وزیراعظم عمران خان کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ وزیراعظم عمران خان کاکرونا وائرس کا ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے۔

اسلام آباد میں امام مسجد خاندان کے 7افراد سمیت کرونا کا شکار،مزید 17جاں بحق533نئے کیس

لاہور،اسلام آباد،کراچی (نمائندگان خبریں) ملک بھر میں کرونا نے مزید 17افراد کی جان لے لی جس کے بعد جاںبحق افراد کی تعداد 209ہوگئی ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق ملک بھر میں ایک لکھ اٹھارہ ہزار بیس مریضوں کا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گذشتہ روز کرونا کے پانچ ہزار 637 ٹیسٹ کیے گئے، ایک دن میں 533نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں کرونا وائر س سے 2156مریض صحتیاب ہوگئے ہیں جبکہ ملک بھر کے 597ہسپتالوں میں کرونا کے 2521 مریض زیر علاج ہیں، پنجاب میں کروناوائرس کے سب سے زیادہ 4328کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اسکے علاوہ سندھ میں 3053 ،خیبرپختونخوا1345، بلوچستان 495، گلگت بلتستان میں 283،اسلام آباد میں 194 جبکہ آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے 51کیسز سامن آچکے ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کرونا نے مزید 17افراد کی جان لے لی جس کے بعد جاںبحق افراد 209ہوگئی، خیبر پختونخوا میں کرونا وائرس سے جاںبحق افراد کی تعداد 80ہوگئی، سندھ 66، پنجاب 51، بلوچستان 6جبکہ اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں کرونا وائرس سے 3,3مریض جاںبحق ہوگئے ہیں ۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب سے کورونا وائرس کے مزید 103 کیس، تعداد 4331 ہو گئی۔768 زائرین سنٹرز، 1883 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 97 قیدیوں، 1683 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق،کیمپ جیل لاہور 59، سیالکوٹ 14، گوجرانوالہ 7، ڈی جی خان میں 9،جہلم میں 3، بھکر میں 2، فیصل آباد، قصور اور بھکر میں ایک ایک قیدی میں کورونا وائرس کی تصدیق،ڈی جی خان 221 زائرین، ملتان 457، فیصل آباد 23 اور گوجرانوالہ میں 42 کورونا وائرس کی تصدیق،رائے ونڈ مرکز میں 815، شیخوپورہ 12، منڈی بہاوالدین 33، سرگودھا 145، میانوالی 7، وہاڑی 46، راولپنڈی 30، اٹک 7، جہلم میں 48 تبلیغی ارکان میں تصدیق، ننکانہ 28، گجرات 10، گوجرانوالہ 21، رحیم یار خان 56، بھکر 63، خوشاب 32، راجن پور 19، حافظ آباد 35، سیالکوٹ 22، لیہ 38، مظفر گڑھ 61، ناروال 26، بہاولنگر 25، فیصل آباد میں 18 تبلیغی ارکان میں کورونا کی تصدیق،خانیوال 6، ملتان میں 126، ساہیوال 8، اوکاڑہ 2، پاکپتن 13، بہاولپور 41 اور لودھراں میں 90 تبلیغی ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق،عام شہروں میں سب سے ذیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 698 کنفرم مریض ہیں۔ ننکانہ 1، قصور 51، شیخوپورہ 18، راولپنڈی 190، جہلم 37، اٹک 11،چکوال 4، گوجرانوالہ 82، سیالکوٹ 59، ناروال 5، گجرات میں 165 ،حافظ آباد 12، منڈی بہاوالدین 12، ملتان 35، خانیوال 3، وہاڑی 35، فیصل آباد 52، چینیوٹ 11، ٹوبہ 7، جھنگ 36، رحیم یار خان 62، سرگودھا میں 26،میانوالی 12، خوشاب 4، بھکر 5، بہاولنگر 8، بہاولپور 11، لودھراں 3، ڈی جی خان 21، لیہ 2، اوکاڑہ 1 اور پاکپتن میں 3 کنفرم مریض ہے۔کورونا وائرس سے اب تک کل 51 اموات، 724 افراد صحت یاب، 17 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔اب تک کل 63395 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون2میں کورونا کے 7 نئے کیسز سامنے آگئے،مدرسہ باب السلام کے خطیب قائم علی شاہ اور ان کی فیملی کے ٹیسٹ مثبت آئے،7 افراد کے ٹیسٹ مثبت آنے پر مدرسہ سیل کر دیا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق وفاقی دارلحکومت کے سیکٹرایف سیون ٹو میں مدرسہ باب السلام کے خطیب قائم علی شاہ اور ان کی فیملی کے ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں،قائم علی شاہ کے والد تین دن پہلے فوت ہوئے انکا ٹیسٹ مثبت آیا،کنٹیکٹ ٹریسنگ پر مرحوم کے بیٹے بہو اور دیگر خاندان کے افراد کےٹیسٹ لئے گئے،7 افراد کے ٹیسٹ مثبت آنے پر مدرسہ سیل کر دیا۔مشتبہ مریضوں کو مدرسہ میں ہی قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔تبلیغی جماعت کے ایک اور بزرگ حاجی عبدالقیوم کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے ہیں، لاثانی ٹاﺅن کے 74سالہ مرحوم گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں زیر علاج تھے، مرحوم کی پہلے ایک نجی لیبارٹری سے کورونا وائرس کی رپورٹ پوزیٹو آئی تھی جبکہ الائیڈ ہسپتال سے موصول ہونے والی رپورٹ بھی پوزیٹو آئی ہے،کورونا وائرس کے کنفرم مریض ہونے کے باعث مرحوم حاجی عبدالقیوم کا نماز جنازہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق ادا کردیا گیا ہے، نماز جنازہ میں حفاظتی اقدامات کے پیش نظر تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے محدود افراد نے شرکت کی اور نمازجنازہ میں احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھا گیا، بعض مذہبی حلقوں کی طرف سے مرحوم کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ منفی آنے کے بارے میں بے بنیاد خبر پھیلائی گئی جو کہ حقیقت پرمبنی نہیں۔ جبکہ اس قبل تبلیغی جماعت کے مقامی امیر مولانا صہیب رومی بھی کوروناوائرس کے باعچ انتقال کر گئے تھے۔

وزیر اعظم کا ٹرمپ کو فون،پاک امریکہ تعلقات مستحکم بنانے پر اتفاق

نیویارک، اسلام آباد (نمائندگان خبریں) وزیراعظم عمران خان اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلی فون پر کورونا وائرس (کوویڈ 19) سے متعلق چیلنجوں، عالمی معیشت پر اس کے اثرات کو کم کرنے سے متعلق معاملات پر بدھ کو تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے علاقائی امور اور پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے امریکہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان پر امریکی صدر کے ساتھ اظہار ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعظم نے وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کے لئے پاکستان کی کوششوں کے بارے میں بھی انہیں آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو کورونا وائرس پر قابو پانے اور لاک ڈاﺅن کی وجہ سے بھوک سے ملک کے بالخصوص کمزور ترین طبقات اور لوگوں کو بچانے کے دوہرے چیلنج کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے متاثرہ افراد اور کاروبار میں مدد دینے کے لئے 8 ارب ڈالر کا پیکج دیا ہے۔ آئی ایم ایف اور دیگر فورمز پر امریکہ کی طرف سے حمایت پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس سے پاکستان کو ضروری مالی فائدہ اور کورونا وائرس کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کے لئے قرضے میں ریلیف سے متعلق عالمی اقدام کے لئے ان کی اپیل اسی تناظر میں ہے۔ علاقائی صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے ایک پر امن اور مستحکم افغانستان اور سیاسی حل کی اہمیت کے لئے پاکستان کی بھرپور حمایت کو اجاگر کیا۔ وزیراعظم نے افغان امن عمل میں سہولت دینے کے لئے پاکستان کے تعاون کا عزم بھی دہرایا اور بین الافغان مذاکرات فوری شروع کرنے کے لئے اگلا قدم اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کی ٹیلی فون کال پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کوششوں میں امریکہ کی طرف سے حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے وینٹی لیٹرز کی دستیابی یقینی بنانے اور اقتصادی معاملات سمیت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے کوششوں میں پاکستان کو امریکہ کی مدد کی بھی یقین دہانی کرائی۔ صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کے ٹیسٹ کے حوالے سے وزیراعظم کو کوویڈ 19 کے لئے تیزی سے ٹیسٹ کرنے والی جدید ترین مشین بھجوانے کی بھی پیشکش کی۔ وزیراعظم نے اس جذبے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے ہر مشکل کا مقابلہ استقامت اور ثابت قدمی سے کیا ہے،مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستانی عوام نے اپنے بھائیوں کی دل کھول کر مدد کی ہے کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے مخیر حضرات کی جانب سے اب تک سامنے آنے والا جذبہ نہایت حوصلہ افزاءہے، وزیرِ اعظم نے امید ظاہر کی کہ پوری قوم ملکر اس مشن کو کامیاب بنائے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان سے وزیراعظم ہاو¿س میں سینیٹر فیصل جاوید نے ملاقات کی، ملاقات میں کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے جمعرات کو ہونے والی ٹیلی تھون نشریات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی۔معاون خصوصی نے وزیر اعظم کو بتایا کہ ماہ رمضان میں پاکستان ٹیلی ویژن کی جانب سے تراویح براہ راست نشر کی جائیں گی تاکہ لوگ گھروں میں رہ کر بھی عبادت سر انجام دے سکیں۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے موثر عوامی آگاہی مہم کو یقینی بنایا جائے۔ وزیرِ اعظم عمران خان سے چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے ملاقات کی جس میں جاوید آفریدی کی جانب سے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں کاروباری برادری کو درپیش مسائل اور صنعتی عمل کو رواں رکھنے کے حوالے سے مختلف تجاویز وزیرِ اعظم کو پیش کیں۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے احساس کیش ڈسٹربیوشن پوائنٹ راولپنڈی کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ بدھ کو معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیرِ اعظم کو مستحقین میں احساس ایمر جنسی کیش کی تقسیم کے طریقہ کار اور حفاظتی اقدامات پر بریفنگ دی،وزیرِ اعظم نے احساس ایمرجنسی کیش کی تقسیم کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کو سراہا۔ عمران خان نے کہاکہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام مکمل طور پر شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر چلا یا جا رہا ہے،اس پروگرام کا مقصد مشکل کی اس گھڑی میں معاشرے کے کمزور اور مستحق افراد کی معاونت ہے ۔ عمران خان نے کہاکہ اس پروگرام کو مزید مستحکم بنانے اور اس کا دائرہ کار وسیع کرنے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

پاک فوج کرونا پھیلاﺅ روکنے کیلئے سول انتظامیہ سے تعاون جاری رکھے گی،آرمی چیف

اسلام آباد/راولپنڈی (نمائندگان خبریں) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کورونا کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لئے سول انتظامیہ سے ہرممکن تعاون کیا جائے گا،پاک فوج رمضان میں دوسرے اداروں سے مل کر قوم کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے اور کورونا وائرس کے معاشی، سماجی اور نفسیاتی اثرات پر بھی نظررکھی جائے،سول،ملٹری مربوط روابط کیلئے این سی اوسی کاکردارلائق تحسین ہے۔ بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنر ل قمرجاوید باجوہ نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا، جہاں ڈی جی پلاننگ این سی اوسی جنرل آصف محمود گورایا کی جانب سے سربراہ پاک فوج کو جاری سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج کو کورونا وبا کے پاکستان میں متوقع پھیلاو¿ کو روکنے کےلئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا، وائرس سے پیدا صورتحال، نیشنل کمانڈ کے فیصلوں، سول انتظامیہ کی مدد و تعاون اور ٹیسٹنگ وقرنطینہ سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا کی روک تھام کیلئے محدود وسائل میں کیے گئے اقدامات اورکوششوں کی تعریف کی اور این سی او سی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کورونا کے خطرے سے متعلق جائزے کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ سربراہ پاک فوج نے کہا کہ پاک فوج کورونا وبا کے پھیلاو¿ کو روکنے اور عوام کی مدد کےلئے سول انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔آرمی چیف نے ہدایت جاری کی کہ پاک فوج رمضان میں دوسرے اداروں سے مل کر قوم کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے، اور کورونا وائرس کے معاشی، سماجی اور نفسیاتی اثرات پر بھی نظررکھی جائے۔

وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس، ذخیرہ اندوزی ناقابل ضمانت جرم، 3سال قید، کرونا ٹیسٹ کیلئے4 نئی لیب کی منظوری

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں کورونا کے تشخیصی ٹیسٹ میں اضافے کےلئے مزید 4 لیب کے قیام کی منظوری دے دی ہے- وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پہلے مرحلے میں سیالکوٹ اور سرگودھا میں نئی لیب بنائی جائیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں رحیم یار خان اور گجرات میں نئی لیب بنیں گی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے محکمہ صحت کوسیالکوٹ اور سرگودھا میں نئی لیب کے قیام کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 2 لیب کی اپ گریڈیشن جبکہ 3 نئی لیب تیار ہو چکی ہیں – لاہور میں ٹی بی کنٹرول پروگرام اور انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی 2 لیب کی اپ گریڈیشن مکمل ہو چکی ہے جبکہ الائیڈ ہسپتال فیصل آباد، نشتر ہسپتال ملتان اور تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال وزیر آباد میں نئی لیب قائم ہو چکی ہیں – وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹنگ کی صلاحیت 4500 تک پہنچ چکی ہے -بہاولپور ، ڈیرہ غازی خان اور راولپنڈی میں مزید 3 نئی لیب اگلے چند روز میں فنکشنل ہو جائیں گی- پنجاب میں اب تک 64ہزار سے زائد ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 2247 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے- پنجاب میں اس وقت کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4431 ہے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ شٹر ڈا¶ن کر کے کاروبار کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے – خلاف ورزی پر انسدادکورونا آرڈیننس کے تحت دکان سیل اور چالان ہو گا-رمضان المبارک کے دوران سحری کے وقت دودھ ، دہی کی دوکانیں اور تندور کھلے رہیں گے-ریسٹورنٹ سحری و افطاری کے دوران بند رہیں گے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران نماز پنجگانہ اور نماز تراویح کی ادائیگی کے لئے 20 نکاتی اعلامیہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا-ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی انڈسٹریز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی- پنجاب میں اب تک 216 علاقوں کا لاک ڈا¶ن کیا گیا ہے – وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت آج وزیر اعلی آفس میں کورونا وباءکی روک تھام کےلئے قائم کابےنہ کمےٹی کا ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا -اجلاس کے شرکاءکو سمارٹ لاک ڈا¶ن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی -رمضان المبارک کے دوران انڈسٹریل یونٹس کو مرحلہ وار کھولنے کے حوالے سے امور پر بھی غور کیا گیا- اجلاس مےںمتاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا گیا-ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو حفاظتی لباس اور ضروری ساز و سامان کی فراہمی کے امور پر بھی غور کیاگیا-اجلاس میں جزوی لاک ڈا¶ن کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا-صوبائی وزراءراجہ بشارت، میاں اسلم اقبال، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، کمشنر لاہور ڈویژن،سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری اطلاعات،چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، عسکری حکام اورمتعلقہ افسران نے وزیراعلیٰ آفس سے ویڈیولنک کے ذریعے ا جلاس میں شرکت کی جبکہ سینئر ممبر بور ڈ آف ریونیو،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ، چیف ایگزیکٹو آفیسر اربن یونٹ، ، سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن،سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر، سیکرٹری لوکل گورنمٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ،ڈی جی پی ڈی ایم اے ،سیکرٹری منصوبہ بندی وترقیات،سیکرٹری محنت، سیکرٹری انڈسٹریزاورسیکرٹری زراعت ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے- دی پنجاب پری وینشن آف ہورڈنگ آرڈیننس،ذخیرہ اندوزوں کو تین سال قید کی سزا دی جا سکے گی : پنجاب حکومت نے ایک اور بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے دی پنجاب پری وینشن آف ہورڈنگ آرڈیننس 2020 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیاہے-آرڈیننس کے تحت ذخیرہ اندوزوں کو تین سال قیدتک کی سزا دی جا سکے گی-ضبط کی جانےو الی اشیاءکی 50 فیصد رقم قومی خزانے میں جمع ہو گی- آرڈیننس کے تحت متعلقہ افسر معلومات کی بنا پر کسی ڈیلر کے گودام بغیر وارنٹ چیک کر سکتا ہے -ڈیلر اپنی پیداور، ایکسپورٹ، امپورٹ، سٹاک، سیلز اور ڈسٹری بیوشن کے حوالے سے ریکارڈ متعلقہ افسر کے پاس جمع کرانے کا پابند ہو گا-وزیر اعلی عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے ذخیرہ اندوزی کر کے مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کے لئے آرڈیننس جاری کیا ہے – ادویات، آٹا، چینی ، دالیں، چائے ، خوردنی تیل، مچھلی، انڈے، دودھ، گوشت، فیس ماسک، سینی ٹائزر،سرجیکل ماسک، کھاد بنانے کا کیمیکل، زرعی ادویات ، آلو، پیاز سمیت 41 اشیاءضروریہ ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی- ذخیرہ اندوزوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو قومی خزانے میں جمع ہونے والی رقم کا 10 فیصد دیا جائے گا-آرڈیننس کے تحت ذخیرہ اندوزی کا جرم ناقابل ضمانت ہو گا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والے عوام کے دشمن ہیں – صوبے میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈا¶ن ہو گا – عوام کا مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ اشیاءضروریہ ذخیرہ کر کے مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی- سرکاری فرائض مےں غفلت اورناقص کارکردگی پر اےک اورسخت اےکشن، ایکسین ہےڈ بلوکی کو معطل کرنے کا حکم:وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے سرکاری فرائض مےں غفلت اورناقص کارکردگی پر اےک اورسخت اےکشن لیتے ہوئے محکمہ آبپاشی ہےڈ بلوکی کے اےکسےن کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے -وزیر اعلی عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوامی فلاح کے منصوبوں مےں ہر گز تاخےر برداشت نہےں کروںگا۔سرکاری امورمےں غفلت ےا کوتاہی کی کوئی گنجاش نہےں ۔افسران ڈلےور کرےں اورعوامی فلاح عامہ کے منصوبوں کو وقت پر مکمل کےا جائے۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ جونتائج نہےںدے گا وہ پنجاب مےں نہےں رہے گا۔دےانتدار اورفرض شناس افسران کی حوصلہ افزائی جاری رکھےںگے۔ دیپالپور میں اغوا کے بعد بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس ،ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم : وزیر اعلی عثمان بزدار نے دیپالپور کے علاقے میں اغوا کے بعد بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب کر لی ہے اورملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ قتل میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے اورمقتول بچے کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے- منڈی بہا¶الدین میں اغوا کے بعد لڑکی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس، گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت : وزیر اعلی عثمان بزدار نے منڈی بہا¶الدین کے تھانہ گوجرہ کی حدود میں اغوا کے بعد لڑکی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور گرفتارملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی -وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں – پولیس نے مقدمہ درج کر کے قتل ہونے والی لڑکی کے والد کو گرفتار کر کے اسلحہ بھی برآمدکر لیا ہے – معروف پہلوان ، اولمپئن حاجی محمد افضل شیر پاکستان کے انتقال پر اظہار تعزیت:وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے معروف پہلوان ، اولمپئن حاجی محمد افضل شیر پاکستان کے نیویارک میںکورونا کے باعث انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے – وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے – وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مرحوم اولمپئن محمد افضل کی پہلوانی کے کھیل میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی پہلوانی کیلئے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔وزیر اعلی نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے-

پی ٹی اے کا فوڈ کمپنیوں کی ایپس کیخلاف ایکشن لینے پر غور

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) فوڈ کمپنیاں اپنی ایڈورٹائزنگ کیلئے جو ایپس استعمال کراتے ہیں ان میں جو انتظامات دکھاتی ہیں وہ اصل صورتحال کےمطابق نہیں ہوتیں۔ کرونا وائرس کے دور میں فوڈ کمپنیاں احتیاطی تدابیر کی دھجیاں اڑارہی ہیں اور ان کے ڈلیوری بوائز ماسک پہنتے ہیں نہ گلوز۔ گھر گھر وائرس بانٹتے پھرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی اے بھی ان کیخلاف ایکشن پر غور کر رہا ہے۔

فوڈ پانڈا روڈ رنر، کرونا نہیں پھیلانے دینگے،ڈلیوری بوائز کی ناکوں پر سخت چیکنگ

لاہور (جنرل رپورٹر‘ لیڈی رپورٹر ) شہر میں کرونا وائرس پھیلاﺅ کا سبب بننے والی فوڈ پانڈا اور روڈ رنر کے خلاف لاہور پولیس متحرک ہوگئی ۔ ڈئی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کا سبب بنئے والے ہر شخص کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔پنجاب حکومت اور دیگر اداروں کی جانب سے جاری احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے والے ایکشن لیا جا ئے گا ۔ روز نامہ خبریں کی نشاندہی پر شہر میں بغیر ماسک ، گلوز اور ہینڈ سینیٹائزر فوڈ ڈیلیور کرنے والی تمام کمپنیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جا ری کردیں ہیں ، خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا ۔ قانون شکن عناصر کے خلاف لاہور میں 2260افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کیا جا چکی ہیں ۔ 1لاکھ 90ہزار افراد کو نقل و حرکت کی وجہ پوچھی گئی ہے ۔ 1لاکھ 74ہزار سے زائد افراد کو وارننگ بھی دی جا چکی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرونا خطرنا ک اور جان لیوا وبا ہے ۔ شہری غیر ضروری طور پر ہرگز گھر سے باہر نہ نکلیں اورا حتیاطی تدابیر اپنائیں ۔ چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عمر تنویر بٹ نے فوڈ پانڈا کاکرونا پھیلانے کی نشاندہی کرنے پر خبریں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں فوراً اس پر ایکشن لونگا، خبریں نے فوڈ پانڈا کمپنی کو کرونا وائرس پھیلانے کی وجہ سے بے نقاب کرکے بہت اچھا قدم اٹھایا، میں خبریں اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتاہوں اور صبح پہلی فرصت میں ایسی تمام فوڈ کمپنیوں کیخلاف بھرپور ایکشن لونگاجوکرونا وائرس پھیلانے کا ذریعہ بن رہی ہیں، ڈلیوری بوائز اور عوام کی جانوں سے کھیلنے کا فوڈ پانڈا اور ایسی دیگر کمپنیوں کو کوئی حق نہیں پہنچتا۔ فوڈ پانڈا اور روڈ رنر ڈیلیوری کمپنیاں شہر میں کرونا وائرس کے پھیلاﺅ میں پیش پیش ، کرونا وائرس کے خلاف ڈیلیوری کمپنیوں نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دئیے۔شہریوں نے فوڈ پانڈا اور روڈ رنر جیسی ڈیلیوری کمپنیوں سے کھانا منگوانے سے احتیاط برتنا شروع کر دی۔خبریں سروے میں شہری اویس ، راشد محمود ، رانا اختر ، چوہدری نوید ، نعیم ، اشرف، کامران ، نوید اور قاسم نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ فوڈ پانڈاورروڈ رنر کے خلاف فی الفور ایکشن لیا جائے کیونکہ ان کمپنیوں کے ڈیلیوری بوائز شہر میں کرونا وائرس پھیلا رہے ہیں بغیر ماسک ، گلوز اور ایک ہی لباس میں یہ لوگ سارا دن گھروں ، دفاتر اور ہسپتالوں میں کھانا ڈیلیور کرتے ہیں ۔حکومت پاکستان سمیت تمام قوم اس وقت کرونا جیسی موذی وبا کے خلاف حالت جنگ میں ہے ۔ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کیے ہوئے ہیں مگر ایسے لوگ تمام کوششوں پر پانی پھیر رہے ہیں ۔ فوڈپانڈا کے ڈیلیوری بوائز ہاتھو ں کو سینیٹائز بھی نہیں کرتے جس سے کرونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے ۔ حکومت کو چاہیے کہ فوڈ پانڈا ڈیلیوری کو مکمل بند کرے ورنہ تمام ڈیلیوری بوائز کرونا وائرس پھیلا کر شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں گے ۔فوڈ پانڈا اور روڈرنرا کابراہ راست تعلق گھروں سے ہوتا ہے کس ڈیلیوری بوائے میں کرونا وائرس موجود ہے اس بات کا نہ تو اسے پتا ہوتا ہے اور نہ ہی کسی اور لہذا حکومت پنجاب کو فوڈ پانڈا اور روڈنر کے ڈلیوری بوائز کو انسانی جانوں سے مزید کھیلنے سے روکنا ہو گا ۔ فوڈ پانڈا اور دیگر کمپنیوں کے ڈلیوری بوائز کا ہر ہفتے کرونا وائرس ٹیسٹ کروائیں پھر ان کو ڈیلیوری کرنے کی اجازت دی جائے ۔

Lead-p1

کراچی، لاہور، راولپنڈی (نمائندگان خبریں) چھوٹے تاجروں نے یکم رمضان سے دکانیں کھولنے کا اعلان کردیا۔سندھ تاجر اتحاد نے صوبائی حکومت کو ایس او پی تیار کرنے کے لیے دو روز کا وقت دے دیا اور کراچی کے چھوٹے تاجروں نے یکم رمضان سے دکانیں کھولنے کا بھی اعلان کردیا۔ سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل پراچہ نے کہا کہ مذاکرات کا وقت ختم ہوگیا اب دکانیں کھولیں گے۔سندھ تاجر اتحاد کے رہنما محمد رضوان نے کہا کہ حکومتی ایس او پی کا انتظار نہیں کیا جاسکتا، ایس او پی آئے نہ آئے یکم رمضان سے کاروبار کھول دیا جائے گا اور اگر حکومت نے دفعہ 144 نافذ کی تو دیکھا جائے گا۔ تاجر رہنماں نے جیل بھرو تحریک اور گرفتاریاں دینے کا بھی اعلان کردیا۔دوسری جانب کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ کی اجازت کے بغیر کسی کو کاروبار کی اجاز ت نہیں ہے اور جو دکاندار حکومت سندھ کی اجازت کے بغیر کاروبار شروع کریں گے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔اس سے قبل صنعتکاروں کی جانب سے کراچی کے کاروبار، صنعتوں کے ساتھ امتیازی سلو ک پر احتجاج کیا گیا اور سندھ حکومت کی پالیسیوں پرکڑی تنقید کی گئی جب کہ ملک کے دیگر حصوں کی نسبت صرف کراچی میں سخت لاک ڈان پر سوال بھی اٹھادیا۔ پولیس نے لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی پر صدرآل سٹی تاجراتحاد کو4تاجروں سمیت گرفتار کرلیا ، آل سٹی تاجراتحاد نے بدھ سے مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد آئرن مارکیٹ کی دکانیں کھل گئی تھیں۔ کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ لاک ڈاﺅن کے دوران سندھ حکومت کی اجازت کے بغیر کسی کو کاروبار کی اجازت نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کی جانب سے لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی پر صدرآل سٹی تاجراتحاد کو گرفتار کرلیا گیا ، پولیس نے حماد پونا والا،جاوید قریشی سمیت 4تاجروں کو گرفتار کیاہے۔پولیس نے آئرن مارکیٹ میں تاجروں کی دکانیں زبردستی دکانیں بند کرادیں جبکہ تاجروں نے پولیس پر تشدد کاالزام لگایا۔دوسری جانب گورنرسندھ عمران اسماعیل نے تاجر رہنماﺅں کی گرفتاری کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ مشتاق مہرسے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور کہا کہ گرفتارتارجروں کو رہاکرکے ایس اوپیز فوری طے کی جائیں۔دریں اثناءکمشنر کراچی افتخار شلوانی نے میڈیا سے بات چیت میں کہاکہ سندھ حکومت کی اجازت کے بغیر کسی کو کاروبار کی اجازت نہیں ہے، جو دکاندار بغیر اجازت کاروبار شروع کریں گے ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ جن کو حکومت سندھ نے اجازت دی ہے صرف وہی کاروبار کرسکتے ہیں، تاجروں نے دکانیں کھولیں تو ان کو گرفتار کیا جائے گا۔ چھوٹے تاجروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیاکہ یکم رمضان سے تمام مارکیٹس کھول دیں گے اورحکومت کے کسی وزیریامذاکراتی ٹیم سے ملاقات نہیں کریں گے۔الیکٹرونک ڈیلرز ایسوسی ایشن (کیڈا)کے صدررضوان عرفان نے کہاکہ سندھ حکومت وقت ضائع کررہی ہے، تاجروں اور مزدوروں سے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ وفاق، سندھ حکومت تاجروں کا معاشی دیوالیہ نکالنا چاہتی ہے، مارکیٹس بند ہونے سے لاکھوں مزدور بے روزگار ہوگئے، بجلی، پانی، بل ٹیکسز دینے کی پوزیشن میں نہیں رہے۔دوسری جانب پولیس حکام نے بتایاکہ تاجروں کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے، تاجروں کی جانب سے خود احتجاجا گرفتاری دی گئی، تاجروں سے مذاکرات جاری ہے۔پولیس حکام کے مطابق لوگوں کو جمع ہونے سے منع کرنے کے لیے نفری تعینات کی، تاجروں کی جانب سے خلاف ورزی پر گرفتاری، قانونی کارروائی ہوگی، ٹمبر، آئرن مارکیٹ کے تاجروں کو دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں۔ رہنمانعیم میر نے خبریں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ رٹ کو چیلنج نہیں کر سکتے ۔ اگر حکومت تاجروں کو دوکانیں کھولنے کی اجازت نہیں دے گی تو وہ خود ہی کھول لیں گے ۔ بہتر عمل یہی ہے کہ حکومت خود ہی دوکانیں کھولنے کی اجازت دے دے ۔ لوگ گھروں میں تنگ ہو کر رہ گئے ہیں کراچی والوں کی جانب سے لیا جانے والا فیصلہ درست ہے ۔ حکومت کو مارکیٹیں کھولنے کی تجویز دی ہے بہتر ہے کہ حکومت اس پر حکمت عملی بنائے ۔ عید الفطر پر تاجروں کو کاروبار سے بڑی آس امید ہوتی ہے۔ آخری عشرے بزنس کی اجازت ملنے سے معاشی دباو کم ہوگا۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مئی کے آخر میں کرونا کیسز کی تعداد عروج پر پہنچنے کا بڑا خدشہ ہے۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ مئی کے آخر میں کرونا کیسز کی تعداد اپنے عروج پر ہوگی، سندھ میں ابھی کرونا کے مثبت کیسز کی تعداد 10 فیصد ہے، لیکن آئندہ دنوں میں صورت حال زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ آنے والے دنوں میں سماجی فاصلوں اور لاک ڈاﺅن کو مزید موثر بنانا ہوگا، کیسز کی پیک وسط مئی اور مئی کے آخر میں ہوگی، اگر لاک ڈاﺅن میں رعایت دی تو تعداد زیادہ بڑھ جائے گی، حکومت نے فیلڈ اسپتال میں بستروں کی تعداد 5 ہزار کر دی ہے جسے 11 ہزار تک لے کر جائیں گے۔ ادھر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے بھی مئی میں کو وِڈ 19 کی وبا تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے، پی ایم اے کا کہنا ہے کہ مئی کے دوسرے، تیسرے ہفتے میں کرونا کیسز اندازے سے زیادہ ہوں گے، اسپتالوں، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف پر بوجھ حد سے زیادہ ہوگا، عوام اور انتظامیہ کو سخت حفاظتی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ پی ایم اے کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا کہ مئی کے پہلے سے تیسرے ہفتے تک کیسز میں بے تحاشا اضافے کا خدشہ ہے، کیسز بڑھنے کی وجہ بظاہر یہی ہے کہ سرکار کا لاک ڈاﺅن موثر نہیں، رمضان میں بھی ہم سماجی رابطے کم کرنے پر کنٹرول نہیں کر پائیں گے، ہمارے پاس بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی تعداد بہت کم ہے، لوگوں سے گزارش ہے کہیں نہ جائیں گھر پر بیٹھیں۔ انھوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کی مکمل حفاظتی سامان کی دستیابی اب تک ممکن نہیں ہو پا رہی، کرونا سے نمٹنے کے لیے تربیت یافتہ عملے کی بھی کمی کا سامنا ہے، امریکا تک کو چین سے وینٹی لیٹرز منگوانا پڑے، پاکستان میں تو کرونا سے نمٹنے کے لیے صورت حال بہت خراب ہے، ملک کا ہر شخص یہ بات سمجھ لے کہ کرونا وائرس حقیقت ہے۔ ڈاکٹر قیصر نے کہا کہ 5 سے 6 دنوں میں کرونا کیسز اور اموات کی تعداد دگنی ہوگئی ہے، کرونا کے پیک کے خدشے کو عوام مل کر ہی ختم کر سکتے ہیں، بیان نہیں کر سکتے کرونا سے کس حد تک خطرناک صورت حال ہوسکتی ہے، علما سے بھی گزارش ہے رمضان میں عبادات سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کریں۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا کہ پاکستان میں کرونا کے کیسز کا پیک کا وقت قریب آچکا ہے، ایسے کیسز بھی بڑھ سکتے ہیں جنھیں وینٹی لیٹرز کی ضرورت پڑے، لوگ گھروں سے باہر نہ نکلیں، بچے بھی گلی محلوں میں کھیل کر جراثیم گھروں میں لے کر جاتے ہیں، رمضان المبارک کا احترام ہم سب کے دلوں میں ہے، ہم جتنی بھی کوشش کر لیں مساجد میں سماجی فاصلہ نہیں رکھا جا سکتا، گزارش ہے کہ لوگ گھروں میں عبادات کریں۔ ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا کہ کلورین سے پورا شہر صاف کرنا ممکن نہیں، بہتر ہے گھروں میں عبادات کریں، لوگ غیر ضروری طور پر نکلیں گے تو صورت حال کنٹرول کرنا مشکل ہوگا۔ انڈس اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر عبدالباری نے کہا کہ مئی میں کیسز کی تعداد خطرناک حد تک بڑھنے کا خدشہ ہے، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور گھروں سے نکلنے والے زیادہ متاثر ہوں گے، امریکا جیسی صورت حال پاکستان میں ہوئی تو کنٹرول کرنا ممکن نہیں ہوگا، عوام سے گزارش ہے معاملے کو انتہائی سنجیدہ لیں اور گھروں میں رہیں۔

