مدینہ منورہ(این این آئی)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ سے قبل روضہ رسول ۖ پر حاضری دی ۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر، جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل، سعودی وزارت خارجہ کی مدینہ برانچ کے ڈائریکٹر جنرل اور سعودی رائل پروٹوکول نے ان کا استقبال کیا۔نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے روضہ رسول ۖ پر حاضری دی اور پاکستان کی امن و خوشحالی، اس کے عوام اور مسلم امہ کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ علاقائی امن و استحکام کے لیے دعائیں کیں۔اسحاق ڈار جبل احد بھی گئے جہاں انہوں نے شہدا احد کو خراج عقیدت پیش کیا اور دعائیں کیں۔
