لاہور( این این آئی)جامعہ نعیمیہ نے دینی طلبہ کیلئے جدید اسلامی بینکنگ کورسز شروع کرنے کا اعلان کردیا۔دینی طلبہ کو اسلامی مالیاتی نظام کی جدید
اور عملی تربیت دی جائے گی۔اسلامی بینکاری میں شریعہ کمپلائنس اور جدید مالیاتی معاملات کی تربیت دی جائے گی ۔ دینی طلبہ کو اسلامی بینکاری کے عملی اور شرعی پہلوؤں سے روشناس کرایا جائے گا۔ان خیالات کااظہارجامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وچیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے جامعہ نعیمیہ میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ دینی تعلیم کے ساتھ عصری معاشی علوم سے آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ اسلامی بینکاری تیزی سے ترقی کرتی ہوئی صنعت ہے، جس میں شریعہ کے اصولوں اور جدید مالیاتی نظام دونوں کو سمجھنے والے ماہرین کی ضرورت بڑھ رہی ہے۔ اسی ضرورت کے پیش نظر دینی طلبہ کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام ترتیب دیا جا رہا ہے۔کورسز میں اسلامی بینکاری کے اصول، سود اور اس کی مختلف صورتیں، مرابحہ، مضاربہ، مشارکہ، اجارہ، سلم، استصناع، تکافل، اسلامی سرمایہ کاری اور جدید مالیاتی معاہدات سمیت اہم موضوعات پڑھائے جائیں گے۔ طلبہ کو موجودہ بینکاری نظام میں پیش آنے والے شرعی مسائل اور ان کے عملی حل سے بھی روشناس کرایا جائے گا۔۔انہوں نے مزید کہاکہ دینی مدارس کے طلبہ کو جدید علوم اور عصری تقاضوں سے جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔جامعہ نعیمیہ کی جانب سے ماہرینِ شریعہ، اسلامی بینکاری کے ماہرین اور متعلقہ شعبوں کے تجربہ کار اساتذہ کے ذریعے طلبہ کو تربیت فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، تاکہ وہ مستقبل میں اسلامی بینکاری اور مالیاتی اداروں میں شریعہ ایڈوائزر، ریسرچ اسکالر، ٹرینر اور دیگر متعلقہ شعبوں میں اپنی خدمات انجام دے سکیں۔
بریکنگ نیوز
- پنجاب کے 11 ہزار کے قریب سکول اور کالجز اووٹ سورس کرنا تعلیم کش اقدام متاثرین
- سابق صدر چیمبر ناصر خان کا چینی سفیر جیانگ زائی کے اعزاز میں عشائیہ
- گودام سے زیتون آئل اور کیش چوری ہونے کا ڈراپ سین،ملازم ہی چور نکلا
- اے سی سی اے پاکستان کی کارپوریٹ کانفرنسوں کا ملتان’ فیصل آباد میں انعقاد
- اوپن یونیورسٹی داخلوں کی آخری تاریخ 5 اکتوبر،طلبہ آن لائن جمع کرائیں
- پنڈداد نخان: بچوں کو نشہ آور کیپسول فروخت کرنے والا ملزم گرفتار
- مورگاہ پولیس کی کارروائی،ڈینگی ٹیم سے مزاحمت کرنے اور دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار
- سابق ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرآج سماعت
- پلاسٹک فری اسلام آباد اقدام کا آغاز کر دیا گیا
- وفاقی وزیر کیسکھر حیدرآباد موٹروے ایم-6 تعمیر کے آغاز کی خوشخبری دیدی
- پوٹھوہار پولیس کی کارروائیاں 3 افراد کو حراست میں لیکر چرس اور شراب برآمد
- فوجی محاذ آرائی ہوئی تو ایران کا ردعمل پہلے سے زیادہ طاقتور ہوگا: عباس عراقچی
- پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث خیبرپختونخوا حکومت میں ہنگامی اقدامات پر غور
- برطانوی ایئربیس سے امریکی تمام بمبار طیارے واپس امریکا منتقل
- تھانہ چکلالہ ، رات گئے ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، 6ملزمان گرفتار
- افغانیوں کے انخلاء کے لیے کاروائیاں تیز کی جائے، مقررین
- جامعہ نعیمیہ کا دینی طلبہ کیلئے جدید اسلامی بینکنگ کورسز شروع کرنیکا اعلان
- جندول لوئر دیر تحصیل میدان میں ڈکیتی کے بعد دو بھائی قتل،ملزمان فرار
- معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار افغانیوں کو ڈیپورٹ کر نا چاہیے،شہری
- لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پررہا
