Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کراچی دنیا کا چوتھا بدترین قابلِ رہائش شہر قرار
    • ساہیوال، سیلز مین کو مزاحمت پر ڈاکوئوں نے گولی مار دی، حالت نازک
    • سرائے نورنگ گرڈ سٹیشن پر مظاہرین کا دھاوا، فیڈرز زبردستی کھول دئیے
    • سعودیہ میں 2 منگولین شکاری باز لاکھوں ریال میں فروخت
    • نارووال:آگ لگنے سے دو کمسن بھائی جھلس کر جاں بحق
    • جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے لگائے گئے الزامات مسترد کرتے ہیں: ترجمان
    • فیکٹریوں میں انسانوں کے بعد روبوٹس کا راج، دنیا بھر میں تعداد 50 لاکھ سے بڑھ گئی
    • قتل کیس میں اپیل منظور’ ملزم کو رہائی کا حکم
    • مصنوعی ذہانت باشعور نہیں ہو سکتی ، پوپلیو نے اینتھروپک کا مؤقف مسترد کر دیا
    • راولپنڈی میں تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے شوہر کیخلاف تشدد کا مقدمہ درج کرا دیا
    • ریاست مخالف پروپیگنڈے کیخلاف این سی سی آئی اے کے خصوصی یونٹس قائم
    • قراقرم ایکسپریس منسوخ، مسافروں کو پاک بزنس میںاکاموڈیٹ کیا گیا
    • نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق
    • گریگ بروک مین اے آئی سے ارب پتی بننے والے 2026کے امیر ترین افراد میں سرفہرست
    • لٹن روڈ پولیس کی کارروائی’ 2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
    • جڑانوا لہ پولیس منشیا ت فرو شو ں کا قلع قما کر نے میں بر ی طر ح نا کام
    • محکمہ آبپاشی پنجاب سرکاری گاڑیوں کے نام پر پٹرول، ڈیزل دیگر کروڑوں کے اخراجات پر پر سوالات اٹھ گئی
    • سال 2024 ء میں الاٹ کام فنڈز عدم دستیابی پر منسوخ ہوگیا تھا:محکمہ آبپاشی
    • اشیاء کی برآمدات 18 فیصد اضافے کے ساتھ 2.94 ارب ڈالر ہو گئیں
    • ملٹری آپریشنز ایبسلوٹلی ناٹ سہیل افریدی حکومت کی سخت فیصلوں کیلئے مشاورت
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اسلام آباد ناکام ہو چکا ہے تواسے تھر والوں کے حوالے کردیں بلاول بھٹو

    By Khabrain Newsاکتوبر 6, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تھرپارکر(نیوز ایجنسیاں)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ملک میں نظام تباہ ہونے کا بیانیہ بنا کر نئے صوبے بنانے کی بات کی جارہی ہے، اسلام آباد ناکام ہو چکا ہے تواسے  تھرپارکر والوں کے حوالے کردیں،تھر میں جیسی ترقی دیکھی پاکستان میں کہیں اور نہیں دیکھی، ایک سیاسی یتیموں کی جماعت کراچی میں انتشار کی سیاست کررہی ہے،ملکی ترقی میں رکاوٹیں حائل کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے، نفرت کی سیاست کسی کے حق میں نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھرکول بلاک ٹو فیز تھری پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ کچھ لوگوں کو تھر کی ترقی ہضم نہیں ہورہی، پورا پاکستان حیران ہورہا ہے کہ تھر کہاں پہنچ چکا ہے، اسلام آباد کو بھی تھرکی طرح چلنا چاہئے۔بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ تھر میں صحت ،تعلیم کے نظام میں ترقی ہوئی ہے، تھر میں تبدیلی کے ساتھ ترقی بھی واضح ہوئی ،تھر بلاک تھری میں2ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔اسلام آباد کے ماہرین کہتے تھے کہ تھر کے کوئلے کی کوئی اہمیت ہی نہیں، آج ہم تھر کا کوئلہ استعمال کرکے1.6ارب ڈالر زرمبادلہ بچارہے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ایک سیاسی یتیموں کی جماعت کراچی میں انتشار کی سیاست کررہی ہے، یہ سیاسی جماعت سندھ میں انتشار چاہتی ہے لیکن یہ کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ کے نتائج آتے ہیں تو تھرپارکر کے بچے ٹاپ کرتے ہیں،تھرکو مبارکباد دینے کے بجائے یہ سیاسی یتیم نفرت کی سیاست کرتے ہیں،ہم نفرت کی سیاست دفن کردیں گے، تھر ترقی کرتارہے گا۔ملکی ترقی میں رکاوٹیں حائل کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے،نفرت کی سیاست کسی کے حق میں نہیں ہے۔بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں نظام تباہ ہونے کا بیانیہ بنا کر نئے صوبے بنانے کی بات کی جارہی ہے،اسلام آباد ناکام ہوچکا ہے تو اسے تھرپار کروالوں کے حوالے کردیں۔اس موقع پر انہوں نے سندھ کی بزنس کمیونٹی کو تھر میں صوبائی حکومت کیساتھ پارٹنر شپ کی دعوت بھی دی۔اس سے قبل وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھر کول فیز تھری کا منصوبہ 100 فیصد اپنی مالی اعانت سے مکمل کیا جا رہا ہے، مقامی کوئلے سے پیدا ہونے والی بجلی درآمدی کوئلے کے مقابلے میں سستی ہوگی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ فیز تھری سے لکی الیکٹرک کا 660 میگاواٹ کا بجلی گھر تھر کے کوئلے سے چلایا جائے گا، تھر سے بجلی کی مجموعی پیداوار 1,980 میگاواٹ تک پہنچ جائے گی۔تھر فیز تھری سیسالانہ تقریبا 220 ملین ڈالر کے اضافی زرمبادلہ کی بچت ہوگی،بینظیر بھٹو نے تھر کے کوئلے کو پاکستان کے توانائی بحران کے حل کا ذریعہ قرار دیا تھا،تھر میں اب تک 2 ہزار سے زائد افراد کو تکنیکی مہارتوں کی تربیت دی جا چکی ہے۔
    بلاول بھٹو

    Khabrain News

      Keep Reading

      کراچی دنیا کا چوتھا بدترین قابلِ رہائش شہر قرار

      ساہیوال، سیلز مین کو مزاحمت پر ڈاکوئوں نے گولی مار دی، حالت نازک

      سرائے نورنگ گرڈ سٹیشن پر مظاہرین کا دھاوا، فیڈرز زبردستی کھول دئیے

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.