Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • روس نے رات بھر یوکرین پر 70 میزائل اور 611 ڈرون داغ دیے
    • امریکا ایران جنگ ختم معاہدہ طے پاگیا
    • آبنائے ہرمز کھولنے سے منجمد فنڈز کی ریلیز تک، امریکہ-ایران امن معاہدے کی 14 اہم شرائط سامنے آ گئیں
    • برازیل: 2 ہیلی کاپٹرٹکراگئے، معروف گلوکار اولیور ٹری سمیت 6 افراد جاں بحق
    • فیفا ورلڈ کپ 2026: جرمنی نے تاریخ رقم کر دی، ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم بن گئی
    • امریکہ میں طیارہ حادثہ، 12 افراد ہلاک
    • ایران امریکا معاہدہ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 فیصد گرگئیں
    • سوئیڈن نے تیونس کو 1-5 سے شکست دیدی
    • شہباز شریف نے امریکا اور ایران امن معاہدہ طے پانے کا اعلان کردیا
    • چینی کا استعمال مکمل ختم کرنا صحت کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے، تحقیق
    • ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی ہائی پروفائل تقریب میں اپنی 80ویں سالگرہ منائی
    • افغانستان میں موجود دہشتگرد پورے خطے کیلئے بڑا خطرہ
    • نیتن یاہو ایران سے ہار گئے؟ اسرائیلی اپوزیشن لیڈر کا دھماکہ خیز دعویٰ
    • ایران پر جنگ مسلط ہوئی تو پوری قوم ایک مٹھی بن گئی، صدر پزشکیان
    • یورپی یونین کا میٹا کو بڑا حکم!
    • اے آئی استعمال کرنے والی کمپنیوں کی آمدنی میں بہتری، نئی رپورٹ جاری
    • جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
    • عمان کے ساحل کے قریب 14ہندوستانیوں کولے جانیوالی کشتی ڈوب گئی
    • امریکہ سے مجوزہ معاہدے کے خلاف ایران میں احتجاج،عراقچی اور قالیباف کے خلاف نعرے بازی
    • رومانیہ کے صدر نے نئی حکومت بنانے کے لیے لبرل سابق میئر کو وزیر اعظم منتخب کر لیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    روزانہ ایلو ویرا جوس پینے سے جسم میں رونما ہونے والی حیران کُن تبدیلیاں

    By Khabrain Newsنومبر 11, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ایلو ویرا کا شمار صدیوں سے قیمتی جڑی بوٹیوں میں کیا جاتا ہے۔ یہ ناصرف جِلد کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ جسم کے اندرونی نظام پر بھی مثبت اثرات ڈالتا ہے۔ اگر روزانہ ایلو ویرا جوس پینے کی عادت ڈال لی جائے تو مجموعی صحت سمیت خوبصورتی میں بھی کئی مثبت تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں۔

    ہربلسٹس کی جانب سے ایلوویرا کو خوب اہمیت دی جاتی ہے۔

    معدے کی صحت کے لیے مفید

    ماہرین کے مطابق ایلو ویرا جوس میں موجود قدرتی اِنزائمز ہاضمے کے عمل کو آسان بناتے ہیں۔ یہ پیٹ کی جلن، بدہضمی اور قبض جیسے مسائل کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ایلو ویرا کا استعمال آنتوں کی صفائی اور باقاعدہ نظامِ اخراج میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

    قوتِ مدافعت میں اضافہ

    ایلو ویرا وٹامن اے، سی اور ای سے بھرپور ہوتا ہے جو جسم کو نقصان دہ فری ریڈیکلز سے بچاتے ہیں۔

    اس میں موجود قدرتی اجزاء مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں جس سے جسم بیماریوں کے خلاف بہتر طریقے سے دفاع کر سکتا ہے۔

    جلد میں نکھار اور چمک

    ایلو ویرا جوس کا باقاعدہ استعمال جلد کو اندرونی طور پر ہائیڈریٹ کرتا ہے۔ یہ جلد کے داغ دھبے، دانے اور خشکی کو کم کر کے قدرتی نرمی اور چمک پیدا کرتا ہے۔ جسم سے زہریلے مادے نکلنے کے باعث چہرے پر تازگی نمایاں ہوتی ہے۔

    وزن میں کمی میں مددگار

    ایلو ویرا جوس میٹابولزم کو تیز کر کے وزن گھٹانے میں مدد دیتا ہے۔ یہ جسم میں موجود غذائی اجزاء کے بہتر استعمال کو ممکن بناتا ہے جس سے توانائی میں اضافہ اور چربی کے جلنے کا عمل تیز ہو جاتا ہے۔

    شوگر کے لیول میں بہتری

    تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ایلو ویرا جوس ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر لیول کو قابو میں رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے تاہم اس کے استعمال سے قبل ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے، خاص طور پر اگر آپ شوگر کی دوائیں لے رہے ہیں۔

    دل کی صحت کے لیے مثبت

    ایلو ویرا جوس کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسرائیڈ کی مقدار کو کم کر کے دل کو صحت مند رکھتا ہے۔

    اس کی سوزش کم کرنے والی خصوصیات بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں بھی مدد دیتی ہیں۔

    ایلو ویرا جوس گھر پر بنانے کا آسان طریقہ

    ایلو ویرا کی ایک تازہ پتی لیں، اسے کاٹ کر اندر سے شفاف جیل نکالیں۔

    جیل کو اچھی طرح دھو کر اس میں سے نکلنے والے پیلے مادے (Aloin) کو صاف کر لیں۔

     پھر ایک کپ پانی میں ڈال کر بلینڈ کریں، بہتر ذائقے کے لیے تھوڑا شہد یا لیموں شامل کیا جا سکتا ہے، یہ جوس تازہ پینا بہتر ہے لیکن آپ اسے 24 گھنٹے تک فریج میں رکھ سکتے ہیں۔

    احتیاط

    ایلو ویرا جوس اگرچہ مکمل طور پر قدرتی ہے لیکن اس کا زیادہ استعمال نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

    بہتر یہی ہے کہ اسے اعتدال میں رہ کر پیا جائے اور اگر آپ کسی بیماری یا دوا کے زیرِ اثر ہیں تو ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کر لیں۔

    Khabrain News

    Keep Reading

    چینی کا استعمال مکمل ختم کرنا صحت کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے، تحقیق

    چربی سے آئل بنانے کا ایک اور مکروہ دھندہ بےنقاب

    وزن جانچنے کے غلط اوقات جو صحت کیلئے مضر ثابت ہو سکتے ہیں

    تازہ ترین

    آبنائے ہرمز کھولنے سے منجمد فنڈز کی ریلیز تک، امریکہ-ایران امن معاہدے کی 14 اہم شرائط سامنے آ گئیں

    برازیل: 2 ہیلی کاپٹرٹکراگئے، معروف گلوکار اولیور ٹری سمیت 6 افراد جاں بحق

    فیفا ورلڈ کپ 2026: جرمنی نے تاریخ رقم کر دی، ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم بن گئی

    امریکہ میں طیارہ حادثہ، 12 افراد ہلاک

    ایران امریکا معاہدہ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 فیصد گرگئیں

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.