وزیراعظم شہباز شریف آج ہوم گرون اکنامک ایجنڈے کا اعلان کرنے جا رہے ہیں، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج ہوم گرون اکنامک ایجنڈے کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔

اڑان پاکستان۔ہوم گرون نیشنل اکنامک پلان 2024-29ءکے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہوم گرون اکنامک ایجنڈا ”میڈ ان پاکستان“ معاشی اصلاحات کا ایجنڈا ہے، ملک ڈیفالٹ سے استحکام کی طرف آیا اور اب استحکام سے ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ الحمد اللہ پاکستان کے تمام معاشی اشاریئے بہتر ہوئے ہیں، ہوم گرون ایجنڈا ایک اہم اقدام ہے، ہوم گرون ایجنڈے کے تحت معاشی ترقی کا سفر طے کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کو خوشخبریاں ملیں گی، معاشی اصلاحات کا ایجنڈا پاکستان اور پاکستان کے عوام کی ترقی کے لئے ہے۔

پے در پے شکستوں نے روہت شرما کو ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور کردیا

ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں کلین سوئپ اور آسٹریلیا میں پے در پے شکستوں کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بننے والے کپتان روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روہت شرما آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے آخری میچ سڈنی ٹیسٹ میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں گے، اس وقت ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کو 1-2 سے برتری حاصل ہے جبکہ بارش کے باعث ایک ٹیسٹ میچ ڈرا ہوا تھا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) حکام اور سلیکٹرز کو بھی اس بارے میں علم ہے، روہت شرما اپنی ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو نہیں بدلیں گے۔

تاہم روہت شرما ریٹائرمنٹ کے حوالے سے اعلان کب کریں گے اسکا تاحال حتمی وقت سامنے نہیں آیا ہے لیکن سڈنی ٹیسٹ میچ کو انکے انٹرنیشنل کیرئیر کا آخری میچ تصور کیا جارہا ہے۔

دورہ آسٹریلیا کے دوران روہت شرما نے اس سیریز کے 3 ٹیسٹ میچوں کی 6 اننگز میں صرف 31 رنز بنائے ہیں۔

واضح رہے کہ روہت شرما نے اس سال جون میں ٹی20 ورلڈکپ کا فائنل جیتنے کے بعد پریزینٹیشن سیریمنی کے دوران ٹی20 فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا تاہم وہ پاکستان میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی کیلئے قیادت کے فرائض نبھائیں گے۔

امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی، 3 افراد ہلاک

لوزیانا: (دنیا نیوز) امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی، 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفان کئی ریاستوں تک پھیل گیا، ٹیکساس، لوزیانا، مسی سپی، جارجیا، الاباما، ٹینیسی، شمالی اور جنوبی کیرولائنا طوفان سے شدید متاثر ہوئے۔

گرج چمک کے ساتھ 150 سے زائد طوفانی بگولوں نے تباہی مچائی، طوفان کے باعث 383 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، طوفانی بگولوں سے گھروں کی چھتیں اُڑگئیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق شمالی فلوریڈا اور کیرولینا سمیت کئی شہروں میں ژالہ باری بھی ہوئی، دو لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہوگئے۔

26ویں ترمیم کے بعد عدالتی نظام مفلوج، ملک میں مارشل لا ہے، اسد قیصر

سابق اسپییکر قومی اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالتی نظام مفلوج ہوگیا ہے، انسانی حقوق محفوظ ہیں ملک میں مارشل لا نافذ ہے.

پشاور مییں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ   اس وقت ہمارے خلاف بے تحاشا مقدمات قائم ہیں، اپنے ارکان اسمبلی کے خلاف جعلی مقدمات قائم کئے گئے ہیں، 26 نومبر کو پی ٹی آئی کے کارکنوں پر تشدد کیا گیا۔

اسد قیصر  نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالتی نظام مفلوج ہوگیا ہے، انسانی حقوق محفوظ ہیں ملک میں مارشل لا نافذ ہے، بانی چیئرمین عمران خان سے جیل میں ملاقات ہوئی ان پر کوئی دباؤ نہیں، بانی چیرمین کا مؤقف ہے جب تک کارکن رہا نہیں ہوں گے، وہ رہائی قبول نہیں کریں گے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی نے حکومت کمیٹی کے سامنے دو مطالبات رکھے ہیں، ایک مطالبہ ہے کہ بانی چیرمین سمیت تمام سیاسی قیدی رہا کیا جائے، دوسرا مطالبہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ  سپریم کورٹ کی جانب سے ملٹری کورٹس کو فیصلے سنانے پر افسوس ہوا، افغانستان کے کشیدگی پر افسوس ہے معاملہ کو افہام وتفہیم سے حل کیا جائے ،  پی ٹی ایم کے خلاف کریک ڈاؤن کی مذمت کرتے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، ہمارا اپنا کلچر ہے افغانستان کے ساتھ مفاہمت کی راہ اپنائی جائے۔

باکسنگ ڈے ٹیسٹ؛ آسٹریلوی اخبار نے روہت شرما کو ”روتو کپتان” قرار دیدیا

آسٹریلوی میڈیا نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے آخری روز ویرات کوہلی کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو بھی اپنے اخبار کے فرنٹ پر جگہ دیتے ہوئے تضحیک کا نشانہ بناڈالا۔

میلبرن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دیکر 5 میچز کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی ہے، گزشتہ روز کینگروز نے ہوم گراؤنڈ پر بھارتی سورماؤں کا آسٹریلیا فتح کرنے کا غرور خاک میں ملادیا تھا۔

ویرات کوہلی اور سیم کونسٹاس کے درمیان ہونیوالی لڑائی اور مسلسل آؤٹ آف فارم بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کی بھی نیندیں حرام کردیں، کھیل کے چوتھے 10ویں اور 11ویں نمبر پر بیٹنگ کرنیوالے بیٹرز نے 61 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، اس دوران فیلڈرز نے کئی مس فیلڈنگ کیں جس پر روہت ناراض اور تناؤ میں نظر آئے۔

اگلے ہی روز کھیل کے پانچویں روز ویسٹرن آسٹریلیا کے اسپورٹس پیج نے کوہلی کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما کو ٹارگٹ کیا اور انکی تصویر پر بچوں کی چُسنی لگتے ہوئے کیشپن لکھا کہ کیپٹن کرائے بےبی (یعنی روتو کپتان) کا غیر نامناسب الفاظوں کا انتخاب کیا۔

قبل ازیں سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ڈیبیو کرنیوالے آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس سے الجھ پڑے تھے جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

 میچ کے 10ویں اوور کے اختتام پر ویرات کوہلی اور سیم کونسٹاس کے آپس میں کندھے ٹکرا گئے جس پر دونوں کے درمیان تکرار ہوئی تاہم عثمان خواجہ اور امپائرز نے بیچ بچاؤ کروا دیا۔

واقعہ کے بعد ویرات کوہلی کو تنبیہ کرتے ہوئے میچ فیس کا صرف 20 فیصد جرمانہ اور ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔

واقعے کے وائرل ہونے کے بعد دی ویسٹ آسٹریلیا نامی اخبار نے ‘مسخرہ کوہلی’ کی ہیڈلائن درج کی، جس پر بھارتی سپورٹرز اور فینز بھڑک اُٹھے تھے۔

بعدازاں اخبار نے اگلے روز اپنے 19 سالہ کرکٹر سیم کونسٹاس کی تصویر لگائی اور فوٹو کے کیشپن پر نامناسب الفاظ کا انتخاب کیا، ویرات آئی ایم یور فادر (یعنی کوہلی میں تمہارا باپ ہوں)۔

دوسری جانب میلبرن آمد کیساتھ ہی ویرات کوہلی ایئرپورٹ پر صحافی سے بھی الجھ پڑے تھے۔

ریشم کی اب تک شادی کیوں نہیں ہوئی؟ اداکارہ نے وجہ بتا دی

پاکستان شوبز کی مشہور اداکارہ ریشم نے اپنی شادی نہ ہونے کی وجہ ایک منفرد دعا کو قرار دیا ہے جو انہوں نے اللّٰہ کے گھر مانگی تھی۔

چند دن قبل ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے اس حوالے سے گفتگو کی، جس کا ایک مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے اور صارفین اس پر اپنا ردعمل دے رہے ہیں۔

ریشم نے بتایا کہ وہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ چھوڑ کر عمرے کی ادائیگی کے لیے گئیں تھیں۔ ان سے کہا گیا کہ مسجد الحرام کے مینار دیکھ کر جو دعا مانگیں گی وہ قبول ہو گی۔

اس موقع پر ریشم نے دیا کی کہ ’یا اللّٰہ، عزت دینا تو کبھی تکبر نہ دینا اور میرا ہاتھ ہمیشہ دینے والا رکھنا، لینے والا نہ بنانا۔‘

اداکارہ کے مطابق ان کی یہ دعا اس طرح قبول ہوئی کہ آج تک انہیں مرد کی کمائی نصیب نہیں ہوئی۔ وہ کہتی ہیں کہ اس میں اللّٰہ کی کیا حکمت ہے، یہ وہ نہیں جانتیں۔

ساتھ ہی اداکارہ نے شادی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ زندگی میں سیٹل ہونا چاہتی ہیں اور اللّٰہ سے دعا کی ہے کہ ان کی شادی کروا دے۔ ریشم نے بتایا کہ انہوں نے کچھ عرصے کے لیے کام چھوڑ دیا تھا، مگر بعد میں دوبارہ کام شروع کرنا پڑا۔

یاد رہے کہ ریشم سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں اور آئے دن ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں جس میں وہ خود اپنے ہاتھوں سے لنگر کا کھانا بناتی ہیں تاکہ غریبوں میں تقسیم کیا جاسکے۔

عادل بازئی مسلم لیگ (ن) کے بجائے آزاد امیدوار قرار، اسمبلی رکنیت بحالی کا نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے262 کوئٹہ سے عادل بازئی کی ۔رکنیت بحال کردی۔

الیکشن کمیشن نے عادل بازئی کی رکنیت بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں 21 نومبر کا نوٹیفکیشن ختم کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے قرار دیا کہ عادل بازئی مسلم لیگ (ن) لیگ  کے بجائے آزاد رکن قومی اسمبلی ہوں گے۔

اس فیصلے کے بعد  الیکشن کمیشن نے این اے 262 میں ضمنی الیکشن بھی روک دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ  الیکشن کمیشن نے اپوزیشن رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کے خلاف نااہلی ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں نااہل قرار دے دیا۔

ایم این اے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فلور کراسنگ کے جرم میں عادل بازئی کو نااہل قرار دے دیا تھا اور انہیں ڈی سیٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے این اے 262 ون کی نشست کو خالی قرار دے دیا تھا۔

عادل بازئی کوئٹہ سے آزاد حیثیت میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، عادل بازئی نے الیکشن میں کامیابی کے بعد پہلے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا بیان حلفی جمع کروایا تھا ، پھر چند روز بعد سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا بیان حلفی جمع کروایا۔

دوران سماعت عادل بازئی کے وکیل نے ن لیگ میں شمولیت کے بیان حلفی کو جعلی قرار دیا تھا۔

نواز شریف نے فنانس بل اور آئینی ترمیم میں ووٹ نہ ڈالنے پر عادل کے خلاف نااہلی کا ریفرنس جمع کروایا تھا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا گیا جس میں کہا گیا کہ عادل نے آئینی ترمیم کے موقع پر پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی۔

