مشہور امریکی اداکار اور مقبول ٹی وی سیریز "بریکنگ بیڈ” میں اپنے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے جیانکارلو ایسپوزیٹو کے بارے میں اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ انہوں نے سعودی عرب میں اسلام قبول کر لیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے دعویٰ کیا کہ اداکار نے سعودی عرب میں اپنے قیام اور فلم کی شوٹنگ کے دوران کلمۂ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کیا۔ بتایا گیا ہے کہ بعد ازاں انہوں نے مقامی مسجد میں نماز بھی ادا کی۔ تاہم خود جیانکارلو ایسپوزیٹو کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ عوامی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
یہ خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے مختلف ردِعمل دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ بہت سے صارفین نے اداکار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

