راولپنڈی(سٹی رپورٹر)پوٹھوہار ڈویژن پولیس کی کارروائیاں، 03 افراد کو حراست میں لے کر چرس اور شراب برآمدپوٹھوہار ڈویژن پولیس کی کارروائیاں، 03 افراد کو حراست میں لے کر چرس اور شراب برآمد۔ تفصیلات کے مطابق چکلالہ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 01 کلو چرس برآمد کی، سول لائنز پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 16 بوتل شراب برآمد کی، ویسٹریج پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 10 لیٹر شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
