‘بابراعظم پاکستان کے ایسے کرکٹر بن سکتے ہیں جو آج تک پیدا نہیں ہوا’

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ گوتم گمبھیر نے پاکستانی ٹیم کے وائٹ بال کپتان بابراعظم کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔

سابق کپتان وسیم اکرم کیساتھ آن لائن پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ گوتم گمبھیر بابراعظم کو کچھ مشورے بھی دیے۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم کو کسی کو کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں، ان کے پاس اتنی کوالٹی ہے کہ وہ پاکستان کے ایسے بیٹربن سکتے ہیں جو آج تک پیدا نہیں ہوا۔

سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ بابراعظم کو لیگ کرکٹ میں کپتانی کی کوئی ضرورت نہیں، انہیں پی ایس ایل جیت کر کچھ نہیں ملے گا۔

دوسری جانب سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے گمبھیر کو بتایا کہ چند سال قبل بابر کو مشورہ دیا تھا کہ لیگ کرکٹ میں کپتانی نہ کیا کریں۔

وسیم اکرم نے کہا کہ بابر کو چاہیئے کہ لیگ کھیلیں، رنز بنائیں، پیسہ لیں اور گھر جائیں، اگلے ایونٹ کی تیاری کریں، لیگ کرکٹ میں کپتانی کی وجہ سے بلا وجہ اضافی تناؤ آجاتا ہے۔

خیال رہے کہ بابراعظم بنگلادیش کے راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر پویلین لوٹ گئے تھے جس پر ناقدین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ نے فیصل آباد اور سرگودھا میں درج مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ دائر کر دی۔

عالیہ حمزہ نے وکیل خاقان میر اور اشتیاق اے خان کے ذریعے حفاظت کی درخواست دائر کی۔ انہوں نے آج ہی درخواست پر سماعت کی استدعا کی ہے۔

گزشتہ روز، گوجرانوالہ کی انسداد ہشت گردی عدالت نے عالیہ حمزہ کو 9 مئی کے مقدمے سے بری کیا تھا۔ عالیہ حمزہ اور وکلا کی طرف سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا تھا۔

واضح رہے عالیہ حمزہ کو تھانہ کینٹ میں درج مقدمہ میں ملزمہ نامزد کیا گیا تھا، پی ٹٰ آئی رہنما پر 9 مئی حملوں کی سازش کا الزام تھا، سرگودھا جیل سے رہائی پر انہیں گوجرانوالہ پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

ذہنی صحت سے متعلق قدیم نظریات جو درست ثابت ہوئے

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 280 ملین افراد ڈپریشن کا شکار ہیں اور تقریباً ایک ارب افراد کسی نہ کسی قسم کی ذہنی بیماری میں مبتلا ہیں۔

تاہم قدیم زمانوں میں موجود رومی اور یونانی تہذیبوں کے لوگوں کو بھی دماغی صحت کے مسائل درپیش تھے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ موجودہ جدید ٹیکنالوجی کے دور کے مقابلے میں قدیم زمانے کے لوگ اپنی ذہنی صحت کے بارے میں کیا نظریہ رکھتے تھے یا وہ اس مسئلے کو تسلیم بھی کرتے تھے یا نہیں۔

درج ذیل تحریر میں ہم ذہنی صحت کے بارے میں قدیم طبیبوں کی ذہنی مسائل کے حوالے سے کچھ بصیرتیں شامل کریں گے جن میں حیرت انگیز طور پر انہوں نے بغیر کسی جدید طریقہ کار کے ذہنی مسائل سے متعلقہ بالکل ٹھیک ٹھیک بصیرتیں شامل کی تھیں۔

1) ہماری ذہنی حالت مجموعی صحت کیلئے زیادہ اہمیت رکھتی ہے
2) ذہنی صحت کے مسائل ہمیں جسمانی طور پر بھی بیمار کر سکتے ہیں
3) ذہنی بیماری کی روک تھام اور اس علاج کیا جا سکتا ہے
4) ذہنی صحت سے نمٹنے کے لیے منصوبہ بند کوششوں کی ضرورت ہوتی ہے

آٹزم کا قبل ازوقت پتہ لگانے والا اے آئی پروگرام تیار

لندن: ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی اس بات کا اندازہ لگانے میں مدد کر سکتی ہے کہ کن چھوٹے بچوں میں آٹزم کا زیادہ امکان ہے۔

محققین نے کہا کہ AutMedA نامی اے آئی پروگرام طبی ڈیٹا میں ایسے بچوں کی تلاش کرسکتا ہے جن میں 2 سال یا اس سے کم عمر میں بغیر کیس میڈیکل ٹیسٹ کے آٹزم کی تشخیص قبل از وقت کی جاسکتی ہے۔

محققین نے جاما اوپن نیٹ ورک جریدے میں رپورٹ کیا کہ “AutMedAI” پروگرام 12,000 بچوں کے ایک گروپ کے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے آٹزم کے خطرے والے تقریباً 80 فیصد بچوں کی شناخت کرنے میں کامیاب رہا۔

محققین نے بتایا کہ خاص طور پر بچے کی پہلی مسکراہٹ کی عمر، ان کے پہلے مختصر جملے اور کھانے میں مشکلات کی موجودگی نے آٹزم کے مضبوط امکانات ظاہر کیے ہیں۔

سینئر محقق کرسٹینا تمیمیز نے کہا کہ 2 سال سے کم عمر کے بچوں میں آٹزم کی تقریباً 80 فیصد درستگی کے ساتھ پیشگوئی کے ساتھ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ صحت کی دیکھ بھال کے لیے ایک قابل قدر ٹول ثابت ہو گا۔

اداکارہ مریم نور کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نور کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

مریم نور نے مداحوں کو خوشخبری سُنانے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے اپنے ‘پریگنینسی فوٹو شوٹ’ کی تصاویر پوسٹ کیں۔

مذکورہ تصاویر میں مریم نور بڑے ہی خوشگوار موڈ میں گارڈن میں بیٹھی ہیں، اداکارہ نے پوسٹ میں اپنے ننھے شہزادے کے کپڑوں کی جھلک بھی مداحوں کو دکھائی۔

اداکارہ نے کہا کہ میرے باغیچے میں سب سے قیمتی اور خوبصورت پھول کِھل گیا ہے، میں نے اور میرے شوہر نے سب کی دُعاؤں کے ساتھ ہمارے بیٹے کو دُنیا میں خوش آمدید کہا ہے۔

مزید پڑھیں: مریم نور کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، ڈھولکی کی تصاویر وائرل

اُنہوں نے مداحوں کو اپنے ننھے شہزادے کا نام بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے بیٹے کا نام نائل اسماعیل رکھا ہے۔

مریم نور نے مزید کہا کہ میں اس خاص نعمت کے لیے اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے، ہمیں اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ‘زندگی ایک پہیلی’ اور ‘دل پر زخم کھائے ہیں’ جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی مریم نور نے سال 2022 میں اسماعیل بٹ نامی شخص کے ساتھ شادی کی تھی۔

امریکا، ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے آخری روز کملا ہیرس کا خطاب

شکاگو: ڈیموکریٹک پارٹی کے چار روزہ نیشنل کنونشن کے آخری روز صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے خطاب کیا۔

کملا ہیرس نے کنونشن میں صدارتی الیکشن کیلئے ڈیموکریٹک نامزدگی قبول کرلی۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے کارکنوں اور ورکروں سے اپنے خطاب میں کملا ہیرس نے کہا کہ امریکہ اورعوام سےمحبت میری پرورش میں شامل تھی، امریکہ اورعوام میرے لیے سب سے بڑھ کر ہے، اگرمیں صد ربن گئی تو ہم مزید مظبوط ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی آزادی کیلئے ہمیشہ جدوجہد کروں گی، ڈونلڈ ٹرمپ بہت سے معاملات میں غیر سنجیدہ انسان ہیں، ٹرمپ کے دوبارہ وائٹ ہاؤس میں آنے کے نتائج سنگین ہوں گے۔

کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے دوبارہ وائٹ ہاؤس میں آنے کے نتائج سنگین ہونگے، وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کا دور افراتفری سے بھرپور تھا، ٹرمپ نے گزشتہ الیکشن کے بعد جو کچھ کیا اس سے بھی بدتر ہو سکتا ہے، ٹرمپ نے مسلح ہجوم کو کیپیٹل ہل بھیجا تھا۔

ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ بطور صدر تمام امریکیوں کو ہماری اعلیٰ ترین امنگوں کے گرد متحد کروں گی۔

