طیارہ حادثہ، جنوبی کورین کمپنی کے مالک نے سرجھکا کر معافی مانگ لی

حادثے کا شکار ہونے والے جنوبی کورین فضائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے سانحے پر قوم سے معافی مانگی ہے۔

جنوبی کوریا کی نجی ایئرلائن جیجو کے مالک (چیف ایگزیکٹیو آفیسر) ’کم ای بے‘ نے اتوار کے روز اپنی ٹیم کے ہمراہ سر جھکا کر معافی مانگی اور حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جبکہ اُن سے معافی کا طلبگار بھی ہوں۔

واضح رہے کہ موان ایئرپورٹ کے رن وے پر گیئر کے کام نہ کرنے کی وجہ سے طیارہ پھسل کر کنکریٹ کے باڑ سے ٹکرا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 179 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار بدقسمت مسافر طیارہ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک سے واپس آرہا تھا، جس میں 175 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے۔

پاکستان کی علی سسٹرز اسکاٹش جونیئر اوپن اسکواش کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور سے تعلق رکھنے والی علی سسٹرز نے شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکاٹش جونیئر اوپن اسکواس چیمپین شپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا اور برانز میڈلز کا حصول یقینی بنالیا۔

اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرگ میں جاری اسکاٹش جونیئر اوپن اسکواش چیمپین شپ کے گرلز انڈر-17 ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں مہوش علی نے اپنی حریف ڈاہیلہ کو 1-3 سے شکست دے دی۔

گرلز انڈر- 15 ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں دوسری بہن سحرش علی نے میزبان کھلاڑی فریحہ کو کوئی گیم ہارے بغیر0-3 سے مات دیکھ کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

خیال رہے کہ علی سسٹرز کی سب سے چھوٹی بہن اور حال ہی میں امریکی شہر فلاڈیلفیا میں منعقدہ یو ایس اوپن  جونیئر چیمپین شپ کا گرلز انڈر-13 ٹائٹل جیتنے والی ماہ نور علی نے بہترین کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھا۔

ماہ نور علی نے جاری چیمپئن شپ کے گرلز انڈر-13 ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں مد مقابل لیلیان کروپ کو 0-3 سے زیر کرکے اپنی نگاہیں فائنل پر مرکوز کردی ہیں۔

سابق کرکٹر اور فاسٹ بولر عمر گل کے والد کا انتقال ہوگیا

سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر عمر گل کے والد نادر خان کا انتقال ہوگیا ہے،ان کی نماز جنازہ آج ساڑھے 4 بجے پشاور میں ادا کر دی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے عمر گل کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی۔

انہوں نے سوگوار خاندان کے لیے بھی یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت اور استقامت کی دعا کی۔

عمر گل نے 16 اکتوبر 2020 کو ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیاتھا۔ اپنے کیریئر کے دوران عمر گل نے 47 ٹیسٹ میچز، 130 ون ڈے انٹرنیشنل اور 60 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر 2024 کی نامزدگیوں کا اعلان، پاکستانی بھی شامل

آئی سی سی نے ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر 2024 کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم کو بھی آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ 2024 کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

بابراعظم اس وقت ون ڈے انٹرنیشنل میں ٹاپ رینک والے بلے باز ہیں اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں چھٹے نمبر پر ہیں۔

بھارت کے ارشدیپ سنگھ، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور زمبابوے کے سکندر رضا کو بھی ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 کی پہلی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ ہوگیا

ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم کا فیصلہ ہوگیا۔

سنچورین ٹیسٹ میں پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد جنوبی افریقا نے تیسری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمئن شپ کا فائنل انگلینڈ کے تاریخی لارڈز گراؤنڈ میں 11 جون 2025 سے شروع ہوگا جس میں جنوبی افریقا کے مدمقابل دوسری ٹیم کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا کا دوسرا اور بھارت کا تیسرا نمبر ہے، پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ 2 ٹیمیں ہی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلیں گی۔

واضح رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہر ٹیم 2 سال کے سائیکل میں میچز کھیلتی ہے، رواں سائیکل جون 2023 میں شروع ہوا تھا جو جون 2025 میں ختم ہوگی۔

آئی سی سی کی جانب سے 2019 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا اعلان کیا گیا تھا اور 2021 میں ہونے والے پہلے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دی تھی جبکہ 2023 میں ہونے والے فائنل میں بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا مزہ چکھنا پڑا تھا۔

