تازہ تر ین

سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں اضافہ

کراچی: (ویب ڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 23 ڈالر کے اضافے سے 1725 ڈالر کی سطح پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو سونے کی قیمت بڑھ گئی۔
ملکی سطح پر فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 750 روپے اور 644 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد مختلف شہروں میں سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 150850 روپے اور فی دس گرام قیمت بڑھ کر 129330 روپے کی سطح پر آگئی۔
دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1480 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1268.86 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain