خدانخواستہ مساجد سے کورونا وائرس پھیلا تو ہمیں ایکشن لینا ہوگا، وزیراعظم عمر ا ن خا ن

اسلام آباد( و یب ڈ سک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ خدانخواستہ اگر مساجد سے کورونا وائرس پھیلا تو ہمیں ایکشن لینا ہوگا۔اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پوری دنیا اس وقت کورونا سے لڑ رہی ہے تاہم کسی کو اندازہ نہیں کہ کورونا کی صورتحال کب بہتر ہوگی، امریکا میں 40 ہزار افراد وائرس کے باعث انتقال کرچکے ہیں جب کہ اٹلی اور اسپین میں 20، 20 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی غیرمعینہ مدت تک لاک ڈاون نہیں چل سکتا تاہم اس حوالے سے تمام صوبوں سے بات چیت کے بعد معاملات کو آگے بڑھارہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کہاجارہا ہے کہ باقی دنیا میں مساجد بند ہیں پاکستان میں کیوں نہیں، علما کے ساتھ صدرعارف علوی نے ملاقات کی اور 20 نکات پر اتفاق کیا ہے، بہتر ہے کہ عوام گھر میں بیٹھ کر عبادات کریں لیکن اگر مسجد جانا ہے تو 20 نکات پر عمل کیا جائے، اگر اس پر عمل نہ کیا گیا اور وائرس پھیلا تو ایکشن لیا جائے گا اور مساجد کو بند کرنا پڑے گا۔

سعودی کمپنیاں آئندہ تین ماہ تک پاکستانیوں کو برطرف نہیں کریں گی

اسلام آباد( و یب ڈ سک) سعودی حکومت نے مقامی کمپنیوں کو آئندہ 3 ماہ تک پاکستانی محنت کشوں کی برطرفی سے روکنے کا اعلان کردیا ہے۔ خبر یںنیوز کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی زلفی بخاری سے ویڈیو لنک پور ہونے والے رابطے میں سعودی وزیر برائے افرادی قوت عبداللہ بن نصیر نے اعلان کیا ہے کہ سعودی کمپنیاں آئندہ 3 ماہ تک پاکستانی محنت کشوں کو ملازمت سے برطرف نہیں کریں گی۔ تمام ملازمین کو 3 ماہ تک تنخواہ کی ادائیگی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ اب تک بر طرف کیے گئے ملازمین سے بھی تعاون کیا جائے گا۔ پاکستانی محنت کشوں کو مکمل تن خواہ اور بقایا جات کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ دسمبر تک پاکستانی مزدوروں کے ویزوں کی توسیع بالکل مفت ہو گی اس کے علاوہ سعودی عرب نے انٹری اور ایگزٹ ویزے کی مدت بڑھانے اور پاکستان رقم بھیجنے کے لئے ایس ٹی سی پے کی سہولت بھی مفت کرنے کا اعلان کیا۔معاون خصوصی زلفی بخاری کا بھرپور تعاون کی یقین دہانی پر سعودی وزیر سے اظہار تشکر کیا ہے۔ سعودی وزیر سے رابطے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان فلائیٹ آپریشن جلد شروع کرنے پر بھی بات چیت ہوئی اور مشکل صورت حال میں رابطے جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ مشکل گھڑی میں ہم وطنوں کی ہر قسم کی ضروریات پوری کرنا چاہتے ہیں۔ سعودی حکام سے پاکستانی مزدوروں کے حوالے سے تعاون بڑھانے اور پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے خصوصی اقدامات کی بھی درخواست کی گئی ہے۔ مشکل گھڑی میں ہم وطنوں کی ہر قسم کی ضروریات پوری کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم عمر ا ن خا ن کا شعبہ توانائی میں گھپلوں سے متعلق تحقیقاتی کمیشن بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد( و یب ڈ سک) وزیراعظم کا پاور سیکٹر سے متعلق انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور وفاقی کابینہ نے توانائی کے شعبے میں گھپلوں سے متعلق انکوائری رپورٹ سامنے لانے کی منظوری دیدی۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں تعمیراتی شعبے کو سیلز ٹیکس کی چھوٹ دینے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ریٹائرمنٹ کے بعد سرکاری رہائشگاہ سے متعلق پالیسی پر نظرثانی کی بھی منظوری دی گئی جس کے تحت وقت سے پہلے ریٹائر ہونے والے ملازمین 6 ماہ سے زیادہ سرکاری رہائش استعمال نہیں کر سکیں گے۔ وفاقی کابینہ نے توانائی کے شعبے میں گھپلوں سے متعلق انکوائری رپورٹ سامنے لانے کی منظوری بھی دیدی۔پاور سیکٹر سے متعلق انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے پاور سیکٹر اسکینڈل پر انکوائری کمیشن بنانے کی منظوری دے دی۔ کمیشن انکوائری ایکٹ 1952 کے تحت قائم کیا جائے گا جو انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں مزید تحقیقات کرے گا، اور بجلی کے منصوبوں سے متعلق فرانزک آڈٹ کے بعد رپورٹ پیش کرے گا۔
مسابقتی کمیشن کی تشکیل نو
اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کابینہ نے مسابقتی کمیشن کی تشکیل نو سے متعلق سفارشات کی منظوری دے دی، کمیشن کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ری اسٹرکچر کیاجائے گا، مسابقتی کمیشن ماضی میں مخصوص شخصیات کو تحفظ دیتا رہا، اس کےخلاف 27درخواستیں دائر ہوچکی ہیں، مسابقتی کمیشن کے اسٹیک ہولڈر نے ریاست کے27ارب روپے واپس کرنے ہیں۔
اقلیتوں کے قومی کمیشن کی تشکیل نو
معاون خصوصی نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے اقلیتوں کے قومی کمیشن کی تشکیل نو کی بھی منظوری دی ہے جس میں اقلیتوں کی اکثریت ہوگی اور اقلیتی برادری سے ہی چیئرمین منتخب ہوں گے۔
انکوائری رپورٹ
پاورسیکٹر انکوائری رپورٹ کے مندرجات ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلیے جس کے مطابق 13سال میں قومی خزانے کو 4ہزار802ارب روپے کا نقصان ہوا جس میں سبسڈی اور گردشی قرضے کی وجوہات بھی شامل ہیں۔رپورٹ میں گردشی قرضے اور بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئےہنگامی اقدامات کرنے اور آئندہ 5سال تک نیاپاورپلانٹ لگانے پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا سبسڈی اور گردشی قرضے میں صوبوں کوشامل کیا جائے، زیرتعمیرپاورپلانٹس پرنظرثانی کی جائے اور 25سال والے پلانٹس سے بجلی خریداری بند کی جائے، نیز کے الیکٹرک کو 1600میگاواٹ کے نئے پاورپلانٹ لگانے سے روکا جائے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ زیادہ تر آئی پی پیز کے پے بیک کا دورانیہ 2سے4سال کے درمیان رہا، 16آئی پی پیز نے 50ارب80کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی اور 415ارب روپے سے زائد کا منافع حاصل کیا۔

ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی بھی کورونا وائرس کا شکار

اسلام آباد( و یب ڈ سک) معروف فلاحی ادارے ایدھی فاو¿نڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی بھی جان لیوا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔فیصل ایدھی کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آگئی جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ فیصل ایدھی گزشتہ 6 روز سے اسلام آباد میں موجود ہیں اور انہوں نے دوروز پہلے کورونا کا ٹیسٹ کرایا تھا۔فیصل ایدھی نے حال ہی میں صنعت کاروں کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں کورونا وائرس سے متعلق وزیراعظم ریلیف فنڈ کے لیے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا۔بعدازاں فیصل ایدھی نے نجی چینل کے پروگرام میں وزیراعظم سے اپنی ملاقات کے بارے میں بتایا کہ وزیراعظم نے انھیں پہچانا ہی نہیں اور ان سے کوئی بات نہیں کی۔جب سب لوگ اٹھ کر جانے لگے تو ایک صنعتکار نے وزیراعظم سے تعارف کرایا کہ یہ عبدالستار ایدھی کے بیٹے ہیں، جس پر وزیراعظم نے ان سے دروازے پر کھڑے کھڑے آدھے منٹ بات کی۔ فیصل ایدھی نے وزیراعظم سے فلاحی کاموں کے لیے ایدھی فاونڈیشن کی درآمدات پر ٹیکس چھوٹ کی درخواست کی۔کورونا وائرس کی مثبت رپورٹ آنے کے بعد اپنے ویڈیو بیان میں فیصل ایدھی نے کہا کہ انہیں بھی متاثرہ افراد کی خدمات کی انجام دہی کے دوران کورونا وائرس ہوا اور اس سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، کورونا وائرس بہت لوگوں کو ہوا اور وہ صحتیاب بھی ہوچکے ہیں اوروہ بھی جلد صحتیاب ہوجائیں گے۔انہوں نے کہ ایدھی فاونڈیشن کے ورکرزکو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ بھی گھبرائیں نہیں ہمارا کام کہیں بھی رکنا نہیں چاہیے اوراپنی خدمات جاری رکھیں اور کہیں بھی میری ضرورت ہوئی تو 24 گھنٹے موبائل فونز پر دستیاب ہوں گا اور جب صحتیاب ہوجاوں گا تو اس جنگ میں آپ سب کے درمیان ہوں گا۔

لاک ڈاون کا سامنا کرنے سے عالمی برادری کو کشمیریوں کی تکالیف کا اندازہ ہورہا ہوگا، وزیراعظم عمر ا ن خا ن

اسلام آباد( و یب ڈ سک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو خود لاک ڈاون کا سامنا کرنے سے اب کشمیریوں کی تکالیف کا اندازہ ہورہا ہوگا۔وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تمام ترطبی، مالی، مواصلاتی اور غذائی امداد کی فراہمی کے باوجود دنیا کے مختلف حصوں میں وبا کے دوران لاک ڈاون کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں، غالباً اقوام عالم اب مقبوضہ جموں و کشمیر کی عوام کی تکالیف کااندازہ لگا سکتی ہیں جنہیں بدترین جبر کا سامنا ہے۔عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں یہ غیرانسانی سیاسی و عسکری کرفیوگزشتہ 8 ماہ سے زائد عرصے سےبغیرکسی طبی،مالی،مواصلاتی اورغذائی امدادکےجاری ہے۔حقیقت تو یہ ہے کہ نسل پرست نظریے ہندوتوا کی پیروکار مودی سرکار نے یقینی بنایا ہےکہ اس ناکہ بندی کے دوران اہل کشمیربنیادی اشیائےضروریہ سے بھی یکسرمحروم رہیں۔

کے الیکٹرک نے گھریلو صارفین کو قسطوں کی سہولت دے دی

کراچی( و یب ڈ سک) کے الیکٹرک نے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو بلوں کی ادائیگی کے لیے اقساط کی سہولت متعارف کروا دی ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق سنگل فیز کے رہائیشی صارفین مارچ، اپریل اور مئی کے بل تین ماہانہ اقساط میں، نومبر، 2020 تک ادا کر سکتے ہیں، یہ سہولت تمام سنگل فیزوالے گھریلو صارفین کو دی جائے گی۔کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بلوں کی تقسیم کا کا م پہلے ہی شروع کیا جاچکا ہے۔ بل ایس ایم ایس کے ذریعے اور کے الیکٹرک کی ویب سائیٹ سے بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ اقساط کی سہولت دینے کا فیصلہ تشویش ناک صورت حال میں صارفین کوآسانیاں فراہم کرنا ہے۔ فیصلہ وزیر اعظم کے کورونا ریلف کے اعلان کے مطابق کیا گیا ہے۔

بلوچستان میں لاک ڈاون کی مدت میں 5 مئی تک توسیع

کوئٹہ( و یب ڈ سک) بلوچستان حکومت نے لاک ڈاون کی مدت میں 5 مئی تک توسیع کردی۔ خبر یں نیوز کے مطابق صوبہ بلوچستان میں مقامی سطح پر کورونا وائرس کے مقامی سطح پر تیزی سے پھیلاو کے پیش نظر پانچ مئی تک توسیع کردی گئی۔محکمہ داخلہ بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبے میں تمام بڑے کاروباری مراکز، ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس، شاپنگ مالز ، اندرون اور بیرون صوبہ چلنے والی ٹرانسپورٹ، ڈبل سواری اور عوامی ہجوم پر بھی پابندی عائد ہے۔حکومت بلوچستان نے شہریوں کو گھر سے باہر نکلنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی سخت تاکید کی ہے بالخصوص چہرے کو ڈھانپنے کے لیے ماسک، مفلر اور کلچر شال پہنے کو لازمی قرار دیا ہے۔

و فا قی کابینہ نے ملیریا کی دوا کلوروکوئن برآمد کرنے کی اجازت دے دی

اسلام آباد( و یب ڈ سک) وزراءکی مخالفت کے باوجود وفاقی کابینہ نے ملیریا کی دوا کلوروکوئن برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ خبر یں نیوز کے مطابق وزارت قومی صحت کے حکام نے موقف اختیار کیا کہ دوا خام مال کی صورت میں ضرورت سے زیادہ موجود ہے۔پاکستان کے پاس اس وقت 3 کروڑ 90لاکھ کلورو کوئین کی گولیاں موجود ہیں۔وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پاکستان 80 لاکھ کلوروکوئین گولیاں دوست ممالک کو بھیجے گا۔ یہ گولیاں امریکا، سعودی عرب، ترکی اور برطانیہ کو بھیجی جائیں گی۔ اس کے علاوہ اٹلی اور ازبکستان کو بھی کلوروکوئین برآمد کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق اسدعمر ،شیخ رشید اور شیریں مزاری نے ملیریا کی دوا برآمد کرنے کی کر مخالفت کی تاہم اس کے باوجود کابینہ نے دوست ممالک کو دوا فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔واضح رہے کہ امریکا سمیت دنیا بھر کے مختلف ماہرین کی رائے میں یہ دوا کورونا وائرس کے علاج کے لیے موثر ثابت ہوسکتی ہے۔ پاکستان میں بھی محققین نے اس دوا کے استعمال کا جائزہ لینے کے تحقیق کا عمل شروع کردیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ کیلئے سیمپل لے لیا گیا

اسلام آباد( و یب ڈ سک) وزیراعظم عمران خان کا شوکت خانم لیبارٹری کے عملے نے کورونا ٹیسٹ کے لئے سیمپل لے لیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ کے لئے شوکت خانم لیبارٹری کے عملے نے سیمپل لے کر اسے شوکت خانم لیب بھجوا دیا ہے۔واضح رہے کہ معروف فلاحی ادارے ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ فیصل ایدھی نے حال ہی میں صنعت کاروں کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی اور کورونا وائرس سے متعلق وزیراعظم ریلیف فنڈ کے لیے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا۔

نیب نے آٹا چینی بحران کی جامع تحقیقات کی منظوری دے دی

اسلام آباد( و یب ڈ سک) قومی احتساب بیورو نے آٹا چینی بحران کی جامع تحقیقات کرنے کی منظوری دے دی۔نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس کے جاری اعلامیے کے مطابق نیب گندم، چینی بحران، قیمتوں میں اضافے اور قومی خزانے میں اربوں روپے کی ڈکیتی و اسمگلنگ سمیت سبسڈی کی جامع تحقیقات کرے گا۔نیب ایگزیکٹو بورڈ نے سی ڈی اے افسروں کے خلاف انکوائری، ریور گارڈن ہاو¿سنگ اسکیم اور دیگر کے خلاف انکوائریوں، جبکہ پاکستان پٹرولیم لیمیٹڈ میں میگا کرپشن کی انکوائری کی بھی منظوری دیدی۔اجلاس میں نجکاری کمیشن افسران،جسٹس ملک قیوم،ڈاکٹر اکرام اللہ،راجہ علی اکبرو دیگر کے خلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شکایت متعلقہ محکمہ کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ نیب نے دوسال میں بدعنوان عناصر سے178 ارب روپے برآمد کر کے خزانہ میں جمع کرائے ہیں۔