کیشو مہاراج نے 64 سالہ ریکارڈ توڑدیا، کامیاب ترین پروٹیز اسپنر

کراچی: کیشو مہاراج نے 64 سالہ ریکارڈ توڑکر جنوبی افریقا کے کامیاب ترین ٹیسٹ اسپنر کا اعزاز حاصل کرلیا۔

نومبر2016 میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے مہاراج اب تک 52 میچز میں 171 وکٹیں نام کرچکے ہیں، انھوں نے گذشتہ دن ویسٹ انڈیز سے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں 8 وکٹیں حاصل کرکے میچ کے بہترین پلیئر کا ایوارڈ بھی قبضے میں کیا۔

34 سالہ اسپنر نے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 45 رنز دیکر 5 وکٹیں اڑائیں، پروٹیز نے دوسرا میچ 40 رنز سے جیت کر سیریز 0-1 سے نام کرلی ہے۔

وہ 171 وکٹیں لیکر کامیاب ترین جنوبی افریقی ٹیسٹ اسپنر بن گئے، ان سے قبل 1960 میں ریٹائر ہونے والے ہگ ٹیفیلڈ نے 37 ٹیسٹ میں 170 وکٹیں اپنے نام کررکھی تھیں۔

ڈیل اسٹین 93 ٹیسٹ میں 439 وکٹوں کے ساتھ کامیاب ترین فاسٹ بولر بنے ہوئے ہیں، شان پولاک (421)، مکھایا این تینی (390)، ایلن ڈونلڈ (330)، مورن مورکل(309)، کیگاسو ربادا(299)، جیک کیلس(291) اور ورنون فیلینڈر (224) بھی فہرست میں شامل ہیں۔

خانز، اکشے کمار، رنبیر کپور کیساتھ فلموں کی آفر مسترد کی؛ کنگنا کا انکشاف

 ممبئی: بھارت کی متنازع اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں بالی ووڈ خانز، اکشے کمار اور رنبیر کپور کے ساتھ فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن اُنہوں نے پیشکش مسترد کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت نے اپنے تازہ ترین انٹرویو میں شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان، اکشے کمار اور رنبیر کپور کے ساتھ فلموں میں نظر آئے بغیر بالی ووڈ میں اپنا کیریئر بنانے کے بارے میں بات کی۔

کنگنا رناوت نے کہا کہ بالی ووڈ کے تمام خانز ہی میرے ساتھ بہت اچھے ہیں، اُنہوں نے میرے ساتھ کبھی بدتمیزی نہیں کی، ہمیشہ خوش اخلاقی سے پیش آئے لیکن اس کے باوجود، میں نے ان کے ساتھ فلموں میں کام کرنے سے انکار کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کی فلموں میں مرکزی کردار ہیرو کا ہوتا ہے جبکہ ہیروئن صرف چند مناظر اور ایک دو گانوں تک محدود ہوتی ہیں، میں ایسی فلمیں نہیں کرنا چاہتی بلکہ میں ایک اے لِسٹر اداکارہ بننا چاہتی ہوں جس نے خانز کے ساتھ کام کیے بغیر ہی مقبولیت حاصل کی ہو۔

اُنہوں نے کہا کہ میں نے رنبیر کپور اور اکشے کمار کے ساتھ فلموں کی پیشکش کو بھی مسترد کیا کیونکہ میں ایسی اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی کہ جہاں ایک ہیرو ہی ہیروئن کو کامیاب بنائے۔

کنگنا رناوت نے بالی ووڈ میں آنے والی نئی اداکاراؤں سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ کوئی خان آپ کو کامیاب نہیں بنا سکتا، کوئی کمار آپ کو کامیاب نہیں بنا سکتا، کوئی کپور آپ کو کامیاب نہیں بنا سکتا۔ آپ خود بھی اپنے کیریئر میں کامیاب ہو سکتی ہیں اور میں نے یہ مثال قائم کی ہے۔

خلا کے دور دراز خطے میں ستارہ بننے کے عمل کی تصویر جاری

  واشنگٹن: ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ نے حال ہی میں تقریباً 450 نوری سال کے فاصلے پر Taurus-Auriga کے علاقے میں واقع FS Tau  اسٹار سسٹم نامی خطے کی تصویر لی ہے جہاں ستارہ بننے کا منظر دکھایا گیا ہے۔

NASA ہبل اسپیس ٹیلی سکوپ کی اس نئی تصویر میں ایک نئے بننے والے ستارے FS Tau B کی خلا میں پھیلنے کے عمل کو دکھایا گیا ہے جو ایک چمکتے نیبولا کی گیس اور دھول میں ظاہر ہورہا ہے۔

FS Tau ایک ملٹی اسٹار سسٹم ہے جو  FS Tau A علاقے میں موجود ہے۔ تصویر کے وسط کے قریب روشن ستارے کی طرح کا مادہ دکھایا گیا ہے جو مکمل ستارے بننے کے عمل میں ہے۔

یہ نظام صرف 28 لاکھ سال پرانا ہے جبکہ اس کے برعکس ہمارا سورج تقریباً 46 لاکھ سال پرانا ہے۔

یہ نیا بننے والا ستارہ جسے پروٹوسٹار کہتے ہیں، کے چاروں طرف ایک پروٹوپلینیٹری ڈسک ہے جو ستارے کی تشکیل سے آزاد دھول اور گیس پر مبنی ہے جو آخر کار سیاروں میں تبدیل ہوجائے گی۔

برطانوی اداکارہ لندن میں ریسٹورنٹ کے باہر ڈکیتی کا نشانہ بن گئیں

  لندن: برطانوی اداکارہ جارجیا ہیریسن کو لندن میں ریسٹورنٹ کے باہر لوٹ لیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مشہور ویب سیریز ’لو آئس لینڈ‘ کی اداکارہ جارجیا ہیریسن نے اپنے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

انسٹاگرام پر اسٹوری میں 29 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ ایک چور ان کا پرس اور قیمتی ہار چھین کر لے گیا ہے، اداکارہ نے ساتھ ہی ریسٹورنٹ کی تصویر بھی شیئر کی جس کے باہر یہ واقعہ پیش آیا۔

fsfdasfas

اداکارہ نے ملزم سے درخواست کی ہے کہ وہ انہیں ان کا پرس اور ہار واپس کردے کیونکہ یہ دونوں چیزیں ان کیلئے بہت قیمتی ہیں۔

جارجیا ہیریسن کی پوسٹ پر ان کے مداح ان کے ساتھ ہمدردی کے ساتھ چور کو پکڑنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

بلاول کی بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات اور اقدامات پر وزیراعلیٰ سے رپورٹ طلب

  کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے صوبے میں جاری بارشوں کے سبب ہونے والے نقصان اور صوبائی حکومت کی جانب سے متاثرین کی امداد کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ 

میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے سندھ کے مختلف علاقوں میں جاری شدید بارشوں میں ہونے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ انہیں سکھر، لاڑکانہ اور خیرپور سمیت صوبے بھر میں ہونے والے نقصانات اور امدادی سرگرمیوں پر تفصیلی رپورٹ دی جائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سکھر اور لاڑکانہ ڈویژنز ایک بار پھر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات  کا شکار ہوئے ہیں۔ انہوں نے  سکھر اور لاڑکانہ کے میئرز کو ہدایات دیں کہ مذکورہ شہروں  کے نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کے فوری اخراج  کو یقینی بنایا جائے۔

بلاول بھٹو نے ہدایات دیں کہ خیرپور ضلع میں ڈیم کے بند میں شگاف کے معاملے پر فوری تحقیقات کرائی جائیں اور یہ یقینی بنایا جائے کہ  نقصان کم سے کم ہو اور متاثرین تک فوری امداد بھی  پہنچے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی  نے زور دیا کہ محکمہ ریلیف اینڈ ریہبلیٹیشن اور صوبائی ڈزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)  بارش متاثرین کی  امداد  کے حوالے سے اپنی ذمہ داری نبھائیں۔ انہوں نے بارش متاثرین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی بارش متاثرین کو  اکیلا نہیں چھوڑے گی۔

ایشوریا کو بیٹی نہیں، بہو ہی سمجھتی ہوں؛ جیا بچن

 ممبئی: بھارت کی سینیئر اداکارہ و سیاستدان جیا بچن نے کہا ہے کہ وہ ایشوریا رائے کے ساتھ سختی سے پیش نہیں آتیں کیونکہ وہ اُن کی بیٹی نہیں بہو ہیں۔

بھارتی میڈیا پر جیا بچن کا پُرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں اُنہوں نے اپنے بیٹے ابھیشیک بچن اور بہو ایشوریا رائے بچن کے بارے میں بات کی تھی۔

چیٹ شو کے میزبان نے جیا بچن سے سوال کیا تھا کہ افواہیں زیرِ گردش ہیں کہ آپ ایک سخت والدہ ہیں، یہ افواہ درست ہے یا جھوٹی؟

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے جیا بچن کا کہنا تھا کہ یہ افواہ بالکل درست ہے، میں بہت سخت ماں ہوں۔ یہ سُن کر میزبان نے پوچھا کہ کیا آپ ساس بھی غصے والی ہیں؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ نہیں۔

جیا بچن نے کہا کہ میں ایشوریا کے ساتھ سختی سے پیش نہیں آسکتی کیونکہ وہ میری بیٹی نہیں ہیں، وہ میری بہو ہیں، میں اُن کے ساتھ سختی کیوں کروں؟، ایشوریا پر سختی کرنے کا حق صرف اُن کی ماں کا ہے۔

سینیئر اداکارہ نے مزید کہا کہ بیٹی اور بہو میں فرق ہوتا ہے، بیٹی اپنے والدین سے ناراض بھی ہوجاتی ہے اور اُن پر کبھی غصہ بھی کردیتی ہے لیکن سُسرال میں ایسا نہیں ہوتا، وہاں سب کی عزت کرنی پڑتی ہے۔

اگرچہ جیا بچن خود کو ‘سخت والدہ’ کہتی ہیں لیکن ابھیشیک بچن اس سے متفق نہیں ہیں، اداکار نے گزشتہ سال اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ عوامی رائے کے برعکس، میری والدہ سخت نہیں ہیں۔

ورون دھون نے پاکستان مخالف فلم ’بارڈر2‘ میں سنی دیول کو جوائن کرلیا

 ممبئی: بالی وڈ اداکار ورون دھون نے ’بارڈر2‘ میں سنی دیول کو جوائن کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی مکمل کاسٹ کا جلد اعلان کیا جائے گا اور اس کیلئے ایک بڑا ایونٹ منعقد کیا جائے گا جس میں تمام کاسٹ اپنے مخصوص کرداروں میں سامنے آئے گی۔

انڈیا کے آئیکونک گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانج بھی ’بارڈر2‘ میں شامل ہیں اور وہ فلم میں ایک آرمی آفیسر کا کردار کریں گے۔

بالی وڈ اسٹار سنی دیول نے رواں برس جون میں 27 برس بعد پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا فلم ’بارڈر‘ کے سیکوئیل کا اعلان کیا تھا۔

بالی وڈ کی سب سے بڑی وار ڈراما پروپیگنڈا فلم کی شوٹنگ اکتوبر میں شروع ہوگی اور اسے ندھی دتا نے لکھا ہے۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق ’بارڈر2‘ کیلئے تیاریاں کافی عرصے سے جاری تھیں اور اس کی کہانی پہلی فلم کے ساتھ ہی جوڑی جائے گی۔

خانز، اکشے کمار، رنبیر کپور کیساتھ فلموں کی آفر مسترد کی؛ کنگنا کا انکشاف

 ممبئی: بھارت کی متنازع اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں بالی ووڈ خانز، اکشے کمار اور رنبیر کپور کے ساتھ فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن اُنہوں نے پیشکش مسترد کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت نے اپنے تازہ ترین انٹرویو میں شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان، اکشے کمار اور رنبیر کپور کے ساتھ فلموں میں نظر آئے بغیر بالی ووڈ میں اپنا کیریئر بنانے کے بارے میں بات کی۔

کنگنا رناوت نے کہا کہ بالی ووڈ کے تمام خانز ہی میرے ساتھ بہت اچھے ہیں، اُنہوں نے میرے ساتھ کبھی بدتمیزی نہیں کی، ہمیشہ خوش اخلاقی سے پیش آئے لیکن اس کے باوجود، میں نے ان کے ساتھ فلموں میں کام کرنے سے انکار کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کی فلموں میں مرکزی کردار ہیرو کا ہوتا ہے جبکہ ہیروئن صرف چند مناظر اور ایک دو گانوں تک محدود ہوتی ہیں، میں ایسی فلمیں نہیں کرنا چاہتی بلکہ میں ایک اے لِسٹر اداکارہ بننا چاہتی ہوں جس نے خانز کے ساتھ کام کیے بغیر ہی مقبولیت حاصل کی ہو۔

