یونان کے جزیرے کریٹ کے جنوب مغرب میں 5.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے جھٹکے قریبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے بعد شہری خوف و ہراس کا شکار ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے فوری طور پر کسی بڑے جانی نقصان یا وسیع پیمانے پر تباہی کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ حکام نے متاثرہ علاقوں کا سروے شروع کر دیا ہے۔ ماہرین زلزلہ پیما مرکز مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور آفٹر شاکس کے امکان کو بھی رد نہیں کیا جا رہا۔
مقامی حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، غیر ضروری طور پر متاثرہ عمارتوں میں داخل نہ ہونے اور صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

