تارکین وطن کے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے، قمر زمان کائرہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اوور سیز کے مسائل کیلئے کام کی ضرورت ہے۔
پارلیمنٹیرینز کمیشن آف ہیومن رائٹس کے زیر اہتمام اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اسمبلی میں بھی اوور سیز کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتے ہیں، اوور سیز کے پاس ووٹ کا حق موجود ہے۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پاکستان میں آج بھی ہم مذہب میں بھٹکے ہوئے ہیں، نئی نسلیں ان نارمز کو توڑ رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ اوور سیز کے مسائل کیلئے کام کی ضرورت ہے۔
مشیر وزیر اعظم نے کہا کہ آج اوورسیز پاکستانی کے مسائل کے حوالےسے بات ہوئی ہے، پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کو اوورسیز کی بہت سپورٹ ہوتی ہے، ملک کی خوشحالی میں اوورسیز کا بڑا کردار ہے، اوورسیز پاکستانی کا پاکستان کے معاشرے میں بہت اہم کردار ہے۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی جب ملک سے باہر بیٹھے کوئی خبر سنتے ہیں تو وہ ہم سے زیادہ فکرمند ہوتے ہیں، ہر دور، ہر حکومت میں اوورسیز کے مسائل کے بارے میں بات ہوئی۔

حیفہ الجیدی یورپی یونین کے لئے سعودی سفیر مقرر

جدہ: (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے یورپی یونین اور جوہری توانائی سے متعلق یورپی ادارے ای اے ای سی کے لیے حیفہ الجیدی کو سفیر مقرر کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق حیفہ الجیدی نے دوسرے کئی سفیروں کے ہمراہ اپنی تعیناتی کے بعد شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے سامنے یمن پیلس ریاض میں حلف اٹھایا ہے۔
الجیدی اس سے قبل ایس آر ایم جی تھنک کی مینجنگ ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہی تھیں، ایس آر ایم جی تھنک حال ہی میں قائم کیا گیا ایک میڈیا گروپ ہے تو تحقیق و تجزیے سے وابستہ امور کو دیکھتا ہے۔

مسجد اقصیٰ کی شناخت بدلنے کی کوشش خطے کے لیے دھماکہ خیز ہوگی: حسن نصر اللہ

بیروت: (ویب ڈیسک) ایرانی حمایت یافتہ لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے کہا کہ اگر اسرائیل نے مسجد اقصی کی حیثیت اور شناخت بدلنے کی کوشش کی تو یہ خطے کے لیے دھماکہ خیز ہو گی۔
حزب اللہ کے سربراہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ مسجد اقصی کے خلاف اقدامات کا رد عمل صرف فلسطین کے اندر سے نہیں آئے گا باہر سے بھی ہو گا۔
حسن نصر اللہ کا یہ بیان اسرائیل کے انتہاپسندی کی شہرت کے حامل وزیر بین گویر کے گزشتہ روز مسجد اقصی میں جانے اور اس کی بے حرمتی کی خبروں کے بعد سامنے آیا۔

پی ٹی آئی کے بہت سارے ممبران عمران خان سے نجات چاہتے ہیں: فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیرمملکت و ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سید ناصر شاہ اور شرجیل میمن نے پی ٹی آئی والوں کے اعصاب خطا کر دیئے ہیں۔
وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ شبلی فراز پہلے ناصر شاہ اور شر جیل پر الزام تو ثابت کرے، عمران خان اینڈ کمپنی نے وزیر آباد واقعے کی جھوٹی ایف آئی آر داخل کرنے کی کوشش کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کہنے پر اسمبلی ممبر ووٹ نہیں دیتے تو ناصر شاہ اور شر جیل قصور وار نہیں، پی ٹی آئی کے بہت سارے اسمبلی ممبران چیئرمین پی ٹی آئی کی آمریت سے نجات چاہتے ہیں۔

سیاحت کے شعبہ کو ترقی دے کر معیشت مستحکم کی جا سکتی ہے، محمود خان

سوات: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ سیاحت کے شعبے کو ترقی دے کر ملکی معیشت کو مستحکم بنا سکتے ہیں، گزشتہ سال 66 ارب روپے کا ریونیو سیاحت کے شعبے سے آیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ٹورازم پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں شرکت کی، وزیر اعلیٰ کو ٹورازم پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، تقریب میں 173 جوانوں پر مشتمل ٹورازم پولیس کا پہلا بیچ پاس آؤٹ ہوا، محمود خان نے ٹریننگ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے جوانوں میں شیلڈز تقسیم کیں۔
وزیر اعلیٰ نے ٹورازم پولیس کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان بذات خود سیاحت سے متعلق معاملات کی نگرانی کرتے ہیں، ٹورازم کے شعبے کا بجٹ بڑھایا اور سیاحتی مقامات کی ترقی پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاحت کے شعبے کو ترقی دے کر ہی معیشت کو مستحکم بنایا جا سکتا ہے، گزشتہ سال 66 ارب روپے کا ریونیو سیاحت کے شعبے سے آیا۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ٹوارزم پولیس روایتی پولیس سے مختلف ہوگی، اس کا کام سیاحوں اور سیاحتی مقامات کی حفاظت ہے، سیاحت کے فروغ کے ذریعے ہی صوبے کے مثبت تشخص کو اجاگر کر سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر مواصلات نے این ایچ اے ملازمین کیلئے اپارٹمنٹس بنانے کی منظوری دے دی

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے این ایچ اے ملازمین کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ان کیلئے اپارٹمنٹس بنانے کی منظوری دے دی۔
وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے موٹروے ایم ون اور ایم ٹو جنکشن کے مقام پر 121 کنال اپارٹمنٹس سائٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں کنسلٹنٹ نے اپارٹمنٹس سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، وفاقی وزیر نے مسافروں کی آسانی کیلئے موٹروے ایم ون اور ایم ٹو جنکشن پر مزید دو لوپس بنانے کی ہدایت بھی کی۔
ترجمان این ایچ اے کے مطابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود جنوری میں این ایچ اے اپارٹمنٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے، اپنی گفتگو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ این ایچ اے ملازمین کو اپنی حکومت کے دوران بہترین سہولیات فراہم کریں گے، موٹروے جنکشن پر دو مزید لوپس بنانے سے مسافروں کیلئے آسانی ہوگی۔
وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے مزید کہا کہ چار لوپس مکمل ہونے سے لاہور ، پشاور اور ائیرپورٹ جانے والوں کو آسانی ہوگی، مسافروں کی سہولیات این ایچ اے کی اولین ترجیح ہے، اس موقع پر مولانا اسعد محمود نے ہدایت کی کہ کام کو تیزی سے مکمل کیا جائے۔

پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس کل ہو گا

لاہور: (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا جس کی صدارت بلاول بھٹو اور آصف زرداری مشترکہ طور پر کریں گے۔
پیپلز پارٹی کے اس اہم اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبات اور اتحاد پر تفصیلی غور کیا جائے گا اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کی پالیسیاں بھی زیر بحث آئیں گی، اجلاس میں پیپلز پارٹی کے وفاقی وزرا اور مرکزی رہنما شریک ہوں گے۔
واضح رہے یہ اجلاس پنجاب میں ہونے والی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی اہمیت کا حامل ہے، غالب امکان ہے کہ اس اجلاس میں پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے بھی کوئی حکمت عملی بنائی جائے گی۔

پی ٹی آئی کا وائٹ پیپر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا وائٹ پیپر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے، 2018ء میں پی ٹی آئی کو مستحکم معیشت کا حامل پاکستان ملا۔
وفاقی وزیر خزانہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ روس یوکرین جنگ کے باعث عالمی معیشت کو چیلنجز درپیش ہیں، مسلم لیگ ن کے سابق دورمیں ملکی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی تھی، پی ٹی آئی کے دور میں مالیاتی خسارہ عروج پر پہنچا، پی ٹی آئی دور میں محصولات میں بھی ریکارڈ کمی ہوئی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں معاشی شرح نمو 6.1 فیصد تھی، پی ٹی آئی دورمیں ادویات کی قیمتوں میں 300 سے 500 فیصد اضافہ ہوا، اشیائےخور و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا، موجودہ حکومت نے 6 ماہ کی مختصر مدت میں 3000 ارب سے زائد محصولات اکٹھے کیے۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی پریزنٹیشن سلیکٹڈ تھی، پی ڈی ایم حکومت کو ملا کیا؟ اس بات کو نظر انداز کیا گیا، پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ 2018ء میں فسکل ڈیفسٹ 7.6 فیصد تھا یہ بات غلط ہے، 2018 میں فسکل ڈیفسٹ 5.8 فیصد تھا، 2018 میں مہنگائی 4.7 فیصد تھی، 2019 میں 6.8 فیصد تک پہنچ گئی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ بجلی، پٹرول، آٹے سمیت اشیائے ضروریہ 100 سے 200 فیصد مہنگی ہوں گی، انہوں نے یہ نمبر غلط دئیے، پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ 5.5 ملین نوکریاں پیدا کی گئیں، یہ بھی غلط ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کےدورمیں لوڈشیڈنگ کے معاملے پر توجہ نہیں دی گئی، تجارتی خسارے کو کم کرنے کیلئے اقدامات نہیں کیے، پی ٹی آئی نے اپنے دور میں تنقید کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا، پی ٹی آئی نے کسی سکیورٹی آپریشن کیلئے فنڈز مختص نہیں کیے، مسلم لیگ ن کےسابق دورمیں ضرب عضب اور دیگر آپریشنز کیلئے فنڈز فراہم کیے گئے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ نوازشریف دورمیں برآمدات میں خاطرخواہ اضافہ کیا گیا تھا، پی ٹی آئی دور میں محصولات اور برآمدات میں کمی ہوئی، پی ٹی آئی نے تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں نہیں بتایا، اتحادی حکومت کے دور میں درآمدات میں 16.2 فیصد کمی ہوئی۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 2018ء میں بجٹ خسارہ 7.6 نہیں 5.8 فیصد تھا، تحریک انصاف کا اپنے دور میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھنے کا دعویٰ غلط ہے، ہمارے گزشتہ دور میں پاکستان سٹاک ایکسچینج جنوبی ایشیا کی بہترین مارکیٹ قرار دی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی دور میں مہنگائی میں 11 فیصد اضافہ ہوا، 2018ء میں مہنگائی کی شرح 4.7 فیصد تھی، پی ٹی آئی اپنے دور میں پالیسی ریٹ 7.5 سے 13.25 فیصد پر لے کر گئی۔

ارشد شریف قتل کیس، سپیشل جے آئی ٹی نے رپورٹ پر اعتراض دور کر دیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرنے والے سپیشل جے آئی ٹی نے پیشرفت رپورٹ پر اعتراض دور کر دیا۔
ذرائع کے مطابق سپیشل جے آئی ٹی نے اعتراض دور کر کے کینیا کی پوسٹمارٹم رپورٹ اور بیان حلفی دوبارہ جمع کرا دیا، رجسٹرار آفس نے کینیا کی پوسٹمارٹم رپورٹ کی فوٹو کاپی ہونے کا اعتراض عائد کیا تھا۔
اعتراض دور ہونے پر رجسٹرار آفس نے پیشرفت رپورٹ وصول کر لی، سپیشل جے آئی ٹی نے اعتراض کی وجہ سے رپورٹ کل صبح جمع کرانے کا کہا تھا، سپریم کورٹ کا 5 رکنی لاجر بنچ کل کیس کی سماعت کرے گا۔

بیٹری پر چلنے والا وائر لیس سمارٹ ٹی وی تیار

لاس ویگاس: (ویب ڈیسک) امریکا میں تیار وائرلیس ٹی وی کو لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو کے موقع پر متعارف کرایا گیا ہے۔
نجی امریکی الیکٹرانکس کمپنی کے اس ٹی وی میں بیٹری سے پاور فراہم کی گئی ہے، 4 بیٹریوں والا یہ ٹی وی سنگل چارج پر ایک ماہ چل سکتا ہے اگر اسے دن میں 6 گھنٹے چلایا جائے تو ایک ماہ بعد اسے دوبارہ چارج کرنے کی ضرورت ہو گی۔
ٹی وی میں ایکٹیو لوپ ویکیوم ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا گیا ہے جس کی مدد سے ٹی وی کو کسی بھی سطح پر رکھ کر چلایا جاسکتا ہے۔
اس ٹی وی کی ایک اور خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس کیلئے ریموٹ کنٹرول کی بھی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ ہاتھوں کے اشاروں سے چینل چینج ہو سکے گا۔
ٹی وی کے اوپری حصے میں ایک کیمرا نصب کیا گیا ہے، کمپنی کے مطابق یہ ٹی وی 2023 کے آخر تک فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا جس کی قیمت 3 ہزار ڈالرز ہوگی۔