لاہور بڑی ممکنہ دہشتگردی سے بچ گیا

قانون نافذ والے اداروں کی بروقت کارروائی کے باعث لاہور بڑی ممکنہ دہشتگردی سے بچ گیا ہے۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لاہور کی بتی چوک پر گاڑی سے بھاری اسلحہ برآمد کرکے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اسی پی سٹی کے مطابق ملزمان سے پانچ رائفلیں،ایک پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

ایس پی سٹی نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق شیخوپورہ سے ہے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

سعودی عرب میں ماہرہ خان کے ’بولڈ ڈریس‘ پر تنقید

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کی تقریب میں بولڈ ڈریس میں شرکت ان کو مہنگی پڑگئی۔

ماہرہ خان ان دِنوں سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں وہ فلموں سے متعلق چند تقریبات میں شرکت کر رہی ہیں۔

اداکارہ نے گزشتہ روز سعودی عرب میں ہونے والی ایک ایوارڈز نائٹ کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ تقریب میں اداکارہ نے ایک بولڈ ڈریس زیب تن کیا تھا جو ان کے مداحوں کو بالکل بھی نہ بھایا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ماہرہ خان کو اسی سیاہ رنگ کے بولڈ ڈریس میں گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ماہرہ خان کا بغیر آستین کا یہ سیاہ لباس مداحوں کو بالکل پسند نہ آیا۔ صارفین نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنادیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ خود کی نمائندگی کر رہی ہیں یا پاکستان کی؟‘

ایک صارف نے ان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ’انڈیا کی کاپی میں کچھ بھی کر جاتی ہیں‘۔

ایک صارف نے ان کے وزن پر تنقید کر ڈالی۔

ایک صارف ان کے اس بولڈ ڈریس سے کافی حیران دِکھائی دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ کو شرم آنی چاہئے‘۔

ایک صارف نے ان کے اس انداز پر مایوسی کا اظہار بھی کیا۔

ماہرہ خان حال ہی میں بزنس ٹائیکون سلیم کریم سے رشتہ ازدواج میں بندھی ہیں۔ اداکارہ کی شادی کی مختلف تقریبات سے تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھیں۔

اداکاراؤں کو بولڈ لباس پہننے سے گریز کرنا چاہیے، بلال قریشی

کراچی: اداکار بلال قریشی نے کہا ہے کہ بولڈ لباس ہمارے کلچر اور اقدار کے خلاف ہے۔

بلال قریشی کا پوڈ کاسٹ انٹرویو میں کہنا تھا کہ اداکارائیں تنقید سے بچنے کے لیے بولڈ لباس پہننے سے گریز کریں۔ ایک ساتھی اداکارہ بولڈ لباس پہننے پر ہونے والی تنقید سے پریشان تھیں ان کو بھی یہی کہا کہ آپ کو اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالنے سے گریز کرنا چاہیے تھا۔

اداکار بلال قریشی کا مزید کہنا تھا کہ میں کسی مذہبی بحث میں پڑنا نہیں چاہتا لیکن سچ تو یہ ہے کہ ہماری کچھ اخلاقی اور معاشرتی اقدار ہیں جن کی عزت اور خیال کرنا چاہیے۔ میری بیوی اور بہنوں نے کبھی بولڈ لباس نہیں پہنا پھر بھی وہ خوبصورت نظر آتی ہیں۔
بلال قریشی نے کہا کہ جب کوئی بولڈ لباس پہننے گا تو اسے لوگوں کی تنقید کا سامنا تو کرنا پڑے گا۔ بہتر ہے کہ اس طرح کا کام کیا ہی نہ جائے۔

سرکاری ملازمین کے بچوں کو ترجیحاً نوکری کیوں؟ کیا باقی بچے پاکستانی نہیں؟ چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ سرکاری ملازمین ہی کے بچوں کو ترجیحاً نوکری کیوں دی جاتی ہے؟ کیا باقی بچے پاکستانی نہیں؟

جنرل پوسٹ آفس اسلام آباد میں بھرتی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی، جس میں عدالت نے سرکاری ملازمین کے بچوں کو ترجیحی بنیادوں پر بھرتی کرنے پر سوالات اٹھا دیے۔

دوران سماعت چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیے کہ کیا وزیراعظم کےپاس یہ اختیار ہے کہ خود سے پالیسی تبدیل کرے؟ سرکاری ملازمین کے بچوں کو ترجیحی بنیادوں پر نوکری دینے کی خیراتی پالیسیاں کیوں بنائی جاتی ہے؟
چیف جسٹس نے کہا کہ اس طرح کی پالیسی بناکر آئین کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔ ہمت پکڑیں اور وزیراعظم کو لکھیں کہ یہ پالیسی غلط ہے۔ ترجیحی بنیادوں پرصرف سرکاری ملازمین ہی کے بچوں کو نوکری کیوں ملے؟ کیا باقی بچے پاکستانی نہیں؟

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ یہ پالیسی سابقہ حکومت کے دور میں بنی، جس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پھر کہہ دیں کہ سابقہ حکومت آئین سے بالا تر تھی۔ ایسی پالیسی کو اٹھا کر باہر پھینک دینا چاہیے۔ آئین ہر چیز سے بالا تر ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اس معاملے پر حکومت سے ہدایات لینے کی استدعا کردی۔

بعد ازاں عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی۔

شیخ رشید اور سبطین خان سمیت متعدد امیدواروں کے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف اپیلیں منظور

اسلام آباد: الیکشن ٹربیونل میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیلوں کی سماعت آج بھی جاری ہے۔

آج بانی پی ٹی آئی عمران خان اور تحریک انصاف کے صدر پرویز الہی کی اپیلوں پر بھی سماعت ہوگی۔

راولپنڈی میں الیکشن ٹریبیونل نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی اپیل منظور کرلی۔
ٹریبیونل نے ریٹرننگ آفیسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سبطین خان کو صوبائی حلقہ پی پی 88 میانوالی سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

الیکشن ٹربیونلز نے حلقہ این اے 56 اور این اے 57 سے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، این اے 55 سے سابق وزیر قانون راجہ بشارت، اٹک سے تحریک انصاف کی ایمان طاہر صادق کے بھی کاغذات منظور کرلیے۔

این اے 55 سابق وزیر اعجاز الحق کی اپیل بھی منظور ہوگئی۔ الیکشن ٹربیونل نے کہا کہ معمولی باتوں پر پہلی بار کاغذات نامزدگی مسترد ہوتے دیکھ رہے ہیں۔

فواد چوہدری کے چچا چوہدری شہباز حسین کے جہلم سے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیل خارج کرتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر کا نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھا۔ ان پر اثاثے ظاہر نا کرنے کے اعتراضات تھے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے الیکشن ایپلیٹ ٹریبونل نے پی ٹی آئی کے الیاس مہربان، عامر مغل، شیراز کیانی، زبیر فاروق سمیت 51 اپیلوں پر الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کرکے کل تک جواب طلب کرلیا۔

کوٹہ پر سرکاری ملازمین کے بچوں کو نوکری دینے پر چیف جسٹس برہم

سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمین کے بچوں کو کوٹہ پر بھرتی کرنے پر سوالات اٹھا دیے, چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو نوٹس کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ہمت پکڑیں، وزیراعظم کو لکھیں کہ یہ پالیسی غلط ہے، کیا وزیراعظم کے پاس یہ اختیار ہے کہ خود سے پالیسی تبدیل کرے، ایسی خیراتی پالیسیاں کیوں بناٸی جاتی ہیں؟

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے جنرل پوسٹ آفس اسلام آباد میں بھرتی سے متعلق کیس کی سماعت کی، اس دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس طرح کی پالیسی بناکر آٸین کی دھجیاں اڑا دی گٸی ہیں، کوٹہ پر صرف سرکاری ملازمین کے بچوں کو نوکری کیوں ملے؟ کیا باقی بچے پاکستانی نہیں؟

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ یہ پالیسی سابقہ حکومت کے دور میں بنی، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ پھر کہہ دیں سابقہ حکومت آٸین سے بالا تر تھی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایسی پالیسی کو اٹھا کر باہر پھینک دینا چاہیے، آٸین ہر چیز سے بالاتر ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اس معاملے پر حکومت سے ہدایات لینے کی استدعا کردی۔

یورپ میں شدید سردی اور برفانی طوفان سے ٹرانسپورٹ نظام درہم برہم

یورپ میں اسکینڈینیویا کے ممالک کو سردی کی شدید لہر نے جکڑ رکھا ہے۔ انتہائی سردی اور برفانی طوفانوں نے سفر مشکل بنادیا ہے۔ بچوں کے لیے اسکول جانا بھی دوبھر ہوگیا ہے۔ متعدد ممالک میں سیلاب نے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا۔ اب تک دو ہلاکتوں کی اطلاع ملی ہے۔

ہالینڈ میں ایک 75 سالہ شخص تیز ہوائوں کے باعث اپنی بائسیکل سے گر کر ہلاک ہوگیا۔

ڈنمارک، سوئیڈن اور خطے کے دیگر ممالک میں درجہ حرارت منفی 40 سینٹی گریڈ سے بھی نیچے جاچکا ہے۔

سوئیڈش لیپ لینڈ میں کوک جوک ایرنجارکا کے علاقے میں درجہ حرارت منفی 43 سینٹی گریڈ سے بھی نیچے رہا ہے۔ یہ پچیس سال میں سوئیڈن کا جنوری کے دوران کم ترین درجہ حرارت ہے۔

