تازہ تر ین

سونے کی قیمت میں کئی ہزار روپے کا اضافہ

کراچی: (ویب ڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کے اضافے سے 1732 ڈالر کی سطح پہنچنے کے سبب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 3000 روپے اور 2572 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
نتیجے میں ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 56 ہزار اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 33 ہزار 745 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے بڑھ کر 1570 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 25.72 روپے بڑھ کر 1346.02 روپے کی سطح پر آگئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain