تازہ تر ین

میئر کراچی کا انتخاب: عمران خان کو 3 نام بھیج دیے گئے

کراچی: (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم عمران خان کو میئر کراچی کے انتخاب کے لئے 3 نام بھیج دیے گئے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے پی ٹی آئی کے میئر کراچی امیدوار کا اعلان رواں ہفتے متوقع ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی سندھ کی قیادت نے میئر کراچی کے لئے 3 نام عمران خان کو بھیج دیے ہیں۔
فردوس شمیم نقوی، خرم شیر زمان میئر کراچی کے لئے تحریک انصاف کے امیدوار ہیں جبکہ اشرف قریشی بھی میئر کراچی کے امیدوار کے طور پر انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ کراچی ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو شیڈول ہیں جبکہ بلدیاتی الیکشن کے لئے مہم کا آغاز میئر کے امیدوار کے اعلان کے بعد ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain