Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری سعودی عرب کے نامزد سفیر رجع نامی البدغامی اور فرانس کے نامزد سفیر جین نویل سے اسناد وصول کررہے ہیں۔
    • یورپی کمشنر کی غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے کی پاکستانی کوششوں کی تعریف
    • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی مستقل نہیں رہے گی: بلاول بھٹو
    • چکی محلہ ٹیکسلا ،نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق
    • چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر سید مرتضی حسن اندرابی ،پی اے آر سی کے بانی چیئرمین ڈاکٹر میاں امیر محمد ،ہلال امتیاز کے اعزاز میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کررہے ہیں ۔
    • راولپنڈی،5 افرادگرفتار، چرس، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • ہندو برادری کا مذہبی تہوار نوراتری جوش و خروش سے جاری
    • پی اے آر سی کیجانب سے بانی چیئرمین کے اعزاز میں تعزیتی اجلاس
    • حنا جاوید قتل کیس میں مقتولہ کے اہل خانہکا تشکیل کردہ کمیٹی پر اعتماد کا اظہار
    • جنڈ اٹک پولیس کی کارروائی منشیات فروشی میں ملوث 03 ملزمان گرفتار
    • تحصیل میں محکمہ مال کے انتظامی ڈھانچے اور پٹواریوں کی دستیابی بارے سوالات
    • بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے نئی منظوری درکار نہیں، نجکاری ڈویژن نے سینیٹ کمیٹی میں جواب جمع کرادیا
    • امریکی کسان کا 3 ہزار 156 پانڈ وزنی پمپکن اگانے کا عالمی ریکارڈ بننے کا امکان
    • انڈونیشین پائلٹ کی شہریت کے باعث اسرائیل نے ایتھوپین ائیرلائنزکے طیارے کو واپس بھیج دیا
    • اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال کا چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ گروپ فوٹو۔
    • دنیا سے جوڑیں احسن اقبال نے 100 ارب ڈالر برآمدات کا عملی راستہ پیش کر دیا
    • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی آخری آپشن کے طور پر نافذ کی: اعظم ندیر تارڑ
    • اے آئی ماڈلز خود کی نقل بنا کر انٹرنیٹ پر تباہی پھیلانے کے قریب پہنچ گئے، انتھروپک کی وارننگ
    • وارث خان پولیس کی کارروائی،قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار
    • پنشن اور مراعات نہ دینے کیخلاف سابق جج جسٹس (ر) ظفر اقبال چوہدری کی درخواست خارج
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اچھی صحت کیلئے روزانہ کتنے قدم چلنا ضروری ہے؟

    By Khabrain Newsاپریل 19, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اگر آپ دن بھر زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں تو یہ عادت صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔

    مگر اچھی خبر یہ ہے کہ ان اثرات سے بچنا بہت آسان ہے۔

    آسٹریلیا کی سڈنی یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر آپ گھنٹوں بیٹھ کر گزارتے ہیں تو قدموں کی تعداد کو بڑھا کر آپ متعدد امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ کم کر سکتے ہیں۔

    اس تحقیق میں 72 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی۔

    تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دن بھر میں اضافی قدم چلنے سے مختلف امراض سے متاثر ہونے اور موت کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔

    تحقیق کے مطابق اگر آپ روزانہ 10 ہزار قدم چلتے ہیں تو اس سے قبل از وقت موت کا خطرہ 39 فیصد جبکہ امراض قلب بشمول ہارٹ اٹیک کا خطرہ 21 فیصد تک کم کر دیتا ہے۔

    اس سے قبل ان محققین کے ابتدائی تحقیقی کام میں زیادہ قدم چلنے اور قبل از وقت موت اور امراض قلب کے خطرے میں کمی کے درمیان تعلق ثابت کیا گیا تھا۔

    دیگر تحقیقی رپورٹس میں بھی دریافت کیا گیا کہ زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے سے قبل از وقت اور امراض قلب سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔

    مگر اس نئی تحقیق میں براہ راست جائزہ لیا گیا کہ چہل قدمی سے کس حد تک زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے کے اثرات سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

    تحقیق میں شامل افراد کا ڈیٹا وئیر ایبل ڈیوائسز کے ذریعے اکٹھا کیا گیا۔

    محققین نے بتایا کہ چہل قدمی کو بہت زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے کا مکمل حل قرار نہیں دیا جاسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں کہ آپ گھنٹوں بیٹھے رہیں اور پھر کچھ دیر چہل قدمی کرکے مطمئن ہو جائیں مگر نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ ہر طرح کی جسمانی سرگرمیاں صحت کے لیے اہم ہوتی ہیں۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ اضافی قدموں سے آپ زیادہ وقت بیٹھنے سے مرتب ہونے والے منفی اثرات کی کافی حد تک روک تھام کرسکتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ چلنا سب سے آسان جسمانی سرگرمی ہے جس کے لیے کچھ زیادہ کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی اور اس کو اپنانا بھی بہت آسان ہے۔

    محققین کے مطابق روزانہ کم از کم 4 سے 4500 قدم چلنے سے بھی امراض قلب کا خطرہ کافی حد تک گھٹ جاتا ہے۔

    اس تحقیق کے نتائج برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن میں شائع ہوئے۔

    اس سے قبل ستمبر 2022 میں سڈنی یونیورسٹی کی ہی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ دن بھر میں 10 ہزار قدم چلنا مختلف امراض اور موت کا خطرہ کم کرتا ہے۔

    تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ تیزرفتاری سے چلنا صحت کے لیے بہت زیادہ بہتر ہوتا ہے۔

    تحقیق کے دوران 2013 سے 2015 کے دوران 78 ہزار سے زیادہ برطانوی شہریوں کی مانیٹرنگ وئیر ایبل ٹریکرز کے ذریعے کی گئی۔

    محققین نے بتایا کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ روزانہ 10 ہزار قدم چلنے سے دماغی تنزلی کا خطرہ 50 فیصدجبکہ دل کی شریانوں کے امراض اور کینسر کا خطرہ 30 سے 40 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم

      ڈی آر کانگو میں ایبولا کے تصدیق شدہ کیسز 2,181، ہلاکتیں 864 تک پہنچ گئیں

      پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں کریک ڈاؤن، شاہدرہ، پارک ویو اور ریلوے روڈ پر 3 فوڈ یونٹس سیل

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.