لاک ڈاون کے دوران شادی، دولہا والد سمیت گرفتار

کوٹری( و یب ڈ سک)جھانگارا پولیس کا بارات کے پنڈال پر چھاپہ مارا جہاں شادی کی تقریب میں پولیس کو دیکھ کر مہمان بھاگ کھڑے ہوئے جب کہ دولہا کو والد سمیت گرفتار کرلیا گیا۔جھانگارا تھانے کے ایس ایچ او شاہ محمد کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ انکی حدود میں دھوم دھام سے شادی رچائی جا رہی ہے جس پر پولیس گوٹھ خمیسو خان رند میں شادی کے پنڈال میں پہنچ گئی۔ پولیس کو دیکھ کر باراتی بھاگ کھڑے ہوئے۔پولیس نے نکاح سے قبل ہی دولہا ہارون رند اور اس کے والد خمیسو خان رند کوحراست میں لیا جنہیں چندگھنٹوں بعد شخصی ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔۔ ان کے خلاف اے ایس آئی ہوت خان اوٹھو کی مدعیت میں لاک ڈاون اور 144کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمے میں 13نامعلوم افراد کا بھی ذکر ہے۔

سندھ حکومت کی سخت شرائط، تاجروں کی محدود تعداد آن لائن کاروبار پر آمادہ

کراچی( و یب ڈ سک) سندھ حکومت کی آن لائن کاروبار شروع کرنے کے لیے سخت شرائط کے باعث محدود تعداد میں تاجروں نے آج سے آن لائن کاروبار شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔آل سٹی تاجر اتحاد کے رہنما شرجیل گوپلانی کے مطابق 5 ہزار کے قریب دکان داروں نے آن لائن کاروبار کے لیے کوائف نامے پر کرلیے ہیں جو پیر کو محکمہ داخلہ میں جمع کروائے جائیں گے اور پیر سے ہی آن لائن کاروبار کا آغاز کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے ایس او پیز اور سخت شرائط بالخصوص کسی ملازم میں کرونا وائرس مثبت آنے کی صورت میں علاج و معالجہ کے اخراجات اور بھاری جرمانوں کی وجہ سے دکان داروں کی بڑی تعداد گھبرا رہی ہے اور آن لائن کاروبار کے خواہش مند تاجروں کی تعداد بہت کم ہوگئی ہے۔شرجیل گوپلانی نے کہا کہ 4 سے 5 ہزار دکان دار آن لائن کاروبار کے لیے تیار ہیں جو پیر کی صبح 10 بجے سے اپنا کاروبار شروع کردیں گے جبکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے یا ایس او پی پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ تجارتی انجمنوں پر عائد کی جانے والی ذمہ داری کے بارے میں سندھ حکومت اور انتظامیہ سے بات بھی کی جائے گی۔
پبلک ٹرانسپورٹ کا کاروبار کھولنے کی تیاری
دریں اثنا پبلک ٹرانسپورٹرز کے احتجاج اور الٹی میٹم پر سندھ حکومت نے ٹرانسپو رٹرز کے لیے فوری اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے ایس او پیز کی تیاری شروع کردی۔وزیراعلی سید مراد علی شاہ سے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے ملاقات کی۔ وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس شاہ نے ٹرانسپورٹ تنظیموں کے مطالبات اور تجاویز سے آگاہ کیا جس وزیراعلی سند ھ نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹرز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔اویس شاہ نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹرز نے لاک ڈاون کے دوران حکومتی اقدامات کا بھرپور ساتھ دیا، وفاقی حکومت نےلاک ڈاون میں توسیع کردی ہے، ٹرانسپورٹرز کی مشاورت سے ایس او پیز تیار کریں گے، کچھ لوگ سندھ میں ٹرانسپورٹرز کو حکومت کے خلاف اکسا رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کو سلام ہے کہ وہ کسی کے بہکاوے میں نہیں آرہے، سندھ حکومت نے ٹرانسپورٹرز کی سہولت کے لیے موٹر وہیکل ٹیکس میں رعایت دی ہے۔

برطانوی وزیراعظم نے کورونا وائرس سے صحت یابی کے بعد حکومتی امور سنبھال لیے

لندن( و یب ڈ سک) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کورونا وائرس سے صحت یابی کے بعد دوبارہ سے کارہائے مملکت چلانے شروع کردیے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس سے صحت یابی کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اپنے دفتر 10 ڈاو¿ننگ اسٹریٹ میں ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ وزیراعظم بورس جانسن رواں ماہ کے آغاز میں کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد سے وزیر خارجہ ڈومینک راب نگراں وزیراعظم کی ذمہ داری نبھا رہے تھے۔بورس جانس کو اپریل کے آغاز میں کچھ علامتیں ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا اور وہ اپنے گھر ہی میں قرنطینہ ہوگئے لیکن طبیعت بگڑتی چلی گئی جس پر انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تاہم سانس لینے میں دشواری کا سامنا رہنے پر 7 اپریل کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا۔برطانوی وزیراعظم کی طبیعت 3 دن ائی سی یو میں رہنے کے بعد بہتر ہوئی تو انہیں مزید دو دن آبزرویشن میں رکھا گیا اور 12 اپریل کو دوبارہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آیا جس کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔

چھوٹے کاروبار اورصنعتوں کیلئے آج امدادی پیکیج

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی آج وزیر اعظم ریلیف پیکیج کے تحت صنعتوں کو بجلی، گیس بلوں میں رعایت دے گی۔
وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے ٹویٹ کیاکہ مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اجلاس میں چھوٹی صنعتوں اور کاروبار کیلئے امدادی پیکیج کا پہلا مرحلہ منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، وزارت چھوٹے کاروبار کیلئے فری فناننس گارنٹی پیکیج پرکام کررہی ہے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کیلئے آسان قرضوں کی فراہمی بھی زیرِ غور ہے، اگلے مرحلے میں ایسے شعبوں کو امداد دی جائے گی جو کورونا سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق حماد اظہر نے بتایا ای سی سی اورکابینہ کی منظوری کے بعد پہلے مرحلے میں لاکھوں چھوٹے کاروباروں اورصنعتوں کوفائدہ ہو گا۔ انھوں نے مزیدبتایا کہ وزارت امدادی پیکیج کے دوسرے مرحلے کیلئے فری فنانسنگ پربھی کام کررہی ہے، جس میں کووڈ19سے زیادہ متاثرہونے والے شعبوں کیلئے امدادی اقدامات کئے جائیں گے۔ای سی سی نے گذشتہ اجلاس میں وزارت صنعت وپیدوار اورغربت کے خاتمے وسماجی ترقی کے ڈویڑن کوہدایت کی تھی کہ مستحقین میں رقم کی شفاف اور موثر تقسیم یقینی بنانے کیلئے جامع نظام بنایا جائے۔سمیڈا کے سروے میں 95فیصد چھوٹی صنعتوں نے بتایاتھا کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث ان کی پیداوار، کام کی سرگرمیاں اورمعاہدے کم ہوگئے ہیں۔ سروے میں پتہ چلا کہ 51.6 فیصد نے دعوی کیا کہ وہ سوفیصد متاثرہوئے ہیں جبکہ 22.6 فیصد نے دہائی دی کہ ان کے برآمدی ا?رڈرز میں سوفیصد نقصان ہوا ہے۔3اپریل کوکئے جانے والے آن لائن سروے میں920کاروباروں نے حصہ لیا۔
اس دوران73فیصد نے لاک ڈاﺅن میں اپناکام مکمل جبکہ 27فیصدنے جزوی طورپرروکنے کی رپورٹ دی۔ملک بھرمیں لاک ڈاﺅن سے52لاکھ کاروبارمتاثر ہونے کاخدشہ ہے کیونکہ انھیں خام مال اوراشیا کی فراہمی میں بے ضابطگی، آمدن میں کمی اورکاروبارجاری رکھنے کیلئے رقم کی کمی کاسامنا ہو سکتا ہے۔وزارت نے قراردیا کہ چھوٹے کاروباروں کو پیداواراورروزگارپرپڑنے والے اثرات سے نمٹنے کیلئے ٹیکسوں، گارنٹیوں،گرانٹس ،قرضوں اوربلوں میں رعایت درکار ہے۔ 89 فیصدچھوٹے کاروباروں نے لاک ڈاﺅن کے باعث مالی بحران، 60فیصد نے اپنی خدمات اورپیداوارکی فروخت میں مشکلات، 43 فیصد نے فراہمی متاثر ہونے، 39 فیصد نے مارکیٹنگ، 38فیصد نے ذرائع نقل وحمل، 37 فیصد نے لیبر، 17فیصد نے تجارت،14فیصد نے درآمداور11فیصد نے برآمدی مسائل کا ذکر کیا۔واضح رہے ای سی سی نے بے روزگارہونے والے مزدوروں اوردیہاڑی داروں کیلئے 75ارب روپے کی امداد اس ہفتے منظورکی جووزیراعظم کے 200 ارب روپے کی پیکیج میں سے 12ہزارروپے فی کس کے حساب سے دیئے جائیں گے۔قبل ازیں کابینہ کمیٹی نے معاشی بحالی کے لیے سواکھرب روپے کا امدادی پیکج منظورکیا تھا۔

جناح ہسپتال میں کورونا کے مشتبہ مریض نے خودکشی کرلی

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے جناح ہسپتال میں داخل کورونا وائرس کے مشتبہ مریض نے وارڈ کی تیسری منزل سے کود کر خودکشی کرلی۔ صدر پولیس کے مطابق لانڈھی کے علاقے قائد آباد کے رہائشی 30 سالہ فواد علی کو چند روز قبل نشہ آئس کا عادی ہونے کی بنا پر ہنگامی حالت کے شعبے میں لایا گیا تھا۔جناح ہسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق ایمرجنسی میں طبی معائنے کے دوران فواد علی میں کورونا وائرس کی علامتیں ظاہر ہوئیں، جس پر اسے فوری طور پر جناح ہسپتال کے وارڈ 23 میں بھیج دیا گیا جہاں زیادہ تر کورونا وائرس کے مشتبہ مریض داخل ہیں۔ہسپتال ذرائع کے مطابق فواد علی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرلیا گیا تھا، رپورٹ کا انتظار ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق نشہ نہ ملنے کی وجہ سے اس کی حالت خراب ہوگئی تھی اور اس نے پیرا میڈیکل اسٹاف اور وارڈ بوائے سے جھگڑا بھی کیا۔ مریض نے آج صبح تیسری منزل کی بالکونی سے چھلانگ لگا دی۔ صدر پولیس کے مطابق لانڈھی کا رہائشی فواد علی موقع پر ہلاک ہوگیا، اس کی لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے۔

کرونا وائرس، دنیا میں اموات2لاکھ 10ہزار، 29لاکھ 21ہزا افراد متاثر

نیویارک ،لند ن ،میڈرڈ ،روم ،انقرہ (صباح نیوز)عالمی وبا کرونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں 2 لاکھ 3 ہزار سے اموات ہو گئیں جبکہ 29 لاکھ 21 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔دنیا بھر میں کرونا سے متاثرہ افراد میں سے 8 لاکھ 36 ہزار سے زائد صحتیاب ہو چکے ہیں۔امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید 1 لاکھ 658 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 54 ہزار 2 سو سے بڑھ گئیں۔ امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 60 ہزار سے زائد ہو گئیں جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار سے زائد ہے۔اسپین میں بھی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 378 افراد کی اموات کے بعد اسپین میں اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 22 ہزار 900 سے تجاوز کر گئی اور متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 23 ہزار سے بڑھ گئی ۔اٹلی میں کرونا وائرس نے مزید 415 افراد کی جان لے لی جہاں اب تک ہونے والی اموات 26 ہزار سے زائد ہو گئیں۔ اٹلی میں کرونا سے متاثرہ 63 ہزار سے زائد افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔فرانس میں بھی کرونا نے مزید 369 افراد کی جان لے لی۔ فرانس میں مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 600 سے بڑھ گئیں اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 61 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔جرمنی میں بھی کرونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 83 افراد جان کی بازی ہار گئے اور اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 5 ہزار 800 سے بڑھ گئیں۔برطانیہ میں کرونا سے مزید 813 افراد کی موت کے بعد برطانیہ میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 48 ہزار سے زائد ہے۔ ترکی میں بھی کرونا کے وار جاری ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 106 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار 700 سے تجاوز کر گئی۔

پابندی ٹھاہ، لاہوریوں نے چھٹی چھتوں پر گزاری،بوکاٹا کی آوازیں،پولیس کے چھاپے درجنوں پتنگ باز حوالات بند

لاہور (خصوصی ر پورٹر) صوبائی درالحکومت کے مختلف علاقوں میں سخت پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ چھٹی والے دن سارا دن جاری رہا۔بتایا گیا ہے کہ سمن آ با د،نشتر کا لو نی ،شا ہد رہ ٹا ﺅ ن ، مصر ی شا ہ، غازی آ باد ،ہر بنس پو رہ،اسلا م پو رہ،شیر ا کو ٹ ،نو اں کو ٹ ،ڈیفنس بی ،ڈیفنس سی ،بر کی ،سا ندہ، باغبانپورہ ،،فےکٹری اےرےا ،شالےمار، شاد باغ شفیق آباد ،با دامی با غ اور نولکھا سمےت شہر بھر میں پتنگ بازی کا خطرناک کھےل جاری رہا جس پر علاقہ ایس ایچ او نے کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہ لائی ۔ پو لیس کا کہنا ہے کہ جس ایس ایچ او کے علاقہ میں پتنگ بازی ہوگی اس علاقے کے ایس ایچ او کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس کے باوجود پولےس اس خطرناک کھےل کو روکنے کو بڑی طرح ناکام نظر آرہی ہے پولےس کے اعلی حکام کو چاہئے کہ چھٹی والے دن ہونے والی پتنگ بازی کرنےوالوں کے خلاف ا?پرےشن کیا جائے تاکہ معصوم بچوں اور نوجوانوں کی جانیں بچائی جاسکے۔دوسر ی طر ف پو لیس نے کاروائی کر تے ہوئے پتنگ بازی کر نے والے درجنو ں سے زائد افراد کو گر فتار کر کہ درجنوں پتنگےں اور چر خےاں بر ا? مد کر کہ ملزمان کو متلقہ تھا نوں کے حوالے کر دےا جن کے خلاف مقد مات درج کر لئے گئے۔لاہور پولیس پتنگ بازوں کے خلاف ان ایکشن ہو گئی شہر بھر میں پتنگ با زی کے خلا ف ا? پر یشن کیئے گئے۔رات کو کیئے جا نے والے آ پر یشن میں ڈرون کیمر ے کا بھی استعما ل کیا گیا۔پو لیس نے متعد د پتنگ با زوں کے خلا ف مقد ما ت درج کر کے بھا ری تعد اد میں پتنگیں اور چر خیا ں قبضے میں لے لی۔ذرائع کے مطا بق سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے لا ہو ر پو لیس کو پتنگ بازوں کےخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا حکم دیتے ہو ئے تما م ڈوی? نل افسر ان کو اپنی نگر انی میں پتنگ با زوں کے خلا ف کا روائی کی ہد ایت کی ہے۔اس سلسلے میں ڈولفن اور پیرو فورس کوخصو صی ہد ایا ت دی گئی ہے کہ دوران پٹرولنگ پتنگ بازی پر کڑی نظر رکھیں۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقا ر حمید کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جس علاقے میں پتنگ بازی کی اطلاع موصول ہوئی وہاں کے ایس ایچ اوکے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔دوسر ی طر ف رواں ماہ دوران پتنگ بازی پر 25 سو سے زائد مقدمات درج کروائے گئے۔پپنجاب بھر میں پتنگ بازوں کے خلاف سب سے زیادہ کارروائی لاہور میں کی گئی۔لاک ڈا¶ن کیوجہ سے پتنگ بازوں کو ٹریس کرنے کےلئے ڈرون کیمروں کا تجربہ بہت اچھا رہا۔ سی سی پی او لاہور کے مطا بق لاہور پولیس کارروائی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو خونی کھیل کے نقصانات بارے بھی ایجوکیٹ کررہی ہے۔خونی کھیل کو روکنے کیلئے شہری خصوصاً والدین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ایس ایچ اوز اپنی حدود میں میں پتنگ بازی کی پابندی کو زیادہ سے زیادہ یقینی بنائیں۔

سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل، سبزہ زار میں بچی سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور (خصوصی ر پورٹر)لاہور پولیس نے سبزہ زار کے علاقہ ہجویری بلاک میں بچی سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار کرتے ہوئے حوالات میں بند کر دیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک شخص گلی سے گزرنے والی معصوم بچی سے نازیبا حرکات کرتے دیکھا گیا، جس پر سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا، لاہور پولیس نے احکامات پر عمل کرتے ہوئے وقاص نامی ملزم کو ٹھوکر نیاز بیگ سے گرفتار کر لیا گیا، ترجمان لاہور پولیس کے مطابق وقاص نامی ملزم اوکاڑہ کا رہائشی اور ہجویری بلاک میں کرایہ کے گھر میں مقیم تھا،ملزم کارروائی کی بعد موقعہ سے فرار ہو گیا، ملزم رنگ محل میں کام کرتا ہے، اس حوالے سے سی سی پی او لاہور کا کہنا تھاکہ معاشرے میں پائے جانے والے ایسے ناسوروں کو کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے گی، جبکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔

کرونا سے نجات کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں: سیمی راحیل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وائی ڈی اے کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سلمان حسیب نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کے ڈاکٹرز نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کرونا وائرس کے مریضوں کی خدمت کر رہے ہیں۔چینل فائیو کے پروگرام کرونا سپیشل میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں دو سو کے قریب ڈاکٹرز و نرسز کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں ہسپتالوں کو طبی سامان مہیا نہیں کیا جا رہا پنجاب حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔حکومتی ترجمان کہ رہے ہیں سندھ حکومت سیاست کر رہی ہے میں سمجھتا ہوں سب مثبت سوچیں۔ لاک ڈاﺅن پر عمل نہیں ہو رہا۔مئی کے مہینے میں یہ وباءپنجاب کو مزید لپیٹ میں لے گی کیونکہ پنجاب حکومت سنجیدہ نہیں۔لگتا ہے حکومت کے ہاتھ پاﺅں پھول گئے ہیں۔ پنجاب کی نسبت باقی تینوں صوبوں میں صورتحال بہتر ہے۔قرنطینہ میں جوحال ہے لوگ خوف سے ٹیسٹ نہیں کرا رہے ۔ایکسپو سنٹر کی صورتحال بہت بری ہے۔وائرس اپنی ساخت تبدیل کرتا رہتا ہے جس کے باعث ویکسین کی تیاری آسان نہیں۔پوری دنیا میں کوئی ایسا شعبہ نہیں جو کرونا وائرس سے متاثر نہ ہوا ہو۔علامہ ضیاءالحق نقشبندی نے کہا کہ بعض ایریاز میں حکومتی اعلامیے پر عمل نہیں ہو رہا علماءکرام تعاون کر رہے ہیں حکومت بھی سختی کرے افسوس اب بھی لوگ احتیاط نہیں کر رہے حکومتی ہدایات پر عمل نہیں کر رہے۔ ہمیں حکومت سے تعاون کرنا چاہئے مساجد اور کاروبار احتیاط سے کھولنے چاہئیں۔حکومت تاجر برادری کو گراں فروشی سے بھی روکے ذخیرہ اندوزی کرنے والے کی کوئی عبادت قبول نہیں ہوتی۔ شہری حکومتی تدابیر پر عمل کریں فیس ماسک،گلوز اور سینیٹائزر کا استعمال کریں بلاضرورت باہر مت نکلیں۔اذانیں دینے سے صورتحال بہتر ہوئی ہے۔اداکارہ سیمی راحیل نے کہا کہ ماہ رمضان میں خصوصی دعائیں کی جائیں اپنے غریب رشتہ داروں، پڑوسیوں اور محلے داروں کا خیال کریں۔اپنی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ ریاست ذخیرہ اندوزوں کےخلاف ایکشن لے تاکہ عوام مشکلات کا شکار نہ ہو۔سبھی کو اپنی اصلاح کر لینی چاہئے کہ پہلے ہمیں بہتر انسان بننا ہے۔ انتشار پیدا نہ کریں سب کی بلاتفریق مدد کی جائے ہمیں اپنی ذمہ داری نبھانی ہے لاک ڈاﺅن کو فالو کریں آئسولیشن میں ہی سب کی بھلائی ہے پاکستانی مثالی قوم ہیں ،مجھے یقین ہے قوم با شعور ہے حکومتی احکامات پر عمل کریگی۔ ہمیں اپنے لوگوں کی خود خدمت کرنی ہے مشکل میں گبھرائیں نہیں۔اداکار عدنان شاہ ٹیپو نے کہا کہ کرونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔حالات بڑے نازک ہیں درست ہے کہ لاک ڈاﺅن کے نتیجے میں روزگار کے بحران نے سر اٹھا لیا ہے لیکن اس وقت لاک ڈاﺅن کے بغیر گزارہ نہیں ،۔لوگ اسے سنجیدہ لیں لاک ڈاﺅن ضروری ہے۔عوام پریشان مت ہوں خود کو نفسیاتی طور پر مضبوط کریں ہمیں حوصلے سے حالات کا مقابلہ کرنا ہے مثبت سرگرمیاں اپنائیں۔

نادرہ سنٹر کھولنا کرونا کو دعوت دینے کے مترادف ہے،پی ایم اے

لاہور (مہران اجمل خان سے )ملک بھر میں نادرا سینٹر کھولنا خود کشی کرنے کے مترادف، نادرا سینٹر میں شہریوں کا رش بہت زیاد ہوگا اور کرونا وائرس کے پھیلنے کے امکانات بھی زیادہ جس کا خمیازہ شہریوں کو بھگتنا پڑ ے گا ، احساس پروگرام میں رجسٹرڈ درخواست گزارجس کے بائیومیٹرک کی شناخت نہیں ہو رہی اس کے شناختی کارڈ کی کاپی اور اس شخص کی تصویر لے کر اسے رقم دی جا سکتی ہے، درخواست گزار کی موجودگی میں اس کے کسی اور خاندان کے فرد کی بائیومیٹرک لگواکر تب بھی رقم دی جا سکتی ہے،نادرا میگا سنٹر لاہو ر میں ڈیٹا انٹری آپریٹر میں کرونا وائرس کی تصدیق بھی ہوئی تھی ۔ معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے نادرا دفاتر آج سے کھولنے کے فیصلے کی طبی ماہرین نے مخالفت کر دی ۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے رہنما پروفیسر اشرف نظامی ،ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری ،پاکستان فیملی فزیشن ایسوسی ایشن کے رہنما کیپٹن (ر) ڈاکٹر ارشد ہمایوں اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ز کان ڈاکٹر محمد ندیم خواجہ نے خبریں فور م میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نادرہ سینٹرز کھولنا کرو نا پھیلاو¿ کا سبب بنے گا ۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان لوگوں کو گھروں پر رہنے اور رش والی جگہ سے جانے سے اجتناب کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں وزیر اعلیٰ اور حکومتی مشیر اگلے 15 دن کرونا وائرس کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دے رہے ہیں نادرا سینٹر کھول کر ہم خود موت کو دعوت دے رہے ہیں ۔اگر احساس پروگرام میں لوگوں کے بائیومیٹرک نہیں آرہی تو اس مسئلے کو کسی اور طرح بھی حل کیا جاسکتا ہے۔ جن کے شناختی کارڈ گم ہو چکے ہیں ان لوگوں سے پولیس گمشدگی رپورٹ حاصل کرکے انہیں رقم دی جا سکتی ہے۔ اگر حکومت نے نادرا سینٹر کھولنے کی ٹھان ہی لی ہے تو وہاں پر شہریوں میں فاصلہ قائم کرنے کی آپشن ضرور رکھے ۔کرونا وائرس پاکستان میں پھیل چکا ہے جہاں ایک ماہ سے زیادہ لاک ڈاﺅن کے بعد نادرا سینٹر بند رکھے گئے وہاں دو ہفتوں سے ان کا کچھ نہیں بگڑ جا ئے گا ۔احتیاط ہزار گنا پرہیز سے بہتر ہے ۔انٹر نیشنل لیول پر دنیا مان گئی ہے کہ کرونا وائرس سے بچاﺅ کا واحد حل سوشل ڈسٹنس ہے ، زیا دہ سے زیادہ فاصلہ ہی شہریوں کو اس موذی مرض سے بچا سکتا ہے ۔اگر کرونا وائرس سے متاثرہ 10 مریض وینٹی لیٹر پر گئے ہیں تو صرف 1ہی بچا ہے ۔ نادرا سینٹر کو دوبارہ کھولنا خودکشی کرنے کے مترادف ہو گا ۔ لوگ ہسپتالوں میں جانے سے پہلے کرونا وائرس سے بچاﺅ احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کرتے تو نادرا سینٹر میں وہ کس طرح ماسک پہنے گے ۔ احساس پروگرام غریب عوام کو براہ راست نقد رقم دینے کا پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔ اگر حکومت نے نادرا دفاتر کھولنے ہی ہیں تو ان کا وقت اور احتیاطی تدابیر پر عمل کروانا ہوگا ۔ یادر ہے کہ نادرا لاہور کے ایک ڈیٹا انٹری آپریٹر میں بھی تین ہفتے قبل کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی ۔نادرا میگا سنٹر کے ڈیٹا انٹری آپریٹر محمد فاروق کو ایکسپو سنٹر قرنطینہ سنٹر میں منتقل کردیا گیا تھا۔