زندگی میں ایک توازن قائم کرلیا: کرینہ کپور

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ سٹار کرینہ کپور خان نے بتایا ہے کہ وہ کس طرح سے دو بچوں کے ساتھ اپنی نجی زندگی اور فلمی کیریئر میں توازن برقرار رکھتی ہیں۔
کرینہ کپور نے کہا کہ ‘اْنہیں ایک بیوی، ماں، بیٹی، بہن، دوست بننا اتنا ہی اچھا لگتا ہے جتنا کہ اْنہیں سکرین پر مختلف کردار نبھانا پسند ہے اور اس کے لیے اْنہوں نے زندگی میں ایک توازن قائم کرلیا ہے۔
اْنہوں نے مزید کہا کہ وہ زندگی میں ایسی پوزیشن حاصل کرنے پر خوشی ہیں جہاں وہ اپنے کیریئر کو اپنی مرضی کے مطابق آگے بڑھا سکتی ہیں اور ساتھ ہی اپنی فیملی کو وقت اور توجہ دینے کے قابل ہیں۔

سوئیڈن اور نیدرلینڈز میں اسلاموفوبیا کیخلاف وزیراعظم شہباز شریف کی ٹوئٹ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سوئیڈن میں انتہائی دائیں بازو کے گروپ کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے اعلان پر جاری ہنگاموں میں شدت آگئی ہے۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم اور دیگر شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں 26 پولیس اہلکار اور 14 شہری زخمی ہوچکے ہیں۔
پولیس کے مطابق مظاہروں کےدوران نورکوپنگ شہر سے 8 اور لنک کوپنگ سے 18 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
سوئیڈن میں احتجاج کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب انتہائی دائیں بازو کے انتہا پسند ڈینش نژاد سوئیڈش سیاست دان ریسمس پلودن کی جانب سے قرآن مجید کے نسخے نذر آتش کرنے کا اعلان کیا گیا۔
اس معاملے پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں شہباز شریف نے لکھا کہ ’سوئیڈن اور نیدرلینڈز میں اسلاموفوبیا کے حالیہ واقعات سے پاکستان اور دنیا بھر میں موجود مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو ان واقعات کی مذمت کرنی چاہیے اور ایسے نفرت انگیز رویوں کے تدارک کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہم سب کو اسلاموفوبیا کے خلاف متحد ہوکر کھڑا ہونا چاہیے۔

اب آئین شکن اور گھڑی چور جیلوں میں جائیں گے ، وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اب آئین شکن اور گھڑی چور جیلوں میں جائیں گے
وفاقی وزیر داخلہ نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دوسروں کو رسوا کرنے کی کوشش کرنے والے خود خوار ہوگئے ، اللہ تعالی نے اپنی قدرت کا نظارہ آج عوام کو دکھایا اور بے گناہوں کو عزت دی۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے کہتا ہوں وتعزمن تشاءوتذل من تشاء کیونکہ رب نے اپنے کرم سے بے گناہوں کو عزت دی اور سرخرو کیا، مجرم چار سال ملک پر مسلط اور بے گناہ جیلوں میں رہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اب سینٹرل جیل کے حاضری رجسٹر کا صفحہ پلٹ چکا ہے، جرائم میں ملوث افراد کے لیے قانون اپنا راستہ خود اختیار کرے گا۔اسلام آباد: (کوہ نورنیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اب آئین شکن اور گھڑی چور جیلوں میں جائیں گے
وفاقی وزیر داخلہ نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دوسروں کو رسوا کرنے کی کوشش کرنے والے خود خوار ہوگئے ، اللہ تعالی نے اپنی قدرت کا نظارہ آج عوام کو دکھایا اور بے گناہوں کو عزت دی۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے کہتا ہوں وتعزمن تشاءوتذل من تشاء کیونکہ رب نے اپنے کرم سے بے گناہوں کو عزت دی اور سرخرو کیا، مجرم چار سال ملک پر مسلط اور بے گناہ جیلوں میں رہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اب سینٹرل جیل کے حاضری رجسٹر کا صفحہ پلٹ چکا ہے، جرائم میں ملوث افراد کے لیے قانون اپنا راستہ خود اختیار کرے گا۔

خواجہ آصف دفاع، سعد رفیق ریلوے کے وزیر ہوں گے: وزرا کے قلمدانوں کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزرا کے قلمدانوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق خواجہ آصف دفاع، احسن اقبال منصوبہ بندی و ترقی اور مریم اورنگزیب کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بنا دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ خواجہ سعد رفیق ریلوے اور ہوا بازی کے وفاقی وزیر ہوں گے جبکہ سید خورشید شاہ وفاقی وزیر آبی وسائل اور نوید قمر کو وزیر تجارت بنادیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شازیہ مری کو تخفیف غربت اور سماجی تحفظ کی وفاقی وزیر اور سید مرتضی محمود کو صنعت پیداوار کا وفاقی وزیربنایا گیا جبکہ ساجد حسین طوری اوورسیز پاکستانیز اورانسانی وسائل کی ترقی کے وزیر ہوں گے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ وفاقی وزارت داخلہ، رانا تنویر حسین کو تعلیم، احسان الحق مزاری کو انسانی حقوق اور عابد حسین بھیو کووزارت نجکاری کا قلمدان دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اسعد محمود کو وفاقی وزیر مواصلات بنا دیا گیا جبکہ عبدالواسع کو ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی وزارت اور مفتی عبدالشکورکو وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کا قلمدان سونپا گیا ہے۔
سینیٹر طلحہ محمود کو وفاقی وزیرسیفران، امین الحق کو آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن اورفیصل سبزواری کو بحری امور کا قلمدان دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسرارترین کو دفاعی پیداوار، شاہ زین بگٹی کو نارکوٹکس کنٹرول اور طارق بشیر چیمہ کو نیشنل فوڈ سکیورٹی کی وزارت دی گئی۔
ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا وزیر مملکت برائے خزانہ اور حنا ربانی کھر وزیر مملکت برائے خارجہ ہوں گی۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق قمر زمان کائرہ وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر اورگلگت بلتستان ہوں گے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے حلف اٹھانے کے 9 دن بعد وفاقی کابینہ نے حلف اٹھایا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان انتقال کرگئے

کراچی: (ویب ڈیسک) متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان انتقال کرگئے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان کچھ عرصہ سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے، گزشتہ ماہ کراچی کے نجی اسپتال میں انکی ہارٹ سرجری کی گئی تھی جس کے بعد سے وہ زیر علاج تھے، جہاں وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان پہلی بار 1987 کے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر گلشن اقبال سے کونسلر منتخب ہوئے۔ وہ 2002، 2008، 2013 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ 256 شاہ فیصل کالونی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوتے رہے اور 2018 کے عام انتخابات میں ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے حلقہ 240 لانڈھی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔
اس دوران وہ قومی اسمبلی کی مختلف قائمہ کمیٹیوں کے رکن اور وفاقی وزیر ورکس اینڈ ہاؤسنگ بھی رہے۔
رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان کی نماز جنازہ کل بروز بدھ بعد نماز ظہر جامع مسجد فاروقی گلشن اقبال نزد ڈی سی ایسٹ آفس میں اور تدفین عیسیٰ نگری قبرستان میں کی جائیگی۔

قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ، امارات میں سویڈن کے سفیر طلب

ابو ظہبی: (ویب ڈیسک) سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کیے جانے کے واقعے پر امارات میں سویڈن کی سفیر کو طلب کیا گیا اور سخت احتجاج ریکارڈ کروایا۔
عرب میڈیا کے مطابق اماراتی وزیر برائے بین الاقوامی تعاون ریم بنت ابراہیم الہاشمی نے امارات میں سویڈن کی سفیر لیزلیٹ اینڈرسن کو طلب کیا اور سویڈن میں انتہا پسندوں کی جانب سے قرآن پاک کو نذر آتش کیے جانے کی شدید مذمت کی۔
ریم بنت ابراہیم نے تمام مذاہب کو ٹھیس پہنچانے والی سرگرمیوں کو مسترد کیا اور مذہبی علامات کا احترام کرنے اور مذہب مخالف اشتعال انگیزی سے بچنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایسے وقت میں جب دنیا کو رواداری اور بقائے باہمی کے اقدار کو پھیلانے اور نفرت اور انتہا پسندی کیخلاف مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اس طرح کے طرز عمل مزید تناؤ اور تصادم کا باعث بنتے ہیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے بعد مختلف شہروں میں احتجاج اور ہنگامے بھی پھوٹ پڑے تھے۔

بھارت میں اونچی ذات کے ہندوؤں کا دلت لڑکے پرظلم،پیرچاٹنے پرمجبورکردیا

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک اورانسانیت سوز واقعہ میں اونچی ذات کے ہندونے دلت لڑکے کواپنے پاؤں چاٹنے پرمجبورکردیا۔
بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے مسلمانوں سمیت اقلیتوں اورنچلی ذات کے لوگوں کا جینا مشکل کردیا۔اترپردیش کے شہر رائے بریلی میں اونچی ذات کے ہندونے دلت لڑکے کواپنے پاؤں چاٹنے پرمجبورکردیا۔
سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دلت لڑکے کوکان پکڑ کرزمین پربیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔موٹرسائیکل پربیٹھا انتہاپسند ہندودلت لڑکے کواپنے پاؤں چاٹنے کا حکم دیتا ہے جبکہ اس کے دیگرساتھی ہنستے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔
اونچی ذات کے ہندوؤں نے دلت لڑکے پرمنشیات بیچنے کا الزام لگا کرانسانیت سوز سلوک کیا اورلڑکے کوبار بارمعافی مانگنے پرمجبورکرتے رہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دلت لڑکے کی شکایت پر7افراد کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔

حکومت کا پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی(پی ایم ڈی آر اے) کے قیام کو فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے اعلان کیا کہ ہم پاکستان میڈیا ڈیویلپمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی ختم کر رہے ہیں جبکہ پیکا ایکٹ پر بھی نظر ثانی کی جائے گی، آزادی اظہار رائے پر کسی بھی طرح کی پابندی عائد نہیں کی جائے گی، ہم کسی قسم کا انتقام لیں گے نہ لینا چاہتے ہیں، قانونی طور پر جو قصوروار ہوگا اس کے لیے قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔
انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 4 سالوں کے دوران پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پاکستان میں بد ترین طرز حکمرانی رہا، مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، میڈیا انڈسٹری ایک سیاہ دور سے گزری، چار سال سے اظہار رائے پر پابندی عائد تھی، کئی صحافیوں کے پروگرم بند کرائے گئے، میڈیا ورکرز اور رپورٹرز کو دباؤ ڈلوا کر نوکریوں سے نکلوایا گیا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 4 سال عوام نے دھونس، گالی اور دھمکی کی زبان سنی، ہم کسی پر کوئی غلط الزام نہیں لگائیں گے لیکن اگر کوئی غلط کام کرے گا یا قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو قانون اپنا راستہ لے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے مزید کہا کہ صدر مملکت بھول گئے ہیں کہ وہ پی ٹی آئی کے صدر نہیں بلکہ پاکستان کے صدر ہیں، صدر کو اپنی آئینی ذمے داریوں کا احساس نہیں ہو رہا، اگر انہوں نے آئین کے تحت اپنی ذے داریاں ادا نہیں کرنی تو وہ مستعفیٰ ہوجائیں۔

پیپلزپارٹی کے وفاقی حکومت سے تحفظات؛بلاول نے کابینہ میں حلف نہیں اٹھایا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے وفاقی حکومت سے اختلافات کے بعد بلاول بھٹو زرداری حلف اٹھائے بغیر نواز شریف سے ملاقات کے لیے لندن روانہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطاق پاکستان پیپلز پارٹی کو متحدہ اپوزیشن کی مشترکا جدوجہد سے بننے والی نئی وفاقی حکومت سے تحفظات ہونے لگے، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو وفاقی کابینہ میں وزارت خارجہ کا حلف لینے کے بجائے لندن روانہ ہوگئے۔
بلاول بھٹو زرداری پارٹی تحفظات کا اظہار برطانوی دارالحکومت میں مقیم مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر اعظم نواز شریف کے سامنے رکھیں گے اور وطن واپسی پر ہی وزارت کے حلف کا فیصلہ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کا اگلا صدرِ پاکستان کون ہوگا اس کے نام پر حتمی مشاورت کی جائے گی اور صدر مملکت عارف علوی کے مواخذے /قومی اسمبلی میں اراکین کی تعداد کے بعد آئینی امور پر بھی مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور بلاول کی ملاقات میں اسمبلیوں کی مدت کے حوالے سے اتحادی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے تحفظات پر بھی بات چیت ہوگی جب کہ چیئرمین پی پی پی سینٹ چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کو صدر پاکستان بنانے کی خواہش کا اظہار کریں گے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی ملک میں موجود قیادت نے صدر مملکت کے عہدے کے نام پر اعلان نوازشریف کی رضا مندی سے مشروط کیا تھا جس کے بعد بلاول بھٹوزرداری نے لندن جانے کا فیصلہ کیا۔
خیال رہے کہ بلاول بھٹو سے متعلق سوشل میڈیا پر مختلف افواہیں زیر گردش ہیں کہ بلاول نے شہباز شریف سے مکمل اختیارات کیساتھ وزارت خارجہ مانگی ہے۔
دوسری جانب حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کے معاملے پر پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں۔ بلاول بھٹو عوامی نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی اور محسن داوڑ کو وزارتیں ملنے کے بعد حلف اٹھانا چاہتے ہیں۔

21 اپریل کو انٹرنیٹ صارفین کو رفتار میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،پی ٹی اے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل کے ایک حصے میں ری کنفیگریشن سرگرمی کے باعث 21 اپریل کو انٹرنیٹ کی رفتار میں صارفین کو کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو فور کے ایک حصے پر پاور کی ری کنفیگریشن سرگرمی 21 اپریل 2022 کو دوپہر 2 بجے سے شام 7 بجے تک کی جائے گی جس کی وجہ سے کچھ انٹرنیٹ صارفین کو رفتار میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
پی ٹی اے اعلامیہ کے مطابق بینڈوتھ کی ضرورت کو پورا کرنے اور صارفین کو جلد از جلد مکمل طور پر فعال و بلاتعطل انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی کے لئے متبادل اقدامات کیے جائیں گے۔