اُنہوں نے کہا کہ میں نے رنبیر کپور اور اکشے کمار کے ساتھ فلموں کی پیشکش کو بھی مسترد کیا کیونکہ میں ایسی اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی کہ جہاں ایک ہیرو ہی ہیروئن کو کامیاب بنائے۔

کنگنا رناوت نے بالی ووڈ میں آنے والی نئی اداکاراؤں سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ کوئی خان آپ کو کامیاب نہیں بنا سکتا، کوئی کمار آپ کو کامیاب نہیں بنا سکتا، کوئی کپور آپ کو کامیاب نہیں بنا سکتا۔ آپ خود بھی اپنے کیریئر میں کامیاب ہو سکتی ہیں اور میں نے یہ مثال قائم کی ہے۔

نازش جہانگیر کا درفشاں سے متعلق دیے گئے بیان پر یوٹرن

 لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے ماضی میں درفشاں سلیم سے متعلق دیے گئے اپنے بیان پر وضاحت پیش کردی۔

ماضی میں ایک انٹرویو کے دوران شو کے میزبان نے نازش جہانگیر سے سوال کیا تھا کہ وہ کونسی پاکستانی اداکارہ ہیں جو ٹیلنٹ کے بجائے قسمت سے زیادہ مقبول ہوئی ہیں؟

اس سوال کے جواب میں نازش جہانگیر نے مقبول ڈرامہ سیریل ‘عشق مرشد’ کی اداکارہ درفشاں سلیم کا نام لیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ٹیلنٹ سے زیادہ اپنی قسمت سے شوبز انڈسٹری میں کامیاب ہو رہی ہیں۔

نازش جہانگیر کا یہ بیان سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا تھا جس کے بعد اداکارہ کو درفشاں سلیم کے مداحوں نے کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

اب اس حوالے سے نازش جہانگیر نے ایک بار اپنے حالیہ انٹرویو میں بات کی، اس بار اداکارہ نے اپنے بیان پر وضاحت دی۔

نازش جہانگیر نے کہا کہ درفشاں سلیم سے متعلق، میرے بیان کو غلط رنگ دیا گیا، میرا کہنے کا مطلب یہ تھا کہ اگر کسی اداکار کی قسمت اچھی ہو تو اُسے اچھے پراجیکٹس ملتے ہیں اور ماشاءاللہ! درفشاں سلیم کی قسمت بہت اچھی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میرا ماننا یہ ہے کہ کوئی بھی انسان اپنے ٹیلنٹ سے بڑھ کر زیادہ اچھا کام اُسی صورت میں کرتا ہے جب اُس کی قسمت اچھی ہوتی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ اپنی ساتھی اداکاراؤں کی تعریف کرتی ہوں، درفشاں سلیم بہت اچھا کام کررہی ہیں اور مجھے اُن کے کام پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ درفشاں سلیم انتہائی کم عرصے میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی ہیں، اُنہیں ‘جیسی آپ کی مرضی’، ‘خئی’، ‘عشق مرشد’ اور ‘کیسی تیری خود غرضی’ جیسے بلاک بسٹر ڈراموں سے مقبولیت ملی۔

یکم جولائی سے اب تک ملک میں بارشوں سے 189 افراد جاں بحق، 333 زخمی

  اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے یکم جولائی سے 17اگست تک ملک میں موسلا دھار بارشوں سے ہونے والی تباہ کاریوں اور نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق یکم جولائی سے اب تک 189 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں سے سب سے زیادہ 68 لوگ پنجاب میں، کے پی میں 65،سندھ میں 32،بلوچستان 15، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں 5 افراد شامل ہیں۔

مون سون بارشوں میں 333 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 137 بچے اور 85 خواتین شامل ہیں۔ بارشوں اور سیلاب کے باعث 645 گھر مکمل تباہ ہوگئے اور 1419 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ 8 اسکول اور 35 پلوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ 323 جانور بھی سیلاب کے باعث ہلاک ہوئے۔