بلاول کے بعد شیری رحمان، نوید قمر اور کائرہ بھی لندن روانہ

کراچی: (ویب ڈیسک) سیاست کا مرکز پاکستان سے لندن منتقل، پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے بعد پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر ،شیری رحمان اور قمر زمان کائرہ بھی لندن روانہ ہوگئے۔
یاد رہے بلاول بھٹو زرداری ایک روز پہلے لندن پہنچ چکے ہیں، بلاول بھٹوزرداری وفد کے ہمراہ لندن میں نواز شریف سے اہم ملاقات کریں گے۔ جہاں صدر، چیئرمین سینیٹ اور گورنر پنچاب کے عہدوں پر مشاورت ہوگی۔
بلاول بھٹو زرداری نواز شریف سے ملاقات کے بعد واپسی پر ممکنہ طور پر اپنی وزارت کا حلف اٹھائیں گے۔

قومی اسمبلی اجلاس، زاہد اکرم درانی نے ڈپٹی اسپیکر کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے رکن زاہد اکرم درانی نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت شروع ہوا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے حلف اٹھایا۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے زاہد اکرم درانی سے ڈپٹی اسپیکر کا حلف لیا۔
زاہد اکرم درانی نے حلف اٹھانے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی کرسی کا تقدس بحال کروں گا۔ میرا انتخابی حلقہ 12 لاکھ 67 ہزار آبادی پر مشتمل ملک کا سب سے بڑا حلقہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ قائد اور ایوان کے ارکان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے بلا مقابلہ منتخب کیا، عوام کی خدمت ہمیں وراثت میں ملی ہے اور میرے والد وزیر اعلیٰ رہے ہیں۔ میرے بھائی کم عمر ترین رکن اسمبلی بنے ار میں پورے ایوان سے وعدہ کرتا ہوں کہ اس عہدے کا وقار بحال کروں گا۔
واضح رہے کہ زاہد اکرم درانی کے علاوہ کسی نے بھی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے جس کے باعث زاہد اکرم درانی بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے۔
نو منتخب حکومت کی طرف سے زاہد اکرم درانی کو متفقہ طور پر ڈپٹی اسپیکر لے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

مریم کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست، لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی سماعت سے معذرت

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی عمرہ ادائیگی کیلئے پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے سماعت سے معذرت کر لی۔
لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز نے عمرہ کی ادائیگی کی اجازت کے لیے درخواست دائر کی جس پر جسٹس انوار الحق پنوں اور جسٹس شہباز علی رضوی پر مشتمل بنچ نے سماعت سے معذرت کر لی ۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مریم نواز کے کیس کی سماعت جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل بینچ نے کی تھی، بہتر ہے وہی بینچ مریم نواز کی مذکورہ درخواست پر سماعت کرے۔ عدالت نے مریم نواز کا کیس چیف جسٹس کو بھجوا دیا، دو رکنی بینچ نے مریم نواز کے کیس کو متعلقہ بنچ کو بھجوانے کی سفارش کر دی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 2019کو نیب نے سیاسی بنیادوں پر جھوٹے الزام پر مریم نواز کے خلاف انکوائری شروع کر دی، وہ نیب میں پیش ہوئیں مگر عوام کی ہنگامہ آرائی کی بنا پر بیان ریکارڈ نہ کروا سکیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر انہوں نے اپنا پاسپورٹ عدالت میں جمع کروا دیا، اب وہ عمرے کیلئے سعودی عرب جانا چاہتی ہیں، عدالت ان کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔

وزیرِاعظم سے مولانا فضل الرحمن اور وزیر اعلیٰ سندھ کی الگ الگ ملاقاتیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمن اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں جن میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں وفاقی وزراء رانا ثناء اللّہ اور خواجہ سعد رفیق بھی شریک تھے، دونوں رہنماؤں نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات میں وزیرِ اعظم کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی، وزیر اعظم نے کہا کہ عوامی ریلیف کیلئے صوبے اور وفاق مل کر کام کریں گے۔

Paper Help Critiques

With that being mentioned, customers can rest assured that every one the funds might be securely processed. We feel sorry for students who’ve paid subscription charges and who at the moment are actually regretting that they spent that money. They aren’t going to get what they count on and must find yourself going to a more respectable writing service.

This time is full of exciting events and new discoveries. The low cost system is quite common, they don’t provide anything new. If you presumably can afford it, it could be a good idea.

Yes, they’ve promo codes that might help you save a few bucks. But, your order should have to be of $30 or more. In the essay writers top of October 2018, I received a notification from PaperHelp. Org to the e-mail that I?ve used to register with their service. It informed concerning the new design of the company?s website! Far be it from me to assume that it was my evaluation that made PaperHelp revise their appears and actually splash some shade around. That mentioned, the order form and the admin panel weren?t changed even for a pixel.

Even if you are a first-time customer, you’ll get across the web site without any trouble. We counsel that you by no means use PaperHelp. Com. You are risking getting inferior and plagiarized writing for your cash, not to point out the chance that you’re in a totally unsafe digital setting. Any piece of writing from the PaperHelp site can’t be thought-about unique.

I provided instructions http://asu.edu and sources for the author and they continued to make mistakes and I had to pinpoint exactly what they needed to do quite a few times. Finally, this paper was extremely expensive for all the issues I encountered. We only write customized papers and verify every of them for uniqueness. To guarantee past the slightest shred of doubt that your paper is exclusive, request a plagiarism report. Whether you have pressing writing or enhancing wants, need 3 or 100 pages, we join you with professional writers faster and cheaper than any competing company. In solely three hours, you possibly can hire a vetted expert with relevant experience in your discipline.

They are providing rewriting providers, task help, proofreading, and extra. The quality of the papers written by skilled writers at PaperHelp is remarkable. They always observe order directions, write essays from scratch, and proofread the final document before delivering it to a buyer. The buyer help staff at paperhelp companies is out there through livechat, email and telephone name. When we contacted them by way of livechat, they didn’t take lengthy to reply and their solutions were accurate. However, after we called them on the telephone, it took no less than ten minutes to get a reply.

عمران خان کا لائیو خطاب، ٹوئٹر پر نیا عالمی ریکارڈ قائم

سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے لیے رات انٹرنیٹ اور ممکنہ طور پر ٹوئٹر پر ایک عالمی ریکارڈ توڑنے میں آئی ٹی نے صرف چند منٹ لگائے۔

 دنیا بھر سے تقریباً نصف 4لاکھ 66 ہزار سے زائد صارفین نے عمران خان کے ساتھ اسپیسز کے ذریعے بات چیت کی، جو ٹوئٹر پر ایک آڈیو لائیو فیچر ہے۔

اس دوران ایک وقت سابق وزیر اعظم کو سننے والے صارفین کی اوسط تعداد ایک لاکھ 65 ہزار تھی، ان کے خطاب کو فیس بک اور انسٹاگرام جیسے دیگر پلیٹ فارمز پر بھی لائیو سٹریم کیا گیا، جہاں ہزاروں صارفین نے انہیں دیکھا۔

تاہم پاکستان کے اندر اور باہر سے موجود پی ٹی آئی کے سپورٹر کے لیے یہ خاص بات یہ تھی کہ وہ اپنے لیڈر کے ساتھ اپنی حمایت اور تشویش کا اظہار کر سکے۔

ایک پریشان سپورٹر نے عمران خان سے سوال کیا کہ ’آپ کیسے ہیں؟‘ لائیو سیشن ایک گھنٹا سے زائد جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوا۔

آج لاہور کے جلسے میں اپنی جان کو لاحق خطرات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ چاہےکچھ بھی ہو وہ جلسے میں شرکت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مینار پاکستان ایک خاص جگہ ہے کیونکہ وہاں قرارداد پاکستان پیش کی گئی تھی۔

سابق وزیر اعظم نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بھارت کے مسلمانوں نے فیصلہ کیا کہ وہ ایک علیحدہ گھر (زمین) چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم لاہور جلسے میں اپنی آزادی کی تحریک بھی شروع کریں گے، مجھے یقین ہے کہ ریکارڈ تعداد میں لوگ آئیں گے۔

پی ٹی آئی کے سربراہ نے کہا کہ انہیں توقع نہیں تھی کہ ان کی حکومت کے خاتمے کے بعد ان کی حمایت میں اتنا بڑا ہجوم سامنے آئے گا، ’میں نے صرف پانچ فیصد افراد کے آنے کی توقع کی تھی جو حقیقت میں آئے ‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب میں نے لوگوں کو دیکھا تو میں بہت خوش ہوا کیونکہ میں نے ایک قوم کو ابھرتے ہوئے دیکھا، پہلی بار میں نے دیکھا کہ ہمیں 75 سال پہلے کہاں ہونا چاہیے تھا۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے احتجاج کو ’بے مثال‘ قرار دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اب سازشیں کام نہیں آئیں گی کیونکہ لوگ سیاسی طور پر باشعور ہو چکے ہیں۔

فوج کا کردار

ریاست مخالف مہم چلانے والے سوشل میڈیا کارکنوں پر ایف آئی اے کے کریک ڈاؤن اور ان مہمات کو ٹرینڈ کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کے الزامات پر بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے حامیوں پر زور دیا کہ وہ افواج پاکستان کے خلاف کچھ نہ کہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کبھی فوج کے خلاف بات نہ کریں، اگر ہمارے پاس فوج نہ ہوتی تو ہم زندہ نہ رہتے، فوج عمران خان سے زیادہ ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے دشمن فوج پر حملے کر رہے ہیں اور نواز شریف اور آصف زرداری دونوں نے اقتدار میں رہتے ہوئے فوج کو کمزور کیا۔

انہوں نے ’ڈان لیکس اور میموگیٹ کیا تھے؟‘ پر بھی بات کی۔

علاوہ ازیں سوشل میڈیا میمز سے متعلق ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ’میں نے پیپر پڑھنا چھوڑ دیا ہے، سوشل میڈیا سب پر نے قبضہ کر لیا ہے، میں صرف سوشل میڈیا دیکھتا ہوں‘۔

سبق سیکھا

چیف الیکشن کمشنر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ ’پی ٹی آئی کے خلاف‘ تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس دن غیر ملکی فنڈنگ کے تینوں جماعتوں کے مقدمات کی ایک ساتھ سماعت کی جائے گی، یہ واضح ہو جائے گا کہ صرف پی ٹی آئی کے پاس فنڈنگ کا مناسب نظام ہے۔

مستقبل کی حکمت عملی اور پی ٹی آئی کے کور ورکرز پر الیکٹیبلز کے انتخاب کے حوالے سے چیئرمین نے کہا کہ انہوں نے غلط لوگوں کو ٹکٹ دیے اور اس بار وہ الیکٹیبلز پر نظریاتی کارکنوں کو ترجیح دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ’ پچھلی بار، میں نے خود ٹکٹ نہیں دیا تھا، اس بار میں جانچ پڑتال کے بغیر ایک بھی ٹکٹ منظور نہیں کروں گا‘۔

میڈیا کی آزادی

95 فیصد میڈیا کے عمران خان کی حکومت اور سیاست کے خلاف ہونے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ ان کے دور میں ملک کا میڈیا سب سے زیادہ آزاد تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’نام نہاد آزاد خیال میڈیا کی آزادی پر ہم پر حملہ کرتے تھے، ہمیں سب سے زیادہ تنقید اور پروپیگنڈے کا سامنا کرنا پڑا۔

بات جاری رکھتے ہوئےسابق وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے ہمارے خلاف جھوٹی خبریں پھیلائیں، آج تمام میڈیا ہمیں بلیک آؤٹ کر رہا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ مافیاز میڈیا مالکان کا ساتھ دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے تین مہینے پہلے پتہ چلا کہ صحافیوں اور اینکرز کو ہمارے خلاف مہم چلانے کے لیے بیرون ملک کی جانب سے پیش کشں مل رہی ہیں، لیکن سوشل میڈیا کے دور میں یہ کام نہیں چلے گامعلومات باہر نکلیں گی اور اسے روکا نہیں جا سکتا‘۔

عمران خان نے کہا کہ لاہور کے جلسے کے بعد وہ بین الاقوامی میڈیا سے بھی بات کرنا شروع کریں گے۔

سیشن کے اختتام سےقبل عمران خان نے کہا کہ انہوں نے لوگوں میں قوم پرستی کا اتنا وسیع احساس کبھی نہیں دیکھا جیسا کہ انہوں نے اپنی حکومت کے ہٹائے جانے کے بعد دیکھا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ عمل پاکستان کو ایک قوم بنائے گا، میں سب سے گزارش کرتا ہوں کہ کل مینار پاکستان آئیں، ہم تاریخی مقام پر تاریخ رقم کریں گے۔

اپریل میں ہی بجلی بحران شدید تر، شہروں میں 6 اور دیہات میں 10 گھنٹے تک بتی بند

لاہور: (ویب ڈیسک) اپریل میں ہی بجلی بحران سر اٹھانے لگا، لاہور، راولپنڈی ،فیصل آباد، ملتان، کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ شہری علاقوں میں چھ گھنٹے اور دیہات میں آٹھ سے دس گھنٹے بتی بند رہنے لگی، روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
گرمی کی شدت بڑھتے ہی لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو، ماہ صیام میں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ نہ رک سکا۔ بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث شارٹ فال مزید بڑھ گیا، گرمی کی شدت بڑھتے ہی لیسکو کی بجلی کی طلب 4400 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی۔ این پی سی سی کی جانب سے لیسکو کو 3650 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔
فیصل آباد اور راولپنڈی میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جس کے سبب شہری شدید مسائل سے دوچار ہیں۔
بلوچستان میں بھی صورتحال مختلف نہیں، کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان ہیں، کوئٹہ شہر میں چھ سے سات گھنٹے، مضافات میں 12 سے 13 گھنٹے شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
سندھ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عروج پر ہے، کراچی والوں کیلئے گرمی وبال جان ہے تو ملیر،سعود آباد، رفیع گارڈن ملیر سٹی ، گلستان جوہر سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی نے رمضان کے دوران ناک میں دم کر رکھا ہے، شہری جھوٹے وعدوں سے تنگ آگئے، کب عذاب سے جان چھوٹے گی، شہری حکام کے سامنے سوال اٹھانے لگے۔

میہڑ میں آگ لگنے سے پورا گائوں جلنے کے واقعے پر وزیر اعظم کا اظہار افسوس

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سندھ کے گائوں میہڑ میں آگ لگنے سے پورا گائوں جل کر خاکسترہو گیا، وزیر اعظم نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ابتدائی رپورٹ کے بعد مکمل تحقیقات کا بھی حکم دیدیا۔
وزیر اعظم نے سانحے کی ابتدائی رپورٹ دیکھنے کے بعد مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا، شہبا زشریف کا کہناتھا کہ قوم سانحہ میں جان کی بازی ہارنے والوں کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے،زخمیوں کے علاج میں کسی قسم کی عفلت نہ برتی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ایسے اقدامات یقینی بنائے کہ مستقبل میں ایسا کوئی سانحہ نہ ہو، تفصیلی رپورٹ میں غفلت کا پتہ چلنے پر ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

کابینہ اراکین ملکی ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کیلئے پر عزم ہیں: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کابینہ کے اراکین ملکی ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کا سفر جہاں سے ختم ہوا تھا وہیں سے شروع ہے، دنیا بھر سے وزیرِ اعظم کو مبارکباد کے پیغامات خارجہ پالیسی کی بہتری کی طرف جانے کی واضح نشاندہی کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت کو نہ صرف عوامی بلکہ دوست ممالک کا اعتماد حاصل ہے۔

پی ٹی آئی جلسہ، حکومت نے اورنج ٹرین اور میٹرو بس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے لاہور میں پاور شو کے موقع پر سکیورٹی خدشات اور نقص امن کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے میٹرو بس سروس اور اورنج ٹرین کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا.
میٹرو بس اور اورنج ٹرین کو سہ پہر چار بجے مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا، شہر بھر سے نکلنے والی پی ٹی آئی کی ریلیوں اور جلوسوں کے سبب ماس ٹرانزٹ سسٹم کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
چار بجے کے بعد کسی بھی مسافر کو میٹرو سٹیشن پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی. ماس ٹرانزٹ سسٹم کو کل دوبارہ شیڈول کے مطابق چلایا جائے گا۔