وزیراعظم سے اتحادیوں کی ملاقاتیں، اختر مینگل کے تحفظات دور کرنیکی یقین دہانی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم سے اتحادی رہنماؤں کی ملاقاتیں ہوئیں، شہباز شریف نے سردار اختر مینگل کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعظم کی بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل سے بھی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سردار اختر مینگل کے کابینہ میں شمولیت سے متعلق تحفظات پر گفتگو ہوئی۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے سردار اختر مینگل کو ان کے تحفظات پر اعتماد میں لیتے ہوئے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملکی مفاد میں حکومتی اتحاد کو مظبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
ادھر نیشنل پارٹی کے وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، وفد کی قیادت سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک نے کی، وفد نے شہباز شریف کو وزارت اعظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، بلوچستان کے مسائل سے اچھی طرح آگاہ ہوں، صوبائی خود مختاری کا حامی ہوں، بلوچستان کے وسائل پر وہاں کے عوام کا حق ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم جمعرات کو وزیرستان کا دورہ کریں گے، وزیراعظم کو شمالی وزیرستان سے متعلق بریفنگ دی جائے گی جبکہ شہباز شریف قبائلی عمائدین سے ملاقات کریں گے۔

آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی ہے۔
آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات کے موقع پر چوہدری سالک حسین اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سابق صدر نے موجودہ سیاسی صورتحال پر ساتھ دینے پر مسلم لیگ ق کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ سیاست میں افہام و تفہیم، احترام اور تحمل و برداشت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس سے بچا جا سکتا تھا۔
اعلامیے کے مطابق آصف زرداری اور چوہدری شجاعت حسین نے مستقبل میں بھی سیاسی مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
خیال رہے کہ ق لیگ کے طارق بشیر چیمہ اور چوہدری سالک نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

پاکستان اہم دور سے گزر رہا، امپورٹڈ حکومت سے حالات نہیں سنبھل رہے: عمران خان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت سے حالات نہیں سنبھل رہے، ، پاکستان تاریخ کے اہم ترین دور سے گزر رہا ہے،عوام کو مستقبل کے فیصلے سے زیادہ دیر محروم رکھنا ممکن نہیں۔
عمران خان کے زیر صدارت تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریوں، ملکی مجموعی سیاسی صورتحال خصوصاً حکومت کی تشکیل و ڈھانچے کا بھی جائزہ لیا۔
اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف نے بڑی تعداد میں ملزموں کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر شدید تحفظات، غیر یقینی کی صورتحال اور امپورٹڈ حکومت کے ملکی معیشت پر تباہ کن اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں بلا تاخیر عام انتخابات کے انعقاد کے اعلان کا مطالبہ بھی کردیا۔
اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ غیرفطری امپورٹڈ حکومت سے حالات نہیں سنبھل رہے، انواع و اقسام کے جرائم میں ملوث ملزمان کو وفاقی کابینہ میں بھرتی کر کے جمہوریت کا چہرہ مسخ کرنے کی کوشش کی گئی ہے، پاکستان اپنی تاریخ کے اہم ترین دور اور مقام پر کھڑا ہے، قوم قیادت سے آگے نکل کھڑی ہوئی ہے، قوم اس وقت بیرونی سازش اور خود مختاری پر کئے جانے والے حملے پر نگاہیں جمائے بیٹھی ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ اپنے لوگوں کو جانتا ہوں، قوم آزادی و خودمختاری پر رتی بھر سمجھوتے کو تیار نہیں، جب بھی کسی ملک پر فیصلہ کن وقت آتا ہے، قوم قیادت کی جانب دیکھتی ہے، مستقبل کے فیصلے سے عوام کو محروم رکھنا زیادہ دیر تک ممکن نہیں، شفاف انتخاب کے ذریعے عوام کو مستقبل کے فیصلے کا حق دینے سے پاکستان آگے جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ رکاوٹیں پیدا کرنے کی حماقت سے گریز کرے، عوام کے سمندر کو قید کرنا ممکن نہیں، مینار پاکستان کا اجتماع ایک تاریخ رقم کرے گا۔

ویسٹ انڈین کرکٹر کیرون پولارڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

اینٹیگا: (ویب ڈیسک) محدود اوورز میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان کیرون پولارڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں کیرون پولارڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور کہا کہ ‘ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میں نے ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی’۔
پولارڈ نے لکھا کہ میں اب بھی 2007 میں اپنے بچپن کے ہیرو، برائن لارا کی قیادت میں بین الاقوامی سطح پر ڈیبیو کے دن کو نہیں بھولا، وہ میرون رنگوں کو پہننا اور ایسے عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا ایک اعزاز رہا ہے۔
آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے 123 ون ڈے اور 101 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کی، انہوں سال 2007 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ڈیبیو کیا جبکہ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے لیے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا۔
محدود اوورز میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے پولارڈ نے 61 میچوں ویسٹ انڈیز کی قیادت کی جس میں 25 جیتنے میں کامیاب ہوئے جبکہ 31 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ کیرون پولارڈ ایک اوور میں 6 چھکے لگانے والے دنیا کے تیسرے بلےباز ہیں۔

دورہ یورپ کیلیے پاکستانی ہاکی ٹیم کا انتخاب کرلیا گیا

کراچی: (ویب ڈیسک) دورہ یورپ کے لیے پاکستانی ہاکی ٹیم کے 20 رکنی اسکواڈ کا انتخاب کرلیا گیا ہے، عمر بھٹہ ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دینگے۔
دورہ یورپ کے لیے ٹیم کا باقاعدہ اعلان ہاکی فیڈریشن جمعرات کو کرے گی جبکہ قومی ٹیم کی جمعے کی صبح 3 بجے ایمسٹرڈم روانگی طے ہے۔
ذرائع کے مطابق دورہ یورپ کے لیے منتخب کردہ کھلاڑیوں میں اکمل، عبداللہ ( گول کیپرز )، مبشر، عماد بٹ، عبداللہ، ارباز، محمد رضوان، حماد انجم (ڈیفنںدرز)، کپتان عمر بھٹہ، علی شان، غضنفر، معید شکیل، منان، جنید منِظور، رومان خان، ابوبکر، رانا وحید، سلمان، حنان شاہد، اعجاز (مڈفیلڈرز) شامل ہیں۔
ٹیم مینجمنٹ سیگفرائیڈ ایکمین ہیڈکوچ، خواجہ جنید مینجر، وسیم احمد معاون کوچ، ویڈیو اینالسٹ ندیم لودھی پر مشتمل ہیں جبکہ لوکل فزیو اسکواڈ کے ہمراہ جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم پہلے مرحلے میں ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم پہنچے گی جہاں تین روز پریکٹس کے بعد 26 اپریل کو ہالینڈ کے ساتھ پہلا میچ کھیلے گی، دوسرا میچ 27 اپریل کو طے ہے۔ 28 اپریل کو بیلجیم روانگی کے بعد 29 اپریل کو میچ شیڈول ہے، اسپین کے ساتھ تین میچ دورے میں شامل ہیں، جو 2، 3 اور 4 مئی کو کھیلے جائیں گے۔

دنیا کا سب سے چھوٹا اور تیزرفتار پاوربینک

نیویارک: (ویب ڈیسک) ماچس کی ڈبیا سے کچھ بڑا یہ آلہ دنیا کا طاقتور ترین اور تیزرفتار پاوربینک ہے جو کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ انڈی گوگو سے سرمایہ کاری کے تمام مراحل عبور کرچکا ہے۔
اس کا نام ’ایئربینک‘ رکھا گیا ہے جومقناطیس کے بغیر کسی بھی فون کی پشت سے جڑسکتا ہے۔ اس کے اندر ایک طرح کا سکشن (چپکنے والا) نظام ہے جو اسے کسی بھی سطح سے چپکنے میں مدد دیتا ہے اور اسی بنا پر یہ 5500 ایم اے ایچ قوت سے فون کو برق رفتار چارجنگ فراہم کرتا ہے۔
اسے دنیا کا سب سے چھوٹا وائرلیس پاور بینک کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ یہ خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہےکہ دورانِ چارجنگ اس کے سہارے بھاری اسمارٹ فون بھی ٹک سکتا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایئربینک کے بدولت اب بھاری بھرکم اور بڑے پاوربینک کی ضرورت نہیں رہتی۔ پھر تاروں سے جوڑنے کی ضرورت بھی ختم کردی گئی ہے۔
پاور بینک کی پشت پر نرم ربر کے گول سکشن پمپ لگائے گئے ہیں جن سے وہ فون پر چپک جاتا ہے۔ اس کے دو فائدے ہیں کہ اول تو مقناطیس ہر فون پر چپک نہیں سکتا اور دوم اس عمل میں چارجنگ بھی ضائع ہوجاتی ہے۔ جبکہ ایئربینک میں یہ عمل نہ ہونے کے برابر ہے۔
اس طرح یہ کسی بھی فون سے منسلک ہوکر اسے تیزی سے چارج کرسکتا ہے جبکہ دیگر فون کے لیے اس میں تار بھی شامل کیا گیا ہے۔ دنیا کے سب سے چھوٹے پاوربینک سے بھی 30 فیصد چھوٹا ہے لیکن اس کی کارکردگی دوگنا ہے۔ اسے بنانے والی کمپنی اومارکو کا کہنا ہے کہ ایئربینک کو ہرطرح کی سخت آزمائش سے باربار گزارا گیاہے۔
اسی طرح تجربہ گاہ اور حقیقی زندگی میں اسے کئی لوگوں نے ایک عرصے تک ٹیسٹ کیا ہے اور اس کے بعد ہی مصنوعات کی فروخت شروع کی گئی ہے۔
ایئربینک کی قیمت 78 امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔

فضائی آلودگی پھیپھڑوں کے خلیات تبدیل کرکے سرطان کی وجہ بن رہی ہے

بیجنگ: (ویب ڈیسک) ہم جانتے ہیں کہ فضائی آلودگی سانس کے نظام اور پھیپھڑوں کو شدید متاثر کرتی ہے اور یہ بھی معلوم ہے کہ اس سے پھیپھڑوں کے سرطان کی راہ بھی کھلتی ہے لیکن اس سب عمل کو اب مزید باریکی سے دیکھا گیا ہے جس سے معالجے میں بھی مدد مل سکے گی۔
سائنسدانوں نے آلودہ ذرات کے پھیپھڑوں کو متاثر کرنے کا طریقہ کار سمجھا ہے جو اسی کے سرطان کو سمجھنے میں ہماری مدد کرسکتا ہے۔
ای لائف میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی میں سانس کے اندر جانے والے فائن پارٹیکل میٹر( ایف پی ایم) پائے جاتے ہیں اور انہیں عالمی صحت اور سرطان کا سب سے پہلا خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ لیکن اس کا تفصیلی عمل اب بھی نگاہوں سے اوجھل تھا۔
چین کی نانجنگ یونیورسٹی کے پروفیسر زین زین وینگ کہتے ہیں کہ ایف پی ایم براہِ راست کینسر کی وجہ نہیں بنتے بلکہ بالراست کردار ادا کرتے ہیں۔ ایک خیال تو یہ ہے کہ ایف پی ایم امنیاتی خلیات کا راستہ روکتے ہیں اور وہ درست انداز میں اس جگہ نہیں پہنچ پاتے جہاں ان کی ضرورت ہوتی ہے۔
اس کے لیے سائنسدانوں نے چین کے سات مختلف علاقوں کی فضا میں آلودگی کی صورت میں تیرنے والے ایف پی ایم جمع کئے اور سب سے اہم امنیاتی خلیات پر ان کے اثرات نوٹ کئے جو (سرطانی) رسولی کی افزائش کو روکتے ہیں۔ یہ امنیاتی خلیات سائٹوٹوکسن ٹی سیلز (سی ٹی ایل) کہلاتے ہیں۔
اگلے مرحلے پر انہیں چوہوں پر آزمایا گیا جو کسی ایف پی ایم سے متاثر نہیں ہوئے تھے۔ اب جن چوہوں میں ایف پی ایم موجود تھا انہوں نے سی ٹی ایل کی سرگرمی کو روک دیا اور یوں کینسر کو پھلنے پھولنے کا موقع مل گیا۔ معلوم ہوا کہ آلودگی والے ایف پی ایم ذرات سے جو چوہے متاثر ہوئے تھے ان میں سی ٹی ایل کا نفوذ بہت سست تھا جس کے تحت پھیپھڑے میں کینسر پروان چڑھتا رہا۔
اس کے بعد ماہرین نے سی ٹی ایل کی ساخت اور خود بافتوں (ٹشوز)کا گہرائی سے مطالعہ کیا۔ معلوم ہوا کہ ایف پی ایم امنیاتی خلیات کو درست جگہ پر پہنچنے نہیں دیتے۔ ایف پی ایم ڈرامائی طور پر پھیپھڑوں کی بافتوں کو بھیجنتے ہیں اور یوں مددگار خلیات وہاں نہیں پہنچ پاتے۔ اب معلوم ہوا کہ جہاں جہاں ایف پی ایم پہنچتا ہے وہ خلیات اور ٹشوز کی ساخت کو تبدیل کردیتا ہے۔
اس کیفیت کو سمجھنے کے بعد ماہرین نہ صرف آلودگی سے پھیپھڑے کے کینسر کو سمجھ سکیں گے بلکہ اس کی علاج کی راہ بھی ہموار ہوگی۔

گٹکے کے اشتہار میں کام کرنا اکشے کمار کو مہنگا پڑگیا

ممبئی: (ویب ڈیسک) نشہ آور اشیاء سے دوری اختیار کرنے والے بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی گٹکے کے اشتہار میں انٹری پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے۔
گزشتہ دنوں بالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ اداکار اکشے کمار، اجے دیوگن اور شاہ رخ خان نے ایک گٹکے کے اشتہار میں کام کیا جس کی ویڈیو ریلیز ہوتے ہی ناقدین نے اکشے کمار کو آڑے ہاتھوں لےلیا۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اکشے کمار کو تنقید کا نشانہ اس لیے بنایا جارہا ہے کیوں کہ وہ سگریٹ، شراب اور منشیات سے دور رہتے ہیں۔
اکشے کمار بالی ووڈ کے واحد اداکار ہیں جو صبح 4 بجے اٹھتے ہیں 5 بجے شوٹنگ کیلئے سیٹ پر پہنچ جاتے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اکشے کمار کا جملہ ہے کہ ’ایک سگریٹ کے پیسوں سے تم دو زندگیاں خرید سکتے ہو‘ اور وہ خود گٹکے کے اشتہار میں کام کررہے ہیں۔
بالی ووڈ اداکار نے 2018 میں کہا تھا کہ مجھے گٹکا کمپنیز سے متعدد مرتبہ بھاری معاوضے کے عوض پیشکش ہوئی اشتہار میں کام کرنے کی مگر میں غلط کام نہیں کروں گا۔
شوبم سونی نامی صارف نے اکشے کمار کی مزاحیہ تصویر شیئر کی جس پر لکھا ہوا تھا کہ ’ہیرو گیری پھو پھو کرنے میں نہیں تھو تھو کرنے میں ہے‘ اور ساتھ ہی کیپشن دیا کہ ’آپ ہمارے لیے آئیڈئل تھے لیکن آپ بھی منافق نکلے‘۔
ایک اور صارف نے کہا کہ ’یہ بالی ووڈ والوں کے پاس اب کام نہیں ہے کیا، اب یہ ومل اور تمباکو جیسے اشتہار میں ہی دکھیں گے کیوں کہ ماسٹر پیس فلمیں تو اب ساؤتھ والے بنارہے ہیں‘۔

Edited at 13.06.2020 – Ghost writer for college essays

A Guide to Identifying a Reliable College Essay Writer

When looking for a assistant to work on your essay, be quick to confirm that the individual is a relative or friend of the author. Also, it is good to look for an expert source to handle all their tasks. By doing so, there are chances that you’ll get excellent solutions to any literary task that you experience.

