گوہاٹی کنسرٹ، دلجیت کا فلیٹ سے کنسرٹ سننے والوں کیلئے پیغام وائرل

گزشتہ سال 26 اکتوبر سے شروع ہونے والا گلوبل سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کا بلاک بسٹر دلومیناتی ٹوور چیپٹر انڈیا نیو ایئر نائٹ سیلیبریٹ کرتے ہوئے گلوکار کے آبائی شہر لدھیانہ میں شاندار گرینڈ فنالے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

بھارت کے شہر شہر جاکر اپنی کلا کا پرچار کرنے والے ہر دلعزیز گلوکار دلجیت دوسانجھ کا انڈیا ٹوور پھولوں کی سیج بلکل بھی نہیں تھا۔

انڈیا ٹوور کے دوران دلجیت کو بھارتی عوام اور صحافیوں کی جانب سے مختلف کانٹروورسیز کا بھی سامنا رہا جس میں ‘شراب کی فروغ کرنے والے گانوں پر بین اور پَنجاب ورسز پنجاب‘ کے اسکینڈلز سرفہرست ہیں۔

دلجیت کے مزاحیہ انداز  نے میلہ لوٹ لیا

حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دلجیت دوسانجھ کی ایک دلچسپ مزاحیہ ویڈیو اپلوڈ ہوتے ہی مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

 ویڈیو میں گلوبل سپر اسٹار  بنا ٹکٹ لیے اپنی بالکونی سے کنسرٹ انجوئے کرتے مداحوں سے اپنی مزاحیہ اندار میں  بات چیت کرتے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حسبِ معمول اپنے کنسرٹ کے دوران دلجیت مائیک ہاتھ میں تھامے مداحوں سے گفتگو کرتے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  دلجیت اپنے دلومیناتی ٹوور چیپٹر انڈیا کی شاندار کامیابی پر  بھارت کی تمام اور  خاص طور پر نان پنجابی ریاستوں میں مقیم مداحوں کا ہر سولڈ آؤٹ شو کیلئے شکریہ ادا کرتے نظر آئے۔

مداحوں سے بات کرتے ہوئے دلجیت کا کہنا تھا کہ ‘میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میرے کنسرٹ کو بھارت بھر میں اتنا شاندار رسپانس ملے گا، بے پناہ محبت کے لیے تمام حاضرین کا بے حد شکریہ اور ان تمام مداحوں کا بھی میں دل سے مشکور ہوں جو دوسرے شہروں سے سفر کرکے مجھے سننے آئے ہیں‘۔

مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دلجیت کی نظر کنسرٹ کے مقام سے سامنے والے فلیٹس پر پڑی جس کے بعد حاضرین سے دھیان فلیٹس کی طرف کرتے ہوئے اپنے مزاحیہ انداز میں دلجیت نے صدا لگاتے ہوئے کہا کہ ‘اپنے گھر کی بالکونی سے فری میں کنسرٹ انجوائے کرنے والے مداحوں کا بھی شکریہ‘۔

فلیٹس سے فلیش لائٹ جلا کر اپنی موجودگی کا اعلان کرتے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دلجیت کا کہنا تھا کہ ‘بالکونی میں بیٹھ کر کنسرٹ دیکھ رہے ہیں، آپ لوگوں کے تو پیسے بچ گئے‘۔

واضح رہے کہ دلجیت دوسانجھ بھارت میں اپنے کنسرٹ کے اختتام کے بعد کینیڈا کا رُخ کرتے ہوئے جلد ہی دلومیناتی ٹوور کے اگلے سلسلے کا اعلان کریں گے۔

ماورا کو رونالڈو کیجانب سے سالِ نوکی مبارکباد موصول، حقیقت کیا؟

ماورا حسین معروف پاکستانی اداکارہ ہیں، جنہوں نے ڈراموں میں شاندار اداکاری کرکے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ہیں، ان کے مشہور ڈراموں میں ’ثبات‘، ’قصہ مہربانو کا‘، ’آنگن‘، ’نیم‘ وغیرہ شامل ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو دنیائے فٹبال کا ایک مشہور نام ہیں جن کے نام سے بچہ بچہ واقف ہے لیکن یہاں ماورا کے نام کے ساتھ کرسٹیانو رونالڈو کا ذکر کہاں سے آگیا؟ یہی سوال آپ کے دماغ میں گردش کر رہا ہوگا کہ رونالڈو تو ماورا کے نام سے بھی واقف نہیں ہوگا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماورا حسین نے ‘نیا سال مبارک’ کا پیغام دیا اور نئے سال منانے کی سرگرمیوں پر اسٹوریز شیئر کیں، جن میں ایک اسٹوری نے سب کو چونکا دیا۔

ماورا حسین نے ایک مبہم اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو انہیں انسٹاگرام مسیجز پر نئے سال کی مبارک باد دیتے نظر آرہے ہیں، تاہم یہ کہیں بھی واضح نہیں ہے کہ رونالڈو نے سال نو کی مبارک باد انہیں ہی دی ہے یا نہیں۔

اسنیپ گریب انسٹاگرام
اسنیپ گریب انسٹاگرام

ماورا حسین نے اسٹوری کا کیپشن دیا کہ year is made اور ساتھ میں رونے والی مختلف ایموجیز بھی بنائیں، تاہم اس اسکرین شاٹ سے کہیں بھی ثابت نہیں ہورہا کہ کرسٹیانو رونالڈو نے نئے سال کی مبارکباد انہیں ہی دی ہے۔

اگر ماورا حسین کی دیگر انسٹا اسٹوریز کا ذکر کریں تو ایک اسٹوری میں سال نو پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ دکھائی دے رہا ہے، دوسری تصویر میں وہ ایک بولڈ لُک میں اپنی ایک سیلفی لے رہی ہیں، ایک ویڈیو میں وہ اپنے تمام مداحوں کو نئے سالگرہ کی مبارکباد دے رہی ہیں، پس منظر میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جارہا ہے۔

آخری ویڈیو میں انہوں نے پچھلے سال کی کچھ پرانی یادیں شیئر کیں جس میں انہیں مختلف ڈراموں کی شوٹنگز، مختلف سیاحتی مقامات کی تصویر، ساحل پر یوگا کرتے ہوئے، اپنی سالگرہ مناتے ہوئے، شاپنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

لیکن معاملہ یہیں پر آکر اٹک جاتا ہے کہ ماورا نے رونالڈو کا یہ مبہم اسکرین شاٹ کیوں شیئر کیا، اس سوال کا جواب تو صرف وہ ہی دے سکتی ہیں۔

ایلون مسک کا ‘ایکس’ پر نام اور پروفائل پکچر تبدیل

دنیا کے امیر ترین شخص اور نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پُرزور حامی ایلون مسک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اپنا نام تبدیل کر لیا۔

ایلون مسک نے اپنی ایکس پروفائل کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اپنا نام ‘کیکئس میکسمس’ رکھ لیا ہے جبکہ پروفائل پکچر بھی تبدیل کردی ہے۔

اپنی پروفائل پکچر پر ایلون مسک نے مشہور میم کریکٹر ‘پے پے دی فروگ’ کی تصویر لگائی ہے۔

ایلون مسک نے اپنے پروفائل کے نام اور تصویر میں تبدیلی پر ابھی کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔

پروفائل کا نام تبدیل کرنے کے بعد ایلون مسک نے ٹیسلا اونرز سلیکون ویلی کے ایکس اکاؤنٹ کی ایک پوسٹ کو ری پوسٹ کیا۔

اس پوسٹ میں لکھا تھا کہ ‘میں کیکئس میکسمس ہوں جو ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس کا سی ای او۔ انسانی ترقی کے وژن کا خادم، بہت سی ایجادات کا باپ، دیگر سیاروں کی زندگی تلاش کرنے والا ہوں اور میں اس دور میں یا اگلے دور میں اپنے مقاصد حاصل کروں گا’۔

کرپٹو کرنسی کی مارکیٹ میں ہلچل

ایلون مسک کے ایکس اکاؤنٹ پر 210 ملین یعنی 21 کروڑ سے زیادہ فالوورز ہیں، ان کی پروفائل میں ہونے والی تبدیلی نے کرپٹو کرنسی کی مارکیٹ میں ہلچل مچائی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ‘میم کوائن’ کی قیمت میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے۔ میم کوائن انٹرنیٹ میمز سے متاثر ہے اور اسے کیکئس میکسمس بھی کہا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی ایلون مسک کی سوشل میڈیا پر سرگرمیوں سے کرپٹو پرائسز پر اثر پڑا تھا۔

مسک کی جانب سے یہ تبدیلیاں سال 2022 میں ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالرز میں خریدنے کے بعد کی گئی تھی۔

3 اپریل 2023 کو ایلون مسک نے ٹوئٹر کے لوگو ’بلیو برڈ‘ کو کرپٹو کرنسی ’ڈوج کوائن‘ کے لوگو (logo) سے تبدیل کردیا تھا، تاہم 5 روز بعد ’بلیو برڈ لوگو‘ بحال کر دیا گیا تھا۔

بعدازاں ایلون مسک نے ‘ٹوئٹر’ کا نام ہی تبدیل کر کے ‘ایکس’ رکھ دیا تھا اور یہ اب اسی نام اور لوگو سے جانا جاتا ہے۔

شراب پر گانے، دلجیت دوسانجھ کیخلاف مقدمہ درج

گلوبل سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کا لدھیانہ میں نئے سال کی شام کا موسٹ اویٹڈ کنسرٹ چندی گڑھ کے ایک اسسٹنٹ پروفیسر پنڈت راؤ دھریناور کی ایف آئی آر کے بعد قانونی تنازع کا شکار ہو گیا۔

پروفیسر پنڈت راؤ کی جانب سے درج کروائی گئی شکایت کی وجہ سے محکمہ خواتین و اطفال حکومت پنجاب ہندوستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے لدھیانہ کے ڈسٹرکٹ کمشنر کو دلجیت کیلئے باضابطہ نوٹس جاری کرنے پر مجبور کردیا۔

نوٹس میں زور دیا گیا کہ 31 دسمبر 2024 کو اپنے لائیو شو کے دوران دلجیت دوسانجھ شراب پر مبنی گانے گانے سے گریز کریں۔

نوٹس میں لدھیانہ کے مقامی حکام کو دلجیت کے گانے ‘پٹیالہ پیگ’، ‘پنج تارا تھیکے’، اور ‘کیس (جیب وچو افیم لبیا) جیسے گانوں پر بین لگاتے ہوئے انہیں ان گانوں کے ترمیم شدہ ورژن سے بھی پرہیز کرنے کی سخت ہدایات جاری کی گئیں تھیں۔

دلجیت نے لیگل نوٹس کی دھجیاں اڑادیں

پروفیسر کی جانب سے درج کی گئی شکایت میں دلجیت دوسانجھ کو بھارت کی مختلف کمیشنز کی جانب سے جاری کی گئی پیشگی وارننگز کا بھی حوالہ دیا گیا تھا۔

 تاہم ان نصیحتوں کے باوجود گلوکار نے مبینہ طور پر دھنوں میں معمولی ردوبدل کے ساتھ انہیں پرفارم کرنا جاری رکھا۔

دلجیت دوسانجھ کی جانب سے دلومیناتی کنسرٹ کے گرینڈ فینالے میں لیگل نوٹس ملنے کے باوجود شراب پر مبنی گانوں میں ترمیم کرکے گایا گیا جس کے بعد گلوکار کو حکومتِ پنجاب کی جانب سے قانونی نوٹس بھیج دیا گیا۔

پنڈت راؤ دھریناور نے شراب پر مبنی گانوں کے اثرات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے 2019 میں پولیس کو ہدایت کی تھی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ عوامی تقریبات، بشمول لائیو کنسرٹس میں شراب، منشیات یا تشدد کو فروغ دینے والے گانے نہ چلائے جائیں‘۔

پروفیسر نے تربن  پہن کر شراب پر مبنی گانے گانے  پر دلجیت دوسانجھ کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ‘سرداروں کی روایتی پوشاک پہن کر دلجیت کو شراب پر مبنی گانے گانے کے اس منفی اقدار کو فروغ دینے کا حصہ نہیں بننا چاہیے‘۔

واضح رہے کہ دلجیت دوسانجھ کے گانوں کے لیرکس کا یہ تنازع کوئی نیا معاملہ نہیں ہے گزشتہ سال کے شروع میں گلوکار نے اپنی موسیقی میں شراب کے فروغ کیلئے خبروں میں جگہ بنائی تھی۔

حال ہی میں احمد آباد میں ایک پرفارمنس کے دوران دلجیت دوسانجھ نے مداحوں سے عہد کیا تھا کہ ‘اگر بھارتی حکومت شراب پر ملک گیر پابندی نافذ کرتی ہے تو وہ شراب کے بارے میں گانے گانا بند کر دیں گے۔

تاہم بھارت میں جاری تمام لیگل چیلنجز کے باوجود بھی دلجیت دوسانجھ کا دلومیناتی ٹور ایک کامیاب ترین ٹوور رہا۔

اننت امبانی کی نایاب گھڑی کی قیمت جان کر دنگ رہ جائینگے

ایشیاء کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اپنی بیش قیمت گھڑیوں کے شوق کے لیے خوب جانے جاتے ہیں۔

قیمتی گھڑیوں کے شوقین اننت امبانی اکثر دنیا کے مشہور برانڈز مثلاً رچرڈ مل، پیٹیک فلپ اور آڈیمارس پیگیٹ کی گھڑیاں پہنے نظر آتے ہیں۔

حال ہی میں اننت امبانی کو اپنی اہلیہ رادھیکا مرچنٹ کے ساتھ چہل قدمی کے دوران دنیا کی نایاب ترین گھڑیوں میں سے ایک رچرڈ مل کی RM 52-04 Skull Blue Sapphire پہنے دیکھا گیا۔

یہ ایک انتہائی نایاب گھڑی ہے اور دنیا میں اس جیسی صرف 3 گھڑیاں موجود ہیں جن میں سے ایک اننت امبانی کے پاس ہے۔

اس گھڑی کو گھڑیوں کے شوقین افراد کا خواب سمجھا جاتا ہے تاہم یہ تینوں گھڑیوں اس برانڈ کے سب سے معزز کلائنٹس کے لیے مخصوص ہیں۔

اس شاہکار گھڑی کا مالک ہونا یا اسے دیکھنا بھی ایک نادر اعزاز کے مترادف سمجھا جاتا ہے۔

یہ قیمتی گھڑی نیلم کے پتھر سے تیار کی گئی ہے اور اس کے ڈائل کے وسط میں کسی بحری قزاق نما کھوپڑی اور ہڈیوں کا کراس ڈیزائن بنایا گیا ہے۔

اس نایاب گھڑی کی قیمت اتنی ہی غیر معمولی ہے جتنا کہ اس کا ڈیزائن، میڈیا رپورٹس کے مطابق اس گھڑی کی قیمت 2 کروڑ 6 لاکھ 25 ہزار ڈالرز ہے، یہ تقریباً 73 کروڑ 5 لاکھ 24 ہزار 900 پاکستانی روپے بنتے ہیں۔

اپنی اعلیٰ ترین کاریگری کے سبب یہ نایاب گھڑی رئیس اور امراء کے لیے ایک اسٹیٹس سمبل بن چکی ہے۔

یاد رہے کہ اننت امبانی گزشتہ برس جولائی 2024 میں رادھیکا مرچنٹ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے، وہ مکیش امبانی اور نیتا امبانی کے 3 بچوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔

اننت اور رادھیکا کی شادی بین الاقوامی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی تھی جس میں بل گیٹس اور مارک زکربرگ سمیت کئی عالمی شخصیات نے شرکت کی۔

اننت امبنی کی بہن ایشا اور بھائی آکاش امبانی بھی بھارت کی بزنس انڈسٹری کا ایک نمایاں نام ہیں۔

اللو ارجن ‘پشپا سحر’ سےنکل آئے، داڑھی منڈوا کر زلفیں تراش لیں

اللو ارجن، جو جنوبی بھارت کے مشہور اداکار ہیں، اِن دنوں اپنی حالیہ فلم ’پشپا 2: دی رول‘ کی کامیابی کا لطف اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے اس فلم کے لیے بہت محنت کی اور اپنے کردار پشپا راج میں مکمل طور پر ڈھلنے کے لیے خود کو وقف کر دیا، تقریباً 5 سال تک انہوں نے اپنی داڑھی اور لمبے بال رکھے تاکہ اپنے کردار کے مطابق نظر آئیں۔

یہ تبدیلی ان کی فلم کے ساتھ وابستگی کا ایک بڑا حصہ تھی اور مداحوں نے فلم میں ان کے شاندار انداز کو بے حد پسند کیا، تاہم اب فلم ریلیز ہو چکی ہے اور ان کی شکل و صورت میں تبدیلی بھی آچکی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اللو ارجن نے حال ہی میں اپنی 5 سال پرانی داڑھی تراشی اور بال کٹوائے ہیں، یہ تبدیلی ان کے مداحوں کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے کیونکہ ان کا یہ انداز ایک علامت بن چکا تھا۔

رپورٹس کے مطابق اداکار جلد ہی اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی نئے روپ کا انکشاف کرنے کے لیے بے حد پرجوش ہیں، مداح شدت سے انتظار کر رہے ہیں کہ وہ اب کیسا نظر آتے ہیں، خاص طور پر اتنے عرصے تک اپنی مخصوص اسٹائل کو اپنانے کے بعد ان کا نیا اسٹائل کیسے ہوگا۔

ممبئی میں پشپا 2 کی پروموشنل ایونٹ کے دوران اللو ارجن نے اپنی داڑھی سے متعلق ایک مزاحیہ قصہ شیئر کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی ارحا ان سے دور رہتی تھی کیونکہ ان کی داڑھی لمبی تھی، اداکار نے ہنستے ہوئے کہا میں اس فلم کے ختم ہونے کا انتظار کر رہا تھا تاکہ کلین شیو کر سکوں کیونکہ میری بیٹی میرے قریب نہیں آتی اور میں اسے صحیح طرح سے بوسہ نہیں دے سکتا تھا۔

میں نے گزشتہ تین سے چار سالوں میں اسے صحیح سے پیار نہیں کیا،ان کا یہ دل کو چھو لینے والا انکشاف ظاہر کرتا ہے کہ انہوں نے اس کردار کے لیے اپنی بیٹی کے ساتھ قریبی تعلق کو کتنا یاد کیا۔

اب فلم کی ریلیز کے بعد اللو ارجن اپنا ‘پشپا 2 اسٹائل’ پیچھے چھوڑ کر ایک نئے تازہ انداز کو اپنانے کے لیے تیار ہیں، مداح اس تبدیلی کے بارے میں بہت پرجوش ہیں اور یہ دیکھنے کے منتظر ہیں کہ اداکار اپنی نئی اسٹائل میں کیسے نظر آئیں گے۔

یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ ان کا یہ نیا انداز ان کے آنے والے کرداروں اور منصوبوں پر کس طرح اثر انداز ہوگا کیونکہ اللو ارجن بھارتی فلم انڈسٹری میں ایک مقبول شخصیت کے طور پر اپنی جگہ بنائے ہوئے ہیں۔

15 کروڑ کے بجٹ سے بنی بالی وڈ فلم جس نے 900 کروڑ کا بزنس کیا

فلمی مبصرین کے لیے یہ بحث ابھی تک نامکمل ہے کہ فلم کی کامیابی کا معیار کیا ہے، کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ کسی فلم کے ناظرین پر اثرات ہی اس کی کامیابی کا ثبوت ہوتے ہیں، جبکہ دیگر کے نزدیک باکس آفس پر اس کی کامیابی کو فلم کی اصل کامیابی سمجھا جاتا ہے۔

ماضی میں بہت سے فلمیں ریلیز ہوئیں، جو بُری طرح فلاپ ہوئیں لیکن آج وہ فلمیں اپنا ایک نمایاں مقام رکھتی ہیں، عامر خان اور سلمان خان کی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ فلاپ ثابت ہوئی تھی لیکن آج بالی وڈ سے شغف رکھنے والا کوئی شخص ایسا نہیں ہوگا جس نے یہ فلم نہ دیکھی ہو۔

آج ہم ایک ایسی فلم کے بارے میں بات کریں گے جس کا نام تو ’سیکرٹ سپراسٹار‘ تھا لیکن اس میں کوئی سپراسٹار نہیں تھا لیکن یہ منافع کے لحاظ سے بہت سی فلموں کو پیچھے چھوڑ گئی۔

2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار‘جس کی ہدایت کاری ادویت چندن نے کی اور پروڈکشن عامر خان نے دی تھی،اس فلم کو بھارت کی سب سے زیادہ منافع بخش فلم تصور کیا جاتا ہے۔