آئی جی پنجاب سینئر پولیس افسران کے ہمراہ رحیم یار خان پہنچ گئے

رحیم یار خان: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال دیگر سینئر افسران کے ہمراہ رحیم یار خان پہنچ گئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پنجاب پولیس کی دیگر اعلی قیادت کے ہمراہ کچہ ماچھکہ میں جائے وقوعہ اور پولیس کیمپوں کا دورہ کریں گے۔

آئی جی پنجاب کچہ ماچھکہ سانحہ کے اسپتال میں زیر علاج زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کریں گے، اور سینئر پولیس افسران سانحہ کچہ ماچھکہ کے شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت بھی کریں گے۔

کچہ ماچھکہ کے سانحہ میں گزشتہ رات ڈاکوؤں کے حملے میں 12 پولیس اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوئے تھے۔

رحیم یار خان پولیس کے ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر چھپ کر بزدلانہ حملہ کیا، پنجاب پولیس کا مورال بلند ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ بزدلانہ کاروائیاں ملک و قوم کی حفاظت میں جانیں قربان کرنے والی پولیس فورس کا مورال پست نہیں کر سکتیں، کچہ کے ڈاکوؤں کے خلاف پولیس آپریشن بھرپور طاقت سے جاری رہے گا اور جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

جنوبی کوریا کو امریکی اپاچی ہیلی کاپٹروں کی فروخت پر جنوبی کوریا برہم

پیانگ یانک: شمالی کوریا نے امریکا کی جانب سے جنوبی کوریا کو اپاچی ہیلی کاپٹروں کی فروخت کو اشتعال انگیز قرار دے دیا۔

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے امریکا کی جانب سے جنوبی کوریا کو اپاچی ہیلی کاپٹروں کی فروخت کے منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے دفاع کے لیے مزید اقدامات کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

پینٹاگون کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے جنوبی کوریا کو اپاچی ہیلی کاپٹروں اور متعلقہ لاجسٹکس اور معاونت کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی ہے۔

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ میں غیر ملکی خبروں کے انچارج ایک سینئر عہدیدار نے جمعرات کو ایک پریس بیان جاری کیا جس میں فروخت کے منصوبے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے اتحادیوں کی جانب سے جاری سالانہ فوجی مشقوں کے ساتھ ساتھ کشیدگی میں اضافے کا اقدام قرار دیا گیا۔

عہدیدار نے واشنگٹن پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنے اتحادیوں اور دوستوں کو مہلک ہتھیار فراہم کرکے فوجی محاذ آرائی کو بڑھا رہا ہے، فوجی توازن کو خراب کر رہا ہے اور اس طرح خطے میں ایک نئے تنازعے کا خطرہ بڑھا رہا ہے۔

سپر ہائی وے پر مسافر بس اور مزدا ٹرک میں تصادم، ایک مسافر جاں بحق

کراچی: سپر ہائی نیو سبزی منڈی کے قریب مسافروں سے بھری بس اور مزدا ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مسافروں سے بھری بس کراچی سے سکھر جا رہی تھی۔

حادثہ کی وجہ مزدا ٹرک کے ڈرائیور کی غلطی بتائی گئی ہے جو رانگ وے سے شاہراہ پر آ رہا تھا۔

پولیس نے جاں بحق اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

سپرہائی وے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ عطا اللہ کے نام سے کی گئی ہے۔

بہتر معاوضہ ملنے پر ڈریوڈ بائیوپک میں خود کام کرنے کے لیے تیار

  کراچی: سابق بھارتی کپتان اور ہیڈکوچ راہول ڈریوڈ اپنی بائیوپک میں خود ہی کام کرنے کیلیے تیار مگر معاوضہ اچھا چاہتے ہیں۔

ایک ایوارڈز تقریب کے دوران سوال و جواب کے سیشن میں بالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے جب ان سے پوچھا گیا تو راہول ڈریوڈ نے ازارئے مذاق کہا کہ میں تو خود بائیوپک میں اپنا کردار نبھانا چاہتا ہوں مگر رقم اچھی ملنی چاہیے۔

ٹی 20 ورلڈکپ فتح کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ون ڈے ورلڈ کپ فائنل میں شکست کے بعد ہم کافی مایوس ہوئے، ٹیم کی پوری توجہ مختصر فارمیٹ کے عالمی ایونٹ پر تھی، میں اس میں کچھ مختلف نہیں کرنا چاہتا تھا، ہمیں صرف جوش و خروش اور فتح کی لگن درکار تھی اور اسی سے کامیابی پائی۔