Every time we receive an email address from a mysterious person, our curiosity over the company might make them ask us to forward our thoughts on the worth of a cautious candidate. Now, what are some of the aspects that will enable me to determine the Ghostwriter from a genuine organization?

Quote

Richardson believed that nobody should be afraid of asking for financial aid from unknown sources. And why is that the case? Many legitimate firms offer online support to clients who face difficulties in managing Their Literary Projects. So, apart from reading the math homework help relatable details, I would only consider a firm that values its client and respects the privacy of the individuals whom it recommends.

Any reliable education platform must ensure that bestghostwriters.net they protect the confidentiality of the customers it speaks to. Besides, it wouldn’t be difficult to request a consultation with a Financially sound institution?

Academia

How do people indulge in getting PhD degrees? Did You Know That There Was a Company that Offers Thesis Consulting Solutions? Anonymity Is a Major Indicator When It Comes to Online Outstanding Procrastination?

You could be in the market for too long, and seeking an entrusting agency to manage your academy documents seems like a fantastic idea. But now, how do such platforms prove to be legit if it doesn’t comply with the regulations?

Most of the lecturers have established that an illegitimate party is working on behalf of influential persons. How well do these agents perform if it isn’t against the laws? Does the entity realize that it has employees involved in activities that constitute cheating? If the answer is a yes, then that is a trustworthy establishment.

It helps to find out more from former competitors. Do they chatter about the number of collective victims https://surface.syr.edu/cgi/viewcontent.cgi?article=1055&context=idde_etd that the association has, excluding those behind the scenes. Such kinds of crimes are never condoned in society. The bodies of knowledge are merely a record of the awful times that the associates went though.

خواجہ سرا طالب علم کو مونث تسلیم نہ کرنے پر پروفیسر نے قانونی جنگ جیت لی

اوہائیو: (ویب ڈیسک) امریکہ میں ایک پروفیسر نے ٹرانسجینڈر طالب علم اور یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف نظریاتی اور قانونی جنگ چار برس بعد جیت لی ہے۔
2018 میں امریکی ریاست اوہائیو کی شونی اسٹیٹ یونیورسٹی میں نِک میری ویدر نامی پروفیسر نے ٹرانسجینڈر خاتون طالب علم کیلئے مونث کا صیغہ استعمال کرنے سے انکار کیا تھا جس پر طالب علم نے یونیورسٹی انتطامیہ کو پروفیسر کیخلاف شکایت درج کرائی تھی۔
انتظامیہ کی جانب سے پروفیسر سے وضاحت طلب کی گئی جس پر پروفیسر کا کہنا تھا کہ یہ اُن کے مذہبی عقائد کیخلاف ہے جس پر انتظامیہ نے انہیں سخت تنبیہہ اور نوکری سے نکالے جانے کی دھمکی بھی دی تھی۔
مذہبی آزادی پر قدغن لگائے جانے پر نِک نے یونیورسٹی کے خلاف مقدمہ دائر کیا اور 4 سال بعد وہ نہ صرف قانونی جنگ جیت گئے بلکہ یونیورسٹی کو انہیں 400 ہزار ڈالرز کی ادائیگی بھی کرنا پڑی۔
عدالت نے فیصلہ دیا کہ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے پروفیسر کو تنبیہہ کرتے وقت اُن کے آزادانہ اظہار رائے کے حقوق کی خلاف ورزی کی۔