Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پٹرول 12.90 روپے مہنگا نئی قیمت 358.77 روپے فی لیٹر
    • اسپورٹس صحافی ثناء اللہ نے ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی کی کلاس لے لی
    • امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط
    • کیون پیٹرسن انگلینڈ کے وائٹ بال مینٹور مقرر
    • پی سی بی کا کھلاڑیوں کے نظم و ضبط کا جائزہ لینے کا فیصلہ
    • حماد اظہر کا20روزہ جسمانی ریمانڈ جاری
    • حمزہ راجہ کی مسٹر یونیورس 2026 میں جیت
    • سابق بارسلونا فارورڈ کرسچن ٹیلو کی ریٹائرمنٹ
    • وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری اور سینیٹر سیف اللہ ابڑولڑ پڑے سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ میں تلخ جملوں کا تبادلہ
    • ٹرمپ کا نیا نقشہ، نیو میکسیکو ’نیو امریکامیںتبدیل
    • 2027 ساوتھ ایشین گیمز، بھارت پاکستان آنےپر راضی
    • سرفراز بگٹی کی میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات، سوئیز پیش
    • پاکستان ٹیم میں مہارتوں کا فقدان عماد وسیم کی کھلاڑیوں پر تنقید
    • انڈونیشیا میں آتش فشاں سرگرم، جکارتہ جانے والی ایمریٹس اور قطر ایئرویز کی پروازیں منسوخ
    • میامی ایئرپورٹ پر ایمیزون کا کارگو طیارہ رن وے سے اتر گیا، 5 افراد ہلاک، 5 زخمی
    • حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟
    • وادی کاغان:برف باری بابوسر ٹاپ نے سفید چادر اوڑھ لی
    • نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ
    • کوک اسٹوڈیو کا ’پسوری‘ یوٹیوب پر ایک ارب ویوز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی میوزک ویڈیو بن گئی
    • مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایک کھرب ڈالر معیشت کے ہدف کے حصول میں فائروال رکاوٹ قرار

    By Khabrain Newsنومبر 29, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    عالمی معاشی امور کے ماہر پروفیسر اسٹیفن ڈیرکون کی جانب سے 5Es پر مشتمل معاشی ترقی کا منصوبہ اور پالیسیوں سے زیادہ متاثر نہ ہونے کے باعث اب پاکستان حکومت نے ایک نیا 5سالہ معاشی منصوبہ تیار کیا ہے جس کا مقصد ملکی معیشت کے حجم کو ایک کھرب ڈالر تک لے جانا ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس منصوبے میں شامل اہم اہداف اس وقت تک حاصل نہیں ہوسکتے جب تک سوشل میڈیا پر لگائی گئی تمام قدغنیں بشمول فائروال کو ختم نہیں کردیا جاتا۔

    اس نئے پانچ سالہ منصوبے کے تحت ملک میں شرح خواندگی کو 70 فیصد تک بڑھانے اور غربت کی شرح کو 13 فیصد تک تک کم کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے تیار کیا گیا ہے جس کا افتتاح جلد ہی وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔

    اس سے قبل برطانیہ سے تعلق رکھنیو الے معاشیات کے پروفیسر اسٹیفن ڈیرکون نے بھی پاکستانی کی معاشی ترقی کے لیے ایک منصوبہ تیار کیا تھا تاہم جس سے کچھ زیادہ متاثر نہیں کیا تھا۔واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کی حکومت نے سوشل میڈیا کو قابو کرنے کے لیے 39 ارب روپے کی لاگت سے ایک فائر وال نصب کی تھی تاہم اس کے نتیجے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کو شدید دھچکا پہنچا ہے اور حکومت کے معاشی ترقی کے اہداف میں سے اہم حاصل نہیں ہوسکیں گے تاوقتیکہ اس فائر وال کو ختم نہیں کردیا جاتا۔

    حکومت کی جانب سے تیار کردہ 5Es یعنی معاشی ترقی کے منصوبے کے تحت پاکستان کو 2035 تک ایک کھرب ڈالر کی معیشت میں تبدیل کرنا ہے تاہم موجودہ معاشی حالات کے تناظر میں آئندہ دس برسوں میں اس کا حجم 500 ارب ڈالر سے تجاور کرتا دکھائی نہیں دیتا۔

    حکومتی منصوبے کے آئندہ پانچ برسوں میں سالانہ 9 اعشاریہ 8 فیصد کی شرح ترقی حاصل کرتے ہوئے 2035 تک معاشی حجم ایک کھرب ڈالر تک لے جایا جائے۔ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آئندہ 23 برسوں میں پاکستان اور بھارت کو آزاد ہوئے 100 برس ہوجائیں گے لیکن کیا ہمیں معلوم ہے کہ 2047 تک ہم کہاں کھڑے ہوں گے؟

    ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومتی تیار کردہ منصوبہ ایک اسٹریٹجک دستاویز ہے جبکہ پروفیسر اسٹیفن کا تیار کردہ معاشی پروگرام ہے اور حکومت کا ارادہ ہے کہ دونوں کو ایک ساتھ شروع کیا جائے۔

    معاشی ترقی کی اس دستاویز کے مطابق اس منصوبے کو 13 پانچ سالہ منصوبوں کی صورت میں نافذ کیا جائے گا اور یہ تمام وزارتوں اور صوبوں کے لیے یکساں ہوگا۔ توانائی کے شعبے میں ہدف ہے کہ قابل تجدید توانائی کے ذرائع میں اضافہ کیا جائے اور اسے دس فیصد تک لے جائا جائے، زر اعانت (سبسڈی) کو کم کیا جائے اور گردشی قرضوں میں کمی لاتے ہوئے توانائی کے شعبے کو فعال رکھا جائے۔

    منصوبے کے تحت ذرائع نقل و حمل کے شعبے میں ریلوے کا حصہ مسافروں کی مد میں پانچ فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد تک لیا جائے گا جبکہ سامان کی رسد کے لیے ریلوے کا حصہ 8 سے بڑھا کر 25 فیصد کرنا ہے تاہم اس کے لیے سی پیک میں شامل ایم ایل ون منصوبے کی تکمیل ضروری ہے۔

    منصوبے میں اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ اس ہرسال ملک میں پندرہ لاکھ نئی نوکریاں پیدا ہوں اور شعبہ صحت میں بھی بہتری لائے ہوئے عالمی انسانی ترقی کے فہرست میں پاکستان کے نمبر کو بہتر بنایا جائے۔ اسی طرح ابتدائی تعلیم کی تکمیل کو یقینی بناتے ہوئے اسے 28 فیصد تک جبکہ ثانوی اعلی تعلیم کی شرح کو 43 فیصد تک لے جانا ہوگا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      چین کی بڑی خلائی کامیابی، زمین پر راکٹ کی پہلی کامیاب واپسی

      سام سنگ دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش کمپنی بننے کے قریب

      پاؤنڈ کی قدر میں کمی، 365 روپے تک گر گیا، یورو 380 روپے پر مستحکم

      تازہ ترین

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ

      مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.