کراچی(این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے سندھ میں بدترین کرپشن
کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے نوجوانوں کے ساتھ ناانصافیاں کی جا رہی ہیں۔پریس کانفرنس میں فاروق ستار نے کہا ہے کہ 2020 سے ایم ڈی کیٹ میں خرابیوں کا سلسلہ شروع ہوا، امتحانی فیس میں اضافہ کیا گیا جبکہ کراچی کے 12 ہزار طلبہ کے لیے صرف 2 امتحانی مراکز بنائے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ شدید گرمی میں طلبہ کا ایم ڈی کیٹ امتحان کھلے میدانوں میں لیا گیا، کراچی کے نوجوانوں کے ساتھ ناانصافیاں ہو رہی ہیں۔فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ کے تمام وسائل پر وڈیروں اور جاگیرداروں کا قبضہ ہے، جبکہ تعلیم اور صحت سے متعلق اداروں پر بھی پیپلز پارٹی قابض ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کرپشن کی کہانی سب کے سامنے عیاں ہے، سندھ کے شہری علاقوں کے طلبہ کے مستقبل کو تاریک کیا جا رہا ہے۔فاروق ستار نے سوال اٹھایا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں ایم ڈی کیٹ کا نظام کیسے بدعنوانی سے محفوظ رہ سکتا ہے؟انہوں نے کہا ہے کہ کراچی کے نوجوانوں پر تعلیمی اداروں کے دروازے بند کیے جا رہے ہیں، 2020 سے ایم ڈی کیٹ میں خرابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
بریکنگ نیوز
- سونا پھر مہنگا’ 1200 روپے اضافہ سے 4 لاکھ 37ہزار 536 روپے تولہ ہوگیا
- کراچی کے نوجوانوں کے ساتھ ناانصافیاں کی جا رہی: فاروق ستار
- پٹرول 88 پیسے مہنگا ڈیزل 1.88 روپے سستا
- ریاست خیرپور کے آخری حکمران میر علی مراد خان تالپور انتقال کر گئے
- ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کی پانچویں برسی10اکتوبر کو منائی جائے گی
- ائیندہ حملے کیلئے سر زمین کے استعمال پر ایران کی ہمسایہ ممالک کو سخت وارننگ
- سری لنکا انگلینڈ سے میچز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان، صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی کے کپتان مقرر
- اسرائیلی فوج کی زیرِ حراست فلسطینی شہری دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق، 2 فلسطینی بچے گرفتار
- عالمی عدالت سے 4 افغان طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
- انسداد دہشت گردی عدالت کا بانی پی ٹی آئی کو پیش کرنیکا حکم
- ایلون مسک کا اسپیس ایکس اے آئی کا نام تبدیل کرنے کا اعلان
- 8اکتوبر2026’قیامت خیز زلزلے کے شہداء کی21ویں برسی 8اکتوبر کو منائی جائیگی
- لاہور آلودہ ترین شہروں میںپھر سر فہرست
- رشمیکا منڈانا روزانہ 10 سے 15 بار محبت کا اظہار کرتی ہیں وجے دیوراکونڈا
- پنجاب کے 11 ہزار کے قریب سکول اور کالجز اووٹ سورس کرنا تعلیم کش اقدام متاثرین
- سابق صدر چیمبر ناصر خان کا چینی سفیر جیانگ زائی کے اعزاز میں عشائیہ
- گودام سے زیتون آئل اور کیش چوری ہونے کا ڈراپ سین،ملازم ہی چور نکلا
- اے سی سی اے پاکستان کی کارپوریٹ کانفرنسوں کا ملتان’ فیصل آباد میں انعقاد
- اوپن یونیورسٹی داخلوں کی آخری تاریخ 5 اکتوبر،طلبہ آن لائن جمع کرائیں
- پنڈداد نخان: بچوں کو نشہ آور کیپسول فروخت کرنے والا ملزم گرفتار
