پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی طور پر سمز کے اجرا اور قواعد کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کرتے ہوئے زونگ اور ٹیلی نار پر مجموعی طور پر 11 کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
پی ٹی اے کے مطابق دونوں موبائل کمپنیوں کی جانب سے سمز کے اجرا کے دوران ریگولیٹری ضوابط اور بائیومیٹرک تصدیق کے قوانین کی خلاف ورزیاں سامنے آئیں، جس کے بعد تحقیقات مکمل ہونے پر جرمانے عائد کیے گئے۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ اور غیر قانونی سمز کے خاتمے کے لیے تمام ٹیلی کام کمپنیوں کو مقررہ قواعد پر سختی سے عمل کرنا ہوگا، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں مزید قانونی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔

