وزیرِ اعظم شہباز شریف سے امریکی رکن کانگریس الہان عمر کی ملاقات

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم شہباز شریف سے امریکی رکن کانگریس الہان عمر کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امید ہے پاکستان اور امریکی عوام کے درمیان تعلقات مزید گہرے ہوں گے، پارلیمنٹ اور امریکی کانگریس کے درمیان تبادلہ خیال کو تقویت ملے گی۔
شہبازشریف نے مزید کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، باہمی احترام، اعتماد اور مساوات پر مبنی دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں، تعمیری روابط سے خطے میں امن، سلامتی اور ترقی کو فروغ دینے میں مدد مل سکتی ہے،۔
وزیراعظم نے کہا کہ امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔ وزیراعظم نے پاک امریکا تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بھی اجاگر کیا اور کہا کہ اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر امریکی اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی رکن کانگریس الہان عمر نے کہا کہ امید ہے میرے دورے سے پاک امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

رشوت سے6 ارب کمائے، اربوں روپےکے اسکینڈل سامنے آئینگے، مریم کی عمران خان پر تنقید

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے توشہ خانہ کے تحائف کے معاملے پر عمران خان پر تنقید کرتے ہوئےکہا ہےکہ اربوں روپے کے اسکینڈل بھی سامنے آئيں گے، انشااللہ سب سامنے آئےگا۔
ٹوئٹر پر توشہ خانہ کے تحائف پر عمران خان پر ہونے والی تنقید پر ایک ٹوئٹ کے ردعمل میں مریم نواز نے نام لیے بغیر سابق وزیراعظم پر تنقید کی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ صرف رشوت میں 6 ارب روپے کمائےگئے، اربوں روپے کے اسکینڈل بھی سامنے آئيں گے، انشااللہ سب سامنے آئےگا۔

ہیلتھ منسٹر سے لیکر وزیراعظم کی کرسی تک مجرمان ہی مجرمان ہیں، کہاں ہے ٹیم؟ شہباز گل

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ تین دن میں ڈالر 5 روپے مہنگا اور بجلی بھی 5 روپے مہنگی ہوئی جب کہ اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی۔
سابق وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی شہبازگل نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہی ہے۔
انہوں ںے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ کہا جاتا تھا کہ ان کے پاس بڑی تجربے کار ٹیم ہے جب کہ یہاں صورتحال یہ ہے کہ ہیلتھ منسٹر سے لے کر وزیراعظم کی کرسی تک مجرمان ہی مجرمان ہیں، کہاں ہے ٹیم؟
شہباز گل نے کہا کہ کوئی بھوکا نہ سوئے احساس اور لنگر خانے بند، وزیراعظم ہاؤس میں اشرافیہ کیلئے عیاشی ڈنر کھل گئے۔

سکیورٹی خدشات ہیں عمران مینار پاکستان نہ جائیں، ڈپٹی کمشنر لاہور نے خط لکھ دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) ڈپٹی کمشنر لاہور نے مینار پاکستان پر جلسےکے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کو خط لکھ دیا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور نے خط میں کہا ہےکہ مینار پاکستان جلسے میں سکیورٹی خدشات موجود ہیں۔
ڈپٹی کمشنر لاہور نےکہا ہےکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کرلیں، جلسہ گاہ مت جائیں۔
خیال رہےکہ وفاق میں حکومت ختم ہونےکے بعد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر میں جلسوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، پی ٹی آئی نے پہلا جلسہ پشاور اور دوسرا جلسہ کراچی میں کیا تھا اور اب تیسرا جلسہ کل مینار پاکستان لاہور میں ہونے جارہا ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویرالیاس خان کی عمران خان سے ملاقات

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر تنویر الیاس نے آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کے لیے نامزدگی پر چیئرمین تحریک انصاف کا شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین عمران خان نے سردار تنویر الیاس کو وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ آزاد کشمیر تحریک انصاف کا قلعہ ہے جہاں تحریک انصاف کے انتخابی منشور کے عین مطابق سردار تنویرالیاس کی زیر قیادت حکومت قائم کی گئی ہے۔ یہ حکومت ریاستی عوام کی توقعات اور جذبات کی ترجمان ہے۔
انہوں نے نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس سے دوران گفتگو پارٹی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور کابینہ سازی سمیت دیگر اہم معاملات پر بات چیت بھی کی۔ سردار تنویر الیاس نے حکومت سازی کے دیگر مراحل طے کرنے کے لیے چیئرمین تحریک انصاف کو اعتماد میں لیا۔ چیئرمین تحریک انصاف کی رہائش گاہ بنی گالا میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

سعودی عرب؛ عید پر تعلیمی اداروں میں 15 روز کی تعطیلات کا اعلان

وفاقی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے بجائے پارلیمنٹ میں تارکین وطن کےلیے نشستیں مختص کرنے پر غور کررہی ہے۔
نئی حکومت نے انتخابی اصلاحات پر کام کررہی ہے وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ انتخابات میں ای وی ایم کا استعمال نہ کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات سے متعلق تمام اتحادی جماعتوں سے تجاویز طلب کر لی گئی ہیں۔
وزارت قانون و انصاف نے پی ٹی آئی دور میں کی گئی قانون سازی کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے، اس حوالے سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ ای وی ایم کے استعمال سے پہلے پائلٹ پراجیکٹ ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹنگ کے بجائے پارلیمنٹ میں تارکین وطن کے لیے نشستیں مختص کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ ہم غریب ملک ہیں پوری دنیا میں پولنگ اسٹیشن قائم کر کے ووٹنگ نہیں کر اسکتے نہ ہی سفارتخانوں میں اتنے بڑے پیمانے پر اوورسیز ووٹنگ ممکن ہے۔

مفتاح اسماعیل! گمراہ نہ کریں، حکومت ایک ووٹ پر کھڑی ہے، ملزموں پر مشتمل مبنی کابینہ ہے: حماد اظہر

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ غربت میں اضافہ ہوا، یہ جھوٹ بولا جارہا ہے، ورلڈ بینک کی اپنی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا کے دوران بھی غربت کم ہوئی تھی۔
انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ، جی ڈی پی گروتھ بہت کم ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ مفتاح اسماعیل نمبروں کے گورکھ دھندے سے نکل کرمعیشت سنبھالیں اور لوگوں کوگمراہ نہ کریں بلکہ یہ دیکھیں کہ نئی حکومت میں دوبارہ لوڈ شیڈنگ نے سر آٹھا لیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے سالانہ 18 لاکھ نوکریاں پیدا کیں۔
انہوں ںے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں گروتھ سب سے زیادہ رہی اور کورونا کے دوران بھی پاکستان میں غربت میں کمی آئی، یہ ورلڈ بینک کی رپورٹ کا حصہ بھی ہے۔
سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ جب سے ان کی حکومت آئی ہے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ہے جب کہ بجٹ خسارہ 6.2 فیصد ہے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ یہ اپنی پچھلی حکومت میں بھی جعلی رپورٹیں دکھاتے تھے، اب بھی یہی کر رہے ہیں، نئی حکومت نے جھوٹ بولنا شروع کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے ایل این جی کے سودے کیے اور پھر بیانیہ بنایا کہ شارٹج ہے اس سے بحران پیدا ہوا، یہ ایل این جی کو سیاسی بنا کر چلے گئے تھے، ملک میں 40 ہزار میگا واٹ کے پاورپلانٹ لگے ہیں، اب یہ کہتے ہیں کہ پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھا کر غلطی کی۔
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ ہم ہر ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر دو میٹنگز کرتے تھے جب کہ گزشتہ ایک ہفتے سے کوئی میٹنگ نہیں ہوئی۔
انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جمہوریت پر حملہ ہوا تومعیشت بھی تباہ ہو گئی، دو روز میں ڈالر 4 روپے بڑھا اور اسٹاک ایکسچینج 400 پوائنٹ گر ی ہے۔
سابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہرنے کہا کہ حکومت ایک ووٹ پر کھڑی ہے، ملزموں پر مشتمل کابینہ بنا دی گئی ہے۔

ترک صدر کا اسرائیلی ہم منصب سے فون پر رابطہ، مسجد اقصٰی میں تشدد کی مذمت

استنبول: (ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ سے فون پر رابطہ کیا اور مسجد اقصٰی میں تشدد کی مذمت کی۔
خبر ایجنسی کے مطابق ترک صدر نے اپنے اسرائیلی ہم منصب سے فون پر رابطے میں مسجد اقصٰی میں نمازیوں پر تشدد کی مذمت کی اور اسرائیلی صدر کو مسجد اقصٰی کو لاحق خطرات کے خلاف خبردار بھی کیا۔
ترک صدر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے مطابق اردوان نے اسرائیلی صدر کو بتایا کہ مسجد اقصیٰ پر گزشتہ دنوں صبح کی نماز کے بعد جنونی گروہوں نے دھاوا بولا اور غزہ میں کشیدگی پھیلنے سے بھی مسلمانوں کے غم میں اضافہ ہوا ہے۔
ترک صدر کا کہنا ہے کہ ایسی تصاویر پوری اسلامی دنیا میں جائز ردعمل کا باعث بنتی ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ مسجد اقصٰی کی حیثیت اور روحانیت کے خلاف اشتعال انگیزی اور دھمکیوں کی اجازت نہ دی جائے،بابرکت جگہ اور ایام کی روحانیت اور تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے بھرپور کوشش کی جائے۔

برطانوی وزیراعظم نے کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پارلیمنٹ سے معافی مانگ لی

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سالگرہ کی تقریب کے انعقاد پر پارلیمنٹ سے معافی مانگ لی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اپوزیشن ارکان کی جانب سے تحقیقات کی درخواست جمع کرانے کے بعد پارلیمنٹ سے معافی مانگ لی اور وضاحت دی کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ سالگرہ کی نجی تقریب بھی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی ہے۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے مزید کہا کہ اب انھیں اپنی غلطی کا احساس ہوگیا ہے۔ مجھے جیسے ہی نوٹس ملا میں نے اپنی غلطی تسلیم کی اور عوام بھی اپنے وزیراعظم سے اس رویے کی امید رکھتے ہیں۔
خیال رہے کہ اپنے ہی نافذ کردہ کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے الزامات کو وزیراعظم بورس جانسن مسترد کرتے آئے ہیں تاہم شدید عوامی دباؤ کے بعد فروری میں عوام سے معافی مانگ لی تھی۔
تاہم اپوزیشن نے وزیراعظم بورس جانسن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے اُن پر پارلیمنٹ کو گمراہ کرنے کا سنگین الزام عائد کیا تھا اور وزیراعظم کے خلاف کارروائی کے لیے پارلیمنٹ میں تحریک بھی جمع کرائی تھی۔
وزیراعظم بورس جانسن کے خلاف تحریک کے کامیاب ہونے کا امکان نہیں کیوں کہ یوکرین کے معاملے پر متحرک کردار ادا کرنے کے باعث بورس جانسن اپنی جماعت کے متعدد ارکان کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

حکومت کا اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے قانون پر نظر ثانی کا فیصلہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے بجائے پارلیمنٹ میں تارکین وطن کےلیے نشستیں مختص کرنے پر غور کررہی ہے۔
نئی حکومت نے انتخابی اصلاحات پر کام کررہی ہے وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ انتخابات میں ای وی ایم کا استعمال نہ کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات سے متعلق تمام اتحادی جماعتوں سے تجاویز طلب کر لی گئی ہیں۔
وزارت قانون و انصاف نے پی ٹی آئی دور میں کی گئی قانون سازی کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے، اس حوالے سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ ای وی ایم کے استعمال سے پہلے پائلٹ پراجیکٹ ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹنگ کے بجائے پارلیمنٹ میں تارکین وطن کے لیے نشستیں مختص کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ ہم غریب ملک ہیں پوری دنیا میں پولنگ اسٹیشن قائم کر کے ووٹنگ نہیں کر اسکتے نہ ہی سفارتخانوں میں اتنے بڑے پیمانے پر اوورسیز ووٹنگ ممکن ہے۔