تازہ تر ین

امریکی ڈالر بلند ترین سطح پر، روپے کی گراوٹ کا نیا ریکارڈ قائم

کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے کی بڑھوتری دیکھی گئی۔
اعدا و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت 229 روپے 88 پیسے سے بڑھ کر 232 روپے 93 پیسے ہو گئی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت آنے کے بعد انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 51 روپے مہنگا ہو چکا ہے جس کے باعث ملکی قرضوں کے بوجھ میں 6500 ارب روپے اضافہ ہوا ہے۔
اُدھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 50 پیسے مہنگا اور نئی قیمت 235 روپے پر پہنچ گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain