تازہ تر ین

روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید دو روپیہ 76 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 225 روپے 42 پیسے سے بڑھ کر 228 روپے 18 پیسے ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ 16 اگست سے انٹربینک میں ڈالر 15 روپے تک مہنگا ہو چکا ہے۔
عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) کی جانب سے قرض کی قسط موصول ہونے کے باوجود روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ کا تسلسل برقرار ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain