مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض داخل، جعلی دستخط کا الزام

چیف آگنائزر اور سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر بھی اعتراض داخل کردیا گیا۔

سرگودھا کے شہری کی جانب سے ریٹرننگ آفیسر کو درخواست دے دی گئی جس میں الزام عائد کیا گیا کہ امیدوار پی پی 80 کے دستخط جعلی کیے گئے ہیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ مریم نواز مختلف مقدمات میں سزا یافتہ ہیں، اعتراض لگا کر کاغذات مسترد کیے جائیں۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض لاہور کے حلقہ این اے 127 سے شہری کی جانب سے دائر کیا گیا۔

عوامی شکایات کیلئے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات2024ء میں عوام الناس کی سہولت کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر EMCC قائم کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق اس سنٹر میں عوام الناس کو الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی۔

اُن کے شکایت کے بروقت ازالہ کے لیے فوری طور پر کارروائی کی جائے گی اور اس مقصد کے لیے سنٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیا گیا ۔

الیکشن کمیشن نے عوام کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کے لیے 4 سطحوں پر کنٹرول سنٹر قائم کئے ہیں جس میں الیکشن کمیشن سیکرٹیریٹ اسلام آباد کے علاوہ صوبائی، ڈویژنل اور ضلع سطح پر کنٹرول رومز قائم کیے ہیں۔

عوام عام انتخابات کے سلسلے میں شکایت کے اندراج کے لیے EMCC سنٹر کے عملہ سے ای میل complaints@ecp.gov.pk پر رابطہ کے علاہ اپنی شکایات وٹس ایپ نمبر 0327-5050610 پر بھی بھجوا سکتے ہیں۔کمیشن نے عوام کی سہولت کے لیےEMCC میں ایک مخصوص ہیلپ لائن کی سہولت بھی دی ھے جس کا رابطہ نمبر111-327-000 ہے۔

ابتدائی طور پر EMCCصبح 8 بجے سے شام6 بجے تک کام کرے گا تاہم وسط جنوری 2024 ء سے پولنگ کے دن 8 فروری اور نتائج کے موصول ہونے تک یہ سنٹر چوبیس گھنٹے کام کرے گا ۔

کنٹرول سنٹر میں سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کی مانیٹرنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔فیکس نمبر 051-9204403 کے ذریعے بھی شکایات بھیجی جا سکتی ہیں-

پتوکی: دھند کے باعث 14 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، ایک شخص جاں بحق

پتوکی میں نیشنل ہائی وے پر شدید دھند کے باعث 14 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 12 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

نیشنل ہائی وے پر شدید دھند کے باعث بھونیکی موڑ اور پھولنگر میں 14 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے بعد ایک گاڑی میں آگ بھی بھڑک اٹھی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 12 افراد شدید زخمی ہوئے۔

ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے اسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت اکرم کے نام سے ہوئی جب کہ زخمیوں میں عبدالرحمن ،مجاہد، پرویز، ناصر، شہنواز، رفاقت اور دیگر شامل ہیں۔

بلوچ مظاہرین کو دشمنوں کی طرح ٹریٹ نہ کریں، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس سے کہا ہے کہ بلوچ مظاہرین کو دشمنوں کی طرح ٹریٹ نہ کریں۔

ہائیکورٹ میں بلوچ مظاہرین کی گرفتاریوں اور احتجاج کا حق دینے سے روکنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل، احتجاج منتظمین، ایس ایس پی آپریشنز عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ایس ایس آپریشنز سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے آرڈر دیا کہ ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے ، کسی کو آپ گود میں بٹھاتے ہیں کسی کے ساتھ یہ سلوک کرتے ہیں، وہ آئے ہیں ان کو بیٹھنے دیں۔

وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ 34 گرفتار مظاہرین ابھی بھی جیل میں ہیں جن کی شناخت پریڈ ہونا باقی ہے ، ایک شخص ظہیر لاپتہ ہے اور تھانہ کوہسار کی ایف آئی آر میں نامزد ہے۔

پولیس افسر نے بتایا کہ وہ جیل میں ہیں ضمانتی مچلکے جمع نا ہونے کی وجہ سے رہائی ممکن نہیں ہو سکی۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ حکومت پر الزامات لگانا آسان ہے لیکن مظاہرین میں سےکوئی بھی بلوچ لاپتا نہیں ہے۔

عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز سے کہا کہ ان سے زیادہ مظاہرین یہاں آتے رہے آپ ان کو پمپر (شفقت) کرتے رہے، انہوں نے کیا کیا ہے ؟ آپ ان کو دشمنوں کی طرح ٹریٹ نہ کریں۔

وکیل نے کہا کہ عدالت یہ رپورٹ مانگے کہ بلوچ مظاہرین میں سے 50 سے زائد خواتین کو گرفتار کیوں کیا گیا تھا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ بہت کچھ کہنے کو دل کرتا ہے لیکن کہہ نہیں سکتا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 34 بلوچ طلبہ کی آج ہی شناخت پریڈ کرنے اور اسلام آباد پولیس سے خواتین بلوچ مظاہرین کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 29 دسمبر تک ملتوی کردی۔

دخترِ مشرق، شہید بے نظیر بھٹو کی سولہویں برسی آج منائی جا رہی ہے

دختر مشرق شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے سولہویں یوم شہادت پر گڑھی خدا بخش میں جلسے کی تیاری جاری ہیں، اپنی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے کارکنوں اور  رہنماؤں کی گڑھی خدا بخش میں آمد جاری ہے۔

دخترِ مشرق کا لقب پانے والی بے نظیر بھٹو جن کے  والد کو پھانسی پر چڑھایا گیا، دو بھائی قتل ہوئے، بدترین آمریتوں کا سامنا رہا، جلاوطنی کے دکھ بھی جھیلے لیکن جمہوری جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں، انہیں عالمِ اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم ہونے کا اعزاز بھی حاصل رہا۔

27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی کے لياقت باغ میں جلسے سے واپسی پران پر جان ليوا حملہ کيا گیا— فوٹو: فائل
27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی کے لياقت باغ میں جلسے سے واپسی پران پر جان ليوا حملہ کيا گیا— فوٹو: فائل

بے نظیر بھٹو جنہیں سیاسی مبصرین پاکستان میں سخت ترین چیلنجز کا سامنا کرنے والی رہنما قرار دیتے ہیں، اس کے علاوہ بے نظیر بھٹو کا شمار جنوبی ایشیا کی اُن سیاسی شخصیات میں ہوتا ہے جن کی پذیرائی بین الاقوامی سطح پر ہوئی۔

بے نظیر بھٹو 21 جون 1953 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، کانوینٹ آف جیزز ایند میری کراچی گرامر اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی جبکہ ہارورڈ اور آکسفورڈ وہ درسگاہیں ہیں، جہاں سے انہوں نے پولیٹیکل سائنس اور بین الاقوامی قوانین میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔

مبصرین کے مطابق پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو نے دونوں بیٹوں کے بجائے بے نظیر بھٹو کو اپنا سیاسی جانشین قراردیا تھا پھر وقت نے اس فیصلے کو درست ثابت کیا۔

ذوالفقار علی بھٹو نے بے نظیر بھٹو کو اپنا سیاسی جانشین قراردیا تھا— فوٹو: فائل
ذوالفقار علی بھٹو نے بے نظیر بھٹو کو اپنا سیاسی جانشین قراردیا تھا— فوٹو: فائل

ضیاء الحق نے ملک میں مارشل لاء لگایا تو بے نظیر بھٹو بیرون ملک رہ کرجمہوریت کیلئے جدوجہد کرتی رہیں، اپریل 1986 میں پاکستان واپس آئیں توعوام نے بے مثال استقبال کیا۔ 1988 کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کی کامیابی کے بعد بے نظیر بھٹو مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہوئیں تاہم 18 ماہ بعد ان کی حکومت ختم کردی گئی۔

اپریل 1986 میں پاکستان واپس آئیں توعوام نے بے مثال استقبال کیا— فوٹو: فائل
اپریل 1986 میں پاکستان واپس آئیں توعوام نے بے مثال استقبال کیا— فوٹو: فائل

نومبر 1993 میں بے نظیر بھٹو ملک کی دوسری بار وزیراعظم منتخب ہوئیں لیکن 1996 میں پیپلزپارٹی کے ہی نامزد صدر نے حکومت کا خاتمہ کردیا۔

1988 کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کی کامیابی کے بعد بے نظیر بھٹو مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہوئیں— فوٹو: فائل
1988 کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کی کامیابی کے بعد بے نظیر بھٹو مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہوئیں— فوٹو: فائل

مبینہ انتقامی کارروائیوں کے بعد بے نظیر بھٹو نے جلاوطنی اختیار کی پھر 2007 میں انہوں نے پاکستان واپسی کا اعلان کیا اور جان کا خطرہ ہونے کے باوجود 18 اکتوبر 2007 کو کراچی پہنچیں تو یہاں ان کے استقبالی جلوس میں بم دھماکے ہوئے جن میں سیکڑوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

بے نظير بھٹو کو بار بار خطرات سے آگاہ کیا جاتا رہا مگر وہ خود کو عوام سے دور نہ رکھ سکیں— فوٹو: فائل
بے نظير بھٹو کو بار بار خطرات سے آگاہ کیا جاتا رہا مگر وہ خود کو عوام سے دور نہ رکھ سکیں— فوٹو: فائل

بے نظیر بھٹو نے ملک کے مختلف شہروں ميں جلسے کرکے حکومت کو عوامی خواہشات کا آئينہ دکھايا۔ اس دوران بے نظير بھٹو کو بار بار خطرات سے آگاہ کیا جاتا رہا مگر وہ خود کو عوام سے دور نہ رکھ سکیں۔

27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی کے لياقت باغ میں جلسے سے واپسی پران پر جان ليوا حملہ کيا گیا اور یوں عوام کی یہ محبوب ليڈر المناک انداز میں دنیا سے رخصت ہوگئی۔

دسمبر 2007 کو راولپنڈی کے لياقت باغ میں جلسے سے واپسی پر  جان ليوا حملے میں عوام کی یہ محبوب ليڈر المناک انداز میں دنیا سے رخصت ہوگئی— فوٹو: فائل
دسمبر 2007 کو راولپنڈی کے لياقت باغ میں جلسے سے واپسی پر  جان ليوا حملے میں عوام کی یہ محبوب ليڈر المناک انداز میں دنیا سے رخصت ہوگئی— فوٹو: فائل

بے نظیر بھٹو کو لاڑکانہ کے گڑھی خدا بخش میں والد ذوالفقار علی بھٹو اور بھائیوں مرتضیٰ بھٹو اور شاہنواز بھٹو کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔

بے نظیر بھٹو کو لاڑکانہ کے گڑھی خدا بخش میں والد ذوالفقار علی بھٹو اور بھائیوں مرتضیٰ بھٹو اور شاہنواز بھٹو کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا— فوٹو: فائل
بے نظیر بھٹو کو لاڑکانہ کے گڑھی خدا بخش میں والد ذوالفقار علی بھٹو اور بھائیوں مرتضیٰ بھٹو اور شاہنواز بھٹو کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا— فوٹو: فائل

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شہید بے نظیر بھٹو کی سولہویں برسی پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کا بہیمانہ قتل ایک مذموم سازش تھی ، قتل کے ذریعے پاکستان کی ترقی کو سبوتاژ کیا گیا، پیپلز پارٹی شہید بےنظیر بھٹو کے خواب کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے پُرعزم ہے ۔

ورون دھون ایک ہی فلم کی شوٹنگ میں چوتھی بار زخمی

کیرالا: بالی ووڈ کے اداکار ورون دھون ایک ہی فلم کی شوٹنگ کے دوران چوتھی مرتبہ زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ورون دھون اپنی نئی فلم کی شوٹنگ ریاست کیرالا میں کررہے تھے۔ شوٹنگ کے دوران ورون دھون کی ٹانگ میں چوٹ لگ گئی۔ اداکار کے اسی فلم کے سیٹ پر زخمی ہونے کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔

ورون دھون نے سوشل میڈیا پر پٹی بندھی ٹانگ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ شوٹنگ کا ایک اور دن۔ فلم پروڈکشن کتنا چیلنجنگ کام ہے اس کا اندازہ ہورہا ہے۔ فلم وی ڈی 18 میں ورون دھون کے ساتھ کاسٹ میں کیرتھی سریش اور وامقعہ گبی شامل ہیں۔ ورون دھون بالی ووڈ کی متعدد فلموں میں مرکزی کردار ادا کرچکے ہیں۔

عمران اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈز ریفرنسز پر سماعت آج ہوگی

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف توشہ خانہ اور190ملین پاؤنڈریفرنسز کی سماعت آج ہوگی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کے خلاف ریفرنسز کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں کریں گے۔

عمران خان کی مذکورہ ریفرنس میں ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواستوں پر بھی سماعت آج ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ کیس اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں دو ریفرنسز دائر کیے ہیں، دونوں ریفرنسز کی پیروی کے لیے 5 رکنی ٹیم تشکیل دی جس نے کام شروع کردیا ہے۔

. بھارت اور پاکستان کو مذاکرات کرنا ہونگےاگر ایسا نہ کیا گیا تو مقبوضہ کشمیر کا حال بھی غزہ جیسا ہوگا،فاروق عبداللہ

غزہ سے متعلق مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کے بیان کو ایک ہندی اخبار نے قدرے مسخ کرکے پیش کیا ہے۔ انتہا پسند ہندوئوں نے اس بیان کی بنیاد پر فاروق عبداللہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

فاروق عبداللہ نے منگل کو کہا تھا کہ بھارت اور پاکستان کو اپنے تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہئیں۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو (مقبوضہ) کشمیر کا بھی وہی حشر ہوگا جو غزہ کا ہوا ہے۔ چند اخبار اخبارات نے یہ لکھا کہ ”ہمارا“ بھی وہی حشر ہوگا جو غزہ کا ہوا۔

غیر معمولی اشاعت کے حامل ہندی اخبار ”جَن سَتا“ نے اس خبر میں فاروق عبداللہ کے الفاظ یوں بیان کیے کہ بھارت کا حشر بھی غزہ جیسا ہوگا۔

فاروق عبداللہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران اس بات پر حیرت کا اظہار کیا تھا کہ پاکستان کئی بار مذاکرات پر آمادگی ظاہر کرچکا ہے مگر بھارتی قیادت اس حوالے سے کوئی مثبت اشارا نہیں دے رہی۔

نیشنل کانگریس کے قائد کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان اگر اپنے معاملات مذاکرات کے ذریعے طے کرلیں تو کشیدگی ختم ہوگی اور دونوں ممالک کی قیادت کو اپنے وسائل عوام کی بہبود پر صرف کرنے کا موقع ملے گا۔

میلبرن ٹیسٹ: پاکستان کی بیٹنگ لائن پھر لڑکھڑا گئی، 6 گنوادیں

میلبرن: باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوسرے روزپاکستان نے پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔

دوسرا روز

آسٹریلیا نے 187 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا تاہم صرف 131 رنز کے اضافے پر کینگروز کی اننگز سمٹ گئی۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز نے پہلے سیشن میں 7 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، عامر جمال نے 3، شاہین آفریدی، میر حمزہ اور حسن علی کے 2-2 بیٹرز شکار کیے جبکہ سلمان علی آغا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر امام الحق 10 رنز بناکر پویلین لوٹے، عبداللہ شفیق اور کپتان شان مسعود نے دوسری وکٹ کیلئے 90 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم عبداللہ 62 جبکہ شان 54 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بابراعظم ایک مرتبہ پھر ناکامی کی تصویر بنے نظر آئے اور محض ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے۔ مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 9، سلمان علی آغا 5 رنز بناسکے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 3، نتھین لائن نے 2 جبکہ جوش ہیزل ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلا روز

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی، آسٹریلوی اوپنرز کی جانب سے پہلی وکٹ کی شراکت میں 90 رنز بنائے گئے لیکن یہاں اوپنر ڈیوڈ وارنر 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اسکے بعد کینگروز کی دوسری وکٹ 108 رنز پر گری، یہاں عثمان خواجہ 42 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

فوٹو : کرکٹ آسٹریلیا

فوٹو : کرکٹ آسٹریلیا

بارش سے کھیل متاثر ہونے سے قبل مارنس لبوشین 14 اور اسٹیون اسمتھ 2 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔ بارش کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا تو دونوں بیٹرز نے مل کر 40 رنز کا اضافہ کیا لیکن یہاں اسٹیون اسمتھ 26 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پہلے روز کھیل کے اختتام پر مارنس لبوشین 44 اور ٹریوس ہیڈ 9 رنز پر وکٹ پر موجود تھے۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر حسن علی، عامر جمال اور آغا سلمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ شاہین شاہ آفریدی اور میر حمزہ کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔

شہباز شریف کا دورہ جھنگ، فیصل صالح کا آج ن لیگ میں شمولیت کا امکان

عام انتخابات 2024 کے لیے سیاسی جوڑ توڑ جاری ہے اور اس سلسلے میں مسلم لیگ ن پنجاب میں ایک بڑی وکٹ گرانے کو تیار ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب آئندہ انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں اور اس حوالے سے مختلف سیاستدانوں سے قیادت کی ملاقاتوں سلسلہ اور انہیں ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی جارہی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کل جھنگ شاہ جیونہ کا دورہ کریں گے، اور ان کے اس دورے کے دوران ملک کے سینئر سیاستدان مخدوم فیصل صالح حیات مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کی جانب فیصل صالح حیات کے بعد سابق وفاقی وزیرسلیم سیف اللہ سے رابطہ کیا گیا ہے اور انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