Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • برطانوی وزیراعظم امیگریشن اور توانائی پالیسیوں میں ناکام، مستعفی ہو جائیں گے: ٹرمپ
    • ڈیموکریٹس کی اکثریت پر ٹرمپ کو اقدار کی جنگ کی وارننگ
    • سوئٹزرلینڈ میں امریکہ ایران مذاکرات شروع، لبنان بحران سرفہرست
    • شاہی مالیاتی رازداری کا خاتمہ، کنگ چارلس نے ذاتی ٹیکس گوشوارے جاری کر دیے
    • برطانوی صحافی اور ٹی وی میزبان جیریمی کلارکسن کینسر سے صحت یاب
    • جنگ بندی مذاکرات سے قبل لبنان میں اسرائیلی حملوں میں درجنوں افراد شہید
    • بریکنگ بیڈ‘ کے اداکار جیانکارلو ایسپوزیٹو نے سعودی عرب میں اسلام قبول کر لیا
    • آج 21 جون، سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی
    • برطانوی وزیراعظم اسٹارمر کے پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
    • ڈیجیڈ اسپینس انگلینڈ کی تاریخ کے پہلے مسلمان ورلڈ کپ کھلاڑی بن گئے
    • امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ
    • موٹروے پولیس نے تمام گاڑیوں کے لیے پرانی رفتار کی حد بحال کر دی
    • بھارتی اداکارہ سرگن مہتا نے پاکستانی ڈراموں کی تعریف کی اور اپنے پسندیدہ اداکاروں کی فہرست شیئر کی
    • برطانیہ نے پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل کا ویزا مسترد کر دیا۔
    • غیر قانونی سم اجرا پر پی ٹی اے نے زونگ اور ٹیلی نار پر 11.6 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا
    • بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی
    • یونان میں کریٹ کے جنوب مغرب میں 5.8 شدت کا زلزلہ
    • کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع
    • پاکستان میں اب بھارت، بنگلہ دیش، چین اور سری لنکا سمیت خطے کے کئی ممالک کے مقابلے میں پٹرول سستا ہے
    • ایران نے لبنان پر حملوں کے بعد آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    امریکا ایران جنگ ختم معاہدہ طے پاگیا

    By Khabrain Newsجون 15, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے اور آبنائے ہرمز سے ٹول فری شپنگ کا آغاز کیا جائے گا۔

    اس معاہدے کی بعد میں ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے اتوار کے روز تصدیق بھی کی، جس کے تحت ایران اور امریکا کے درمیان فوری طور پر دشمنی کا خاتمہ ہو جائے گا۔

    اتوار کو 80 سال کے ہونے والے ٹرمپ نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز سے بغیر ٹول شپنگ کی اجازت ہوگی، جو 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد زیادہ تر بند رہی تھی۔

    ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا: “اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ معاہدہ مکمل ہو چکا ہے۔”

    “سب کو مبارک ہو! میں نے آبنائے ہرمز کو ٹول فری کھولنے کی مکمل اجازت دے دی ہے اور ساتھ ہی امریکی بحری ناکہ بندی فوری طور پر ختم کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے۔ دنیا کے جہازو، اپنے انجن اسٹارٹ کرو۔ تیل بہنے دو!”

    انہوں نے ایک اور پوسٹ میں کہا کہ “یہ عظیم معاہدہ پورے خطے میں امن اور سلامتی لائے گا” اور اشارہ دیا کہ ایران کے ساتھ ایک مزید جامع امن معاہدہ بھی جلد سامنے آئے گا۔

    “کئی صدور نے ایران کے ساتھ امن کی کوشش کی لیکن سب ناکام رہے۔ خطے کے رہنماؤں نے پہلی بار ایک ایسے صدر کو پایا ہے جو حقیقی امن قائم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ جمعے کو معاہدے پر دستخط کے بعد آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی، جس کے ساتھ بارودی سرنگوں کی صفائی بھی ہوگی، اور تیل دوبارہ دنیا اور خطے میں بہنے لگے گا۔”

    انہوں نے نیویارک ٹائمز کو انٹرویو میں ایران کو خبردار بھی کیا کہ امریکا دوبارہ فوجی کارروائیاں شروع کر سکتا ہے یا 20 فیصد ریونیو کے بدلے مشرق وسطیٰ کا “نگہبان” بن سکتا ہے۔ یہ واضح نہیں کہ یہ انٹرویو معاہدے کے اعلان کے بعد ہوا یا پہلے۔

    ٹرمپ کا یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی ایکس (X) پر معاہدے کا اعلان کیا اور کہا کہ اس کا مقصد لبنان سمیت تمام محاذوں پر لڑائی کا خاتمہ ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سوئٹزرلینڈ میں امریکہ ایران مذاکرات شروع، لبنان بحران سرفہرست

      جنگ بندی مذاکرات سے قبل لبنان میں اسرائیلی حملوں میں درجنوں افراد شہید

      بریکنگ بیڈ‘ کے اداکار جیانکارلو ایسپوزیٹو نے سعودی عرب میں اسلام قبول کر لیا

      تازہ ترین

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      ایران نے لبنان پر حملوں کے بعد آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیا

      اٹلی کبھی منت نہیں کرتا,ٹرمپ کے جی 7 فوٹو دعوے پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی برہم

      لبنان پر اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار امریکا ہے: ایران

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.