امبانی نے منائی سلمان خان کی شاندار سالگرہ، دلکش تصاویر وائرل

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان 27 دسمبر کو 59 برس کے ہوگئے، جن کی سالگرہ پر جام نگر میں امبانی کی طرف سے شاندار تقریب رکھی گئی۔

امبانی کی جانب سے آرگنائز کی جانے والی سالگرہ کی تقریب میں سلمان خان کے خان اور قریبی دوستوں کے ساتھ شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

سلمان کے بہنوئی اتل اگنی ہوتری نے پارٹی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں میں سلمان کو چار منزلہ لمبا کیک کاٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔

کیک کاٹنے کی ویڈیو میں سلمان کی والدہ سلمیٰ خان، سوتیلی ماں ہیلن، بھائی سہیل خان، بہن ارپیتا اور الویرا، بہنوئی آیوش شرما، رتیش دیش مکھ، جینیلیا ڈی سوزا، مکیش امبانی اور نیتا امبانی کو بھی تالیاں بجاتے اور گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سلمان خان اور ان کے خاندان کے افراد اس خاص دن کو منانے کےلیے خصوصی پرواز سے گجرات پہنچے، سہیل خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں خاندان کو جہاز میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ سلمان کی دوست، رومانیہ کی اداکار و گلوکارہ لیولیا وینتور بھی خاندان کے ساتھ تھیں۔

سہیل خان نے اپنے بھتیجے اور ملائیکہ اروڑا ارباز خان کے بیٹے ارہان خان، بیٹے نروان خان اور بہن الویرا کے بیٹے آیان اگنی ہوتری کے ساتھ ایک سائن بورڈ کے سامنے بیٹھ کر تصویر شیئر کی ہے جس پر ’’لو یو بھائی جان‘‘ لکھا تھا۔

سہیل خان نے ایک اور تصویر میں اپنے چھوٹے بیٹے یوحان خان کے ساتھ پوز دیا۔ ایک تصویر میں سلمان اور ان کے بہن بھائیوں کا ایک فوٹو فریم دکھایا گیا۔

سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرنے والی ڈینی پانڈے نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر کی ایک سیریز شیئر کی۔ پہلی تصویر میں ڈینی، وردہ خان اور الویرا خان اگنی ہوتری کو ایک عظیم الشان ریزورٹ کے اندر سوئمنگ پول کے سامنے پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ڈینی نے آتش بازی کی ایک ویڈیو اور سلمان کی 2014 کی فلم کِک کا گانا ’’جمعے کی رات‘‘ بھی شیئر کیا۔ مشہور فٹنس انسٹرکٹر یاسمین کراچی والا بھی تقریبات کا حصہ تھیں اور انہوں نے بھی تقریب کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

تقریب میں اننت امبانی اور ان کی اہلیہ رادھیکا مرچنٹ کو بھی سلمان خان کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

گورنر سندھ کا سال نو پر کراچی میں آتش بازی کا نیا عالمی ریکارڈ بنانے کا اعلان

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 31 دسمبر کو گورنر ہاؤس میں آتش بازی کا نیا عالمی ریکارڈ بنانے کا اعلان کردیا۔

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق کامران ٹیسوری کی ہدایت پر نئے سال کے جشن کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

نئے سال کی خوشی میں جی ایف ایس بلڈرز کے تعاون سے 40 منٹ تک آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ہوگا۔

تاریخ ساز آتش بازی کے مظاہرہ دیکھنے کے لئے گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لئے کھلے رہیں گے۔

اقتدار اور جیل سے رہائی کی نظریں بھی امریکا کی طرف ہیں، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان  نے کہا ہے کہ اقتدار اور جیل سے رہائی کی نظریں بھی امریکا کی طرف ہے،  دس کروڑ سے زیادہ لوگ غربت میں جی رہے ہیں اور حکمران عیاشیاں کررہے ہیں۔

دیرلوئر میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  تمام مذاہب اور مسالک قابل احترام ہے، جماعت اسلامی ملک میں اتحاد واتفاق چاہتا ہے،  قران اور حدیث کا نظام ہی اس ملک کی بہتری کا حل ہے۔

حافظ  نعیم الرحمان نے کہا کہ  دیرلوئر۔ جماعت اسلامی کے پاس دیانتدار قیادت موجود ہے، دنیا کا بڑا دہشت گرد امریکہ ہے، اقوام متحدہ اور امریکہ کو فلسطین کی بچوں کی لاشیں نظر نہیں اراہی؟

انہوں نے کہا کہ  فلسطین میں خون کی ندیاں بہہ رہی ہے مگر امریکہ خاموش ہے، پاکستان میں اسلامی نظام کا نفاذ ہی جماعت اسلامی کا منشن ہے۔