شدید سردی اور برفانی طوفانوں کے باعث پورے خطے میں سفر انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔ کروڑوں افراد گھر تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔ بہت سے مقامات پر ٹرین اور فیری سروس معطل کرنا پڑی ہے۔ اسکینڈینیویا میں بیشتر اسکول بند کردیئے گئے ہیں۔

ڈنمارک، سوئیڈن اور دیگر ممالک میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ بلا ضرورت سفر نہ کریں۔

سائبیریا اور آرکٹک ریجن سے آنے والی سردی کی شدید لہر نے مغربی یورپ کو بھی گرفت میں لے رکھا ہے۔ دارالحکومت ماسکو اور چند دوسرے علاقوں میں درجہ حرارت منفی 30 سینٹی گریڈ تک گرچکا ہے۔

مغربی روس کے مختلف شہروں کی انتظامیہ نے لوگوں سے کہا ہے کہ نقل و حرکت محدود رکھیں اور صحت کا خاص خیال رکھیں۔

مغربی انگلینڈ میں ایک شخص اس وقت ہلاک ہوا جب ایک درخت اس کی کار پر آ گرا۔ یہ حادثہ گلوسٹر شائر کے قصبے کیمبل میں رونما ہوا۔

مغربی یورپ میں سمندری طوفان ’سیاران‘ کی تباہی، 12 افراد ہلاک

انگلینڈ، آئر لینڈ اور ہالینڈ کے بہت سے علاقوں میں شدید سردی اور سیلاب کے کے باعث بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے۔ لوگوں کو سفر میں مشکلات پیش آرہی ہیں، املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ انگلینڈ اور ویلز میں سیلاب کی 300 سے زیادہ وارننگز جاری کی گئی ہیں۔

فرانس میں بھی شدید سردی کے دوران سیلاب سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ زیر آب آنے والے علاقوں سے لوگوں کو نکالنے کا عمل جاری ہے۔ بہت مقامات پر سیلابی ریلو کا رخ موڑنا پڑا ہے۔

سعودی عرب نے غیرملکی ملازمین کا ویزا منسوخ کرنے کیلئے آجروں کو مزید سہولت دیدی

سعودی حکومت نے ملکی آجروں کے لیے غیر ملکیوں کا ورک ویزا منسوخ کرنا مزید آسان بنادیا ہے۔

حال ہی میں کیے گئے اقدامات کے تحت غیر ملکی ورکرز کے اخراج اور ان کی دوبارہ انٹری کو کنٹرول کرنا مزید سہل ہوگیا ہے۔

سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس نے اب آجروں کو الیکٹرانک گورنمنٹ سسٹم کے ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے غیر ملکی ورکرز کے ویزا منسوخ کرنے کی سہولت فراہم کردی ہے۔ ویزا منسوخ کرنے کا یہ آن لائن عمل آجر کے اکائونٹ سے منسلک ہے تاکہ ویزا کی تنسیخ تیزی سے ممکن ہو۔

یاد رہے کہ ورکرز ویزا کے حصول کے لیے ادا کی جانے والی حکومت واپس نہیں کرتی۔

اخراج یا دوبارہ داخلے کے لیے پاسپورٹ کم از کم 90 دن کے لیے کارآمد ہونا چاہیے اور حتمی اخراج کے لیے کم از کم 60 دن تک کارآمد ہونا چاہیے۔

ایگزٹ یا ری انٹری ویزا کو حتمی ایگزٹ ویزا میں تبدیل کرنا صرف سعودی عرب کی حدود میں ممکن ہے۔

سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس رہائشی اجازت ناموں (اقامہ) کے اجرا و تجدید کے علاوہ ایگزٹ، ری اینٹری اور فائنل ایگزٹ ویزا کے اجرا کے لیے ابشر پلیٹ فارم پر موجود ڈجیٹل سہولتوں سے استفادے کو فروغ دے رہا ہے۔

سعودی عرب میں حال ہی میں ویزا کے قواعد میں تبدیلیوں سے غیر ملکی باشندوں کے لیے لچک پیدا کی ہے۔ ایگزٹ اور ری انٹری ویزا کے حامل افراد اب ویزا کے کارآمد ہونے کے آخری دن تک اپنے وطن جاسکتے ہیں۔

سعودی عرب سے باہر موجود ہونے پر بھی یہ لوگ ابشر پلیٹ فارم یا مقیم پورٹل کے ذریعے متعلقہ فیس آن لائن ادا کرکے اپنا ویزا کی آن لائن توسیع کرسکتے ہیں۔

ویزا کے درخواست دینے والوں کے پاس متعلقہ دورانیے کے لیے کارآمد پاسپورٹ ہونا چاہیے اور یہ سمجھنا بھی ضروری ہے کہ ایگزٹ اور ری انٹری ویزا کو فائنل ایگزٹ ویزا میں تبدیل کرنے کے لیے متعلقہ فرد کا سعودی عرب کی حدود میں ہونا لازم ہے۔

سعودی عرب میں غیر ملکی باشندوں کی تعداد ایک کروڑ 34 لاکھ ہے جو ملک کی مجموعی آبادی کا 41.5 فیصد ہے۔ ویزا سے متعلق حالیہ اقدامات کا بنیادی مقصد غیر ملکیوں کی مشکلات دور کرنا، ویزا کی پروسیسنگ آسان بنانا اور انتظامی امور کی انجام دہی کے لیے ڈجیٹل طریقوں کو اپنانا ہے۔

روس یوکرائن جنگ میں بھارتی ساختہ اسلحے کا استعمال، امریکا کے ساتھ بھارت کے تعلقات خراب

روس اور یوکرائن جنگ میں بھارتی ساختہ اسلحے کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے، جبکہ سکھ رہنماؤں کے قتل کے باعث بھارت اور امریکا کے درمیان تعلقات میں دراڑ آگئی ہے۔

مودی سرکار کی عالمی سطح پر دوغلی پالیسیاں کھل کر سامنے آگئی ہیں، بھارت کی بیک وقت روس اور یوکرائن سے تعلقات استوار کرنے کی بھونڈی کوشش بےنقاب ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں یوکرائنی فوج کے ہاتھوں میں بھارتی ساختہ اسلحے کی موجودگی نے تہلکہ مچادیا۔

ثبوت منظرعام پر آنے کے بعد بھارت کی روس یوکرائن جنگ میں غیر جانبداری کا مؤقف جھوٹا پڑ گیا۔

ذرائع کے مطابق یوکرائن سے ملنے والے مخصوص اسلحے کی تیاری ہندوستان میں ہوتی ہے، یوکرائن ہندوستان سے ملنے والا ساختہ اسلحہ آرمینیہ کو بھی فروخت کر چکا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یوکرائن جنگ میں بھارتی گولہ بارود کی فراہمی سفارتی کشیدگی کا سبب بنے گی، یوکرائن کو اسلحے کی فراہمی سے ہندوستان کے روس کے ساتھ تعلقات خراب ہوں گے۔

دوسری جانب عرب خبر رساں ادارے الجزیرہ کا کہنا ہے کہ سکھ رہنماؤں کے قتل کی سازش بے نقاب ہونے پر بھارت اور امریکا کے درمیان تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

گزشتہ سال جون میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کو بھارت نے کینیڈا کی سر زمین پر قتل کروایا تھا، جبکہ سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی بھارتی سازش کو امریکا نے بے نقاب کیا تھا۔

امریکی خبر رساں ادارے ”فنانشل ٹائمز“ کے مطابق مودی سرکار نے سازش بے نقاب ہونے پر تعلقات خراب ہونے کا اعتراف کر لیا۔

کشیدہ حالات کے باعث امریکی صدر جو بائیڈن نے ہندوستان کے یوم جمہوریہ کا دعوت نامہ بھی ٹھکرا دیا۔

بائیڈن کے نئی دہلی آنے سے انکار پر مودی سرکار نے کواڈ گروپ کا اجلاس ملتوی کردیا۔

امریکی ادارہ برائے مذہبی آزادی نے بھارت کو تشویش ناک ملک میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ دونوں ممالک میں ٹیکنالوجی کی منتقلی اور دفاعی معاہدوں پر پیش رفت سست پڑ گئی ہے۔

چھوٹے نواب سیف علی خان اور کرینہ کپور نے کولکتہ کرکٹ ٹیم خرید لی

 ممبئی: بالی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان اور ان کی اہلیہ کرینہ کپور نے کولکتہ کرکٹ ٹیم خرید لی۔ 

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق بالی وڈ جوڑی نے انڈین اسٹریٹ پریمیئر لیگ کی ٹیم کو خریدا ہے اور وہ اس پر بہت خوش ہیں۔

سیف علی خان اور کرینہ کپور کا بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ آئی ایس پی ایل کے ساتھ پارٹنر شپ ان کی کرکٹ کے کھیل کے ساتھ محبت کا اظہار ہے۔

بھارتی اداکار کے والد منصور علی خان پٹودی انڈین کرکٹ ٹیم کےکپتان بھی رہے ہیں جبکہ ان کی والدہ کا تعلق کولکتہ سے ہے۔

آئی ایس پی ایل کی دیگر ٹیموں کے مالکان میں بالی وڈ کے اداکار امیتابھ بچن، اکشے کمار اور ہریتھک روشن بھی شامل ہیں۔

انڈین سٹریٹ پریمیئر لیگ کا آغاز 6 مارچ سے ہوگا اور یہ ایونٹ 15 مارچ تک جاری رہے گا جبکہ ایونٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