تازہ تر ین

آئی ایم ایف کی مدد کے باوجود امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہونے لگا

کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) کی جانب سے قرض کی قسط موصول ہونے کے باوجود روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ کا تسلسل برقرار ہے
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 38 پیسے کی بڑھوتری دیکھی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 218 روپے 60 پیسے سے بڑھ کر 218 روپے 98 پیسے ہو گئی ہے۔
اُدھر اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 224 روپے پر پہنچ گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain