چنیوٹ کی تحصیل لالیاں میں دلہن لینے آئے سرگودھا کے دلہے کے ساتھ حیران کن واقعہ پیش آگیا۔ بارات پہنچنے سے قبل ہی دلہن کسی اور کے ساتھ رخصت کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے رہائشی دلہا احسان سہرا سجائے باراتیوں کے ہمراہ چنیوٹ پہنچے، تو انہیں اطلاع ملی کہ دلہن کا نکاح کسی اور شخص سے ہو چکا ہے۔
یہ خبر سنتے ہی دلہا اور باراتیوں نے دلہن کے والدین اور سسرالیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
باراتیوں کے مطابق دلہن کے والدین نے کھانے اور دیگر انتظامات کے پیسے وصول کیے مگر بارات آنے سے پہلے ہی دوسری شادی کروا کر فراڈ کیا۔
دلہا احسان نے ڈی پی او چنیوٹ سے اپیل کی ہے کہ نوسرباز سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور ادا کی گئی رقم واپس دلائی جائے۔





































