کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئےکاروباری ہفتےکے پہلے روز کاروبار کا ملا جلادن رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 85 پوائنٹس کمی سے 41 ہزار 862 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100انڈیکس 324 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں آج 16 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔
شیئرز بازار کےکاروبارکی مالیت 5 ارب 83 کروڑ روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 34 ارب روپے کم ہوکر 6927 ارب روپے ہے۔