سنگا پور (این این آئی)سنگاپور یونیورسٹی کے کووڈ 19 پر تحقیق کرنے والے محقیقین نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس پر قابو پانے میں 8 جون تک کا عرصہ لگ سکتا ہے۔سنگاپور یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ ڈیزائن میں محقیقین نے مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ڈیٹا کے تحت یہ جانچا کہ دنیا بھر کے مختلف ممالک میں کرونا وائرس پر کب تک قابو پایا جا سکے گا۔محققین کے مطابق تمام ممالک کے لیے اندازے سنگاپوریونی ورسٹی نے ایس آئی آر ایپیڈیمک ماڈل کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔اس ماڈل کے مطابق پاکستان میں ابھی کرونا کیسز نکتہ عروج پر نہیں پہنچا، سخت احتیاطی تدابیر سے وائرس پر قابو پایا جاسکتا ہے لیکن اس کے باوجود ممکن ہے کہ وائرس پر قابو پانے کے لیے 8 جون تک کا عرصہ لگ جائے۔اسی طرح پاکستان کے پڑوسی ملک بھارت کےلئے 21 مئی تک وبا پر قابو کیے جانے کا اندازہ لگایا گیا ۔جبکہ دنیا میں کرونا کیسز میں سرفہرست امریکا کے لیے بتایا گیا ہے کہ امریکا میں 11 مئی تک وبا 97 فیصد تک کنٹرول میں آ جائے گی۔سنگاپور یونیورسٹی کے اندازے کے مطابق جرمنی میں 2 مئی، اسپین میں 3، فرانس میں 5 اور اٹلی میں 7 مئی تک وبا پر قابو پا لیا جائےگا۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں عالمگیر وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 29 لاکھ 23 ہزار 342 ہو گئی ہے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 3 ہزار 309 تک پہنچ گئی ہے، 8 لاکھ 37ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
Monthly Archives: April 2020

کرونا کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کو سلام:ابرار الحق
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے پروگرام مرحبا رمضان میں میزبان صائم علی اور مائرہ خان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مذہبی سکالر علامہ امین شہیدی نے بتایا کہ کوئی بھی کام کائنات میں اللہ کی اجازت کے بغیر نہیں ہوتا کرونا جہاں عالم اسلام کی آزمائش ہے وہیں خوش آئند بات ہے کہ دنیا کی ظالم ترین اللہ سے دور متکبر قومیں بھی اس وقت اللہ کی طرف متوجہ ہو رہی ہیں۔انہیں احساس ہو رہا ہے ان کی اوقات کرونا وائرس سے بھی کم ہے۔ رمضان ہماری روحوں کو پاک کرنے کے لئے آیا ہے کرونا کی وجہ سے ڈیلی ویجز بہت پریشان ہیں اپنے اردگرد ایسے لوگوں کو تلاش کریں اور خوراک اور راشن پہنچائیں ہمیں صرف اپنے پیٹ کا نہیں سوچنا۔ اخلاقی وروحانی حوالے سے اپنی ذات سے باہر نکل کر دوسروں کی خدمت اللہ کے قریب کرتی ہے خدمت خلق کی بڑی اہمیت ہے خدمت انسان کو ولی بنا دیتی ہے۔ مسلمان عبادات میں یکسوئی پیدا کریں،قرآن ایسے پڑھیں جیسے اللہ آپ سے مخاطب ہے دلوں کا اطمینان اللہ کے ذکر میں ہے قرآن ذکر ہے اس کی تلاوت سے مضطرب و پریشان دلوں میں سکون پیدا ہوتا ہے۔ ہمیں اپنے اعمال درست کرنا ہیں۔ اللہ بیماری و بھوک کے ذریعے ہمیں آزماتا ہے،اللہ کے ولی،پاکیزہ اور محبوب بندوں کو کوئی غم یا خوف نہیں ہوتا۔ زندگی میں ایک بار عمرہ کرنا چاہئے لیکن اگر اللہ توفیق دے تو بار بار کرے رمضان میں ویسے بھی عمرہ کی بڑی فضیلت ہے۔صرف بدن نہیں روح کو بھی دھوئیں۔ احرام پہننا ہمیں سبق دیتا ہے انسان صرف اللہ کی مرضی کو مقدم رکھے اور انسان کی زندگی اللہ کی مشیعت کے مطابق ہو۔ اللہ سے محبت کرنے والا مسلمان کعبہ شریف کی زیارت کے لئے بےتاب رہتا ہے۔ استغفار کریں یہ باطن کی تطہیر کے لئے ضروری ہے۔ گلوکار ابراالحق نے کہا ہے کہ ہلال احمر اور سہارا کے پلیٹ فارم سے کرونا وبا کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ آرٹسٹ برادری کو فخر ہو سکتا ہے کہ ہم نے صرف پندرہ روز میں کرونا ہسپتال بنایا۔ ان ہیروز کو سلام کرتا ہوں جو فرنٹ فٹ پر لڑ رہے ہیں آرٹسٹ بھی اپنے طور پر لڑ رہے ہیں تاکہ اس سے بچا جاسکے۔ پورے پاکستان میں ہمارے رضا کار گھروں میں کھانا بھی پہنچا رہے ہیں یہ سیاست نہیں خدمت کا وقت ہے۔ راشن لینے والوں سے ضرور پوچھیں کیا آپ زکوة کے مستحق ہیں ۔قوم سے امید ہے وہ بھوکے کو تلاش کر کے اس کی مدد کریگی۔ خبریں کی رضا کار ٹیم کو سلام پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے تاریخ کا سب سے بڑا 144ارب کا پیکج دیاان کے اقدامات سے مطمئن ہوں۔سفید پوشوں کو تلاش کرنا سب کا فرض ہے ہم پہلے سے گراﺅنڈ پر کام کر رہے ہیں لہذا ٹائیگر فورس کو بھی تجاویز دیں گے۔ قوم جان چکی یہ وبا کسی کو معاف نہیں کر رہی ۔ وبا ختم بھی ہو جائے تو مزید کئی ماہ تک ہمیں بہت احتیاط کی ضرورت ہے صحت و جان بچانا اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ میں افطار میں پکوڑے، لیموں پانی،فروٹ چاٹ دہی اور بھلے کھا لیتا ہوں ۔ رمضان میں قصیدہ بردہ شریف ریلیز کر رہا ہوں۔ نبی سے عشق کے صدقے میں بڑی نوازشیں ہوئیں۔رمضان میں لگتا ہے اللہ گناہ معاف کرنے کے لئے ہمیں آزماتا ہے۔ زلزلہ بھی رمضان میں آیا تھا۔جو رضا کار رمضان میں لوگوں کی خدمت کریں گے ان کو سلام پیش کرتا ہوں آخرت میں بھی ان کے لئے بڑا اجر ہے ہمسایوں کا بے حد خیال رکھیں یہ نہ ہو کوئی آنسو لئے بیٹھا ہو اور ہم کھجوریں و دیگر نعمتیں کھا رہے ہوں پاکستان بڑی دلیر قوم ہے ہمار ا تو ہر گھر این جی او ہے۔اس موقع پر انہوں نے ملی نغمہ اے وطن پیارے وطن اے وطن پاک وطن،سنایا۔ عوام کو پیغام ہے کم کھائیں ورزش کریں خود کو فٹ کریں لوگوں کو معاف کرنا سیکھیں۔خبریں شہر شہر لوگوں میں کھانا بانٹ کر بہت بڑا کام کر رہا ہے اس کاوش پر خبریں و چینل فائیو کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں۔

کرونا وائرس، دنیا میں اموات2لاکھ 10ہزار، 29لاکھ 21ہزا افراد متاثر
نیویارک ،لند ن ،میڈرڈ ،روم ،انقرہ (صباح نیوز)عالمی وبا کرونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں 2 لاکھ 3 ہزار سے اموات ہو گئیں جبکہ 29 لاکھ 21 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔دنیا بھر میں کرونا سے متاثرہ افراد میں سے 8 لاکھ 36 ہزار سے زائد صحتیاب ہو چکے ہیں۔امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید 1 لاکھ 658 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 54 ہزار 2 سو سے بڑھ گئیں۔ امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 60 ہزار سے زائد ہو گئیں جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار سے زائد ہے۔اسپین میں بھی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 378 افراد کی اموات کے بعد اسپین میں اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 22 ہزار 900 سے تجاوز کر گئی اور متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 23 ہزار سے بڑھ گئی ۔اٹلی میں کرونا وائرس نے مزید 415 افراد کی جان لے لی جہاں اب تک ہونے والی اموات 26 ہزار سے زائد ہو گئیں۔ اٹلی میں کرونا سے متاثرہ 63 ہزار سے زائد افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔فرانس میں بھی کرونا نے مزید 369 افراد کی جان لے لی۔ فرانس میں مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 600 سے بڑھ گئیں اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 61 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔جرمنی میں بھی کرونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 83 افراد جان کی بازی ہار گئے اور اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 5 ہزار 800 سے بڑھ گئیں۔برطانیہ میں کرونا سے مزید 813 افراد کی موت کے بعد برطانیہ میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 48 ہزار سے زائد ہے۔ ترکی میں بھی کرونا کے وار جاری ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 106 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار 700 سے تجاوز کر گئی۔

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کا آپریشن،9دہشتگرد ہلاک، 2جوان شہید5زخمی
راولپنڈی (صباح نیوز) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ، بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ، فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید اور 5 زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ معلومات کی بنیاد پر خیسورہ اور دوسالی کے علاقوں میں کارروائی کی گئی جہاں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 9 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 1کو گرفتار کر لیا گیا ،دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2جوان شہید اور 5زخمی ہو گئے،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کی سرچنگ کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے 29 سالہ لانس نائیک عبدالوحید کاتعلق مظفرآباد کے علاقے راجکنڈی سے تھا جن کے پسماندگان میں 3 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے جبکہ 33 سالہ شہید سپاہی سکم داد کا تعلق چھانگلہ گلی ایبٹ آباد سے تھا اور انہوں نے پسماندگان میں ایک بیٹا اور بیٹی سوگوار چھوڑے ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں نامعلوم دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید اور 3 جوان زخمی ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید حوالدار اکبر حسین کا تعلق آزادکشمیر کے علاقے دھیر کوٹ ضلع باغ سے تھا سکیورٹی فورسز کا علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا تھا۔

again crona chart 4all-26

کرونا کے معاملہ پر امریکہ اور چین میں تصادم نہیں ہوگا،سابق سیکرٹری خارجہ شمشاد احمد خان
اسلام آباد ( انٹر ویو : ملک منظور احمد ) سابق سیکرٹری خا رجہ شمشاد احمد خان نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی خارجہ پالیسی اس کی اندرونی پا لیسیوں کا عکس ہو تی ہے ،کسی بھی ملک کی خارجہ پا لیسی منجمند نہیں رہتی اس میں تبدیلیاں آتی رہتی ہیں ۔کرونا وائرس کی وبا انسانیت کے لیے ایک سبق ہے ۔ انسان نے ہر قسم کے تباہی پھیلانے والے ہتھیار تو تیار کر لیے ہیں لیکن اپنے آپ کو محفوظ کرنے کا طریقہ نہیں نکا ل سکے ۔پاکستان کی حکومت عرب ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ورکرز کا روزگار بچانے کے لیے کو شش کر رہی ہے لیکن ،عرب ممالک اپنے مفاد میں فیصلے کررہے ہیں ۔یہ حکومتوں کا معاملہ ہے ۔18ویں ترمیم میں تعلیم اور صحت کے شعبے صوبوں کو منتقل کرکے ریاست نے اپنے آپ کو بے بس کرلیا ہے ۔اس میں نظر ثانی کی ضرورت ہے ۔سابق سیکرٹری خارجہ ریاض محمد خان نے کہا کہ بھارت میں بی جے پی اور آر ایس ایس کی قیادت کی جانب سے مسلمانوں کو کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کا ذمہ دار قرار دینے کے الزامات قابل مذمت ہیں ۔امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی کی معاشی سمیت دیگر وجوہات بھی ہیں ۔کرونا وائرس کے معاملے پر دونوں ممالک میں تصا دم نہیں ہو گا ۔پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات بہت اہمیت کے حا مل ہیں ۔امریکہ کی جانب سے کرونا وائرس کے حوالے سے پاکستان کی مدد کی جاتی ہے تو اسے سراہنا چاہیے ۔پاکستان اور امریکہ افغانستان معاملے میں تعاون بڑھا سکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ان شخصیات نے چینل فائیو کے پروگرام ڈپلومیٹک انکلیو میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ایک سوال کے جواب میں شمشاد احمد خان نے کہا کہ کرونا وائرس کے حوالے سے آنے والے دنوں میں کیا صورتحال بننے جا رہی ہے اور اس حوالے سے آگے کیا ہو گا یہ تو حکومت ہی بہتر بتا سکتی ہے ۔اس کے پاس وسا ئل ہیں ۔میں یہ کہتا ہوں کہ یہ عالمی وبا ایک بہت بڑا عالمی انسانی بحران ہے ۔یہ بحران جنگ کی طرح ہے اور جنگیں ہمیشہ تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوا کرتی ہیں ۔دنیا کی جو قومیں اس وبا کے لیے تیار ہو سکتیں تھیں جن کے پاس وسائل تھے ،ٹیکنالوجی تھی وہ مکمل طور پر اس آفت کے سامنے بے بس دکھائی دے رہے ہیں ۔لیکن میں یہاں پ یہ ضرور کہنا چاہوں گا کہ ہماری حکومت کا رسپانس اس حوالے سے قابل فخر رہا ہے ۔جس طریقے سے اس وبا کو ہینڈل کیا جا رہا ہے وہ مغربی ممالک سے بہتر ہے ۔لیکن پھر بھی ہمارے پاس غلطی کی گنجائش نہیں ہے ۔اس حوالے سے سول اور عسکری قیادت بھی مشترکہ حکمت عملی بنا رہے ہیں جو کہ خوش آ ئند بات ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ یہ وبا انسانیت کے لیے ایک سبق کی حیثیت رکھتی ہے ۔انسان نے ہر قسم کا ہتھیار تو تیار کرلیا ہے لیکن اپنے آ پ کو محفوظ کرنے کا طریقہ نہیں بنا سکے ۔اس بیماری کا علاج بھی جلد یا بدیر تلاش کر ہی لیا جائے گا ،لیکن اس بیماری کے باعث لاکھوں افراد ما رے جا ئیں گے کروڑوں لوگ بے روز گا ر ہو جا ئیں گے ۔ہمیں اپنے وسائل تعلیم اور صحت کے شعبوں میں کرنے ہوں گے ۔یہ شعبے پاکستان میں مسلسل نظر انداز کیے گئے ہیں ۔18ویں ترمیم میں ان شعبوں کو صوبوں کے حوالے کرکے ریاست نے اپنے آپ کو بے بس کرلیا ہے ۔اس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے ۔عوام کے لیے ملک میں کبھی قانون سازی نہیں کی گئی ۔ہمارے کرپٹ حکمرانوں کے مفادات کے لیے پا لیسز تشکیل دی گئیں ۔یہ بہترین موقع ہے کہ ان شعبوں کی طرف وسا ئل کا رخ موڑا جائے ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میں تو کرونا کی صورتحال کے پہلے سے یہ ہی کہتا رہا ہوں کہ پارلیمنٹ میں صرف ڈیسک بجانے کا وقت چلا گیا ہے ۔اب عملی اقدامات کرنے کا وقت ہے ۔ہم اپنی ہر ضرورت کے لیے باہر کے ملکوں کی جانب دیکھتے ہیں ہمیں اس رویہ کو ختم کرنا ہو گا ۔ہمارے لیے یہ ایک اہم موقع ہے کہ دوسری قوموں سے خود انحصاری کا سبق سیکھیں ۔وزیر اعظم عمران خان الیکشن سے قبل کہا کرتے تھے کہ باہر سے امداد نہیں لیں گے ۔لیکن وہ بھی ایک مشکل صورتحال میں پھنس چکے ہیں جس سے نکلنا آسان نہیں ہو گا ۔ہم جتنے بھی بیرونی قرضے لیں گے وہ ہمارا اثا ثہ نہیں بلکہ ہم پر بوجھ ثا بت ہوں گے ۔بیرونی وسائل کی بجائے اپنے وسائل پر بھروسہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ حکومتوں کا ہے عرب ریاستیں سوچ سمجھ کر اپنے مفادات کے لیے فیصلے کر رہی ہیں ،حکومت عرب ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کا روزگا ر بچا نے کے لیے کوششیں کر رہی ہے لیکن لوگ بے روزگار ہوں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی خارجہ پالیسی کبھی بھی منجمند نہیں ہو تی خا رجہ پا لیسی میں ہمیشہ تبدیلیاں آ تی رہتی ہیں ۔خا رجہ پالیسی کسی بھی ملک کی اندرونی پالیسی کا عکس ہو تی ہے ۔اگر کوئی ملک اپنے مفادات کا تحفظ کر رہا ہے تو اس کی خا رجہ پالیسی ہے ورنہ نہیں ہے ۔وزیر اعظم خان ملک کے مانگ رہے ہیں اپنے لیے نہیں یہ ماضی کے حکمرانوں کی نسبت ایک بڑا فرق ہے ۔ایک سوال کے جواب میں ریاض محمد خان نے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کی معاشی سمیت دیگر وجوہات بھی ہیں لیکن کرونا کی صورتحال کے باعث دونوں ممالک میں کوئی تصادم نہیں ہو گا ۔عالمی ادارہ صحت نے اس وبا کو ایک قدرتی آفت قرار دیا ہے لیکن اس وبا کی تحقیقات ہو نی چاہیے لیکن اس سے آئندہ کے لیے ایسی صورتحال سے نمٹنے میں مدد ملے گی ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ چین کا معاشرہ ہمارے معاشرے سے بہت مختلف ہے وہ جو فیصلے کرتے ہیںان پر عمل درآمد ہمارے معاشرے کے مقابلے میں زیادہ آسان ہو تا ہے ۔چین کرونا وائرس کے حوالے سے پاکستان کی امداد کر رہا ہے ۔چین سے حفاظتی سامان پاکستان پہنچ رہا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں سابق سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ بھارت میں بی جے پی اور آر ایس ایس کی قیادت کی جانب سے مسلما نوں پر کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کے حوالے سے لگائے جانے والے الزامات قابل مذمت ہیں ۔اس رویہ کے خلاف بھارت کے اندر سے بھی آوازیں آرہی ہیں ،دنیا کو بھارت کے اس رویہ کا نوٹس لینا چاہیے ۔کرونا وائرس کی وبا کا کو ئی علاج یا ویکیسن نہیں ہے صرف اس کے پھیلاﺅ کوتھوڑا سا سلو کر دیا گیا ہے ۔ہمیں اس حوالے سے بہت احتیاط کرنے کی ضرورت ہے ۔ایک سوال کی کے جواب میں انھوں نے کہ کہا کہ یو این سیکرٹری جنرل کی جانب سے ترقی پذیر ممالک کے قرضے معاف کرنے کے حوالے سے اپیل بہت اچھا قدم ہے ،اس وبا کے باعث عالمی معیشت کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے ۔اس غیر معمولی صورتحال میں غیر معمولی فیصلے لینے کی ضرورت ہے ۔لیکن اب یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ ترقی یافتہ ملک اس حوالے کو ئی اقدام لیتے ہیں یا نہیں ۔

انتظامیہ مہنگائی روکنے میں ناکام،سبزیوں پھلوں کے من مانے نرخ مقرر
لاہور (جنرل رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں انتظامیہ کے فعال نہ ہونے کی وجہ سے گراں فروشوں نے گزشتہ روز بھی سرکاری نرخ نامے کی بجائے من مانے نرخے پر فروخت جاری رکھی،سرکاری نرخ نامے میں بھی بیشتر سبزیوں کی قیمتوںمیں اضافہ ہو گیا ،ماڈل بازاروں میں 55 اشیا ئے خوردونوش کی قیمتوں 8 سے 40 روپے تک کمی کی گئی ، برائلر گوشت کی قیمت 8روپے کمی سے 204روپے رہی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سرکاری نرخ نامے کے مطابق سبزیوں میں ایک کلو آلو نیا کچا چھلکااول 54روپے کی بجائے 65روپے سے 70روپے ،ایک کلو پیاز درجہ اول 48روپے کی بجائے 60سے65روپے ،ٹماٹر درجہ اول38روپے کی بجائے48سے 50، لہسن دیسی 153کی بجائے180سے 190،ادرک تھائی لینڈ255کی بجائے340سے 360روپے،ادرک چائنہ330کی بجائے400سے 420روپے،کھیرا دیسی 42کی بجائے50روپے،کھیرا فارمی 30کی بجائے35سے 40روپے،کریلے دیسی67کی بجائے80سے 85روپے،کریلے فارمی 47کی بجائے 55روپے،پالک 27کی بجائے 35،میتھی 83کی بجائے 90سے 95،بینگن34کی بجائے40سے 45روپے،بند گوبھی35کی بجائے45سے 50روپے،پھول گوبھی 27کی بجائے 35سے 40،سبز مرچ اول90کی بجائے160سے 170روپے،شملہ مرچ34کی بجائے55سے 60روپے، گھیا کدو27کی بجائے36روپے،گھیا توری 52کی بجائے 70،لیموں چائنہ290کی بجائے380سے 400روپے،لیموں دیسی 370روپے کی بجائے480سے 500،بھنڈی 93کی بجائے 130سے 140،شلجم 13کی بجائے 30،مٹر 125کی بجائے160روپے،اروی 89کی بجائے110سے 120روپے،کچنار135کی بجائے160سے 170روپے اوگاجر چائنہ37کی بجائے50سے 55روپے کلو تک فروخت کی گئی ۔ پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول230کی بجائے290سے 300روپے، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ دوئم 185کی بجائے 230روپے، سیب ایرانی175کی بجائے220سے 230روپے،سیب سفید اول120کی بجائے150سے 160روپے،کیلا اول درجن 170کی بجائے210روپے سے 220،کیلا دوئم درجن95کی بجائے140130سے روپے، سٹابری اول105کی بجائے140روپے، کھجور اصیل اول235کی بجائے350سے 360روپے،کینو فی درجن اول130کی بجائے180سے210روپے،امردو درجہ اول86کی بجائے 150روپے،تربوزفی کلو 44کی بجائے55سے 57روپے فی کلو فروخت کیا گیا۔شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت 8روپے کمی سے 204روپے، زندہ برائلر مرغی5روپے کمی سے 141روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت94روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔

چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس کے تمام مریض صحت یاب
کورونا وائرس کا مرکز سمجھے جانے والے چین کے شہر ووہان میں مہلک وائرس سے متاثرہ تمام مریض اسپتالوں سے ڈسچارج ہوگئے۔
کورونا وائرس ووہان سے دنیا بھر میں پھیل گیا ہے جس کی ہلاکت خیزی کا سلسلہ اب بھی نہیں تھم سکا ہے۔کورونا سے دنیا بھر میں اب تک 2 لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 28 لاکھ سے زائد ہے لیکن ایسے میں کورونا وائرس کا مرکز سمجھے جانے والا چینی شہرووہان بالکل کورونا فری ہوگیا ہے۔ووہان میں لاک ڈاو¿ن میں نرمی تو چند روز پہلے ہی کردی تھی اور زندگی ا?ہستہ ا?ہستہ معمول کی جانب گامزن ہے تو وہیں اب وہاں کورونا کا کوئی مریض بھی اسپتال میں زیر علاج نہیں ہے۔چینی ہیلتھ کمیشن کے ترجمان کے مطابق ووہان کے اسپتال میں اب ایک بھی کورونا کا مریض نہیں ہے جبکہ ا?ج نہ ہی کوئی نیا کیس رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد شہر میں مریضوں کی تعداد صفر ہے۔انہوں نے مہلک وبا پر قابو پانے پر ووہان کے شہریوں اور تمام میڈیکل اسٹاف کا شکریہ بھی ادا کیا۔ووہان میں کورونا وائرس کے 46 ہزار 452 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جو چین کے کیسز کا 56 فیصد ہے جبکہ مہلک وائرس سے 3869 اموات ہوئیں جو کہ 84 فیصد شرح بنتی ہے۔خیال رہے کہ چین میں کورونا وائرس کے باعث 4632 افراد ہلاک ہوئے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 82 ہزار 827 ہے جن میں سے 77 ہزار 394 صحت یاب ہوچکے ہیں۔دوسری جانب امریکا میں اب تک 55 ہزار افراد کورونا سے ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اٹلی، برطانیہ، فرانس اور اسپین میں ہلاکتیں 20، 20 ہزار سے زائد ہیں۔
20پولیس ملازمین،3میڈیکل پروفیشنلز،کال سینٹر کے 4ملازم کرونا میں مبتلا،معروف صنعتکار مہتاب چاولہ جاں بحق
لاہور، کراچی، اسلام آباد (نمائندگان خبریں) وزارت صحت نے کہا ہے کہ پاکستان میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعد اد 12ہزار 723 تک بڑھ گئی ہےجبکہ 269 افرا د ہلاک ہو چکے ہیں۔ان اعدادوشمار سے ظاہر ہو تا ہے کہ گزشہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 783افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ 15 مریضوں کی اموات واقع ہوئیں۔مشرقی پنجاب صوبہ سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے جہاں کل5 ہزار 378 کیسز مثبت آئے ہیں اس کے بعد جنوبی سندھ صوبہ کا نمبر آتا ہے جہاں 4 ہزر 232 کیسز مثبت آئے شمال مغربی خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر 1ہزار 793 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں جبکہ جنوب مغربی بلوچستان صوبہ میں 722 کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔ اسی طرح شمالی علاقوں گلگت بلتستان میں 308 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 235 کیسز رجسٹرڈ ہوئے مجموعی طور پر 9ہزار 588 فعال مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 2ہزار 866 کو صحت یاب ہونے کےبعد ہسپتالووں سے فارغ کیا گیا ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اب تک 1 لاکھ 44 ہزار 365 ٹیسٹ کئے ہیں۔ کراچی میں عباسی شہید اسپتال کے سی ایم او کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا، اسپتال کی ایمرجنسی کو فوری بند کر دیا گیا۔ایمرجنسی کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عارف نے اپنے طور پر نجی اسپتال سے کرونا کا ٹیسٹ کرایا تھا، جس کے بعد ان کی رپورٹ پوزیٹو آگئی ہے، جس کے بعد اسپتال میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔معروف صنعتکار مہتاب چاولہ کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔تفصیلات کے مطابق مہتاب چاولہ کا انتقال کراچی کے نجی اسپتال میں ہوا، جہاں وہ کرونا کے باعث زیر علاج تھے۔معروف صنعتکار ایس ایم منیر نے مہتاب چاولہ کے انتقال پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہتاب چاولہ کے انتقال سے صدمے میں ہوں،ان کا انتقال پاکستان کی صنعتکاروں کے لئے بڑے افسوس اور دکھ کی بات ہے۔پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما ءلالہ اسد اللّٰہ کرونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے لالہ اسد اللّٰہ میں کرونا وائرس کی تصدیق کر دی ہے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد لالہ اسد اللّٰہ کے گھر کو قرنطینہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور وہ اپنے گھر تک محدود ہو گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ لالہ اسد اللّٰہ نے گزشتہ روز کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا۔جناح ہسپتال میں کورونا کا ایک مریض چل بسا ۔جناح ہسپتال میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 63سالہ فرخ سلطانہ کورونا کے باعث جاں بحق ہوئی ،63 سالہ خاتون پتوکی کی رہائشی تھی ۔خاتون دیگر موذی امراض میں بھی مبتلا تھی ۔ ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر یحییٰ سلطان کا کہنا تھا کہ جناح ہسپتال لاہور کے جن ڈاکٹر، نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف کا کرونا ٹیسٹ مثبت آئے گا ان کو ہسپتال میں ہی آئسولیٹ کیا جائے گا۔ان کے لیے الگ آئسولیشن ڈیپارٹمنٹ تیار کر دیا گیاہے. جہاں پر ملازمین کوہر طرح کی بہترین سہولیات مہیا کی جائیں گی۔پی آئی سی میں مزید 3 ہیلتھ پروفیشنلز کورونا کا شکار ہوگئے ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دونرسز ایک پیرامیڈیکل اسٹاف میں کورونا کی تصدیق ہوئی ۔پی آئی سی میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ پروفیشنلز کی تعداد 32 ہوگئی۔پی آئی سی 80 سے زائد ملازمین کی رپورٹ آنا باقی ہے ، 7 کو ڈسچارج کردیا گیا۔ پی آئی سی کے کورونا سے متاثرہ 7 ہیلتھ پروفیشنلز صحتیابی کے بعد ڈسچارج ہوئے ۔، شہر کے بڑے کال سینٹر کے ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ۔ 4 ملازمین میں کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر ملازمین نجی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ۔ کال سینٹر ٹھوکر نیاز بیگ پر واقع ہے۔ کال سینٹر میں ایک ہزار سے زائد ملازمین کام کررہے ہیں۔سیکرٹری صحت کے مطابق کال سینٹر کے تمام ملازمین، عہدیداروں کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔پنجاب حکومت نے کال سینٹرز کو لاک ڈاون سے مستثنیٰ کیا ہوا ہے۔کرونا وائرس نے سینٹرل پولییس دفتر کے 60 ملاززین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، پولیس ذرائع کے مطابق 20 پولیس ملازمین میں کرونا ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ 40 ملازمین کے ٹیسٹ زیر مشاہدہ ہیں پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب کے دفتر میں کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والے ملازمین کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے اور دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں پہلی بار 383 کیسز سامنے آئے جس میں سے سب سے زیادہ 273 کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

سابق حکمرانوں کا رو یہ ر وٹی کی بجائے کیک کھانے کا مشورہ دینے والی ملکہ جیسا ہے ،عثمان بزدار
لاہور(خصوصی رپورٹر) وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں اور طبی عملے کو وباءکے خاتمے تک اضافی تنخواہ دیں گے-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کورونا متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے میں مصروف ڈاکٹروں،نرسوںاور دیگر سٹاف کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم ڈاکٹروںاور طبی عملے کے مثالی کردار کو تحسین کی نظر سے دیکھتی ہے – پنجاب حکومت کورونا مریضوں کا علاج معالجہ کرنے والے ڈاکٹروں اور طبی عملے کواپریل سے اضافی تنخواہ دی جائے گی اور وباءپر قابوپانے تک ڈاکٹروں اور طبی عملے کو اضافی تنخواہ ملتی رہے گی-ڈاکٹروں اور طبی عملے کی ٹرےننگ پر بھی فوکس ہے۔ ڈاکٹروں اور طبی عملے نے دن رات اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کا خیال رکھ کرحقیقی مسیحا ہونے کا ثبوت دیا ہے – ان کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا-وزیر اعلی نے مزید کہاکہ کورونا وباءکا پھیلاﺅ روکنے کے لئے جوکچھ انسانی بس مےں ہوا،وہ کیاجائے گا۔ غیرمعمولی حالات میں غیر معمولی اقدامات وقت کا تقاضا ہے۔حکومت نے عوام کی حفاظت کیلئے بروقت اقدامات کئے ہیں۔حکومت کے اقدامات پر عملدرآمد میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔ کورونا کے خلاف جنگ میں جیت ہی واحد آپشن ہے- موجودہ حالات میں عوام کےساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایک بیان میں مزید کہا کہ عاقبت نا اندیش اپوزیشن وباءکے دنوں میں بھی سیاست سے باز نہیں آئی -اپوزیشن رہنما قومی اتحاد و یکجہتی کو پارہ پارہ کر رہے ہیں -وباءکے دنوں میں نفاق پھیلانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی-وزیر اعلی نے کہا کہ سابق حکمرانوں کا رویہ روٹی کی بجائے کیک کھانے کا مشورہ دینے والی ملکہ جیسا ہے -پہلی ترجیح عوام کو کورونا سے بچانا ہے ، باقی معاملات چلتے رہیں گے – خود کو احتساب کے لئے قانون کے سامنے پیش نہ کرنے والے دوسروں کو انصاف کا لیکچردے رہے ہیں- قانون کے کٹہرے میں خود کو آتا دیکھ کر سابق حکمران خوفزدہ ہو چکے ہیں -انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں تک اقتدار کے مزے لوٹنے والے قوم کو مضبوط ہیلتھ سسٹم نہ دے سکے۔ سابق حکمران اپنے دور میں تجربے اور ڈرامے رچاتے رہے -قوم کو اچھی تعلیم اور صحت کی ضرورت تھی اور یہ کرپشن کے میناراٹھاتے رہے- وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ قومی مفاد کو ترجیح دی ، ماضی کے حکمران ایسی ایک بھی مثال پیش کر سکتے ہیں؟- دریں اثناءوزیر اعلی عثمان بزدار نے گوجرانوالہ میں پولیس وین تلے آکر سینٹری ورکر کی ہلاکت کے واقعہ کا سخت نوٹس لیا ہے اور واقعہ پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے – وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر فوری ایکشن لیتے ہوئےعاشق مسیح کو کچلنے والے پولیس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتارکر لیا گیاہے -ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سینٹری ورکر عاشق مسیح کے گھر پہنچ گئے اور اہل خانہ کو وزیر اعلی کی طرف سے گہرے رنج اور دکھ کا پیغام پہنچایا- عاشق مسیح کے لواحقین کو وزیر اعلی عثمان بزدار کی طرف سے امدادی چیک بھی دیا گیا -ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے بتایا کہ وزیر اعلی کی ہدایت پر قواعد و ضوابط کے مطابق عاشق مسیح کے بیٹے کو سرکاری نوکری بھی دی جائے گی – ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے بھی عاشق مسیح کے لواحقین کو مالی امداد بھی فراہم کی جائے گی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کےخلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کیلئے خراج عقیدت پیش کیا ہے اور شہداءکے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی بھی کیا ہے – انہوں نے آپریشن میں زخمی اہلکاروں کی جلدصحتیابی کے لئے دعا کی اور کہا کہ دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو جرات اور بہادری سے ناکام بنانے والے قوم کے ہیرو ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے ننکانہ کے علاقے میں خواتین سمیت تین افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ننکانہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے اورقتل میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے – وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے اور مقتولین کے لواحقین کو ہر قیمت پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