ج 21 جون کو شمالی نصف کرہ میں سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی۔ اس دن کو گرمیوں کا انقلاب (Summer Solstice) کہا جاتا ہے، جب سورج خطِ سرطان پر عموداً چمکتا ہے اور دن کے اوقات سال بھر میں سب سے زیادہ ہوتے ہیں۔
ماہرین فلکیات کے مطابق اس کے بعد دن بتدریج چھوٹے اور راتیں لمبی ہونا شروع ہو جائیں گی۔ پاکستان سمیت شمالی نصف کرہ کے بیشتر ممالک میں آج سورج معمول سے زیادہ دیر تک افق پر رہے گا، جبکہ جنوبی نصف کرہ میں صورتحال اس کے برعکس ہوگی، جہاں آج سال کی طویل ترین رات اور مختصر ترین دن ہوگا۔
یہ ایک قدرتی فلکیاتی مظہر ہے جو ہر سال جون کے تیسرے ہفتے میں پیش آتا ہے اور موسمِ گرما کے آغاز کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

