Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عالمی عدالت کا بھارت کو حکم، سندھ طاس معاہدے پر عمل کریں
    • ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ،بولنگ کوچ سمیت7 کھلاڑی ریلیز
    • خان ہو اور خان کو سپورٹ نہیں کرے یہ ہو نہیں سکتا، یونس خان
    • سلمان علی آغا پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے فارغ
    • لیونل میسی ، ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • ٹیسٹ کوچ سر فراز، عمر گل فارغ
    • لارڈز: تاریخی میدان میں محمد عباس کا نام امر
    • روایت معافی زندہ،سہیل سمیر شرمندہ
    • سندھ طاس معاہدہ، بھارتی جواز نامنظور
    • خلا کی سیر بھی کر آیا، آئی فون نے نام کما لیا!
    • پارلیمنٹ کے سامنے دھماکے دار انٹری
    • راولپنڈی:ڈینگی مچھر بے لگام، 6 کیسز
    • شاہد آفریدی کا حکمرانوں سے سوال؟
    • سونا پھر سستا، 10 گرام 4 لاکھ سے نیچے آگیا
    • کگیسو رباداون ڈے سیریز سے باہر
    • اسرائیل کا یونان کے ساتھ3ارب یورو کا بڑا دفاعی معاہدہ
    • پاکستانی اسکواڈ میں ہلچل؛امام اور رضوان کو فوری پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ، اگلی دستیاب پرواز سے وطن روانہ ہوں گے ، رپورٹس میں دعوی
    • چترال، دیر، سوات، کوہستان اور مانسہرہ میں بارش GLOF الرٹ جاری
    • کیا ماہرہ خان کا نیا ڈرامہ مٹی دے باوےماضی کے تمام ریکارڈز توڑ پائے گا؟ طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی
    • نیپال سانحہ: ہلاکتوں کی تعداد 903 تک جا پہنچی 4,247افراد کی تلاش جاری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فلورملز نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا

    By Khabrain Newsمئی 7, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے سستے داموں سرکاری گندم کی فراہمی مکمل طور پر بند ہونے کے بعد فلورملز نے اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں کے تناسب سے آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
    آٹے کے 10 کلو تھیلے کی پرچون قیمت650 روپے جبکہ 20 کلو تھیلے کی پرچون قیمت 1300 روپے کردی گئی ہے۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی ہدایت پر محکمہ خوراک پنجاب کے خریداری ہدف میں دوسری مرتبہ اضافہ کرتے ہوئے اسے 50 لاکھ ٹن کردیا گیا ہے جو کہ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا سرکاری خریداری ہدف ہے۔
    وفاقی محکمہ پاسکو کے گندم خریداری ہدف میں بھی 5 لاکھ ٹن اضافہ کردیا گیا ہے مزید برآں سرکاری گندم کی قبل از وقت ریلیز شروع کرنے کے حوالے سے حکومتی حلقوں میں متضاد آراءاور تحفظات موجود ہیں ۔
    ایک حلقہ فوری طور پر سرکاری گندم کی انتہائی کم قیمت پر ریلیز شروع کر کے آٹے کی قیمت 1100 روپے پر برقرار رکھنا چاہتا ہے جبکہ ایک بڑا حلقہ دو سے تین ماہ بعد مناسب اور قابل برداشت سبسڈی کی قیمت پر سرکاری گندم کی ریلیز شروع کرنے کا حامی ہے۔
    رمضان پیکج کیلئے فلورملز کو 1400 روپے فی من سبسڈائزڈ قیمت پر سرکاری گندم دے کر دس کلو آٹے کا تھیلا400 روپے میں فروخت کروایا جا رہا تھا،عید تعطیلات ختم ہونے کے بعد محکمہ خوراک نے سرکاری گندم کوٹہ مکمل طور پر بند کردیا ہے جس کے بعد فلورملز کو اوپن مارکیٹ سے گندم خرید کر آٹا تیار کرنا پڑ رہا ہے۔
    جنوبی پنجاب میں گندم کی قیمت2260 روپے جبکہ باقی پنجاب میں2330 روپے تک دستیاب ہے جس کے سبب فلورملز نے اسی تناسب سے آٹے کی قیمتوں کو بڑھا دیا ہے۔20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت1310 روپے بنتی ہے لیکن فلورملز ایسوسی ایشن نے عوامی مفاد میں دس روپے کم کرتے ہوئے قیمت1300 روپے مقرر کی ہے۔
    جنوبی پنجاب میں دس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 625 روپے اور بیس کلو کی 1250 روپے ہو گی کیونکہ وہاں فلورملز کو نسبتا سستی گندم ملی ہے۔فلورملز ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر عاصم رضا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے قیمت نہیں بڑھائی بلکہ سرکاری کوٹہ بند ہونے کے بعد نجی گندم کی قیمتوں کے مطابق آٹا قیمت مقرر ہوئی ہے جس میں اضافہ نہیں کہا جا سکتا۔
    انہوں نے کہا کہ ملز کو مہنگے داموں گندم مل رہی ہے جبکہ سرکاری محکموں کی مسلسل خریداری کے سبب فلورملز کو وافر مقدار میں گندم خریدنے کی آزادی نہیں ہے ۔علاوہ ازیں وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلی حمزہ شہباز کی ہدایت پر محکمہ خوراک پنجاب کا خریداری ہدف 50 لاکھ ٹن کردیا گیا ہے چند روز قبل بھی محکمہ کا ہدف35 لاکھ سے بڑھا کر45 لاکھ ٹن کیا گیا تھا۔
    ذرائع کے مطابق تمام ڈپٹی کمشنرز کو نیا ہدف مکمل کرنے کیلئے ہر ممکن طریقہ اختیار کرنے کو کہا گیا ہے جس کے بعد غلہ منڈیوں اور خفیہ گوداموں کے خلاف بڑے کریک ڈاون کا آغاز ہونے کا امکان ہے۔گزشتہ روز تک محکمہ خوراک نے 40 لاکھ 45 ہزار ٹن گندم خرید کی ہے۔
    مزید برآں سرکاری گندم کی قبل از وقت ریلیز پر حکومت الجھاؤ کا شکار ہے کیونکہ اس وقت محکمہ خوراک اور پاسکو کے پاس اتنی وافر گندم موجود نہیں ہے کہ فوری گندم کی ریلیز شروع کردی جائے جبکہ روس یوکرین جنگ کے سبب سستے داموں گندم امپورٹ کرنا بھی ممکن دکھائی نہیں دے رہا ہے اس وقت اگر پنجاب حکومت گندم امپورٹ کرتی ہے تو اسے امپورٹڈ گندم 5300 روپے فی من قیمت (پنجاب پہنچ)سے کم پر گندم نہیں ملے گی ۔
    حکومت کیلئے سرکاری گندم کی قیمت فروخت متعین کرنا بھی مشکل بنا ہوا ہے کیونکہ 2200 روپے فی من قیمت پر خریدی گئی گندم کو سابقہ فارمولہ کے تحت 2350 روپے میں فلورملز کو فراہم کر کے بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1300 روپے بنے گی لیکن حکومت سیاسی مصلحت اور دباؤ کے سبب انتہائی کم قیمت پر آٹا فروخت کروانا چاہتی ہے اس مقصد کیلئے 1950 روپے سے لے کر2200 روپے تک کی ریلیز قیمت پر غور ہو رہا ہے ۔
    حکومت کا ایک بڑا حلقہ سمجھتا ہے کہ آٹے کی قیمت نہایت کم کرنے کے بعد غیر معمولی منافع خوری کے سبب آٹے کی دستیابی وافر نہ ہوئی تو حکومت کی ساکھ بھی شدید متاثر ہوگی اور اربوں روپے کی سبسڈی بھی ضائع جائے گی۔
    ذرائع کے مطابق فلورملز کا وہ طبقہ جو سرکاری کوٹےکو مس یوز کرتا ہے وہ ابھی سے خوشیاں منا رہا ہے کہ حکومت جتنی کم قیمت مقرر کرے اتنا زیادہ ملز کو ناجائز منافع کمانے کا موقع ملے گا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      چین کی بڑی خلائی کامیابی، زمین پر راکٹ کی پہلی کامیاب واپسی

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.