Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستانی مارشل آرٹسٹ محمد راشد نسیم کا نیا عالمی ریکارڈ، ایک منٹ میں 62 مٹی کی پلیٹیں توڑ دیں
    • ارلنگ ہالینڈ کا پونی ٹیل اشتہار پر نارویجین ایئرلائن کے خلاف مقدمہ
    • جم کیری کی خاموش محبت شادی کے بندھن میں بندھ گئی
    • پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا
    • وزیراعظم شہباز شریف کا نجی شعبے کو برآمدات بڑھانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر زور
    • سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ
    • امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی
    • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل
    • کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا
    • این سی سی آئی اے نے محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو طلب کرلیا
    • لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا
    • تین روزہ وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے اضافہ
    • ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
    • ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
    • EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
    • اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
    • مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کرپٹو کا کھیل ختم؟ — حکومت نے واضح لائن کھینچ دی

    By Khabrain Newsمئی 30, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے انکشاف ہےکہ کرپٹو کرنسی کے کاروبار پر ملک میں پابندی عائد ہے اور ابھی تک اس کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

    قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت نے کرپٹو کرنسی کونسل قائم کر کے اس پر ابتدائی کام کا آغاز کیا ہے تاہم کرپٹو کرنسی کے کاروبار کےلیے قانونی اور ریگولیٹری فریم ورک کی ضرور ت ہوگی،تاہم کرپٹو کرنسی کے حوالے سے کرپٹو کونسل ہی تفصیلات بتا سکتی ہے،

    سیکرٹری خزانہ امداداللہ بوسال نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ کرپٹو کرنسی کے کاروبار پر پاکستان میں پابندی ہےاور اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، کرپٹو کونسل وزیراعظم کے ایگزیکٹوآرڈر پر قائم کی گئی ہے، وزیر خزانہ کونسل کے سربراہ ہیں جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی بلال بن ثاقب کونسل کے سی ای او ہیں، اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی کی اس میں نمائندگی ہے، مجھے اس قابل نہیں سمجھاگیا کہ کرپٹو کونسل کا ممبر بنایا جاتا۔

    اسٹیٹ بینک کے ایگزیکٹو ڈائر یکٹر سہیل جواد نے کمیٹی کو بتایا کہ اسٹیٹ بینک نے کرپٹو اور بٹ کوائن پر کرپٹو کونسل کو اپنی سفارشات دی ہیں تاہم اس کےلیے ریگولیٹری فریم ورک ہونا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ ابھی تک دنیا میں صرف ایک ملک میں کرپٹو کرنسی کو قانونی حیثیت دی گئی ہے تاہم وہ بھی اپنے فیصلے کو واپس لے رہے ہیں۔

    قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئر پرسن ایم این اے نفیسہ شاہ کی زیر صدارت ہوا ، ارکان کمیٹی نے کرپٹو کرنسی کاروبار کی قانونی حیثیت نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ ملک میں کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری جاری ہےاور اس میں بہت زیادہ فراڈ بھی ہو رہے ہیں۔

    رکن کمیٹی شرمیلا فاروقی نے کہا کہ کرپٹو کرنسی سے منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری ہورہی ہے، حکومت کو اس حوالے سے آگاہی مہم چلانی چاہیے جبکہ مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ کرپٹو کرنسی میں لوگ سرمایہ کاری کر رہےہیں، اس میں بڑا رسک ہے۔ شہرام خان بولے سنا ہے حکومت کرپٹوکرنسی میں ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کررہی ہے۔

    قائمہ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں وزیر خزانہ ، کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال ثاقب سمیت دیگر ممبران کوتفصیلی بریفنگ کےلیے اجلاس میں بلا لیا ہےجبکہ کرپٹو مائننگ کے لیے 2000 میگاواٹ بجلی مختص کرنے سے معاملے پر سیکرٹری پاور کو بھی آئندہ اجلاس میں طلب کیاگیا ہے۔

    علاوہ ازیں قائمہ کمیٹی میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمو د لنگڑیال نے بتایا کہ ٹیچر سے لیے گئے رییبٹ کو واپس بحال کر رہے ہیں، گزشتہ برس کیے گئے فیصلے کو واپس لے لیاگیا ہے ، اور اس کو آئندہ فنانس بل کا بھی حصہ بنادیا جائے گا۔

    بعض ارکان کمیٹی نے انکم ٹیکس کی شق 99 ڈی پر بھی اعتراض کیا جس کے تحت بینکوں سے ونڈ فال کے طور پر 29ارب روپے وصول کیے گئے، چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ یہ صرف بینکنگ کمپنیوں کےلیے ہے جنہوں نے روپے کی قدر میں اضافے کے دوران بہت زیادہ منافع کمایا۔

    کمیٹی کو مرزا ختیار بیگ نے بتایا کہ کراچی کے ایک ریسٹورینٹ کے اکاؤنٹ سے ایف بی آر نے 10کروڑ روپے نکال لیے اور اکاؤنٹ بھی منجمد کردیا ، کمیٹی نے ایف بی آر کو اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

    قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ایران سے اربو ں روپے کا پیٹرول اسمگل ہوتا ہے جس سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے۔

    چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ بلوچستان میں 400کسٹم اہلکار تعینات ہیں، ہم پوری کوشش کر رہے ہیں تاہم وہاں دوسری قانون نافذکرنیوالی ایجنسیاں بھی ہیں۔ عمرایوب خان نے کہا کہ ایف بی آر سمگلنگ روکنے کے لیے اپنے مانیٹرنگ کے نظام کو بہتر بنائے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      چین کی بڑی خلائی کامیابی، زمین پر راکٹ کی پہلی کامیاب واپسی

      سام سنگ دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش کمپنی بننے کے قریب

      پاؤنڈ کی قدر میں کمی، 365 روپے تک گر گیا، یورو 380 روپے پر مستحکم

      تازہ ترین

      ارلنگ ہالینڈ کا پونی ٹیل اشتہار پر نارویجین ایئرلائن کے خلاف مقدمہ

      جم کیری کی خاموش محبت شادی کے بندھن میں بندھ گئی

      پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا

      وزیراعظم شہباز شریف کا نجی شعبے کو برآمدات بڑھانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر زور

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.