سال 2024 ملائیکہ اروڑا کیلئے کیسا سال رہا؟ اداکارہ کا بیان

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور ماڈل ڈانسر ملائیکہ اروڑا نے 2024 کو اپنے لیے ایک مشکل ترین سال قرار دے دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، انہوں نے سال بھر کے تجربات اور اسباق کا ذکر کیا۔

ملائیکہ نے بتایا کہ یہ سال ان کے لیے چیلنجز سے بھرپور اور جذباتی طور پر مشکل رہا۔ 51 سالہ اداکارہ نے اس سال اپنے سوتیلے والد کے انتقال کا صدمہ برداشت کیا جن سے وہ بےحد محبت کرتی تھیں اور اداکار ارجن کپور کے ساتھ ان کا تعلق بھی ختم ہو گیا۔

سال کے اختتام پر شیئر کیے گئے اپنے پیغام میں ملائیکہ نے کہا کہ وہ 2024 سے نفرت نہیں کرتیں، لیکن یہ ان کے لیے زندگی کے کئی اہم سبق سیکھنے کا سال ثابت ہوا۔ انہوں نے لکھا کہ ’آپ نے مجھے دکھایا کہ زندگی کتنی مختصر ہے اور سکھایا کہ خود پر زیادہ اعتماد کرنا چاہیے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ نے مجھے یہ سمجھایا کہ میری صحت، چاہے وہ جسمانی ہو، جذباتی ہو یا ذہنی، سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔‘

ملائیکہ اروڑی نے مزید کہا کہ کچھ چیزیں ابھی بھی ان کے لیے ایسی ہیں جنہیں وہ نہیں جانتی، لیکن وہ پرُامید ہیں کہ وقت کے ساتھ وہ ان کی وجوہات اور مقاصد کو سمجھنے میں کامیاب ہو جائیں گی۔

بنگلا دیش رائفلز کی 2009 بغاوت کے بعد قتل عام کی تحقیقات شروع

بنگلا دیش نے 2009 میں بغاوت کے حوالے سے نئی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق لواحقین کے مطالبے پر بنگلا دیش نے 2009 کی بغاوت کے حوالے سے نئی تحقیقات شروع کردی ہیں جس میں غیر ملکی مداخلت کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ 2009 کی بنگلہ دیش رائفلز کے بغاوت کے متاثرین کے اہل خانہ اپنے پیاروں کے لیے طویل عرصے سے انصاف اور مزید تحقیقات اوربنگلا دیش رائفلز (بی ڈی آر) کے اصل نام کی بحالی کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔ بغاوت کے بعد اس کا نام تبدیل کرکے بارڈر گارڈ بنگلہ دیش(بی جی بی) رکھا گیا تھا۔

فروری 26 2009 میں بنگلادیش رائفلز کی جانب سے پلکھنا ہیڈکوارٹرز میں بغاوت ہوئی جس کے دوران غیرمعمولی حالات میں 74 افراد ہلاک ہوئے جس میں متعدد شہری بھی شامل تھے۔ حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے شیخ حیسینہ واجد نے بھارت سے مدد مانگی۔ بھارت بنگلا دیش کے حالات خراب کرنے میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بغاوت کے بعد مختلف حلقوں نے الزامات عائد کیے کہ شیخ حسینہ اور بھارتی حکام نے سیاسی فائدے کے لیے اس صورتحال کو ترتیب دیا تھا۔ بھارت کی مداخلت نے  بنگلا دیش میں فوج اور حکومت کے درمیان اختیارات کے توازن کو بدل کر رکھ دیا۔ حقائق یہ بات ثابت کرتے ہیں کہ بھارت خطے کے چھوٹے ممالک میں ہمیشہ سیاسی عدم استحکام پیدا کرتا رہا ہے۔

پی ایس ایل10؛ وارنر، اسمتھ اور ولیمسن سے شرکت کی تصدیق کا انتظار

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ڈرافٹ کے غیرملکی کرکٹرز کی ابتدائی فہرست تیار کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 10 سے قبل پلیئرز ڈرافٹ کا انعقاد 11 جنوری کو گوادر میں ہوگا، پی سی بی نے غیرملکی کرکٹرز کی ابتدائی فہرست تیار کرلی ہے، جس میں ردوبدل بھی ممکن ہے، حکام کو آسٹریلوی اسٹار ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ اور کیوی کرکٹر کین ولیمسن سے شرکت کی تصدیق کا انتظار ہے البتہ ان کے نام فہرست میں شامل ہیں۔

اسی طرح کرس ووکس اور جونی بیئراسٹو کی شمولیت انگلش بورڈ کے این او سی سے مشروط ہوگی۔ بھارت کے سوا دیگر تمام ٹیسٹ ممالک کے کرکٹرز ڈرافٹ میں شریک ہیں، اسٹار کرکٹرز کو لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ معاوضہ دیا جائے گا۔

ابتدائی فہرست کے مطابق پلاٹینم کیٹیگری میں ڈیوڈ وارنر، شان ایبٹ، اسٹیون اسمتھ، مستفیض الرحمان، ڈیرل مچل، کین ولیمسن، کرس ووکس، جیسن روئے، جونی بیئراسٹو، ٹام کرن، ٹام کوہلرکیڈمور شامل ہیں، شکیب الحسن، کوشل مینڈس اور ڈیوڈ ویلی ڈائمنڈ میں موجود ہیں، عثمان خواجہ اور لیوری ایوانز گولڈ میں آ گئے، محمد نبی اور تنویر سانگھا ڈائمنڈ میں شامل ہیں۔

