Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • وفاقی دارالحکومت میں 22ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے
    • PTIکی طبعیت ٹھیک کردینگے
    • اسلام آباد:جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
    • لانگ مارچ ہر صورت ہو گا ،اسلام آباد آنے سے کوئی نہیں روک سکتا سہیل آفریدی
    • مکہ معاہدہ عملی مرحلے کے قریب مشترکہ عسکری ہیڈکوارٹر جلد فعال ہوگا
    • طاقت کا اندھا دھند استعمال، کسی کو احتجاج کا حق بھی نہیں دیا جارہا:فضل الرحمن
    • خیبرپختونخوا 37پنجگور میں 4 دہشت گرد جہنم واصل
    • شہباز حکومت کے دور میں قرضوں میں 37 ہزار 307 ارب کا تاریخی اضافہ
    • 2 روز بعد ایرانی ایئر لائنز بند امامریکہ پروازیں جاری رہیں گئیں تہران
    • شہباز شریف مختصر وفد کے ہمراہ نیو یارک پہنچ گئے’ٹرمپ سے ملا قات بھی متوقع
    • نیتن یاہو کا اہلیہ سمیت مسجد الاقصی کے کمپاونڈ کے نیچے سرنگوں کا دورہ، سوشل میڈیا پر غم و غصہ
    • تشدد انتشار کا راستہ اپنانے والے ملک دشمن ہیں مریم نواز
    • وزیراعظم جنرل اسمبلی میں کشمیر، فلسطین کے مسائل اٹھائیں گے،عاصم افتخار
    • وفاقی وزیر احسن اقبال ایئرپورٹ پر عام مسافروں کی قطار میں لگ گئے،وزیر داخلہ محسن نقوی نے سراہا
    • اٹلی: سکولوں میں نقاب پر پابندی غیر ملکی طلبہ کی حد مقرر کا اعلان
    • انتظامی یونٹس کا قیام ملک کی بقا کیلئے ناگزیر ہیں:مصطفی کمال
    • ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک میں زیادہ سے زیادہ انتظامی یونٹس بنائے جائیں: خالد مقبول
    • ایم کیو ایم قیادت کی زبان ناقابل برداشت ہے: شرجیل میمن
    • علیمہ خان کے بعد نورین نیازی عظمیٰ خان بھی گرفتار
    • بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے گرد عالمی سطع پر گھرا تنگ گرفتاریاں شروع
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    درجہ حرارت میں غیر متوقع اضافے کے باعث کپاس کی فصل پھر متاثر ہونے کا خدشہ

    By Khabrain Newsاکتوبر 30, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    مقامی کاٹن بیلٹس میں درجہ حرارت میں غیر متوقع اضافے کے باعث کپاس کی فصل ایک بار پھر متاثر ہونے اور بعض کاٹن زونز میں کپاس کی فصل پر سفید مکھی کے حملے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

    چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے ایکسپریس کو بتایا کہ کہ گزشتہ چند سالوں سے پاکستان میں کپاس کی فصل غیر متوقع منفی موسمی اثرات کے باعث بری طرح متاثر ہو رہی ہے جس میں خاص طور پر شدید بارشیں اور درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ شامل ہے جس کے باعث کپاس کی مجموعی قومی پیداوار گھٹنے کے ساتھ روئی اور بیج کا معیار بھی متاثر ہے۔ ان عوامل کے سبب روئی کی درآمدی سرگرمیاں بڑھنے کے ساتھ کپاس کے بیج کا اگاؤ متاثر ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ بعض علاقوں میں کاشتکار ایک مرتبہ سے زائد کپاس کی کاشت کر رہے ہیں۔ پنجاب کے بڑے کاٹن زونز رحیم یار خان، بہاولپور، بہاولنگر اور ساہیوال جبکہ سندھ کے کاٹن زونز سانگھڑ، حیدر آباد، میرپور خاص، نواب شاہ اور گھوٹکی میں پچھلے چند روز سے درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور ان میں سے بعض اضلاع میں درجہ حرارت 35/36 ڈگری سے بڑھ سے 40ڈگری سے زائد ہونے سے کپاس کی فصل بری طرح متاثر ہو رہی ہے جس میں ٹینڈوں کا وقت سے قبل کھلنا، کپاس کی بڑھوتری رکنا اور سفید مکھی کا حملہ ہونا شامل ہے۔

    ماہرین کی جانب سے زمینداروں کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ ایسے علاقوں میں آبپاشی کا دورانیہ کم کرنے کے ساتھ پانی کی مقدار بھی بڑھائیں تاکہ کپاس کی فصل کو منفی موسمی اثرات سے بچایا جا سکے جبکہ سفید مکھی کا حملہ شروع ہوتے ہی اس پر بہترین زرعی ادویات کا اسپرے کرنا چاہیے۔

    انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں محکمہ موسمیات اَپ گریڈ نہ ہونے سے پاکستانی کسان پچھلے کئی سالوں سے بر وقت اور درست موسمیاتی پیش گوئیوں سے محروم ہیں جس کے باعث فصلیں متاثر ہونے سے پاکستانی معیشت کو ہر سال کئی ارب ڈالر کا خسارہ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ اطلاعات کے مطابق کئی پاکستانی ٹیکسٹائل ملز نے منفی موسمی حالات کے باعث روئی کا معیار متاثر ہونے اور درآمدی روئی بر وقت پاکستان نہ پہنچنے کے باعث اپنا پیداواری عمل معطل کرنے یا کم کرنے کے فیصلے کیے ہیں جس سے پاکستانی معیشت مزید متاثر ہونے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      چین کی بڑی خلائی کامیابی، زمین پر راکٹ کی پہلی کامیاب واپسی

      سام سنگ دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش کمپنی بننے کے قریب

      پاؤنڈ کی قدر میں کمی، 365 روپے تک گر گیا، یورو 380 روپے پر مستحکم

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.