Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط
    • کیون پیٹرسن انگلینڈ کے وائٹ بال مینٹور مقرر
    • پی سی بی کا کھلاڑیوں کے نظم و ضبط کا جائزہ لینے کا فیصلہ
    • حماد اظہر کا20روزہ جسمانی ریمانڈ جاری
    • حمزہ راجہ کی مسٹر یونیورس 2026 میں جیت
    • سابق بارسلونا فارورڈ کرسچن ٹیلو کی ریٹائرمنٹ
    • وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری اور سینیٹر سیف اللہ ابڑولڑ پڑے سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ میں تلخ جملوں کا تبادلہ
    • ٹرمپ کا نیا نقشہ، نیو میکسیکو ’نیو امریکامیںتبدیل
    • 2027 ساوتھ ایشین گیمز، بھارت پاکستان آنےپر راضی
    • سرفراز بگٹی کی میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات، سوئیز پیش
    • پاکستان ٹیم میں مہارتوں کا فقدان عماد وسیم کی کھلاڑیوں پر تنقید
    • انڈونیشیا میں آتش فشاں سرگرم، جکارتہ جانے والی ایمریٹس اور قطر ایئرویز کی پروازیں منسوخ
    • میامی ایئرپورٹ پر ایمیزون کا کارگو طیارہ رن وے سے اتر گیا، 5 افراد ہلاک، 5 زخمی
    • حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟
    • وادی کاغان:برف باری بابوسر ٹاپ نے سفید چادر اوڑھ لی
    • نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ
    • کوک اسٹوڈیو کا ’پسوری‘ یوٹیوب پر ایک ارب ویوز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی میوزک ویڈیو بن گئی
    • مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع
    • یوم دفاع پاکستان 6ستمبر1965ءکے شہدا و غازیوں کو قوم کا خراج عقیدت
    • سیاسی منظر نامے پر نئے صوبوں کی بحث پیپلز پارٹی مخالف،محسن نقوی حامی احسن اقبال کی15نئے صوبوں کی تجویز پر ہلچل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایل این جی کی امپورٹ سے مقامی صنعت کو 192 ملین ڈالرز کا نقصان

    By Khabrain Newsدسمبر 25, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ایل این جی کی امپورٹ سے ایک بار پھر مقامی آئل اینڈ گیس انڈسٹری متاثر ہونا شروع ہوگئی، ایکسپلوریشن کمپنیوں  کو گزشتہ چار ماہ کے دوران 192 ملین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

    ایل این جی کی امپورٹ کے بعد گیس یوٹیلیٹیز نے مقامی فیلڈز سے گیس کی سپلائی کم کردی ہے، جو ایکسپلوریشن کمپنیاں چلاتی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق گیس کی سپلائی میں کل کٹوتی کا حساب 329 ملین کیوبک فٹ یومیہ (mmcfd)  ہے جس کے نتیجے میں ماہانہ 48 ملین ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔

    تیل اور گیس کی صنعت کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار مہینوں میں پیدا ہونے والے اثرات 192ملین ڈالر تک آئے، مزید برآں، گیس کی کمی کی وجہ سے خام تیل کی پیداوار رک جانے سے 5 ارب روپے کا اثر پڑا ہے۔

    حکام نے مزید کہا کہ درآمدی ایل این جی کی 329 ایم ایم سی ایف ڈی کی قیمت چار ماہ کے عرصے میں 500 ملین ڈالر تھی۔

    انھوں نے دعویٰ کیا کہ ٹیکسوں کی وصولی نہ ہونے سے قومی خزانے کو بھی 20 ارب روپے کا نقصان پہنچا، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیوں نے بڑے نقصانات کا دعویٰ کیا ہے،OGDC  کو گزشتہ آٹھ ہفتوں میں تقریباً 8 ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

    جس کی گیس پیداوار کم ہوکر 1,461 ایم ایم سی ایف ڈی، خام تیل کی پیداوار 26,394 بیرل اور ایل پی جی کی پیداوار 1,391 میٹرک ٹن رہ گئی ہے۔

    پی پی ایل نے فیلڈ ڈویلپمنٹ پلانز اور آپریشنل لانگٹیویٹی پر کم پیداوار کے منفی اثرات کو بھی اجاگر کیا ہے۔

    واضح حل کے بغیر گیس کی فراہمی میں مسلسل کمی نے سرمایہ کاری کے لیے ماحول کو منفی کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں اسٹیک ہولڈرز کا توانائی کے شعبے پر اعتماد ختم ہو رہا ہے۔

    صنعتی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کا توانائی کا شعبہ بحران کی طرف بڑھ رہا ہے، کیونکہ مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کار گیس کی پیداوار میں کمی اور معاملات کی بدانتظامی پر مایوسی کا اظہار کررہے ہیں۔

    اس صورتحال نے پاکستان کے توانائی کے شعبے کیلیے پہلے سے ہی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، مقامی گیس کی پیداوار میں زبردست کمی کا سامنا ہے۔

    دستیاب اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سوئی سے 50، قادر پور سے 25، غازی اور ایچ آر ایل سے 70، ناشپا سے 45 ، اور ڈھوک حسین سے پیداوار میں 15 ایم ایم سی ایف ڈی کمی ہوئی ہے۔

    صنعت کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کٹوتیاں مہنگی ایل این جی کی درآمد کیلیے گنجائش پیدا کرنے کیلیے کی جا رہی ہیں، اس حکمت عملی کو پاکستان کے اپ اسٹریم توانائی کے شعبے میں مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی براہ راست توہین کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

    صنعت کے حکام کا کہنا ہے کہ مقامی گیس کی سپلائی میں کمی صرف معاشی غلطی نہیں ہے، بلکہ یہ ایک اسٹریٹجک غلطی ہے، پاکستان کا ایل این جی کی درآمد پر انحصار مالی اور جغرافیائی طور پر بھاری قیمت کی ادائیگی پر منحصر ہے، کیونکہ ملک غیر ملکی سپلائرز پر زیادہ سے زیادہ انحصار کرتا جا رہا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      چین کی بڑی خلائی کامیابی، زمین پر راکٹ کی پہلی کامیاب واپسی

      سام سنگ دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش کمپنی بننے کے قریب

      پاؤنڈ کی قدر میں کمی، 365 روپے تک گر گیا، یورو 380 روپے پر مستحکم

      تازہ ترین

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ

      مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.