ڈرافٹ میں شامل دیگر کھلاڑیوں کے نام درج ذیل ہیں

بینجمن وارشس،محمود اللہ، ڈین فوکس کرافٹ،کوربن بوش، جارج لینڈے، نیندرے برجر، انجیلو میتھیوز، اوشکا فرنانڈو، ڈسون شناکا، ڈینوتھ ویلالاگے، پاتھم نسانکا، محمد وسیم، ڈیوڈ پائن، ڈیوڈ مالان، برینڈن کنگ، بلیسنگ موزاربانی، جوشوا برائون، نکھل چوہدری، حسن محمود، رشاد حسین، تنظیم حسن ثاقب، تسکین احمد، توحید ہریدوئے، مارک ایڈائر، پال اسٹرلنگ، گیرہارڈ ایرسمس، بین لیسٹر،جانسن چارلس، ایون جانز، جیڈوین جارج پیٹرز، ہانو ولجوئن، میگہل پریٹوریس، پیٹر ولیم ایڈرائن مولڈر، روبن اینڈریو ہرمین، ٹیمبا باووما، تھامس فلپ کبیر، ٹرسن لس، ایڈم روسنگٹن،برینڈن میک مولن، جیمز فولر، ریان برل، حشمت اللہ شاہدی، بائرز سوینپوئل، ڈیرل ڈوپاولین، دولت زدران، دائود احمد زئی، فریدون دائود زئی، گلبدیب نائب، ابراہیم زدران، محمد شہزاد، نجیب اللہ زدران، ظہیر خان پکتین، الیکس روز، جیمز بیزلی، پیٹرک ڈولے، لٹن داس، مہدی حسن، ناہید رانا، نجم الحسین شانتو، رپون مونڈل، سومیہ سرکار، تیج الاسلام، آرون جونسن، اینڈریو بلبرائن، کرٹس کیمپھر، لورکن ٹکر، روس ایڈائر، تھامس ڈریکا، بریٹ ہیمپٹن، چیڈ بوئس، کول میکونچی، میکس چھو، مائیکل ری، ٹام بروس، جنید دائود، جونیئر ڈالا، اسیتھا فرنانڈو،چمندو وکرماسنگھے، دلشان مدھوشنکا،دنیش چندیمل، دوشان ہیمنتھا،بینی ہوویل، کرس سول، جارج گارٹن، جیک جاروس، مارک واٹ،ناتھن سوٹر، روس ویٹلی، ویلم اسمیڈ، آرون جونز، الیک ایتھنزی، عامر جینگو، گوتاکیش موتی،جیڈیا بلیڈز، جیول اینڈریو، جوہان جیریما، جوشوا بشپ، جوشوا جیمز، کدیم الینی، کیسی کارٹی، کھاری پیری، مارک دیال، میکیل گوویا، میکیل لوئس، اوڈین اسمتھ، ڈیون مائرز، نکولس ویلچ، امیر حمزہ ہوتک، اعجاز احمد زئی، شاہد اللہ کمال، وحید اللہ زدران، یاما عرب، ضیا الرحمان اکبر، جوشوا وین ہیرڈین، بیری میک کارتھی، ڈیو کھنال،کونر ایسٹر ہویزین، جورڈن ہیرمین، ٹی شیپو موریکی، وقار اللہ اسحاق،بیجمن میننٹی، بلیک میک ڈونلڈ، کیمرون میک کلور، ہیری ڈکسن، جیکسن اسمتھ، جیمزسیمور، جوشوا کین، میکنزی ہاروے،میکس برتھیسل، مائیکل پیری، روانتھاکیلپوتھا، سیموئل ہیزلیٹ، اسٹیون میکگفن، تھامس روجرز، تھورنٹن ہنری، عفیف حسین،الیس الاسلام، جاکر علی، قمر الاسلام، انعم الحق،صابر رحمان، شریف الاسلام،محمد سیف الدین، مکید الاسلام،نسوم احمد، نظم الاسلام، رونی تعلقدار، رویل میاح، سیف حسن، شمیم حسین، شاہد الاسلام، تنزید حسن، ہرش ٹھاکر، کیرو شرما، اعجاز خان، بابر حیات، احسن خان،احسن نواز،ہارون ارشد، گرانٹ اسٹورٹ،سید زین عباس نقوی،ورندیپ سنگھ، ارجن سعود، آصف شیخ، میکس او ڈوڈ، موسیٰ احمد، پال وین میکرین، رولف وین ڈرمرو، تیجا ندامونرو، ویوین کنگما، ڈیل فلپس، ڈین کلیور، جیڈن لینوکس، کیٹن کلارک،محمد عباس، نک کیلی، پیٹر ینگ ہسبنڈ، عاقب الیاس، بلال خان، مہران خان، محمد عمران،حمزہ خان، بمانی زینزی،ا یشن بنڈارا،کاسن رجیتھا، لاہیرو ادارا ایگالگاماگے، جمامیاگی، عاکف راجہ، آریان لکرا، آصف خان، باسل حمید، ایتھن ڈی سوزا، حضرت لقمان، خزیما بن تنویر،محمد اکاشا طاہر، محمد فاروق،محمد عمیر خان، راہول چوپڑا، شاہد اقبال بھٹہ،سید محمد حیدر شاہ،جیک ٹیلر، تزیم علی، اکرشت گومل، علی شیخ، جوشوا ٹرومپ، میتھیو ٹرومپ، مختار احمد، نعمان انور، اسٹیفن وگ، اسٹیون ٹیلر، سشانت مودانی، ضیا شہزاد، ابھیجے مان سنگھ، اکیم اگسٹی، اکیم جورڈن، چندرپال ہیم راج، کولین آرکیبالڈ، جومل وریکن،جورڈن جانسن، جونیئر سنکلیئر، کریما گور، کیون سنکلیئر، کیولون اینڈرسن، کرک میکنزی، میتھیو نندو، ناتھن اینڈورڈ، ریوالڈو کلارک، روماریو روچ، شیرون لوئس، شیڈریک ڈسکارٹ، شیمار بروکس، شیلڈن کوٹریل، ذیشان موتارا، سولومون میر، تناکا چیونگا،تنانشے موچوایا، ٹینوٹینڈا مپوسا۔