راولپنڈی(سٹی رپورٹر)مورگاہ پولیس کی کارروائی،ڈینگی ٹیم سے مزاحمت کرنے اور دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق مورگاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈینگی ٹیم سے مزاحمت کرنے اور دھمکیاں دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا، متن مقدمہ کے مطابق ملزم نے ڈینگی ورکرز سے مزاحمت کی اور دھمکیاں دیں،مورگاہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا، ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔
