Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پٹرول 12.90 روپے مہنگا نئی قیمت 358.77 روپے فی لیٹر
    • اسپورٹس صحافی ثناء اللہ نے ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی کی کلاس لے لی
    • امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط
    • کیون پیٹرسن انگلینڈ کے وائٹ بال مینٹور مقرر
    • پی سی بی کا کھلاڑیوں کے نظم و ضبط کا جائزہ لینے کا فیصلہ
    • حماد اظہر کا20روزہ جسمانی ریمانڈ جاری
    • حمزہ راجہ کی مسٹر یونیورس 2026 میں جیت
    • سابق بارسلونا فارورڈ کرسچن ٹیلو کی ریٹائرمنٹ
    • وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری اور سینیٹر سیف اللہ ابڑولڑ پڑے سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ میں تلخ جملوں کا تبادلہ
    • ٹرمپ کا نیا نقشہ، نیو میکسیکو ’نیو امریکامیںتبدیل
    • 2027 ساوتھ ایشین گیمز، بھارت پاکستان آنےپر راضی
    • سرفراز بگٹی کی میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات، سوئیز پیش
    • پاکستان ٹیم میں مہارتوں کا فقدان عماد وسیم کی کھلاڑیوں پر تنقید
    • انڈونیشیا میں آتش فشاں سرگرم، جکارتہ جانے والی ایمریٹس اور قطر ایئرویز کی پروازیں منسوخ
    • میامی ایئرپورٹ پر ایمیزون کا کارگو طیارہ رن وے سے اتر گیا، 5 افراد ہلاک، 5 زخمی
    • حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟
    • وادی کاغان:برف باری بابوسر ٹاپ نے سفید چادر اوڑھ لی
    • نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ
    • کوک اسٹوڈیو کا ’پسوری‘ یوٹیوب پر ایک ارب ویوز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی میوزک ویڈیو بن گئی
    • مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جاپان کے وزیراعظم مساتو کانڈا ایشیائی ترقیاتی بینک کے نئے صدر منتخب

    By Khabrain Newsنومبر 28, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    جاپان کے وزیراعظم اور وزیر خزانہ کے خصوصی مشیر مساتو کانڈا ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں، وہ 24 فروری 2025 کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف گورنرز نے متفقہ طور پر مساتو کانڈا کو ادارے کا 11واں صدر منتخب کر لیا ہے۔

    اے ڈی بی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 59 سالہ مساتو کانڈا اس وقت جاپان کے وزیراعظم اور وزیر خزانہ کے خصوصی مشیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ موجودہ صدر ماساتسوگو اساکاوا کی جگہ لیں گے جو 23 فروری 2025 کو اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔

    صدر اساکاوا کی مدت 23 نومبر 2026 کو پوری ہونی تھی لیکن ان کے قبل از وقت عہدہ چھوڑے کے سبب مساتو کانڈا 24 فروری 2025 کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین اور بینک آف اٹلی کے گورنر فابیئو پنیٹا نے کہا کہ ’’مسٹر کانڈا کا بین الاقوامی مالیاتی امور میں وسیع تجربہ اور کثیرالجہتی ماحول میں ان کی قائدانہ صلاحیتیں اے ڈی بی کو عالمی اقتصادی چیلنجز کے مقابلے اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے میں مدد فراہم کریں گی۔

    مسٹر کانڈا کو مالیاتی پالیسی اور میکرو اکنامک حکمت عملی میں تقریباً چار دہائیوں کا تجربہ حاصل ہے۔ جاپان کی وزارت خزانہ میں وہ کئی اہم عہدوں پر فائز رہے جن میں نائب وزیر برائے بین الاقوامی امور اور ڈپٹی کمشنر برائے فنانشل سروسز ایجنسی شامل ہیں۔

    وہ تعلیمی اور سائنسی پالیسیوں کے ماہر ہونے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی اصلاحات میں بھی پیش پیش رہے ہیں۔ مسٹر کانڈا نے جی 7، جی 20 اور دیگر بین الاقوامی فورمز میں فعال کردار ادا کیا، جہاں انہوں نے کثیرالجہتی ترقیاتی بینکوں کی اصلاحات، وبائی امراض سے بچاؤ، تیاری اور ردعمل، اور قرضوں کی شفافیت جیسے مسائل پر پالیسی چیلنجز کا سامنا کیا۔

    ان کے دور میں جاپان نے ایشیائی ترقیاتی فنڈ کے 14ویں ریپلیشمنٹ میں ایک ارب ڈالر سے زائد کا ریکارڈ عطیہ دیا۔ 2016 سے مسٹر کانڈا آرگنائزیشن فار اکنامک کواپریشن اینڈ ڈویلپمنٹ (او سی سی ڈی) کی کارپوریٹ گورننس کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں، جہاں انہوں نے جی 20 اور او ای سی ڈی کے گورننس اصولوں پر نظر ثانی کی مسٹر کانڈا نے ٹوکیو یونیورسٹی سے 1987 میں قانون میں بیچلر کی ڈگری اور 1991 میں آکسفورڈ یونیورسٹی سے اکنامکس میں ایم فل کیا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      چین کی بڑی خلائی کامیابی، زمین پر راکٹ کی پہلی کامیاب واپسی

      سام سنگ دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش کمپنی بننے کے قریب

      پاؤنڈ کی قدر میں کمی، 365 روپے تک گر گیا، یورو 380 روپے پر مستحکم

      تازہ ترین

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ

      مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.