صرف 15 کروڑ روپے کے مختصر بجٹ پر بنائی گئی یہ فلم بھارت میں 64 کروڑ روپے اور بیرون ملک مزید 65 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب رہی۔

تاہم فلم کی اصل کامیابی چین میں اس کی ریلیز کے بعد سامنے آئی، جہاں اس نے حیرت انگیز $124 ملین (تقریباً 900 کروڑ روپے سے زیادہ) کمائے۔

مختلف ذرائع کے مطابق، سیکریٹ سپر اسٹارکی عالمی کمائی 905 کروڑ سے 966 کروڑ روپے کے درمیان ہے، جو “اسٹری 2” (857 کروڑ)، “پی کے” (769 کروڑ)، “غدر 2” (691 کروڑ) اور “باہوبلی: دی بیگننگ” (617 کروڑ) جیسی فلموں سے آگے ہے۔

یہ بات اس کامیابی کو مزید شاندار بناتی ہے کہ ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ ان فلموں کے برعکس انتہائی قلیل بجٹ پر بنی تھی اور اس میں بڑی اسٹار پاور شامل نہیں تھی، اس فلم میں عامر خان نے صرف ایک مختصر کردار ادا کیا تھا۔

اس کے برعکس 16 سالہ زائرہ وسیم نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا اور ان کی شاندار اداکاری نے ناظرین کے دل جیت لیے تھے

چین میں فلم کی زبردست کامیابی کی وجہ عامر خان اور زائرہ وسیم کی بڑھتی ہوئی مقبولیت تھی جو پہلے ’دنگل‘ میں اپنی پرفارمنس سے مشہور ہوئے تھے۔

 مزید برآں فلم کے نوعمر خوابوں اور امنگوں کے موضوع نے چینی ناظرین کے ساتھ گہرا تعلق قائم کیا، نومبر 2024 تک ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ اب بھی سب سے زیادہ کمانے والی بھارتی فلموں میں دسویں نمبر پر ہے۔

بیٹی کی شادی کے اخراجات؛ انوراگ کشپ کیوں پریشان؟

بھارتی فلم ساز انوراگ کشپ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی عالیہ کی شادی کے اخراجات پورے کرنے کےلیے زیادہ سے زیادہ کام کیا۔

بالی ووڈ کے ہدایت کار انوراگ کشپ کی بیٹی عالیہ کیشپ کی شادی گزشتہ دنوں شین گریگویئر کے ساتھ انجام پائی تھی۔ انوراگ نے بتایا تھا کہ ان کی بیٹی کی شادی کے اخراجات ان کی چھوٹی فلموں کے بجٹ سے زیادہ ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں انوراگ کشپ نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے اپنی بیٹی کی شادی کے اخراجات پورے کرنے کےلیے اداکاری کی زیادہ کلاسیں دیں اور زیادہ سے زیادہ فلمیں بنائیں۔ کیونکہ ان جیسا فلم ساز زیادہ پرتعیش تقریبات کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

انوراگ نے کہا کہ اس طرح کی تقریب کے غیر معمولی اخراجات کو برداشت کرنا آسان نہیں تھا۔ بہرحال اب وہ خود کو پرسکون محسوس کررہے ہیں کہ شادی ختم ہوگئی ہے۔

فلم ساز نے اپنے مستقبل کے پلان بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ہدایت کاری سے وقفہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں، اس کے بجائے اب وہ خود آرام کرنے اور فلموں سے لطف اندوز ہونے پر توجہ مرکوز کریں گے۔

زندگی بدلتی رہتی ہے، کچھ بھی ہمیشہ نہیں رہتا۔ محبت پھیلائیں سب کی عزت کریں اور سچے رہیں، اللہ ہمیں ہدایت دے اسد صدیقی اور زارا نور کا سال نو پر پیغام

ٹی وی اداکار اسد صدیقی نے کہا ہے نہیں جانتا کہاں سے شروع کروں اور کیسے کروں، لیکن یہ سال بہت تکلیف دہ ہونے کے ساتھ ساتھ خوشیوں سے بھی بھرا رہا۔ اللہ نے ہم سے سب سے قیمتی ہستی، ابو، کو لے لیا، لیکن اسی کے ساتھ ہماری زندگی میں خوشیوں کے دو چھوٹے پیکر عطا کیے، میری بیٹی نورِ جہاں اور میرا بھتیجا کبیر۔ زندگی اب وہ نہیں رہی جو 2023 میں تھی۔ سب کچھ بدل گیا ہے۔ ترجیحات بدل گئی ہیں، سوچ بدل گئی ہے۔ والد کو کھونا اور پھر خود والد بننا میرے لیے بہت زیادہ جذباتی تھا۔

یہ سال ہمیں دکھا گیا کہ کچھ بھی ہمیشہ کے لیے نہیں رہتا۔ زندگی کی چھوٹی خوشیوں کی قدر کریں۔ حقیقت پسند بنیں، محبت پھیلائیں اور نفرت کو کم کرنے کی کوشش کریں بجائے اس کے کہ اس کا سبب بنیں۔ ہمیں سب کو ایک دن مرنا ہے، کچھ بھی ہمیشہ کے لیے باقی نہیں رہتا۔ عاجزی اختیار کریں، مہربان بنیں اور اپنی فیملی کو ترجیح دیں، کسی کو تکلیف پہنچائے بغیر۔

جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے، چیزیں بدلتی ہیں اور لوگ اور ترجیحات بھی۔ بہترین لوگوں کا انتخاب کریں اور ان کے ساتھ جڑے رہیں۔ دانشمند بنیں، اپنے والدین اور اپنوں کی عزت کریں۔ کوئی سازش یا برائی کامیاب نہیں ہوگی۔ آخر میں، انسان وہی ہے جو وہ اندر سے ہوتا ہے۔ اچھے بنیں اور مددگار بنیں۔

اللہ ہمیں سب کو برکت دے اور سیدھے راستے پر قائم رکھے تاکہ ہم اس پر عمل کر سکیں، نہ کہ صرف کہنے یا دوسروں کو دکھانے کے لیے۔ آئیے یہ دکھاوا بند کریں کہ ہم اچھے ہیں، اور کم از کم اپنے لیے سچے بنیں۔

آلودگی پھیلانے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا: مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینیئروزیر مریم اورنگزیب  نے کہنا ہے گزشتہ برس پنجاب میں 95 فیصد اینٹوں کے بھٹوں کو زگ زیگ طریقہ کار پرمنتقل کیا گیا۔ 1191 بھٹے مسمار جبکہ 1335 کو سیل کیا گیا، آلودگی پھیلانے والے عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

پنجاب کی سینیئر وزیر کا کہنا ہے پنجاب میں 95 فیصد بھٹوں کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کو ممکن بنایاگیا باقی 5فیصد پر بھی کام جاری ہے۔ گزشتہ 10 روز میں ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب  نے زگ زیگ پرمنتقل نہ ہونے پر ساہیوال میں ایک، چنیوٹ میں چار، فیصل آباد میں 4، رحیم یارخان میں سات بہاولپور میں 9 بھٹے مسمار کئے گئے۔  پنجاب میں کل 25 غیر زیگ زیگ بھٹے مسمار کئے گئے ہیں۔

اسی طرح لاہور میں 7 صنعتی یونٹوں سمیت پنجاب بھر میں 22 یونٹس بند جبکہ 29 صنعتی یونٹس سیل کئے گئے۔ جن میں ٹیکسٹائل، اسٹیل ملز، رائس ملز اور پلاسٹک فائبر یونٹس شامل ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے آلودگی پھیلانے والے عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ بھٹوں اور صنعتوں کی نگرانی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کارروائی سے عوامی صحت میں بہتری آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ صنعتی یونٹس کو ماحولیاتی قوانین پر عمل درآمد کے لیے ڈیڈ لائن دی جا رہی ہے، پنجاب میں صاف ہوا اور بہتر ماحول کے لیے سخت فیصلے وقت کی ضرورت ہیں۔

انہوں نے کہا صنعتی یونٹس کی بندش سے آلودگی کی سطح میں نمایاں کمی متوقع ہے، بھٹہ مالکان اور صنعتکار ماحولیاتی قوانین کی پاسداری کریں۔ ماحولیاتی تحفظ کے لیے حکومت اور عوام کو مل کر کام کرنا ہوگا، غیر قانونی بھٹوں کی بندش سے زرعی پیداوار میں بھی بہتری آئے گی