امیر جماع اسلامی نے کہا کہ اقتدار اور جیل سے رہائی کی نظریں بھی امریکہ کی طرف ہے،  دس کروڑ سے زیادہ لوگ غربت میں جی رہے ہیں اور حکمران عیاشیاں کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر عجیب و غریب ڈشز کے بعد آئس کریم بریانی بھی وائرل

آئس کریم اور بریانی دو مشہور اور عالمی سطح پر پسند کیے جانے والی دو الگ الگ ڈشز ہیں لیکن اگر ان دونوں کو ملا دیا جائے تو کیا ہوگا ہے؟

آئس کریم بریانی کا تجربہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس نے کھانے کے بہت سے شائقین کو حیران کر دیا ہے۔

یہ غیر معمولی امتزاج ممبئی میں مقیم آن لائن تخلیق کار حنا کوثر راد کی طرف سے آیا ہے جو بیکنگ اکیڈمی بھی چلاتی ہیں۔

حنا نے اپنی اکیڈمی میں سات روزہ بیکنگ کورس کی تکمیل کے موقع پر جشن کے ایک حصے کے طور پر اس فیوژن ڈش کی نقاب کشائی کی۔

ایک وائرل کلپ میں حنا دو بڑی بریانی کے برتنوں کے ساتھ کھڑی ہیں جس میں اسٹرابیری آئس کریم ہے۔
وہ ایک پتیلے کا ڈھکن اٹھاتی ہیں جو دیکھنے والوں کو متضاد ساخت اور رنگوں کو قریب سے دیکھنے کا موقع دیتا ہے۔

اسے پسند کریں یا اس سے نفرت کریں، آئس کریم بریانی نے انٹرنیٹ کے عجیب و غریب کھانے کے رجحانات میں سے ایک کے طور پر اپنا مقام بنا لیا ہے۔ اور اگر کچھ نہیں تو اس امتزاج نے ہمیں تجرباتی کھانا پکانے کی الگ ہی دنیا کی ایک جھلک فراہم کی ہے۔

یورپ میں صرف ٹائپ سی چارجر استعمال کا قانون نافذ

یورپی یونین کی جانب سے نافذ کردہ قانون کے مطابق، آج سے یورپ بھر میں صرف ٹائپ سی چارجر استعمال کیے جائیں گے۔

ملک بھر میں ایک جیسے چارجر کے اصول کو یورپی یونین کی کونسل نے اکتوبر 2022 میں منظور کیا تھا۔

الیکٹرانک آلات کے مینوفیکچررز کو اپنی مصنوعات کے ڈیزائن کو ایڈجسٹ کرنے اور تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے مدت فراہم کی گئی تھی۔

ایک جیسے چارجر کے قوانین موبائل فونز، ٹیبلٹس، ڈیجیٹل کیمرے، ہیڈ فون، ہیڈ سیٹس، ویڈیوگیم کنسولز، پورٹیبل اسپیکرز، ای ریڈرز، کی بورڈز، ماؤس، پورٹیبل نیویگیشن سسٹمز اور ایئربڈز پر لاگو ہوں گے۔

تاہم 28 اپریل 2026 سے ٹائپ سی چارجر کا قانون لیپ ٹاپ پر بھی لاگو ہوگا۔

یکساں چارجر کا استعمال کافی فوائد بھی رکھتا ہے جو کہ درج ذیل ہیں:

صارفین کی سہولت

لوگ اپنے موبائل فون اور دیگر اسی طرح کے الیکٹرانک آلات کو ایک ہی USB-C چارجر سے چارج کر سکیں گے اور مختلف چارجرز خریدنے اور اسے رکھنے کی جھنجھٹ سے بچ جائیں گے۔

الیکٹرانک ویسٹ میں کمی

ضائع شدہ اور غیر استعمال شدہ چارجرز سالانہ تقریباً 11000 ٹن الیکٹرانک فضلات کا سبب بنتے ہیں۔ نئے قوانین چارجرز کو دوبارہ استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، جو ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

رقم کی بچت

اب لوگ چارجر کے بغیر نئے الیکٹرانک آلات خرید سکتے ہیں۔ اس سے صارفین کو چارجر کی غیر ضروری خریداریوں پر سالانہ تقریباً 250 ملین یورو کی بچت میں مدد ملے گی۔

چارجنگ اسپیڈ

نئے اصول اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کرتے ہیں کہ کسی ڈیوائس کے لیے چارجر استعمال کرتے وقت چارجنگ کی رفتار ایک جیسی ہی ہوگی۔