاہور سمیت صوبے کے کسی شہر میں چاند نظر نہیں آیا۔ زونل رویت ہلال کمیٹی کے مطابق پنجاب میں چاند نظر نہ ا?نے کا امکان ہے تاہم اس حوالے سے حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ جمعرات کے روز لاہور میں منعقدہ اجلاس میں مفتی انتخاب احمد نوری اور مولانا عبدالرحمان شریک ہوئے۔ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش آج ہو گی۔ لیکن چاند کے نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔ دوسری جانب 7 ممالک میں رمضان المبارک کے آغاز کا اعلان کر دیا گیا، مصر، تیونس، لبنان، ملائیشیا، انڈونیشیا، سنگاپور اور آسٹریلیا میں ماہ مقدس کے آغاز کا سرکاری اعلامیہ جاری۔ تفصیلات کے مطابق 7 ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ مصر، تیونس، لبنان، ملائیشیا، انڈونیشیا، سنگاپور اور آسٹریلیا کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ ان ممالک میں ماہ مقدس کا چاند نظر آگیا، یکم رمضان المبارک کا آغاز 24 اپریل کل بروز جمعہ کو ہوگا۔

کھانیوالے کھا کر نکل گئے اور عمران خان کی قسمت میں مانگنا چھوڑ گئے :جاوید میانداد

لاہور (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ کھانیوالے کھا کر نکل گئے اور عمران خان کی قسمت میں مانگنا چھوڑ گئے۔ وزیر اعظم پاکستان کے کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے قائم فنڈ کے لیے جاری ٹیلی تھون میں گفتگو کرتے ہوئے 62 سالہ سابق قومی کپتان جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ کہ ہماری تو قسمت میں ہی یہ رہ گیا ہے کہ مانگتے رہو بس، اس شخص نے بچپن سے مانگنا شروع کیا ہے ،اب وزیراعظم بن کر بھی وہی کر رہا ہے۔ کسی نے ملک کا نہیں سوچا ، کھانے والے کھا کے نکل گئے اور عمران خان کی قسمت میں مانگنا چھوڑ گئے۔ جاوید میانداد کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک میں اب تک صرف اپنے مفادات حاصل کرنے والوں نے حکمرانی کی ہے اور اب ہمیں عمران کی صورت میں لوگوں کا درد رکھنے والا سربراہ مملکت ملا ہے، جاوید میانداد کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان میرے ساتھ میٹنگ کر لیں، میرے پاس پاکستان کا قرضہ اتارنے کا پلان بھی ہے. ان کو پتہ ہے میں کیلکولیٹر ہوں۔

اگر کورونا وائرس نے رکنا ہوتا تو اب تک رک چکا ہوتا: عمران خان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اگر مکمل لاک ڈاون بھی کیا تو کورونا وائرس کا پھیلاو نہیں رکے گا، کیونکہ اگر کورونا وائرس نے رکنا ہوتا تو اب تک رک چکا ہوتا۔ وزیراعظم عمران خان خان نے کہا ہے کہ پتا نہیں کورونا دوچار یا چھ ماہ کب تک رہتا ہے، ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ لاک ڈاو¿ن کرنے سے کورونا ختم ہوجائے گا، ہمیں سمجھنا ہوگا کہ اب ہمیں کورونا کے ساتھ رہنا پڑے گا اور اگر مکمل لاک ڈاون بھی کیا تو کورونا وائرس کا پھیلاو نہیں رکے گا، کیونکہ اگر کورونا وائرس نے رکنا ہوتا تو اب تک رک چکا ہوتا۔ امریکی صدرٹرمپ سے کل رات بات ہوئی ، وہاں بھی معیشت متاثر ہے، 40 ہزار لوگ مرگئے ہیں، ہم ملک بند کرکے کبھی بھی پورے ملک کی مدد نہیں کرسکتے۔ کل ٹرمپ نے بھی وینٹی لیٹرز بھیجنے کی آفر کی ہے، ان کے وینٹی لیٹرز اب کافی بننا شروع ہوگئے ہیں۔ امریکہ نے 2 ہزار ارب ڈالر مختص کیا ، ٹرمپ نے مجھے کہا کہ وہ 2 ہزار ارب ڈالر زوہ مزید خرچ کرنے لگے ہیں جبکہ ہم نے صرف 8 ارب ڈالر مختص کیے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیم فنڈ کا فنڈ وہیں پر ہے ، یہ فنڈ ادھر ہی جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم فیصلہ کرتے وقت کچی آبادیوں اور غریبوں کا نہیں سوچیں گے،تو پھر دو پاکستان ہیں اور فیصلے صرف امیروں کیلئے کریں گے، تو ہم غلطیاں کریں گے، پہلے غریبوں کی بستیوں میں چلے جائیں، تو وہاں گندا پانی پینے سے لوگ ہیپاٹائٹس سے مر رہے ہیں، لیکن یہ بیماری امیر اور غریب میں کوئی فرق نہیں کررہی۔ لاک ڈاو¿ن سے متعلق مجھ پر بڑی تنقید کی گئی۔ لیکن کچی آبادیوں میں کتنی دیر لاک ڈاو¿ن جاری رکھا جائے گا ، وہاں خلاف ورزی ہوگی تو ڈیفنس اورباقی علاقوں میں بھی چلا جائے گا۔ اگر اسمارٹ لاک ڈاو¿ن میں لوگوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو کاروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں خود اپیل کرتاہوں لوگوں کو مساجد میں نہیں جانا چاہیے بلکہ گھر میں عبادت کریں۔