ایسا لگ رہا ہے مانی سے ابھی شادی ہوئی ہے، اداکارہ حرا

کراچی( و یب ڈ سک) اداکارہ حرا مانی نے کہا ہے کہ لاک ڈاون کے دوران پورا وقت شوہر اور بچوں کو دے رہی ہوں ایسا لگ رہا ہے کہ مانی سے ابھی شادی ہوئی ہے اور میں نئی نویلی دلہن ہوں۔ثمینہ پیرزادہ کے شو میں بطور مہمان شرکت کرنے والی اداکارہ حرا مانی نے گفتگو کے دوران بتایا کہ اتنے دنوں سے باقاعدگی کے ساتھ گھر پر رہنے کی وجہ سے میں نے اپنے اندر تبدیلیاں محسوس کی ہیں، مانی سے شادی کے بعد اپنے شوہر کے ذاتی کام کرنے کی خواہش مند تھی، سوچا تھا شوہر کے کپڑے استری کروں گی، جوتے پالش سمیت ہر کام کروں اور یہ سوچ پتا نہیں کس وجہ سے میرے ذہن میں تھی۔انہوں نے کہا کہ وقت نہ ملنے کے سبب میں شوہر کے لیے شادی کے بعد یہ سب کچھ نہ کرسکی کیوں کہ شادی کے دوسرے روز ہی میں مارننگ شو میں شرکت کرنے لگی، شوٹنگز بھی چلتی رہیں، پھر کچھ عرصے بعد بچوں کی پیدائش ہوئی تو ان کی دیکھ بھال کا کام بھی بڑھ گیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب لاک ڈاون کی وجہ سے پورا وقت گھر پر دے رہی ہوں، بچے بڑے ہو گئے لیکن ایسا لگ رہا ہے جیسے مانی سے اب شادی ہوئی ہے اور میں ایک نئی نویلی دلہن ہوں، جب میں مانی کے کپڑے استری کررہی ہوتی ہوں تو یہی سوچتی ہوں کہ شاید اسی لیے شادی کی تھی لیکن یہ دن 12 سال بعد آئیں گے یہ نہیں سوچا تھا لیکن اب یہ سب کرکے اچھا لگ رہا ہے۔

بھارتی گلوکار ہنی سنگھ چائلڈ اسٹال احمد شاہ کے بڑے مداح نکلے

کراچی( و یب ڈ سک) بھارتی ریپ سنگر یو یو ہنی سنگھ نے خود کو چائلڈ اسٹار احمد شاہ کا بڑا مداح قرار دے دیا۔احمد شاہ نے انسٹا گرام پر اپنے مداحوں کے لیے ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ میں آج شش و پنج کا شکار ہوں، کبھی کوئی مجھے کہتا ہے کہ میں ڈاکٹر ہوں، کبھی لوگ مجھے سپر اسٹار کہتے ہیں، کوئی مجھے رس گلا تو کچھ لوگ مجھے گول گپا بھی کہتے ہیں اس لیے آپ ہی بتائیں میں کون ہوں؟احمد شاہ کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال پر مداحوں نے بھی دل کھول کر اظہار کیا اور جواب میں محبت بھرے پیغامات دیئے اور ننھے احمد شاہ کے سوال پر بھارتی گلوکار بھی خاموش نہ رہے۔ ریپ سنگر یو یو ہنی سنگھ نے بھی چائلڈ اسٹار کی ویڈیو پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ میری جان ہو اور میں آپ کا سب سے بڑا مداح ہوں۔