Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹرمپ کے مطابق ایران معاہدہ اتوار کو طے پانے کا امکان
    • کینسر کی مریضہ سے 27 کروڑ کا فراڈ، ن لیگی ایم پی اے ثاقب چڈھر کے خلاف 3 مقدمات درج
    • جنوبی کوریا میں احتجاج نویں روز بھی جاری، دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ
    • پہلے ونڈے میں ہندوستان نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دےدی
    • روہت شرماونڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے معمر ترین کھلاڑی بن گئے
    • کینیڈا، بوسنیا میچ ،ہنگامہ آرائی،دو افراد گرفتار
    • ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ بیلجئیم نے پاکستان کو 1-7 سے ہرا دیا
    • فیفا ورلڈ کپ، 48 ٹیمیں ایک خواب
    • کائنات اظہر اسلام آباد کی پہلی خاتون چیف ٹریفک آفیسر بن گئیں
    • محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب
    • طیاروں میں ٹیک آف اور لینڈنگ سے قبل کیبن لائٹس کیوں مدھم کی جاتی ہیں؟ اہم وجہ سامنے آگئی
    • وزن جانچنے کے غلط اوقات جو صحت کیلئے مضر ثابت ہو سکتے ہیں
    • امیتابھ بچن نے 83 سالہ زندگی کے مصروف ترین دن میں کیا کچھ کیا؟
    • ہریتک روشن 40 سال بعد رجنی کانت کے ساتھ بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے کیلئے تیار
    • سپریم لیڈر علی خامنہ شہید کی تدفین 9 جولائی کو ایران میں ہو گی
    • امریکہ ایران امن معاہدہ آخری مراحل میں یو اے ای کا ایران کو اربوں ڈالر جاری کرنے فیصلہ
    • عدالتی فیصلہ،کارکنوں نے کینیڈی سنٹر سے ٹرمپ کا نام ہٹا دیا
    • ایران نے امریکا سے ڈیجیٹل معاہدے کا کیوں کہا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں
    • آسٹریلیا نےخاتون کو اپنا پہلا آرمی چیف مقرر کر دیا
    • لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ نئے چیف آف آرمی اسٹاف ہندوستان ہونگے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    قومی کرکٹرز کو واجبات کی ادائیگی کر دی گئی

    By Khabrain Newsنومبر 17, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راچی: پی سی بی کی جانب سے قومی کرکٹرز کو واجبات کی ادائیگی کر دی گئی۔

    قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ پر اس سال بڑا تنازع ہوا، البتہ پھر کھلاڑیوں کے موقف کی جیت ہوگئی، پی سی بی نے ماہانہ تنخواہوں میں بڑا اضافہ کرتے ہوئے میچ فیس بھی بڑھا دی، سب سے بڑی بات تاریخ میں پہلی بار آئی سی سی کی آمدنی سے 3 فیصد شیئر ملناہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ بیشتر پلیئرز نے معاہدوں پر دستخط کر دیے جس کے بعد انھیں واجبات کی ادائیگی ہو گئی ہے، ڈی کیٹیگری میں شامل سینئر کرکٹرز شان مسعود اور حسن علی سمیت سی کیٹیگری کے عماد وسیم اور بی کے نسیم شاہ کی رضامندی کا انتظار تھا، ان میں سے شان نے گزشتہ روز کنٹریکٹ پر دستخط کر دیے،انھیں حال ہی میں قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا کپتان مقرر کیا گیا ہے اور اب کیٹیگری میں تبدیلی بھی خارج از امکان نہیں۔

    حسن کو کیٹیگری میں بہتری کا انتظار ہے، عماد وسیم آج کل ایک نجی ٹی وی چینل کیلیے ورلڈکپ پر تبصرے کر رہے ہیں، سینٹرل کنٹریکٹ پر سائن کی صورت میں انھیں اس کی اجازت نہیں ہوتی،اگر انھوں نے لیگز کیلیے ’’آزاد‘‘ رہنے کو ترجیح دی تو اس حوالے سے بڑا فیصلہ کرنا پڑے گا۔

    نسیم شاہ ان دنوں کندھے کی انجری سے نجات کیلیے کوشاں ہیں، وہ انگلینڈ سے واپسی پر معاہدہ قبول کر سکتے ہیں، مذکورہ کھلاڑیوں میں سے جو بھی کنٹریکٹ پر سائن کرے گا اسے چند روز میں واجبات مل جائیں گے۔

    یاد رہے کہ ابتدا میں افتخار احمد نے بھی ڈی کیٹیگری کا معاہدہ قبول نہیں کیا تھا تاہم چند روز قبل انھوں نے دستخط کر دیے جس کے بعد انھیں اب معاوضے کی ادائیگی کر دی جائے گی۔

    Khabrain News

    Keep Reading

    پہلے ونڈے میں ہندوستان نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دےدی

    روہت شرماونڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے معمر ترین کھلاڑی بن گئے

    کینیڈا، بوسنیا میچ ،ہنگامہ آرائی،دو افراد گرفتار

    تازہ ترین

    محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

    ایران نے امریکا سے ڈیجیٹل معاہدے کا کیوں کہا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

    آسٹریلیا نےخاتون کو اپنا پہلا آرمی چیف مقرر کر دیا

    لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ نئے چیف آف آرمی اسٹاف ہندوستان ہونگے

    تنخواہ اور پنشن کس طرح بڑھے گی؟ ریلیف پیکج کا اعلان

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.