ملتان (خبریں ڈیجیٹل) سری لنکا اور انگلینڈ سے میچز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان، صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی کے کپتان مقررکردیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 اور ون ڈے کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا، جس کے مطابق صاحبزادہ فرحان مختصر فارمیٹ کی قیادت کریں گے جبکہ شاہین آفریدی کو برقرار دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اہم اجلاس میں سری لنکا کے ساتھ ٹی 20 سیریز کیلئے سکواڈ اور کپتان کی تبدیلی کا اعلان کردیا۔سری لنکا کیساتھ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے 15رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف ون ڈے ٹرائی سیریز کیلئے شاہین شاہ آفریدی کو برقرار رکھا گیا ہے۔شیڈول کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، پہلا میچ 9 اکتوبر، دوسرا 11 اور تیسرا 13 اکتوبر کو ہوگا۔سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں صاحبزادہ فرحان، عبدالصمد، ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، حسن نواز، محمد عمران رندھاوا، خواجہ نافع بطور وکٹ کیپر سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔اس کے علاوہ معاذ صداقت، نسیم شاہ، رضا اللہ اور صائم ایوب، محمد سلمان مرزا، شاداب خان اور سفیان مقیم بھی 15 رکنی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل ہیں۔پی سی بی کے مطابق پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 7 میچز پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز ہوگی۔ ون ڈے ٹرائی سیریز کے ابتدائی تین میچز راولپنڈی میں ہوں گے جبکہ ٹرائی سیریز کے باقی لیگ میچز اور فائنل لاہور میں ہوں گے۔ون ڈے کیلیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق ٹیم کی قیادت بدستور شاہین شاہ آفریدی کو دی گئی ہے۔اس کے علاوہ ون ڈے سکواڈ میں ابرار احمد، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، محمد غازی غوری اور حارث رف، حسن نواز، نسیم شاہ، رضا اللہ اور سعد بیگ، صائم ایوب، شاداب خان اور سفیان مقیم شامل ہیں۔پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ٹیم کی مینجمنٹ میں مائیک ہیسن ہیڈ کوچ اور شان ٹیٹ بولنگ کوچ ہوں گے جبکہ مائیکل اسمتھ بیٹنگ کوچ اور منصور امجد فیلڈنگ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔اس کے علاوہ نوید اکرم چیمہ پاکستان ٹیم کے منیجر جبکہ راولپنڈی کے لیے شفقت شبیر اور لاہور کے لیے سید نذیر احمد میڈیا منیجر ہوں گے۔اعلامیے کے مطابق کرنل عثمان انواری سیکیورٹی منیجر، ڈاکٹر واجد علی رفاعی کو بطور ڈاکٹر مقرر کیا گیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- سونا پھر مہنگا’ 1200 روپے اضافہ سے 4 لاکھ 37ہزار 536 روپے تولہ ہوگیا
- کراچی کے نوجوانوں کے ساتھ ناانصافیاں کی جا رہی: فاروق ستار
- پٹرول 88 پیسے مہنگا ڈیزل 1.88 روپے سستا
- ریاست خیرپور کے آخری حکمران میر علی مراد خان تالپور انتقال کر گئے
- ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کی پانچویں برسی10اکتوبر کو منائی جائے گی
- ائیندہ حملے کیلئے سر زمین کے استعمال پر ایران کی ہمسایہ ممالک کو سخت وارننگ
- سری لنکا انگلینڈ سے میچز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان، صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی کے کپتان مقرر
- اسرائیلی فوج کی زیرِ حراست فلسطینی شہری دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق، 2 فلسطینی بچے گرفتار
- عالمی عدالت سے 4 افغان طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
- انسداد دہشت گردی عدالت کا بانی پی ٹی آئی کو پیش کرنیکا حکم
- ایلون مسک کا اسپیس ایکس اے آئی کا نام تبدیل کرنے کا اعلان
- 8اکتوبر2026’قیامت خیز زلزلے کے شہداء کی21ویں برسی 8اکتوبر کو منائی جائیگی
- لاہور آلودہ ترین شہروں میںپھر سر فہرست
- رشمیکا منڈانا روزانہ 10 سے 15 بار محبت کا اظہار کرتی ہیں وجے دیوراکونڈا
- پنجاب کے 11 ہزار کے قریب سکول اور کالجز اووٹ سورس کرنا تعلیم کش اقدام متاثرین
- سابق صدر چیمبر ناصر خان کا چینی سفیر جیانگ زائی کے اعزاز میں عشائیہ
- گودام سے زیتون آئل اور کیش چوری ہونے کا ڈراپ سین،ملازم ہی چور نکلا
- اے سی سی اے پاکستان کی کارپوریٹ کانفرنسوں کا ملتان’ فیصل آباد میں انعقاد
- اوپن یونیورسٹی داخلوں کی آخری تاریخ 5 اکتوبر،طلبہ آن لائن جمع کرائیں
- پنڈداد نخان: بچوں کو نشہ آور کیپسول فروخت کرنے والا ملزم گرفتار
