تازہ تر ین

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستانی کھلاڑیوں کے بی بی ایل کھیلنے کی تصدیق کر دی

چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا ٹوڈ گرین برگ کا کہنا ہے پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے۔

ٹوڈ گرین برگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کھلاڑیوں کو بی بی ایل کھیلنے کے لیے کلئیر کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے گزشتہ ہفتے پتہ چل گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم بہت پرجوش ہیں کیونکہ پاکستان کے اچھے کھلاڑی بی بی ایل میں شامل ہیں، ہم پاکستان کے کھلاڑیوں کے اس سیزن میں کھیلنے کے منتظر ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگز کے لیے قومی کرکٹرز کے این او سی ہولڈ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پی سی بی نے پہلے سے جاری این او سی رکھنے والے کھلاڑیوں کو بی بی ایل کھیلنے کی اجازت دے دی تھی، کرکٹ آسٹریلیا نے بھی اس حوالے سے پی سی بی سے بات چیت کی تھی۔

بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی، حسن علی، حارث روف شاداب خان اور حسان خان کے بی بی ایل میں مختلف ٹیموں کے ساتھ معاہدے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain