بھارتی اداکارہ ہنسیکا بھی ماہرہ خان کی فین گرل

بھارتی اداکارہ ہنسیکا موٹوانی نے بھی پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کی فین ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے خاص تصویر جاری کردی۔

ہنسیکا نے بھارتی چینل اسٹار پلس پر 2000 سے آن ائیر ہونے والا بچوں کا ڈرامہ سیریل ’شاکا لاکا بوم بوم‘ میں چھوٹی بچی کا کردار ادا کیا۔

اس کے بعد 2003 میں بالی ووڈ کی فلم ’‘کوئی مل گیا‘ میں ہریتھک روشن کی دوست کا کردار ادا کیا۔

2007 میں اچانک بطور اداکارہ بھارتی گلوکار و اداکار ہمیش ریشمیا کی فلم ’آپ کا سرور‘ میں جلوہ گر ہوئیں، جنکی خوبصورتی اور جوانی کو دیکھ کر سب لوگ دنگ رہ گئے۔

ہنسیکا اب زیادہ تر تیلگو فلموں میں اداکاری کرتی دکھتی ہیں اور دو سال قبل 4 دسمبر  2022 کو اپنے پرانے دوست سہیل کٹوریا سے شادی کے رشتے میں منسلک ہوئی ہیں۔

تیلگو فلم انڈسٹری میں تہلکہ مچانے والی ہنسیکا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں ماہرہ خان کے ساتھ پوز دیتے دیکھا جاستا ہے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

شیئر کی گئی سیلفی کوئی معمولی نہیں بلکہ ہنسیکا کا ماہرہ خان کی فین گرلن ہونے کا ثبوت ہے۔

تصویر میں دونوں مسکراتے ہوئے کیمرے کی جانب دیکھتی نظر آئیں جبکہ ساتھ کیپشن میں ہنسیکا موٹوانی نے لکھا کہ ‘ کیپشن کی کوئی ضرورت نہیں ہے، یہ گین گرل مومنٹ ہے’۔

ماہرہ خان کی فین فالوئنگ پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی زبردست ہے اور اسکی پہلی وجہ پاکستانی ڈراما ‘ہمسفر’ کا بھارت میں نشر ہونا ہے جس نے سب کو انکا دیوانہ بنا لیا پھر کنگ خان کی فلم ‘رئیس’ میں ماہرہ خان کا بطور ہیروئن کاسٹ کیا جانا بھی انہیں مزید شہرت دلواگیا۔

ماہرہ خان کی اس سے قبل بالی وڈ کے کئی ستارے تعریفیں کرچکے ہیں جن میں ملائیکہ اروڑا، ورون دھون، ریتیک روشن، شہناز گِل، شاہ رخ خان و دیگر شامل ہیں لیکن ہنسیکا موٹوانی اس فہرست میں نیا اضافہ ہیں۔

پاکستان ایک اور سابق کرکٹر سے محروم ہوگیا

پاکستان کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر ارشد پرویز جہانِ فانی سے کوچ کر گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے مائیکروبلاگنگ سائٹ ‘ایکس’ پر پیغام میں بتایا گیا ہے کہ بورڈ سابق انٹرنیشنل کرکٹر ارشد پرویز کے انتقال پر افسردہ ہے۔

پی سی بی کی جانب سے سابق کرکٹر ارشد پرویز کےخاندان اور دوستوں سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق ارشد پرویز نے اور 1978 میں انگلینڈ کےخلاف 2 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

فرسٹ کلاس کرکٹ میں انہوں نے 14 ہزار 986 رنز اسکور کیے ہیں جبکہ اے کرکٹ میں انہوں نے ایک ہزار 560 رنز بنائے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ارشد پرویز کی پیدائش یکم اکتوبر 1953ء کو سرگودھا میں ہوئی تھی اور آج 71 سال کی عمر میں وہ انتقال کر گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان کے سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر اور امپائر نذیر جونیئر بھی لاہور میں انتقال کرگئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نذیر جونیئر شدید علیل تھے اور لاہور کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

اہلخانہ کا کہنا تھا کہ نذیر جونیئر 5 برس قبل ایک ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئے تھے جس کے بعد ان کی طبیعت خراب رہنے لگی تھی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر نے پاکستان کی جانب سے 14 ٹیسٹ اور 4 ایک روزہ میچز میچز کھیلے جن میں انھوں نے مجموعی طور پر 37 وکٹیں حاصل کیں۔

اپنے امپائرنگ کریئر کے دوران نذیر جونئیر نے 15 ون ڈے اور 5 ٹیسٹ میچز میں فرائض انجام دیے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سابق قومی کرکٹر و ایمپائر نذیر جونیئر کے انتقال پر اظہار افسوس اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی وتعزیت کااظہار کیا۔

شادی میں جانے والے باراتیوں کی گاڑی دریا میں جا گری؛ 71 ہلاکتیں

افریقی ملک ایتھوپیا میں باراتیوں کو لے کر جانے والا ٹرک دریا میں گر کر ڈوب گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افسوسناک حادثے میں شدید زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 68 مردوں اور 3 خواتین کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔

تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا تاہم عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جب کہ ٹرک میں گنجائش سے زیادہ مسافر بھی تھے۔

حادثے کا شکار ہونے والا ٹرک شادی میں شرکت کے لیے جا رہا تھا اور ہلاک ہونے والے تمام افراد قریبی رشتے دار تھے۔

شادی کے گھر کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں اور پورے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مسافروں کو بس سے نکال کر اسپتال منتقل کیا تھا۔

یاد رہے کہ ایتھوپیا میں ٹریفک حادثات عام ہیں جن کی وجوہات میں ناکارہ گاڑیاں، ناقص ٹریفک نظام اور قوانین کی خلاف ورزی شامل ہیں۔

سال کا سب سے بڑا سرپرائز، آشا بھوسلے کی ’توبہ توبہ‘ پر پرفارمنس

لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے نے  اپنے کانسرٹ میں کرن اوجلہ کے مقبول گانے ’توبہ توبہ‘ کو اپنی منفرد آواز اور انداز میں پیش کر کے سامعین کے دل موہ لیے۔

گانا ’توبہ تو بہ‘ فلم ’بیڈ نیوز‘ کا ہےجس میں وکی کوشل اور ترپتی دمری نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

 آشا جی نے نہ صرف گانا گایا بلکہ وکی کوشل کے مشہور ڈانس اسٹیپس کو بھی اپنی پرفارمنس میں شامل کیا، جس نے کانسرٹ کے شرکاء کو خوب محظوظ کیا۔

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آشا بھوسلے نے نہایت دلکش انداز میں ’توبہ توبہ‘ گایا اور سامعین کو حیرت زدہ کر دیا۔

 ویڈیو کے ساتھ ایک پوسٹ میں لکھا گیا کہ ’کیا سرپرائز ہے، آشا بھوسلے گانا گاتے اور وکی کوشل کے اسٹیپس کو میچ کرتے ہوئے، یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر آج سب سے بہترین چیز ہے۔‘

گلوکار کرن اوجلا نے بھی اس ویڈیو پر ردعمل دیا اور اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں لکھا کہ ’آشا بھوسلے موسیقی کی زندہ دیوی نے توبہ  توبہ گایا… ایک ایسا گانا جسے ایک گاؤں کے چھوٹے سے بچے نے لکھا، جس کا موسیقی کا کوئی بیک گراؤنڈ نہیں تھا اور نہ ہی ساز بجانے کا علم۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’یہ گانا نہ صرف مداحوں بلکہ موسیقی کے فنکاروں میں بھی بے پناہ مقبول ہوا، لیکن یہ لمحہ واقعی ایک تاریخی موقع ہے، جسے میں کبھی نہیں بھول سکوں گا۔ میں بے حد شکر گزار ہوں اور یہ لمحہ مجھے مزید ایسی دھنیں تخلیق کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔‘

’توبہ توبہ‘ فلم ‘بیڈ نیوز‘ کا ایک مشہور گانا ہے، جس کی موسیقی اور بول کرن اوجلہ نے تخلیق کیے تھے۔ وکی کوشل کے منفرد ڈانس اسٹیپس اور ترپتی دمری کی دلکشی نے گانے کو ایک الگ پہچان دی۔

یہ گانا یوٹیوب اور انسٹاگرام رِیلز میں بھی خوب چھایا رہا اور معروف شخصیات نے بھی اسکا استعمال کرتے ہوئے اپنی ویڈیوز جاری کی تھیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا سجاول میں غیرملکی سیاحوں سے لوٹ مار کا نوٹس

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سجاول کی حدود میں دو غیرملکی سیاحوں سے لوٹ مار کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اس قسم کے واقعات ملک کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں، سجاول پولیس فوری سیاحوں کے ساتھ رابطہ کرے اور انکو اپنی فیملیز کے ساتھ رابطے کے لیئے عارضی طور پر موبائل فون دیے جائیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سیاح ہمارے مہمان ہیں، ان کے ساتھ اس قسم کا رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ایس ایس پی سجاول نے بریفنگ میں بتایا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈکیت تک پہنچ گئے ہیں، آٹھ مشکوک لوگ گرفتار کیے ہیں جن سے تفتیش جاری ہے، جلد موبائل لوٹنے والوں کو گرفتار کر کے سی ایم سیکریٹریٹ کو آگاہی کیا جائے گا۔

ایس ایس پی سجاول نے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کو بتایا کہ میں نے دونوں غیر ملکی سیاحوں سے ملاقات کی ہے، دونوں سیاحوں سے صرف موبائل فون چھینے گئے ہیں، نقد رقم یا نقصان نہیں  پہنچا، سی سی ٹی وی کی مدد سے موبائل لوٹنے والوں تک رسائی ہونے والی ہے۔

ملک کی طرح بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

 محکمہ موسمیات  نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کی طرح بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

موسم کی تازہ ترین اپ ڈیٹ کے حوالے سے جاری بیان میں محکمہ موسمیات نے بتایا کہ   بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جزوی آبر آلو رہے گا جب کہ پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔

 محکمہ موسمیات نے کہا کہ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1 اور قلات 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 اور ڑوب میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 7 اور تربت میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس کے علاوہ نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 7 اور چمن میں 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بیان میں بتایا گیا کہ  گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 13 اور جیوانی میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ہیڈ کانسٹیبل کی بیٹی اورقومی باکسنگ چیمپئین کیلیے خصوصی انعام

آئی جی ریلویز پولیس نے کوئٹہ کے ہیڈ کانسٹیبل کی بیٹی اور قومی باکسنگ چیمپئن ملائکہ زاہد کو خصوصی انعام سے نوازا۔

لاہور میں سینٹرل پولیس آفس ریلویز میں آئی جی ریلویز پولیس نے کوئٹہ کے ہیڈ کانسٹیبل زاہد قیوم کی بیٹی کی صلاحیت اور کارناموں کو سراہتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے کا خصوصی انعام دیا۔ ملائکہ زاہد اب تک قومی ویمن باکسنگ میں 5 اور دیگر ٹورنامنٹس میں 19 گولڈ میڈلز حاصل کرچکی ہیں۔ ملائکہ نے 6 پروفیشنل باکسنگ مقابلوں میں بھی برتری حاصل کی۔

آئی جی ریلویز پولیس نے ملائکہ کی حوصلہ افزائی کیلئے سینٹرل پولیس آفس ریلویز مدعو کیا اور باکسنگ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی۔ آئی جی نے ملائکہ زاہد کو اپنی پڑھائی جاری رکھنے اور مزید محنت کرنے کا مشورہ دیا۔ کوئٹہ ڈویژن کے ہیڈ کانسٹیبل زاہد قیوم اور ملائکہ نے آئی جی کی خصوصی توجہ اور انعام سے نوازنے پر شکریہ ادا کیا۔

باکسنگ چیمپئن ملائکہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اس جذبے کو قائم رکھتے ہوئے پاکستان کا عالمی سطح پر نام روشن کریں گی۔

ٹیکس جمع کرنیوالی فیلڈ فارمیشنز کے دفاتر آج، کل رات گئے تک کھلے رکھنے کا حکم

ملک بھرمیں ٹیکس جمع کرنیوالی فیلڈ فارمیشنوں کے دفاتر آج اور کل 5 بجے کے بجائے رات گئے تک کھلے رکھنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو بھی فیلڈ فارمیشنوں کے دفاتر کھلے رہے۔

ٹیکس گزاروں نے ٹیکس واجبات کی ادائیگی کے لیے اسٹیٹ بینک پاکستان نے ٹیکس جمع کرنیوالی مجاز بینک برانچوں کو احکامات جاری کیے۔

مرکزی بینک کے احکامات کے مطابق آج اور کل نیشنل بینک اور اسٹیٹ بینک کی ٹیکس جمع کرنیوالی برانچیں رات 9 بجے تک کھلی رہیں گی۔

پی ٹی آئی احتجاج؛ عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

پی ٹی آئی احتجاج میں عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی پر توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر  کرلی گئی۔

ہائی کورٹ  کی جانب سے  تحریک انصاف  کے احتجاج میں عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے پر تاجر تنظیم کے صدر کی توہینِ عدالت  کی درخواست موسم سرما کی تعطیلات کے بعد 16 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر  کی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اسد عزیز کی درخواست پر سماعت کریں گے ۔ واضح رہے کہ عدالتی حکم پر سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اور آئی جی نے جواب جمع کروا رکھا ہے ۔

رجسٹرار آفس نے کیس 16 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کر دی ہے۔

عمران خان نے کہا ہے اسٹیبلشمنٹ یا کسی ملک کے کہنے پر ڈیل نہیں کروں گا، علیمہ خان

بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ یا کسی ملک کے کہنے پر ڈٰیل نہیں کروں گا۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ عدلیہ کا مذاق بنایا گیا ہے۔ میں ہر کیس لڑوں گا۔ جب کیسز لڑ رہا ہوں تو مجھے ڈیل کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ اسٹیبلشمنٹ یا کسی ملک کے کہنے پر ڈیل نہیں کروں گا۔

علیمہ خان کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے کہ 9 مئی انہوں نے کیا جنہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج چرائی۔ 9 مئی کی سازش پہلے سے کی گئی تھی۔ جن لوگوں نے 9 مئی کے بعد پارٹی چھوڑی ان کے کیسز معاف کردئیے گئے۔ 26 نومبر کے لاتعداد لوگ مسنگ ہیں۔ لال مسجد کی طرح لاشیں دفنائی گئی ہیں۔ آپ ملک کی سرحدوں کی فکر کریں۔ دو مطالبات ہیں  9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن بنائے جائیں اور بے گناہ قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ وہ بنی گالہ میں ہاؤس اریسٹ پر نہیں جائیں گے۔ توشہ خانہ 2 کیس بھی توشہ خانہ کے پہلے کیس جیسا ہے۔ القادر یونیورسٹی کیس میں 6 تاریخ کو بانی پی ٹی آئی کوسزا سنانی ہے۔ القادر کیس اور توشہ خانہ 2 اعلی عدالتوں میں ختم ہوجائیں گے۔